پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود صوبائی حکومت کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا، خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا، باقی کسی دوسرے صوبے نے ایسا نہیں کیا، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ حکومت کے پاس خزانے میں 176 ارب روپے کا سرپلس پڑا ہے، پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے، پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے، ہم چار ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں اور ہر بچی کو دو لاکھ روپے دے رہے ہیں، اس کے علاوہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخواہ حکومت کے طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے، پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔ .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رہے ہیں

پڑھیں:

اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 5اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر سماعت ہوئی،پولیس نے کہاکہ ملزمان 5اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں،علی امین سمیت دیگرملزمان  شامل تفتیش نہیں ہورہے،پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کردیئے،علی امین سمیت پی ٹی آئی کے 4رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے  گئے،حماداظہر، سعید سندھو اور شہبازاحمد کے بھی وارنٹ  جاری ہوئے۔

ایئر چیف کے سابق امیدوار جواد سعید کو بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا کا انکشاف 

یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے،پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزدکررکھا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایف ای ڈی کا خاتمہ خوش آئند، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی ، راجہ سجاد حسین
  • مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سالہ حکومت کی کارکردگی بتائیں.عظمی بخاری
  • سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری
  • مراد علی شاہ کو گنڈاپور سے مختلف ہونا چاہیے،سندھ حکومت 16 سالہ کارکردگی دکھائے، عظمیٰ بخاری
  • احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے
  • بارشوں سے صورتحال بہتر ‘ ’’ارسانے ‘‘ صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی 
  • بارشوں سے صورتحال میں بہتری، ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی
  • بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور، ایف بی آر پر تجربہ کامیاب
  • وزیراعظم سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال