2025-04-23@00:19:10 GMT
تلاش کی گنتی: 150

«کے خیال میں»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی:ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں دفاعی شعبے میں مزید اشتراک کے مواقع تلاش کرنے اور علاقے کی موجودہ صورتحال پر بات کی گئی۔ دونوں ملکوں نے سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی بھرپور تعریف کی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کو یہاں سابق وزرائے خزانہ شاہد جاوید برکی اورشمشاد اختر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران ملک کی معاشی ترقی، معیشت کے استحکام کی بحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے حکومتی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہد جاوید برکی اور شمشاد اختر( جو مالی ومعاشی امور میں اپنی مہارت اور قیادت کے لیے معروف ہیں)نے اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں قیمتی آرا اور تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب کی معاشی بحالی کے حوالے سے کو ششوں میں تعمیری مشورے فراہم کیے۔ وزیر...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے خیال میں کچھ بھی غلط نہیں ہے انسانی حقوق کی تنظیموں نے ٹرمپ کی اس تجویز کی مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ علاقے میں رہنے والے فلسطینیوں کو مستقل طور پر بے گھر کیا جانا چاہیے جب کہ امریکا کی جانب سے غزہ پر قبضے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے واضح طور پر ٹرمپ کے اس خیال کے بارے میں بات نہیں کی کہ امریکا غزہ کی پٹی...
    بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری اور چین کے صدر شی جن پنگ نے ملاقات کے دوران مشترکہ مستقبل کی پاک ۔چین کمیونٹی کو مضبوط بنانے کیلئے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ پاک چین اقتصاری راہدری سے علاقائی روابط ، مشترکہ فوائد اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کے عظیم عوامی ایوان میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی اور دوطرفہ تعلقات کے حوالہ سے مثبت رفتار اور بین الاقوامی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ محمد نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کی علامت ہے، جبکہ اسٹاک ایکسچینج کی مثبت کارکردگی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، وہاں استحکام آنا ایک خوش آئند تبدیلی ہے۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف...
    دوران ملاقات ضلع لیہ میں قیام امن کیلئے اور مومنین پر عزاداری کے حوالے سے مسائل پر اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، پنجاب بھر اور بالخصوص ضلع لیہ میں ناجائز طور پر مومنین کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی آڑ میں مومنین پر بننے والے بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ عامر عباس ہمدانی نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ علی وسیم گجر سے اُن کے آفس میں ملاقات کی، وفد میں ضلع لیہ کی اہم تنظیمی شخصیات، علمائے کرام، مدارس کے پرنسپل، خطباء اور لائسنس...
    بلور ہاؤس ڈونگہ گلی پر نقاب پوش مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ثمر ہارون بلور نے اپنے پیغام میں بتایاکہ اتوار کی شام درجنوں مسلح نقاب پوش افراد بلور ہاؤس ڈونگہ گلی میں گھس گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے پر 15 پر کال کی تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل مسلح افراد فرار ہوگئے۔ثمر ہارون بلور نے ڈاکٹر غضنفر علی، احمد علی تنولی، دانیال علی تنولی اور دیگر پر حملے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کیلئے تھانے میں درخواست بھی دے دی۔دانیال بلور نے کہا کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور قانون...
    سابق برطانوی فوجی دانیال خلیف کو ایران کے لیے جاسوسی اور جیل سے فرار ہونے کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی ایک عدالت نے 23 سالہ دانیال خلیف کو یہ سزا سنائی ہے۔ اس سے قبل دانیال کو برطانوی فوج میں رہتے ہوئے سرکاری راز افشا کرنے اور دہشت گردی کے الزام میں لندن کی جیل بھیجا گیا تھا، جہاں سے وہ ستمبر 2023ء میں کھانا ڈیلیوری کرنے والے ٹرک میں چھپ کر فرار ہوا تھا، اسے طویل تلاش کے بعد گزشتہ سال 2024ء کے نومبر میں دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ لندن میں وول وچ کراؤن کورٹ میں جسٹس چیما گرب نے دانیال کو مجموعی طور پر 14...
    وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلطان عبدالرحمان المرشاد نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی، ملاقات میں پاک سعودی عرب اقتصادی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران سینیٹر اورنگزیب نے معزز مہمان کے ساتھ پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام سے متعلق تازہ ترین معلومات شیئر کیں اور اہم معاشی اشاریوں میں بہتری کی نشاندہی کی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ شراکت داری پر اظہار تشکر کرتے ہوئے فنڈنگ اور سرمایہ کاری جس نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم...
    ایئرسیال اور ویز ایئر کا پاکستان اور امارات کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دونوں ممالک کے درمیان فلائٹس کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اس مقصد کے لیے پاکستان کی ایئرسیال اور ہنگری کی ویزایئر دونوں ممالک کے درمیان پروازیں چلائیں گی۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جمعے کے روز عرب نیوز کو بتایا کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے مضبوط اور پائیدار تعلقات کی نشان دہی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کی نجی ایئرلائن ایئرسیال جلد ملک کے تین شہروں سے ابو ظبی کے لیے اپنے آپریشنز...
    چیف جسٹس سے وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی ملاقات، جوڈیشل کمیشن کے کل کے اجلاس پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی سے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس سے ملاقات ان کے چیمبرمیں ہوئی اور ملاقات میں پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور دیگرسپریم کورٹ ججز بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران جوڈیشل کمیشن کے کل کے اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے، نہ چیف جسٹس بنایا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے خط لکھ دیا پشاور ہائیکورٹ میں...
    سٹی 42: چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز  شریف نے چینی نئے سال کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے چینی قیادت، چین کے عوام اور پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور ہماری قوموں میں خوشحالی لائے گا۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ Gentry Beach کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی ۔  ملاقات میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا،کان کنی و معدنیات، قابلِ تجدید توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی   وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔  ملاقات میں مستقبل کی ترقی کی رفتار پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
    سوشل میڈیا وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ Gentry Beach کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو، امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ جینٹری بیچ نے کہا کہ گزشتہ 4 سال جو کچھ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان سے کیا وہ مناسب نہیں تھا، جینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا، ملاقات میں مستقبل کی ترقی کی رفتار پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔کان کنی و معدنیات، قابلِ تجدید توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں...
    وزیراعظم کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات، اقتصادی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سازگار کاروباری ماحول، تیزتر و پائیدار عمل درآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے وفد کے اراکین کا پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سازگار کاروباری ماحول، تیز تر و پائیدار عملدرآمد، اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع، ہنر مند،...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کی قیادت میں وفد نے ملاقت کی ۔ وزیراعلی ہاوس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد کے دیگر اراکین میں ہیروکو، افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی اور صوبائی حکومت کے دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی صوبے میں مختلف شعبوں میں عوامی فلاح وبہبود کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان شعبوں میں صحت خصوصا پولیو وائرس کا خاتمہ، زچہ و بچہ کی صحت...
    ملاقات میں صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان علامہ شیخ میرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، ممبر اسمبلی گلگت بلتستان ایوب وزیری، شیخ منیر حسین منوری، کوآرڈینیٹر ٹو س ایم شیرباز علی اور سخی احمد جان شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف ملکی قومی و سیاسی امور بالخصوص گلگت بلتستان کے قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان علامہ شیخ میرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، ممبر اسمبلی گلگت بلتستان ایوب وزیری، شیخ منیر حسین منوری، کوآرڈینیٹر ٹو س ایم شیرباز علی اور...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اردن کے بادشاہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی جنگ بندی، خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام کی موجودہ صورت حال پر بھی گفتگو کی، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ شام کو دہشت گردی کا مرکز بننے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے اور نہ ہی اسے اپنے پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بننا چاہیے۔ مارکو روبیو نے اردن کے ساتھ 75 برس سے جاری دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کینیا اور...
    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس وقت سیاست سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، مفاد پرست ٹولہ ملک پر قابض ہے، سسٹم کو ہر طرف سے قبضہ مافیا نے جکڑا ہوا ہے، سیاستدان اس وقت مافیاز کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی بزرگ سیاسی رہنما جاوید ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، امیر جماعت نے مخدوم جاوید ہاشمی کی عیادت کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی، ڈائریکٹر آفاق شاہد وارثی اور راو اعجاز الحق سیکرٹری اطلاعات جماعت...
    ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے چاول کی پیداوار اور برآمدات کے فروغ نے 2024-2025 کے لیے اہم چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا جاراہا ہے
    اویس کیانی : وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کا رشتہ ہے ۔ ملاقات میں شہباز نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی تاریخ کا ذکر کیا اور پاکستان کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کی کوششوں کے لیے جاپان کی حمایت کو سراہا۔ وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ارکان پنجاب اسمبلی نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں مثالی ترقی کے آغاز کے ساتھ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر دکھائے ہیں۔ نوجوانوں کی تعلیم کے لیے سکالرشپ پروگرام، ستھرا پنجاب کے تحت دیہی و شہری علاقوں میں صفائی کا یکساں نظام، اور بنیادی و دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کے ذریعے صحت کے نظام میں نمایاں بہتری...
    سٹی 42 :  وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے دفاعی صنعت کے وزیر ووگر مصطفائیف نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔  وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت نے پاکستان میں ان کی اور ان کے وفد کی مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔  یاد رہے کہ وزیر ووگر مصطفائیف پاکستان اور آذربائیجان...
    پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال،ن لیگ کی پنجاب حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا زرداری ہا ئو س میں اجلاس ہوا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی ، سی ای سی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی کمیٹی نے اراکین کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےامریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہا ن سے الگ الگ ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصا افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی،ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نےپاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت...
    DAVOS: وفاقی وزیرخزانہ نے ورلڈ اکنامک فورم کے دوران سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خزانہ سے ملاقات میں دو طرفہ معاشی تعلقات مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خزانہ سے بالمشافہ ملاقاتیں کیں اور اپنے دونوں ہم منصبوں سے علیحدہ ملاقاتوں میں باہمی سفارتی و معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر بات کی اور پاکستانی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کے حصول کی کوششوں...
    سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف سیال سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو 2025ء کا دورہ کرتے ہوئے
    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نےملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر میجر جنرل محمد باقری نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا،باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے،نمٹنے کیلئے مؤثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) پاکستانی بحریہ نے بتایا کہ بنگلہ دیشی مسلح افواج کے ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف ایس ایم قمر الحسن نے اتوار کے روز پاک بحریہ کے سینیئر حکام سے ملاقات کی اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی نیوی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حسن نے پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی کے دورے کے دوران پاکستانی بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا دورہ کیا۔ بنگلہ دیش کے سینیئر آرمی جنرل کا پاکستان کا غیر معمولی دورہ پاکستانی بحریہ کے مطابق بنگلہ دیشی جنرل نے پاکستانی فلیٹ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ، ریئر ایڈمرل فیصل امین اور...
    لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد جاری ملاقات ختم ہوگئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف جاتی امرا سے واپس روانہ ہوگئے، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔  2 گھنٹے سے زائد جاری ملاقات میں اہم سیاسی امور پر غور کیا گیا جبکہ حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق نواز شریف سے ہدایات لی گئیں۔ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی  سے جاری مذاکراتی عمل سے متعلق تازہ صورتحال سے سابق وزیر اعظم کو آگاہ کیا جبکہ دونوں نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر بھی غور...
    کراچی: بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد نے دورہ کراچی میں پاک بحریہ کے کمانڈر فلیٹ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین اور ایم ڈی کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا بھی دورہ کیا، ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورت حال...
    چینی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین اسرائیل فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں باہمی رابطوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں، امید ہے کہ امریکی صدر کی نئی مدت کے دوران چین اور امریکہ کے تعلقات کا اچھا آغاز ہو گا، اور ہم نئے نقطہ آغاز سے چین امریکہ تعلقات میں زیادہ پیش رفت کے لیے تیار ہیں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے) بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا ۔لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا
    ٹنڈوجام،سندھ زرعی یونیورسٹی میں دوروزہ عالمی خواتین کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں کا وائس چانسلر ڈاکٹرالطاف سیال کے ساتھ گروپ
    حکومت سندھ کے نئے تعینات ہونے والے ترجمانوں کا  ایک اہم اجلاس  کراچی میں  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت میں  ہوا۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی مواصلاتی حکمت عملی کو بڑھانے اور عوامی تحفظات کو مؤثر طریقے سے دور کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں حکومتی بیانیے، میڈیا تعلقات کے فروغ اور سندھ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی موثر تشہیر کے لیے حکمت عملیوں پر جامع بحث کی گئی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتی ترجمان بہت بڑی ذمہ داری ہے، حکومت سندھ نے آپ کو...
    اسلام آ باد: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو یہ کہ آپریشن پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ہو رہا ہے، وہ آپ ہیں، میں ہوں یا کوئی بھی ہو، کامیابیاں بھی ہو رہی ہیں، 2 دن سے آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہم کامیاب ہو رہے ہیں۔ اگر آپ دہشت گردی کو ایڈریس کر رہے ہیں تو دہشت گردی کا پہلا سرا تو گنڈاپور خود موجود ہے جس نے ریاستی دہشت گردی کی ہے، انسانی دہشت گردی کی ہے، چڑھائی کی ہے تو دہشت گردی کو آپ نے کمپلیٹلی ایڈریس کرنا ہے۔ اب آپ یہ کہہ دیں کہ وہ سی ایم ہیں ، کوئی پی ایم تھا، کوئی...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایس آئی ایف سی  ایگزیکٹو کمیٹی کے بارہویں اجلاس میں  "اڑان پاکستان" منصوبے کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں "اڑان پاکستان"پروگرام کے تحت برآمدی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مختلف سٹیک ہولڈرز کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر منصوبہ بندی نے 'اڑان پاکستان' پروگرام کی اہم خصوصیات اور سٹیک ہولڈرز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ کمیٹی کی جانب سے  'اڑان پاکستان' پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مؤثر  حکمت عملی بنانے کا عزم  کیا گیا ۔ایس آئی ایف سی کا  "ہول آف دی نیشن فورم" کے ذریعے پروگرام کے فوائد حاصل کرنے پر زور  دیا گیا ۔ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے مذاکرات میں سے...
    (ویب ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی  نے خاتون اوّل آصفہ بھٹوزرداری سے  ملاقات  کی ہے۔  گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اور آصفہ بھٹوزرداری نے خیبرپختونخوا کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے کے پی میں عوامی مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔  ملاقات میں پولیو کی روک تھام کیلئےگورنر ہاؤس کی زیر نگرانی جامع حکمت عملی بنانے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ کوئٹہ: سِنجدی کوئلہ کان سے مزید 8 کان کنو ں کی لاشیں نکال لی گئیں
    اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں خیرمقدم کیا۔دفترخارجہ کے مطابق انہوں نے مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں او آئی سی کی جانب سے اعلی سطح کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطی کی صورتحال، ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر ، افغانستان،اسلامو فوبیا، دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک اور تشدد اور اس سلسلے میں OIC...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری کی مدت پوری ہونے کے بعد پروفیسر الطاف سیال کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا، اہم ذرائع کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی میں اس وقت بڑے بڑے پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے، انہیں دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ان پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے ایک بار پھر ڈاکٹر فتح محمد مری کو وائس چانسلر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام بنایا جائے گا۔
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج OIC کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں خیرمقدم کیا۔ انہوں نے  ’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں او آئی سی کی جانب سے اعلیٰ سطح کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK، افغانستان، اسلامو فوبیا، دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک اور تشدد اور اس سلسلے میں OIC کے...
    محسن نقوی کی مولانا سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور خیریت دریافت کی، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، خیبرپختونخوا خصوصا کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی، محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمان نے امدادی اشیا کے قافلوں کی پاراچنار...
    میڈیا کو جنرل جوزف عون سے اپنی ایک ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے لبنان کے عبوری وزیراعظم کا کہنا تھا نو منتخب صدر کے ساتھ جن موضوعات پر گفتگو ہوئی ان میں جنوبی لبنان سے صیہونی فورسز کا مکمل انخلاء اور اسرائیلی جارحیت کو روکنا شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے عبوری وزیراعظم "نجیب میقاتی" نے ملک سے صیہونی فوج کے انخلاء پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں، میں نے نو منتخب صدر جنرل "جوزف عون" سے ملاقات کی اور اس حساس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ نجیب میقاتی اور لبنانی صدر کے درمیان یہ ملاقات "بعبدا صدارتی محل" میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد نجیب میقاتی نے میڈیا کو ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے...
    واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 ) امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد بھی امریکی افواج کو شام میں تعینات رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ داعش کو دوبارہ بڑے خطرے کے طور پر ابھرنے سے روکا جا سکے. امریکی نشریاتی ا دارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہاں امریکی افواج کی اب بھی ضرورت ہے خاص طور پر ان حراستی کیمپوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جہاں دسیوں ہزار داعش کے سابق جنگجو اور ان کے خاندان کے افراد موجود ہیں ایک اندازے کے مطابق ان کیمپوں میں داعش کے آٹھ سے دس ہزار جنگجوں کو رکھا گیا ہے...