2025-04-23@21:22:09 GMT
تلاش کی گنتی: 552
«کے عزائم پورے نہیں»:
(نئی خبر)
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے دفاتر پر چھاپے اور طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آئینی بینچ کے روبرو دفاتر پر چھاپے اور طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر طلحہ عباسی نے مؤقف دیا کہ میرے مؤکل دیگر ممالک کو پھل اور دیگر اجناس برآمد کرتے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کے نام پر امپورٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ امپورٹرز کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کی کرپشن کی انکوائری جاری ہے۔ ایف آئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) وہ ماہرین جو دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنے، خاص طور پر چولستان نہر کی فزیبلٹی تیار کرنے میں سرگرم رہے ہیں، کہتے ہیں کہ یہ منصوبہ قابل عمل نہیں ہے اور حکام کو اس بارے میں کافی عرصہ پہلے ایک رپورٹ میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔ یہ رپورٹ گرین پاکستان منصوبے کی درخواست پر تیار کی گئی تھی۔ حال ہی میں صدر آصف علی زرداری نے حکومت کی جانب سے دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنے کے منصوبے سے متعلق یکطرفہ پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے فیصلے وفاق پر ’’سنگین دباؤ‘‘ پیدا کر رہے ہیں۔ سندھ نہروں کا...
لاہور: چین کی نانجنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ہوان زونگ کی رہنمائی میں انجام پائی دو سالہ تحقیق کا دل شکن نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق پلاسٹک ذرات گندم ، چاول ، مکئی وغیرہ کے پودوں میں ضیائی تالیف (photosynthesis) کا عمل روکتے اور ان تک مٹی سے غذائی عناصر نہیں پہنچنے دیتے جس سے پودا مر جاتا ہے۔ اس خرابی سے ان فصلوں کی پیداوار میں عالمی سطح پر 4 تا 14 فیصد کمی آ چکی ہے اور ابھی مزید کمی آئے گی کیونکہ چین، بھارت اور پاکستان کے کھیتوں میں انسانی سرگرمیوں سے پلاسٹک ذرات کی مقدار میں اضافہ جاری ہے۔ تینوں ملکوں کے لیے بْری خبر ہے کہ ان کی آبادی بڑھ رہی جبکہ...
امریکا میں 2024 میں مسلمانوں اور بالخصوص فلسطینیوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کی 8 ہزار 658 شکایات درج ہوئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس امریکا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ پریشان کن رجحان غزہ جنگ کے بعد سے دیکھنے میں آیا ہے۔ فلسطینیوں اور غزہ کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کاؤنسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے مطابق 2024 میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی موصول ہونے والی شکایات 1996 کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔ ان شکایات میں سب سے زیادہ دفاتر اور ملازمتوں کی دیگر مقامات میں امتیازی سلوک کی ہیں اس کے بعد امیگریشن اور پناہ گزین سے متعلق ہیں۔ بعد ازاں تعلیمی...
ایئر کوالٹی کی نگرانی کرنیوالی معتبر سوئس کمپنی کی ایک حالیہ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ دنیا کی بیشتر آبادی انتہائی مضر صحت ہوا میں سانس لے رہی ہے جبکہ صرف 17 فیصد شہر فضائی آلودگی کے اصولوں پر پورا اترتے ہیں۔ یہ نتائج منگل کو سوئٹزرلینڈ میں قائم ہوا کے معیار کی نگرانی کرنے والے ڈیٹا بیس آئی کیو ایئر نے اپنی 2024 کے لیے ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ کے حصے کے طور پر شائع کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مردانہ بانجھ پن اور فضائی آلودگی، سائنس کیا کہتی ہے؟ رپورٹ کے مطابق چاڈ، بنگلہ دیش، پاکستان، کانگو اور بھارت گزشتہ برس دنیا کے 5 آلودہ ترین ممالک میں شامل رہے ہیں، جہاں فضائی آلودگی کی صورتحال میں کوئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مارچ 2025ء) سوئس ایئر کوالٹی ٹیکنالوجی کمپنی آئی کیو ایئر کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ کے مطابق 2024 میں بھارت کے شمال مشرقی ریاست آسام کا شہر برنیہاٹ دنیا کا سب سے آلودہ شہر تھا۔ دہلی عالمی سطح پر سب سے زیادہ آلودہ دارالحکومت بنا ہوا ہے، جب کہ بھارت 2024 میں پانچویں نمبر پر ہے، جو 2023 میں تیسرے نمبر سے نیچے ہے۔ دنیا کے سو آلودہ ترین شہروں میں سے تریسٹھ بھارت میں رپورٹ کے مطابق، بھارت میں 2024 میں پی ایم 2.5 کی تعداد میں 7 فیصد کمی دیکھی گئی، جو کہ 2023 میں 54.4 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر کے مقابلے میں اوسطاً 50.6 مائیکرو گرام فی مکعب...
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے مقدمات کی تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا۔جسٹس طارق ندیم نے پرویزالٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیے جا رہے ہیں،پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کررکھے ہیں، مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں،عدالت درخواست گزار پردرج مقدمات کی تفصیلات دینے کا حکم دے۔عدالتی حکم پر پنجاب پولیس نے پرویزالٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پرویز الٰہی پر بتیس مقدمات درج ہیں،رپورٹ پر پرویزالٰہی کے وکیل نے عدم اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ رپورٹ درست نہیں ہے،دوبارہ...
بلوچستان میں گریڈ 16 کے 19 تحصیلدار 17ویں گریڈ کے اسسٹنٹ کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔بلوچستان حکومت کو انتظامی افسران کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، گریڈ 16 کے 19 تحصیلدار گریڈ 17 کے اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹوں پر براحمان ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ضلع کچھ میں 3 تحصیلدار اسسٹنٹ کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔محکمہ نظم و نسق کےمطابق بلوچستان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے 49 فیصد افسران کم ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پی اے ایس کی 108منظورہ شدہ پوسٹوں پر صرف 55 افسران تعینات ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان سول سروس کےلیے مقرر 372 پوسٹوں میں سے 113 خالی ہیں جبکہ گریڈ 1سے گریڈ 15...

نریندر مودی کا دورئہ امریکہ اور بھارتی تارکین وطن کا انخلائ،بھارتی وزیر اعظم امریکی صدر کو مطمئن نہیں کر سکے:میڈیا رپورٹس
نریندر مودی کا دورئہ امریکہ اور بھارتی تارکین وطن کا انخلائ،بھارتی وزیر اعظم امریکی صدر کو مطمئن نہیں کر سکے:میڈیا رپورٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز ممبئی(سب نیوز )13 فروری کو بھارت کے وزیر اعظم نے امریکہ کا دورہ کیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ مودی ملاقات کے بعد دونوں لیڈروں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جس پر اب تک بھارت اور پاکستا ن میں تجزیے جاری ہیں ۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات سے پہلے اپنی پالیسی کے جو نکات امریکی ووٹرز کے سامنے رکھے تھے ان میں ایک اہم نکتہ امریکہ سے ایک کروڑ سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجنے کا وعدہ تھا اور 20 جنوری 2025 کو صدر نے...
خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں صرف 14دنوں کے دوران 19ہزار 534گیسٹرو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،یہ کیسز صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 24فروری سے 2مارچ کے درمیان رجسٹر کیے گئے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے 2082طبی مراکز میں سے 1826نے گیسٹرو کے متاثرہ مریضوں کے اعداد و شمار فراہم کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ کیسز پشاور میں سامنے آئے، جہاں 2ہزار 591مریض رپورٹ ہوئے جبکہ چارسدہ میں 1913، سوات میں1369، ڈیرہ اسماعیل خان میں 1202، نوشہرہ میں 1086اور دیر لوئر میں 1012کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں سانس اور سینے کی بیماریوں کے 8ہزار 367کیسز بھی رپورٹ کیے...
کراچی: کراچی: ڈیفنس سے لاپتہ ہونے کے بعد بربریت سے قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد حاصل کیے گئے نمونوں کی رپورٹ سامنے آگئی۔ جامعہ کراچی انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مصطفیٰ عامر کی لاش سے لیے گئے نمونوں سے کسی نشہ آور یا زہریلی چیز کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔ رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ عامر کی لاش کے چار مختلف جگہوں سے نمونے لیے گئے تھے۔ رپورٹ پر پرنسپل انوسٹی گیٹر، معاون تفیش کار اور ٹیکنکل مینجر کے دستخط موجود ہیں۔ واضح رہے کہ 6 جنوری کو ڈیفنس سے لاپتہ ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم ارمغان، شیراز...
آج کے ترقی یافتہ دور میں جہاں اسپتالوں اور میٹرنٹی ہوم میں ڈیلیوری کے لیے جدید طبی سہولیات موجود ہیں وہیں کراچی سمیت اندورن سندھ کی پسماندہ دیہی خواتین کی اکثریت بچوں کی پیدائش کے لیے روایتی دائیوں پر اعتماد اور انحصار کرتی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اس کے ایک بڑی وجہ دیہی علاقوں میں حاملہ خواتین میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے شعور اور آگاہی کی کمی بتائی گئی ہے، ان پسماندہ خواتین میں یہ تاثر بھی ہے کہ شہری علاقوں میں موجود اسپتالوں میں آپریشن کے ذریعے ڈیلیوری کی جاتی ہے جس کے اخراجات نا قابل برادشت ہوتے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں تقریباً 6 لاکھ سے زائد روایتی دائیاں گھروں میں ڈیلیوری کرتی...
گوادر(نیوز ڈیسک)گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا میں پروپیگنڈا شروع ہو گیا ہے، بھارتی اور امریکی اخباروں میں منظم مہم کے تحت ایک جیسی خبریں لگنے لگیں۔ تاہم نجی ٹی وی نے حقائق جاننے کے لیے گوادر ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور انٹرنیشنل فیک نیوز بے نقاب کر دی، گوادر ایئرپورٹ پرایک ماہ کے دوران 42 پروازیں آپریٹ ہوئیں، اور ایک ہزار 537 مسافروں نے سفر کیا۔ پاک چین دوستی کا بڑا نشان، گوادر ایئرپورٹ کی کامیاب تکمیل پر پاکستان کے دشمن پریشان ہو گئے ہیں، عالمی میڈیا میں پوری پلاننگ کے ساتھ پروپیگنڈا کمپین شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی اور امریکی خبر ایجنسیوں نے ہیڈلائنز تبدیل کی نہ اسکرپٹ ایڈٹ کرنے کی زحمت اٹھائی، ایک ہی خبر...
بیجنگ : چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کی وزارت شہری امور، وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ، وزارت ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی اور نیشنل ہیلتھ کمیشن کے سربراہان نے متعلقہ امور پر چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اتوار کے روز شہری امور کے وزیر لو جی یوان نے کہا کہ اس سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں ضرورت مند افراد کی بنیادی زندگی کے تحفظ، بچوں اور معذوروں کے لیے خدمات کے انتظامات کئے گئے ہیں جن پر سول افیئرز کے محکمے عمل درآمد کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔ انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزیر وانگ...
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان میں پیپلزبس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ 15 رمضان المبارک سے بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی، اطلاق آر 1، آر 2، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو رمضان میں درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں، کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، بسوں کے اوقات میں توسیع کا مقصد شہریوں کو مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ یقینی بنایاجائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد اپنےگھروں تک محفوظ پہنچ سکیں،...
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کی حالیہ تحقیق ملک کے بجلی کے بلنگ نظام کو جدید بنانے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ تحقیق سمارٹ میٹروں کے اپنانے کی سفارش کرتی ہے تاکہ مالی نقصانات، بلنگ کی غلطیوں، اور بجلی کی ترسیل میں نقائص کو حل کیا جا سکے۔ ریسرچ فار سوشل ٹرانسفارمیشن اینڈ ایڈوانسمنٹ (RASTA) پروگرام کے تحت کی گئی اس تحقیق کے مطابق پاکستان کا تقریباً 2 دہائیوں سے انحصار دستی بلنگ نظام پر ہے جو مالی خسارے کا سبب بن رہا ہے، یہ خسارہ بجلی کی ترسیل کے پرانے بنیادی ڈھانچے اور بجلی چوری کی سے مزید بڑھ گیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیاں (DISCOs) آمدنی کی وصولی میں...
رہنما پی پی پی شازیہ مری---فائل فوٹو رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاست سے تعلیم تک، خواتین تبدیلی لا رہی ہیں اور مستقبل کی تشکیل کر رہی ہیں، ایک عورت تعلیم حاصل کرتی ہے تو پورا گھر اور معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے۔شازیہ مری نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی معاشرے میں صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی یومِ خواتین منایا جاتا ہے، اس سال خواتین کا عالمی دن ہر خاتون کے حقوق اور مواقع تک مساوی رسائی یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے ہر شعبۂ زندگی میں ثابت قدمی، بہادری اور قیادت کا مظاہرہ کیا ہے، خواتین کو بااختیار بنانا ہماری قومی...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کےساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے...
پشاور: خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں صرف 14 دنوں کے دوران 19 ہزار 534 گیسٹرو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ کیسز صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 24 فروری سے 2 مارچ کے درمیان رجسٹر کیے گئے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے 2082 طبی مراکز میں سے 1826 نے گیسٹرو کے متاثرہ مریضوں کے اعداد و شمار فراہم کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ کیسز پشاور میں سامنے آئے، جہاں 2 ہزار 591 مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ چارسدہ میں 1913، سوات میں 1369، ڈیرہ اسماعیل خان میں 1202، نوشہرہ میں 1086 اور دیر لوئر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن کی مناسبت سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے معاشرے میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیغام دیا ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان خواتین کے حقوق کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا پوری قوم کے فائدے میں ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کو اب بھی تشدد اور امتیازی سلوک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، خواتین کے تحفظ اور معاشی آزادی کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، کاروباری اور نجی شعبے میں خواتین کو محفوظ ماحول اور...
آج 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے تو دوسری طرف اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں دنیا کے ایک چوتھائی ممالک میں خواتین کی صورتحال میں تنزلی کا انکشاف ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے خواتین کے امور کے ادارے کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال دنیا کے ایک چوتھائی ممالک میں آب و ہوا کی تبدیلی اور جمہوریت کے انحطاط کے باعث خواتین کے حقوق کی صورتحال کمزور ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 8 مارچ: خواتین کا عالمی دن رپورٹ کے مطابق جمہوری اداروں کی کمزوری اور صنفی مساوات پر منفی ردعمل ایک ساتھ بڑھ رہے ہیں، جس سے خواتین کے حقوق کے اہم امور پر موجود متفقہ...
پاکستانی معروف اداکار، میزبان و ماڈل عمر شہزاد کی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ نکاح کی تقریب کی خوبصورت تصاویر سامنے آئی ہیں۔ یاد رہے کہ عمر شہزاد اور انفلوئنسر شانزے لودھی نے گزشتہ ماہ مدینہ منورہ، حرم شریف میں نکاح کیا تھا۔ عمر شہزاد کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی نئی تصاویر ایک مشترکہ پوسٹ ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Shanzay Omer (@shanzayylodhii) اس پوسٹ کو ’کبھی نہ ختم ہونے والی شروعات‘ جیسا خوبصورت کیپشن دیا گیا ہے۔ عمر اور شانزے کے نکاح کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس خوش نصیب جوڑی کا نکاح مسجدِ نبوی ﷺ میں ہوا جبکہ فوٹو سیشن...
لاہور (ویب ڈیسک) بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور پنجاب میں سب سے پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور 20 ویں نمبر پر جبکہ ڈی سی تلہ گنگ کی کارکردگی سب سے ناقص نکلی۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں دوسرے، ڈی سی بہاولنگر تیسرے اور ڈی سی گجرات چوتھے نمبر پر آئے ہیں۔ڈی سی سرگودھا پانچویں نمبر پر، ڈی سی پاکپتن چھٹے، ڈی سی چنیوٹ ساتویں اور ڈی سی شیخوپورہ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نویں، ڈی سی ڈیرہ غازی خان دسویں ، ڈی سی حافظ آباد گیارہویں اور ڈی سی نارووال بارہویں نمبر...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کو اس کی اپنی ہی حکومت نے چارج شیٹ کر دیا ہے، جبکہ ان کی کارکردگی محض دو جرگوں اور چار ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں تک محدود ہے۔ خیبر پی کے میں پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے، جو 110 روپے سے بڑھا کر 510 روپے کر دیا گیا، جبکہ پنجاب میں الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے۔ کے پی میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف 173 نوکریاں پیدا کی گئیں، جب کہ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام" میں ایک لاکھ سے زائد لوگ روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت کی "اختیار عوام...
فوٹو فائل کراچی کے پوش ایریاز سے لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے سرغنہ پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے گاڑیاں، سرکاری اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے کراچی کے پوش علاقوں سے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے، چوری، چھینی گئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعہ بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں۔ملزم پولیس کانسٹیبل رانا کاشف کی ڈیوٹی فارن سیکیورٹی سیل میں ہے، ملزم سے برآمد شدہ گاڑی گزشتہ سال فیروز آباد سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، ملزم نے دو درجن سے زائد مزید وارداتوں کا اعتراف کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور...
وفاقی کابینہ میں اضافہ ضمیر فروشوں کے لیے انعام ہے ، کچھ لوٹے ، کچھ بھگوڑے ہیں ہمارا اتحاد اپوزیشن سے ہے ، اگلے کچھ روز میں معاملات طے ہو جائیں گے، شبلی فراز ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے ، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے ۔عید کے بعد سب مل کر حکومت کے خلاف نکلیں گے ۔پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے ، پیکا، 26ویں ترمیم سمیت دیگر قوانین جموریت نہیں...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے ضم اضلاع میں امن کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے گئے تو پورا ملک اس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور ضم اضلاع میں امن کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اگر بروقت اقدامات نہیں کیے گئے تو یہ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے ساتھ ساتھ خیبر...
کراچی: حکومت سندھ نے کراچی کے انٹر سال اول کے ہزاروں طلبہ کے امتحانی نتائج کی کم شرح کے معاملے کو سرد خانے کی نذر کردیا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی کے انٹر سال اول کے ہزاروں طلبہ کے امتحانی نتائج کی کم شرح کے معاملے کو سرد خانے کی نذر کردیا ہے، طلبہ کی جانب سے احتجاج اور اسمبلی میں اس معاملے پر آواز اٹھائے جانے کے بعد ایک نوٹفیکیشن کے ذریعے اس معاملے پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی سربراہی میں اراکین اسمبلی پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی جنوری کے آخری ہفتے میں قائم ہوئی تھی۔ کچھ ہی روز بعد اس کمیٹی...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے، یہ دہشت گردی صرف کے پی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے ملک میں پھیلے گی، ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیئے جا رہے، حیران ہوں وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے لیکن امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہا۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا لیکن رجیم چینج میں ساری توجہ پی ٹی آئی پر مرکوز کی گئی جس کی وجہ سے دہشت گردی اب پھیلنا شروع ہوگئی...
بھارت کی ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجینس نے اداکارہ رانیا راؤ کو دبئی سے واپسی پر 14.8 کلو سونا رکھنے کی پاداش میں بنگلور ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ رانیا راؤ کو پیر کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ حکام کےمطابق رانیا راؤ متحدہ عرب امارات کی ایک پرواز کے ذریعےدبئی سے بنگلور پہنچی تھیں جبکہ وہ غیرمعمولی پر بیرون ملک سفر کرنے پر زیرنگرانی تھیں۔ تفتیش کاروں نے انکشاف کیا کہ وہ مبینہ طور پر سونا اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مخصوص مقدار پہن کر اور کپڑوں میں سونے کی بارز چھپا کر اسمگل کرتی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں 3 مرلہ فری پلاٹ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی( پھاٹا) کے ڈی جی نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کی۔ فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 19اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دیتے ہوئے ان اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے اقدامات کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودہ کابینہ 16 رکنی ہے جس میں 5 معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والوں میں بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشا اللہ بٹ، کرنل (ر) ایوب گادھی، سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، ملک اسد کھوکھر، ملک آصف بھا کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسامہ لغاری، یاور زمان کے نام شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جائے گا اور بعض کو نئی وزراتیں دی جائیں گی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 50،60ارب کی چوری اس حکومت کے دور میں فائنل ہوئی، 500 ایکڑ زمین پر9 جولائی 2024 کو اس پر دستخط کیے گئے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بحری امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی فیصل واوڈا کی زیر صدارت ہوا، چیئرمین پورٹ قاسم ، قائم مقام چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ شریک ہوئے۔ سنیٹر دنیش نے کہا کہ گوادر اور کراچی پورٹ میں مستقل چیئرمین کیوں نہیں، اگر قائم مقام ہی چلانے ہیں تو چیئرمین ختم کر دیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب کیساتھ عزت کا تعلق ہے، ہمارے پاس تین آپشن ہیں، سرانڈر کریں، کرپشن تسلیم کریں یا لڑیں، ہمارے پاس تین آپشن ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ...
پشاور ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پرخیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاپتا افراد سے متعلق دائر درخواستوں پرقائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پولیس فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ کہ اتنے لوگ کیوں لاپتا ہو رہے ہیں۔ فوکل پرسن نے جواب دیا کہ اس میں زیادہ تر لوگ خود بھی لاپتا ہوتے ہیں۔ کسی کی ذاتی دشمنی ہوتی ہے اور کوئی قرضدار ہوتا ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے بھی بہت سارے لاپتہ ہو جاتے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایسے لوگ تو...
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ادارے شفافیت میں ذرا بہتر ہیں۔فافن نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبہ پنجاب کے سرکاری اداروں میں شفافیت ذرا بہتر ہوئی ہے تاہم اس میں اب بھی خلا موجود ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب کے سرکاری ادارے قانونی طور پر مطلوب معلومات کا 52 فیصد اپنی ویب سائٹ پر ظاہر کرتے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کے محکموں میں یہ تناسب 42 فیصد ہے۔ فافن نے یہ نتائج افواہوں کا مقابلہ معلومات سے کرنے کی مہم کے سلسلے میں اپنے سروے میں مرتب کیے۔ فافن کے مطابق سرکاری اور اصل معلومات کی عدم فراہمی سے افواہوں کو ہوا ملتی ہے جس سے...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود صوبائی حکومت کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا، خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا، باقی کسی دوسرے صوبے نے ایسا نہیں کیا، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔(جاری ہے) علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ حکومت...
ایف ایس آئی کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع ریاسی میں جنگلات میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے اور 2025ء کے پہلے دو مہینوں میں 6 واقعات اسی ضلع میں پیش آئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوری 2024ء سے اب تک جنگلات میں آگ لگنے کے 307 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس سے علاقے میں جنگلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے کل رقبے کا 11%حصہ جنگلات کے نیچے ہے جو 10.15لاکھ ہیکٹر رقبہ پر مشتمل ہے۔ بھارت میں جنگلات کی آگ پر نظر رکھنے والے ادارے فاریسٹ سروے آف انڈیا (FSI) نے 2024ء میں مقبوضہ جموں...
آئی بی کے سابق افسر نے کہا کہ مسلم تنظیموں اور متعلقہ اداروں کو اسکا فوری نوٹس لینا چاہیئے اور ان خاندانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہیئے تاکہ حقائق کا پتہ چل سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں اس وقت مسلمان ہر سطح پر نشانے پر ہیں۔ ایک طرف ہندو شدت پسندوں نے مسلمانوں کو گھر واپسی کے نام پر مرتد بنانے کی مہم شروع کر رکھی ہے، اس مقصد کے تحت پیسوں کی لالچ بھی کھلے عام دی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز لکھنؤ میں جتیندر تیاگی عرف وسیم رضوی کی موجودگی میں ایک پروگرام میں دو مسلم نوجوانوں کو باقاعدہ طور پر ہندو بنایا گیا۔ ہندو شدت پسندوں کے علاوہ عیسائی مشنریاں بھی معاشی طور پر کمزور...
اخبار کے مطابق یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ ٹرمپ یوکرین کے حوالے سے اپنے موقف کو مزید سخت کر سکتے ہیں، جو کیف کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ زلینسکی کی حکمت عملی یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ یورپی ممالک کو یہ اشارہ دیں کہ امریکہ پر انحصار کیے بغیر انہیں خود ہی روس کے خلاف مضبوط ہونا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو ایک انتہائی سخت اور غیر معمولی بحث دیکھنے میں آئی، امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق اس طرح کی گرما گرمی عام طور پر عالمی رہنماؤں کے درمیان بند دروازوں کے پیچھے ہوتی رہی ہے، مگر...
سندھ پولیس کے پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مصطفیٰ قتل کیس میں پولیس کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پروسیکیوشن نے کیس کے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ قاتل ملزم ارمغان کے خلاف درج 4 مقدمات میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے شعبہ تفتیش سے کہا ہے کہ بتایا جائے کیس میں ملزمان سے اب تک کیا تحقیقات ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں زوما نامی لڑکی کی انٹری مصطفیٰ قتل کیس میں پروسیکیوشن کی جانب سے کیس کے تفتیشی حکام کو لکھے ایک خط کے ذریعے کیس سے جڑے تمام مواد جس میں فورینزک رپورٹ، ڈی...
(ویب ڈیسک)ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر آگئی، ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں، جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچا دیئے گئے ہیں۔ نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے، ڈی جی پاسپورٹس مصظفیٰ جمال قاضی نے پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا تھا،مصطفیٰ جمال قاضی کی پرنٹرز کے تکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات ہوئی،انہوں نے کہا کہ نئے پرنٹرز میں ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت ہے، نئے پرنٹرز کی مدد سے ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کا مقدمہ درج...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے سنگین نتائج کے تحت اربوں ہندوستانیوں کے پاس خرچ کرنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں ہے۔ وینچر کیپٹل فرم ’بلوم وینچرز‘ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے جہاں غربت عروج پر اور معیشت مکمل طور پر عدم توازن کا شکار ہے۔ مودی حکومت میں امیروں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے، لیکن غریبوں کی حالت بد سے بدترین ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں 1.4 بلین لوگ رہتے ہیں لیکن تقریباً ایک ارب کے پاس کسی بھی صوابدیدی سامان یا خدمات پر خرچ کرنے کے لیے رقم نہیں ہے۔بھارت میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں، جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچا دیے گئے ہیں۔ نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے، ڈی جی پاسپورٹس مصظفیٰ جمال قاضی نے پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا تھا۔ مصطفیٰ جمال قاضی کی پرنٹرز کے تکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نئے پرنٹرز میں ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت ہے، نئے پرنٹرز کی مدد سے ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ڈی جی...
مصطفیٰ جمال قاضی نے کہاکہ نئے پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نئے پرنٹرز کی مدد سے ملک بھر میں ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز فنگشنل ہونے کے بعد پاسپورٹ کی فراہمی مزید تیز ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس نے ای پاسپورٹس کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری سنا دی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے 2 نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں۔ جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری...
ہائی کورٹ کی سنگل بینچ جس میں جسٹس روہت رنجن اگروال شامل تھے، نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسجد کمیٹی فی الحال صرف صفائی کرا سکتی ہے لیکن کسی بھی طرح کی رنگائی پتائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل کی جامع مسجد میں رنگ و روغن کرانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور صرف صفائی کی اجازت دی ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کی رپورٹ کی بنیاد پر سنایا، جس میں کہا گیا تھا کہ مسجد کی موجودہ حالت میں کسی بھی قسم کی رنگائی پوتائی کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ معاملہ اس وقت عدالت میں پہنچا جب مسجد کمیٹی نے...
ویڈ فروخت کرنے والے 20اہم کردار منظر سے غائب ،بیرون ملک کوئی فرار نہیں ہو سکا یونیورسٹیز کے لڑکے اور لڑکیاں منشیات کی آن لائن بکنگ کرتے تھے، سنسنی خیز تفصیلات ( رپورٹ :اسد رضا ) ساحر حسن نے تفتیشی ماہرین کے سامنے سب کچھ طوطے کی طرح اُگل دیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی قتل کیس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہوشربا انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔اس کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے منشیات کے حوالے سے بیان کے بعد ایس آئی یو اور سی آئی اے منشات کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کیا۔ ملزم شیراز اور ارمغان کے بیان کی روشنی میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی گرفتاری عمل میں آئی، دوران...
اسلام ا?باد: فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کے متن میں بتایا گیا کہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ انجریز کی وجہ سے ٹیم کا کمبینیشن متاثر ہوا، لیکن بطور کپتان تسلیم کرتے ہیں کہ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اترے، ٹیم کی پرفارمینس نے قوم کو مایوسی ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر نے کپتان محمد رضوان کو ’ایب نارمل‘ کہہ دیا؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل راولپنڈی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے رمیز راجا نے سوال کیا کہ فخرزمان اور صائم ایوب کی انجریز کے بعد کیا آپ کو ٹیم سیلیکٹ کرنے میں مشکل پیش آئی؟ جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ جو لڑکے اچھا پرفارم کررہے تھے، انہوں نے آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف اچھا پرفارم کیا، اچانک انجریز...
جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت نے ایکسیڈینٹ کیس میں نامزد سپریم کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان یوسف نےتین سال پہلے ایکسیڈنٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وقوعہ کے روز 23 ستمبر 2022 کے تین ماہ 15 دن بعد شکایت کنندہ نے شکائت دائر کی، باقاعدہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پراسیکیوشن کے ریکارڈ میں موجود نہیں۔ اس میں کہا گیا کہ ڈیڈ باڈی کا صرف بیرونی جائزہ لیا گیا ہے باقاعدہ پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا،یہ دلیل بھی دی جاسکتی ہےکہ ہر ایکسیڈنٹ میں باقاعدہ پوسٹ مارٹم کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن اس کیس میں ایکسٹرنل پوسٹ مارٹم کرنے والے...

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ؛ پاکستان کی مسلح افواج قوم خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس اور پوری طرح تیار ہیں؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
سٹی 42آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پروقار موقع پر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) اور سروسز چیفس، پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چیف جوائنٹ آف اسٹاف کمیٹی نے کہا 27 فروری 2019 کو شروع کیا گیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہندوستان کی بلاجواز جارحیت کا ایک پرعزم اور ناپاک ردعمل تھا، جس نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اس آپریشن نے نہ صرف پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کیا بلکہ پوری مصروفیت کے دوران مکمل آپریشنل غلبہ برقرار رکھتے ہوئے جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور فوری طور...
ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے جدید آلات نصب کردیے گئے، جن سے آتشی مواد کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق کراچی، ملتان اور فیصل آباد ایئر پورٹس پر جدید ای ڈی ایس سی ٹی سیکیورٹی اسکینرز لگا دیے گئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق جائیکا منصوبے کے تحت جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کی تنصیب بھی کی جائے گی، جدید سیکیورٹی اسکینرز کی مدد سے آتشی مواد کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔ترجمان کے مطابق جائیکا جاپان فیز-2 منصوبے کے تحت سیکیورٹی آلات کی کامیاب ٹینڈرنگ مکمل ہوچکی ہے، ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کی تقریب میں پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی وفد نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال کے تحت ہونے والے 3 روزہ رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول کا نارووال سپورٹس سٹی میں افتتاح کر دیا
وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال کے تحت ہونے والے 3 روزہ رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول کا نارووال سپورٹس سٹی میں افتتاح کر دیا طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ یونیورسٹی آف نارووال نے نارووال سپورٹس سٹیڈیم میں 3 روزہ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا ہے نارووال سپورٹس سٹی وہ منصوبہ ہے جس میں نوجوان کو جدید تربیت سے کھیلنے کا موقع فراہم ہو گا اس منصوبے کو بنانے کے جرم میں عمران خان نے مجھے ڈھائی ماہ قید میں رکھا اور مجھے انتقامی کاروائی کا ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ اسنصونے کے فنڈز بند کرکے 5 سال کام کو روکے رکھا...
کراچی(نیوزڈیسک)حال میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شہریار منور صدیقی اب شادی کے فوائد گنواتے نظر آ رہے ہیں۔شہریار منور کی شادی دسمبر میں اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔رنگا رنگ تقریبات میں روایتی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ رقص اور موسیقی کی محافل میں منعقد کی گئی تھیں۔ دونوں کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے تھے اور اب بھی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔دلہے میاں اپنی شادی سے کچھ زیادہ خوش نظر آتے ہیں جس کا اظہار وہ اپنے مداحوں کو شادی کے فوائد گنواتے ہوئے کر رہے ہیں۔حال ہی میں انھوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن...
کراچی: نارتھ کراچی کے ننھے صارم کے اغوا اور قتل کیس کو50 روز گر گئے، تفتیش میں تاحال کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی ، ننھے صارم کی جدائی کے غم میں نڈھال والدین انصاف کے منتظر ہیں ، ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے رہائشی پروجیکٹ بیت العنم اپارٹمنٹ سے ننھے صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، واقعے کو 50 روز گزرنے کے باوجود تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت...

جب میں امریکہ پہنچی: پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ ایرپورٹ پر قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہےکسی کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ ہو‘‘
واشنگٹن ڈی سی — ’’جب میں بیس بائیس سال قبل کراچی سے امریکہ کے نیو یارک ائیرپورٹ پر اتری تو مجھے پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ اس ملک میں قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہے قطار کسی بزرگ خاتون یا سینئیر سٹیزن کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ توڑی جائے۔‘‘ یہ کہانی ہے نیو یارک میں مقیم کراچی کے ایک موقر کالج کی پرنسپل ماہ جبیں کی جو امریکہ میں مستقل رہائش سے قبل پہلی بار امریکہ میں اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے امریکہ آئی تھیں ۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جس جہاز سے امریکہ آرہی تھیں اس میں ان کی نشست کے...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’آوٗٔٹ آف کانٹیکسٹ کرکٹ‘ نامی پیج پر گزشتہ ماہ ایک پوسٹ کی گئی جس پر کرکٹ کے ایسے 12 کھلاڑیوں کی تصاویر لگائی گئیں جنہیں یا تو طلاق ہوچکی یا پھر انہیں ان کی بیگمات نے چھوڑ دیا، اور اس پوسٹ میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی تصویر بھی شامل تھی۔ وسیم اکرم کا نام شیئر کیے جانے پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ واضح طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کر رہے ہیں اور آپ کے پاس درست معلومات بھی نہیں ہیں۔ Hey @GemsOfCricket You guys are definitely "out of context" and from what I can see...
اسلام آباد: 9 مئی 2023 کو مبینہ طور پر تشدد کیلئے اکسانے کے معاملے پر نگران حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کابینہ کمیٹی کی رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کے نام شامل نہیں ہیں۔ موجودہ وفاقی کابینہ کے روبرو پیش کی جانے والی اس رپورٹ میں فوجی تنصیبات پر حملوں میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں کے مبینہ کردار کی تفصیلات درج ہیں۔ اگرچہ اس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ملوث ہونے کی بات کی گئی ہے اور ان پر سرگرم انداز سے 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے لیکن پرویز الٰہی...
ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں سانحہ کنن پوشپورہ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں سانحہ کنن پوشپورہ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی نے کی۔ ذرائع کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کنن پوشپورہ میں اجتماعی عصمت دری کے واقعے سے پوری انسانیت شرمسار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرمناک اور کربناک واقعہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرہ پرایک بدنما داغ ہے۔...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی فوج کی بمباری میں بے گھر ہونے والے فلسطینی بھائیوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کردی۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے حماس رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل نے 602 فلسطینیوں کی رہائی مؤخر کردی، حماس کا شدید ردعمل ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور حماس رہنماؤں کے درمیان ملاقات وفود کی سطح پر ہوئی ہے۔ جے یوآئی وفد کی قیادت مولانا فضل الرحمان نے کی جبکہ حماس کی مجلس شوریٰ کے سربراہ ابو عمر وفد کی قیادت کررہے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں غزہ و فلسطین کی...

پہلے پارلیمانی سال میں وفاقی کابینہ کے ممبران کی کیا کارکردگی رہی؟ پلڈاٹ رپورٹ جاری،تفصیلات سب نیوز پر
پہلے پارلیمانی سال میں وفاقی کابینہ کے ممبران کی کیا کارکردگی رہی؟ پلڈاٹ رپورٹ جاری،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پہلے پارلیمانی سال کے اختتام پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولیپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے وفاقی کابینہ کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں 18 وزرا اور دو وزرائے مملکت ہیں، کابینہ میں صرف ایک خاتون وزیر مملکت اور کوئی غیر مسلم نہیں۔ پلڈاٹ کے مطابق کارکردگی کے لحاظ سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے موثر رکن کابینہ رہے، اعظم نذیر تارڑ پارلیمانی کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہے، حاضری اور ایوان میں سب سے زیادہ گفتگو کرنے میں...
اسلام آباد: پہلے پارلیمانی سال کے اختتام پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولیپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے وفاقی کابینہ کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں 18 وزرا اور دو وزرائے مملکت ہیں، کابینہ میں صرف ایک خاتون وزیر مملکت اور کوئی غیر مسلم نہیں۔ پلڈاٹ کے مطابق کارکردگی کے لحاظ سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے مؤثر رکن کابینہ رہے، اعظم نذیر تارڑ پارلیمانی کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہے، حاضری اور ایوان میں سب سے زیادہ گفتگو کرنے میں بھی اعظم نذیر تارڑ کا پہلا نمبر ہے، اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیمی بلوں سمیت38 حکومتی بلوں کی منظوری کروائی، اعظم نزیر تارڑ 157میں سے 89 اجلاسوں...

اسرائیل غزہ میں لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے ہر لمحے تیار ہے‘ جنگ کے مقاصد ہر صورت پورے کیے جائیں گے .نیتن یاہو
تل ابیب/غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے ہر لمحے تیار ہے اور جنگ کے مقاصد ہر صورت پورے کیے جائیں گے وہ خواہ مذاکرات سے ہوں یا کسی اور طریقے سے ہم کسی بھی لمحے بھرپور لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں ہمارے آپریشنل منصوبے مکمل ہیں. فوجی افسروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ایک روز قبل ہی اسرائیل نے فائر بندی معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی ہے.(جاری ہے) اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں ہم نے حماس کی منظم قوتوں کا...
حریت رہنما کا کہنا ہے کہ اس گھنائونے جرم میں ملوث فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی ثبوتوں کے باوجود مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے کنن پوش پورہ سانحے کو کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک خوفناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اجتماعی عصمت دری کے متاثرین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمود ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کپواڑہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری بھارتی جمہوریت کے چہرے...
پونچھ اور راجوری میں 13 مقامات اور ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈا اور کشتواڑ اضلاع میں 18 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں خطے کے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے جموں، پونچھ، راجوری، ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ پونچھ اور راجوری میں 13 مقامات اور ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈا اور کشتواڑ اضلاع میں 18 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ جموں ضلع کے اکھنور سیکٹر میں کیری، بھٹل اور ملحقہ علاقوں میں تلاشی مہم جاری ہے۔...
محراب پور: سابق پٹواری اعجاز احمد لغاری کو اینٹی کرپشن کے اہلکار گرفتار کرکے لے جارہے ہیں

میرپور ماتھیلو: کسانوں کو فیکٹری ریٹ پر کھاد فراہم کیے جانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے مقررین خطاب کررہے ہیں
میرپور ماتھیلو: کسانوں کو فیکٹری ریٹ پر کھاد فراہم کیے جانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے مقررین خطاب کررہے ہیں
میرپوخاص(بیورورپورٹ) میرپورخاص 67 ویں پھولوں کی نمائش میں لگے پھولوں اور جہاز نما جھولوں سے شہری لطف اندوز ہونے لگے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سے شہریوں کا جھولے مزید تین دن نا ہٹانے کی اپیل تفصیلات کے مطابق میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کی کاوشوں سے پہلی مرتبہ گلستان بلدیہ جو کہ کم رقبے پر واقع ہے کو چھوڑ کر محترمہ شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم (گامااسٹیڈم) جو کہ ایک بہت بڑا گراؤنڈ ہے اس گراؤنڈ میں 67 واں پھولوں کی نمائش منعقد کی گئی جو کہ 21 سے 23 فروری آج رات تک جاری رہے گا 67ویں پھولوں کی نمائش میں جہاں 200 اقسام کے خوبصورت پھول مختلف اسٹال پر سجا? گ? ہیں وہی پر سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے...
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیب گزشتہ رات سے کام کر رہی تھی، ایمرجنسی بنیاد پر ایک روز میں رپورٹ تیار کی گئی۔ فوٹو: پی پی آئی کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر سے لیے گئے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں، سندھ فارنزک لیب نے نمونوں کی رپورٹ تیار کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیل کی گئی رپورٹ پولیس حکام کے حوالے کر دی گئی، لاش سے لیے گئے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیب گزشتہ رات سے کام کر رہی تھی، ایمرجنسی بنیاد پر ایک روز میں رپورٹ تیار کی گئی۔ مصطفیٰ کو جب گھر سے گاڑی میں ڈالا تو وہ زندہ تھا، ملزم شیراز کا انکشافشیراز...
ڈیرہ غازی خان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے راجن پور میں یونیورسٹی اور ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان آکر دلی خوشی ہو رہی ہے، والہانہ اور پرتپاک استقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ہم نے عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا، نواز شریف کا وژن صرف پاکستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پنجاب کی ترقی ہوئی، مریم نواز اب پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کے گھر...
بھارتی پنجاب کے ایک وزیر کا 20 مہینوں تک ایک ایسے محکمے کے سربراہ رہنے کا انکشاف ہوا ہے جو کہیں وجود نہیں رکھتا۔ بھارتی پنجاب کی صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اقرار کیا ہے کہ ان کے ایک اہم وزیر کلدیپ سنگھ کو مختص کیا گیا انتظامی اصلاحات کا محکمہ حقیقت میں وجود نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیے:بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا نریندر مودی اور مریم نواز کو کرارا جواب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلدیپ سنگھ کو مئی کے مہینے میں کابینہ میں 2 محکمے دینے کی منظوری دی گئی تھی تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے ایک محکمہ وجود ہی نہیں رکھتا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ وزارت کا چارج لینے کے بعد...
ہیٹی : جرائم پیشہ گروہ کے حملوں کے بعد سڑک پر فوجی اہل کار الرٹ کھڑے ہیں پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی میں جرائم پیشہ گروہ کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔مسلح گروہ کے ارکان نے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں امریکی سفارت خانے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گھروں پر دھاوا بول دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں وائٹل ہوم انوسنٹ نامی گینگ کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ یہ حملہ ہیٹی پولیس کی کاروائیوں کے جواب میں کیا گیا،جس میں جرائم پیشہ گروہ کے کئی ارکان مارے گئے ہیں۔

پی ٹی آ ئی نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا، وزیراطلاعات پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا، پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔جمعہ کو بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، بانی پی ٹی آئی کی فیملی،ان کے وکلا اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔(جاری ہے) جب تحریک فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو ’’مظلومیت کارڈ‘‘ کھیلنا شروع کر دیتی...
بھارت کے وزیرِخارجہ ایس جے شنکر نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ملک کے لیے اس بات کی گنجائش نہیں کہ کسی بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارم یا معاہدے کے حوالے سے اپنی بات منوانے کے لیے دوسروں پر بہت زیادہ دباؤ ڈالے۔ جی ٹوئنٹی اجلاس کے حوالے سے ایک پینل ڈسکشن میں ایس جے شنکر نے کہا کہ کسی بھی بین الاقوامی معاہدے میں یا پلیٹ فارم پر تمام ارکان کے مفادات کے بارے میں سوچنا ہوتا ہے۔ اگر کوئی ملک اپنی بات منوانے کے لیے دوسروں پر دباؤ ڈالے یا اُنہیں دبانے کی کوشش کرے تو یقینی طور پر یہ انتہائی ناقابلِ قبول بات سمجھی جائے گی۔ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں...
دوست کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کرلیے گئے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر سُمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے۔مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جب کہ نمونے حاصل کرنےکے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں پولیس...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام کی آہ و بکا کر کے وفاقی اور پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا حقیقی پوسٹمارٹم کر رہے ہیں ،زبانی جمع خرچ سے معیشت ترقی کرے گی نہ عوام کے پیٹ بھریں گے ، رمضان المبارک میں نقد امداد کے نام اپنے لوگوں کیلئے کرپشن کا راستہ کھولنے کی بجائے ضروری اشیائے خوردونوش سستی کی جائیں۔(جاری ہے) اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمران اپنی ایک سالہ کارکردگی پر خود ہی واہ واہ کر رہے ہیں جبکہ عوام سے پوچھیں تو ان کا آج بھی کوئی پرسان حال نہیں...
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) عالمی بینک نے کہاہے کہ بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری، مارکیٹ کی شفافیت، بہتر حکمرانی اور نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرکے اقتصادی ترقی کو فروغ دیاجاسکتاہے۔ یہ بات عالمی بینک کی ایک حالیہ تحقیقی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ شرنکنگ اکنامک ڈسٹنس کے نام سے جاری رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ترقی پذیر ممالک کو نقل و حمل کے زیادہ اخراجات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ان کی معیشتوں کو نقصان پہنچ رہاہے،ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم آمدنی والے ممالک میں درآمدات و برآمدات کے اخراجات زیادہ ہوتے ہیں، ان ممالک میں خراب سڑکوں، بندرگاہوں اور ناکافی ریلوے نیٹ ورکس کی وجہ سے لاگت اور وقت دونوں زیادہ ہوتے...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حدود میں کھلے عام جوئے کے اڈے قائم ،شارٹ کٹ طریقے سے امیر بننے کے چکر میں نوجوان کنگال ہونے لگے،پولیس سرپرستی کے سبب جواری بے خوف دھندہ کرنے میں مصروف ،شہریوں کا ڈی آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود بھانسنگھ آباد کتر مشین والی گلی میں شمیم حاجی ڈان سمیت دیگر جگہوں پر جوئے کے اڈے کھلے عام چل رہے ہیں جہاں میرپورخاص کے نوجوان امیر بننے کے چکر میں اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو رہے ہیں شہر کے بچے بچے کو ان جوئے کے اڈوں کا پتا ہے۔ ذرائع و بھانسنگھ آباد علاقہ مکینوں کے مطابق حاجی ڈان جوئے...
گھا رو(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جے ایس کیو ایم (آریسر) کے چیئرمین اسلم خیرپوری کی قیادت میں سکھر تا کراچی لانگ مارچ قافلہ کا گھارو پہنچنے پر شاندار استقبال گھارو پہنچنے پر جے ایس کیو ایم کے رہنماؤں گلزار شاہ، غلام حسین خاصخیلی، شبیر شیخ اور ایاز شاہ جیلانی نے قافلے کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے شہر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے چیئرمین اسلم خیرپوری، نیاز پنہور، فتح چنہ، پیر گلزار شاہ اور دیگر نے کہا کہ دریائے سندھ پر زبردستی 6 کینال تعمیر کیے جا رہے ہیں اور سندھ کی زمینوں پر حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قبضہ کیا جا رہا ہے،...
کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شعبان میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کرلیا۔ واقعے کے بعد شہید اہلکاروں کے جسد خاکی کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت وزیر داخلہ محسن نقوی نے شعبان میں شہید ہونے ولاے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت...
امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن پاناما میں ڈیرین جنگل کے علاقے منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز پانامہ (سب نیوز )امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں سمیت تقریبا 100 تارکین وطن کے ایک گروپ کو وسطی امریکی ملک پاناما کے ہوٹل سے ڈیرین جنگل کے علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک بیان میں پاناما کی وزارت سیکیورٹی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں امریکا سے بے دخل کیے گئے 299 تارکین وطن میں سے 13 کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا گیا، جبکہ دیگر 175 دارالحکومت پاناما سٹی کے ہوٹل میں مقیم ہیں، جو وطن واپسی پر رضامندی کے بعد آگے سفر...
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔ خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ ہمارے درمیان موجود ہے، عمران خان قوم کے دلوں میں ہے وہ نظریہ سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا گیمز آغاز ہوگیا ہے، تقریباً 2500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو گیمز میں سونے کا تمغہ لے گا ہر ماہ 25 ہزار روپے دیں گے، کھیل میں ہار جیت...
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم میں کسی قسم کی تبدیلی سے برآمدات کی نمو کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے حکومت کو اس پر نظرثانی کرنے سے گریز کرنا چاہیے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرجاوید احمدنے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کاروباری برادری متعدد مسائل کی وجہ سے جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے وضاحت کی کہ برآمد کنندگان بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے لڑ رہے ہیں اب انہیں حکومت کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم پر نظرثانی کرنے جا رہی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ یہ سکیم برآمد کنندگان کے لیے ایک اہم معاون ہے جس سے انہیں تجارتی لاگت میں...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2025ء) سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے داخلی عازمین حج کے لیے ’’نسک پورٹل‘‘ پر چار پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے نسک پورٹل پر رواں سال اندرون مملکت سے عازمین کے لیے 4 پیکجز کا اعلان کیا ہے ان میں وادی منی کی خیمہ بستی میں رہائش کا پیکیج 10 ہزار 366 ریال سے شروع ہوتا ہے۔دوسرا پیکیج اکنامک خیموں کا ہے جس کی قیمت 8092 ریال سے شروع ہے،تیسرا پیکج جمرات ٹاورز کا ہے جس کی قیمت 13150 ریال اور چوتھے پیکیج کی قیمت 12537 ریال ہے یہ کدانہ ٹاورز کا ہے اس میں کیٹرنگ کا آپشن موجود ہے تاہم تمام...
پشاور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم میں مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت رکھ دی ہے، فرقہ واریت پھیلانے والوں کو آج یا کل ضرور سزا ملے گی اور انہیں اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ کرم زمین کا تنازع نہیں بلکہ فرقہ وارانہ تنازعہ ہے جس میں بیرونی قوتیں پوری طرح ملوث ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ 130 سال سے چل رہا ہے، بیرونی اور غیر ملکی قوتیں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، بیرونی قوتیں پورے پاکستان میں فرقہ واریت کی چنگاری سے آگ لگانا چاہتی ہیں۔ ابھی ایک قافلے پر بھی حملہ...

(کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر) معاملہ فرقہ وارانہ تنازع ‘ بیرونی قوتیں ملوث ہیں‘ گنڈا پور
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز /آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم صرف زمین کا تنازع نہیں بلکہ یہ ایک فرقہ وارانہ تنازع ہے جس میں بیرونی طاقتیں پوری طرح ملوث ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ 103سال سے چل رہا ہے، یہ جو ہمیں کہتے ہیں زمین کا تنازع ہے یہ زمین کا تنازع نہیں ہے، ہم حقیقت سے اپنے آپ کو پیچھے کیوں ہٹاتے ہیں؟ زمین کے تنازعے تو بہت ساری جگہ پر ہوتے ہیں لیکن کہیں نہیں ہوتا پورے کے پورے علاقے کھڑے ہو جائیں، زمین کا تنازع تو...
کراچی میں کئی علاقوں کے رہائشی پانی کے استعمال کے لیے واٹر ٹینکرز پر انحصار کرتے ہیں کیوں کہ بیشتر علاقوں میں واٹر بورڈز کی لائن کے ذریعے پانی فراہم نہیں کیا جاتا۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس، متوسط طبقے کی آبادی والے بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت متعدد دور دراز علاقوں میں پانی کی سپلائی کے لیے ٹینکرز اور چھوٹی سوزوکیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا، واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز مالکان نے ہڑتال کردی، ٹینکرز مالکان کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے 5 ٹینکرز جلانے پر احتجاجاً ٹینکرز بند کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیل چورنگی کے قریب 5 واٹر ٹینکر جلائے جانے کے بعد واٹر...