شاہراہ بلتستان پر ٹنلز اور حفاظتی شیڈز بنانے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں باہر سے آنے والے سیاحوں سے ٹول ٹیکس کی وصولی کا بھی فیصلہ کرلیا گیا تاہم مقامی لوگ ٹول ٹیکس سے مستثنی ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے جگلوٹ سکردو روڈ (شاہراہ بلتستان) پر دو ٹنلز اور سات مقامات پر حفاظتی شیڈز تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ بلتستان پر ٹنلز اور حفاظتی شیڈز بنانے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں باہر سے آنے والے سیاحوں سے ٹول ٹیکس کی وصولی کا بھی فیصلہ کرلیا گیا تاہم مقامی لوگ ٹول ٹیکس سے مستثنی ہونگے۔ ٹول ٹیکس کی وصولی سے صوبائی حکومت کو علاقے کی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کیلئے وفاق پر تکیہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور شاہراہوں کی تزئین و آرائش کیلئے مقامی سطح پر آمدن کا بندوبست ہو گا۔ اس سے علاقے کو خوبصورت بنانے اور شاہراہوں کی تعمیر و مرمت فوری کرنے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق شاہراہ بلتستان پر ٹنلز اور حفاظتی شیڈز بنانے اور علاقے میں داخل ہونے والے غیر مقامی سیاحوں سے ٹول ٹیکس کی وصولی کا فیصلہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے ساتھ وزیر اعلی حاجی گلبر خان اور صوبائی وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل کی ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان اور سکرٹری مواصلات بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی حاجی گلبر خان اور وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل نے شاہراہ بلتستان اور دیگر ایشوز سے متعلق وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان، چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان اور سکریٹری مواصلات کو آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے حکمت عملی بنانے کی درخواست کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ شاہراہ بلتستان کو حادثات سے محفوظ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، دو مقامات پر ٹنلز بنائی جا رہی ہیں، باقی سات مقامات پر حفاظتی شیڈز بنائے جائیں گے۔ حفاظتی دیوار بھی تعمیر کی جائے گی۔ منصوبے پر تقریبا 15 ارب روپے خرچ ہونگے۔ منصوبہ این ایچ اے سے منظور ہونے کے بعد ایکنک میں بھیج دیا گیا ہے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ شاہراہ کو حادثات سے محفوظ بنایا جاسکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شاہراہ بلتستان پر ٹنلز ٹیکس کی وصولی کا حفاظتی شیڈز سیاحوں سے ٹنلز اور

پڑھیں:

اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی


اسکردوسے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ساتھی سیاح زخمی ہوئی۔

مقامی زرائع کے مطابق اسکردو سے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پہاڑ سے ایک پتھراچانک آکر گاڑی پر گرا جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ کی خاتوں سیاح موقع پر ہلاک ہوگئی۔

ساتھی خاتون سیاح کو زخمی حالت میں آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک خاتون سیاح کی لاش کو آر ایچ کیو اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے، حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

حکومتی سطح پر خاتون کی لاش کو واپس ان کے ملک بھجوایا جا سکتا ہے، تاحال خاتون کے کسی بھی رشتہ دار نے لاش  لے جانے کے لیے باضابطہ کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مراد علی شاہ شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • متنازع کینالز منصوبے پرپیپلزپارٹی کے تحفظات، وفاقی حکومت کا مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
  • سعودی عرب: سیاحت کے شعبے میں 41 پیشوں کو مقامی بنانے کا فیصلہ
  • نہروں کا مسئلہ رانا ثناکا شرجیل پھر رابطہ ‘ اسحاق دار کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ 
  • پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری
  • وفاق کا کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلیے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  •   کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ