کنن پوش پورہ کے متاثرین 34 سال گزرنے کے باوجود انصاف سے محروم ہیں، مقررین سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں سانحہ کنن پوشپورہ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں سانحہ کنن پوشپورہ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی نے کی۔ ذرائع کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کنن پوشپورہ میں اجتماعی عصمت دری کے واقعے سے پوری انسانیت شرمسار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرمناک اور کربناک واقعہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرہ پرایک بدنما داغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 34برس گزرنے کے باوجود سانحہ کنن پوشپورہ کے متاثرین انصاف سے محروم ہیں جبکہ اس گھنائونے جرم میں ملوث بھارتی فوجی آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کی تلخ یادیں کشمیری عوام کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے اپنے فوجیوں کو کالے قوانین کے تحت دی گئی استثنیٰ کنن پوش پورہ جیسے سانحات کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے جبر و استبداد کی ایک واضح مثال ہے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں خواتین کی آبروریزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں کشمیری مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کی لازوال قربانیاں ہیں، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کے کیس کو دوبارہ کھولے تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ عظمیٰ گل، آزادکشمیر کی وزیر نبیلہ ایوب، ایمبسڈر نائلہ چوہان، سینئر حریت رہنما محمود احمد ساغر، سید یوسف نسیم، سید فیض نقشبندی، شمیم شال، مشتاق احمد بٹ، اعجاز رحمانی، راجہ شاہین، حسن البناء، شیخ عبدالمتین، شیخ یعقوب، حاجی محمد سلطان، نثار مرزا، زاہد صفی، امتیاز وانی، محمد شفیع ڈار، میاں مظفر، منظور احمد ڈار، عبدالمجید لون، عدیل مشتاق وانی، شیخ عبدالماجد، نذیر احمد کرنائی، عبدالحمید لون، سید گلشن احمد، عبدالمجید میر، منظور الحق بٹ، قاضی عمران، عبدالرشید بٹ، رئیس میر، نذیر احمد بٹ، مشتاق احمد لولابی، ارشد اعوان اور دیگر افراد نے سیمینار میں شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کنن پوش پورہ کنن پوشپورہ پورہ کے
پڑھیں:
حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کا آگاہی سیمینار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدر آباد (کامرس ڈیسک ) حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی جانب سے پاکستان سنگل ونڈو اور علی بابا ڈاٹ کام کے ساتھ تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کی تمام دستاویزاتی ضروریات ایک پلیٹ فارم سے رسائی کے لیے ایک آگاہی سیمینار چیمبر سیکرٹریٹ میں انعقاد کیا گیا۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے رضوان صمد، ڈپٹی منیجر چینج مینجمنٹ، پاکستان سنگل ونڈو نے بتایا کہ پی ایس ڈبلیو پاکستان میں تجارتی عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے والا ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو امپورٹ ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے تمام مراحل کو ایک ہی پورٹل پر یکجا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تاجر اپنے تمام امپورٹ اور ایکسپورٹ سے متعلقہ امور گھر بیٹھے محض ایک کمپیوٹر یا موبائل فون کے ذریعے مکمل کر سکتے ہیں اور پہلے کی طرح 20 سے زائد فزیکل دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں رہی۔ نادرا ویریفکیشن کی سہولت بھی بہت جلد آن لائن موجود ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ایس ڈبلیو کے ذریعے اعانت نامے ہر سٹیمیٹس ، بینک ادائیگیاں، کسٹمز کلیئرنس اور دستاویزات کی پروسیسنگ جیسے تمام مراحل آن لائن ہونے سے وقت اور لاگت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پی ایس ڈبلیو اب تک 97 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ، 13 لاکھ سے زائد ڈیکلیئریشنز اور 8.5 لاکھ سے زائد ایل پی سی او ایس ، پروسیس کر چکا ہے جبکہ 29 بینکوں کے انضمام کے باعث مالی امور مزید شفاف اور تیز ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر محمد صادق ، بزنس گروتھ میجر علی بابا ڈاٹ کام نے شرکاء کو علی بابا کے رجسٹریشن پر اسیس اور آن لائن ایکسپورٹ کے بے شمار فوائد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ علی بابا ڈاٹ کام دنیا کا سب سے بڑا B2B ای کامرس پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے پاکستانی تاجر اور چھوٹے کاروباری حضرات عالمی خریداروں تک با آسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے رجسٹریشن کا طریقہ کا ر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کاروباری ادارے اپنی کمپنی کی معلومات، پروڈکٹس کی تفصیل ، بزنس ویری فکیشن اور ادائیگی کے پلان کے انتخاب کے بعد ، صرف چند مراحل میں ایک گلوبل سپلائر کے طور پر پلیٹ فارم سے منسلک ہو سکتے ہیں محمد صادق کے مطابق علی بابا ڈاٹ کام پر موجود ٹولز تاجروں کو اپنی مصنوعات کی عالمی سطح پر مارکیٹنگ، کوٹیشنز کے ذریعے خریداروں سے براہ راست رابطہ کسٹمر میں میں اضافہ، اور محفوظ ادائیگی کے نظام کے ذریعے بہتر کاروباری اعتماد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہزاروں پاکستانی کمپنیاں اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی بر آمدات میں نمایاں اضافہ کر رہی ہیں اور چھوٹے کا روباری افراد بھی بہت کم لاگت میں بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں، جو لکی ایکسپورٹ سیکٹر کی ترقی کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ اس موقع پر شان سہگل، نائب صدر حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے حیدر آباد چیمبر ، پی ایس ڈبلیو اور علی بابا ڈاٹ کام کے باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے اسے حیدر آباد کی بزنس کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔