سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات،مختلف امور پرتبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ارکان پنجاب اسمبلی نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں مثالی ترقی کے آغاز کے ساتھ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر دکھائے ہیں۔ نوجوانوں کی تعلیم کے لیے سکالرشپ پروگرام، ستھرا پنجاب کے تحت دیہی و شہری علاقوں میں صفائی کا یکساں نظام، اور بنیادی و دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کے ذریعے صحت کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے سڑکوں کی تعمیر، ماحولیاتی بہتری، اور گورننس کے نظام میں اصلاحات کو بھی سراہا۔ ‘اپنی چھت اپنا گھر’ اور ‘دھی رانی’ اسکیموں پر وزیراعلیٰ کو عوام دوست اقدامات کے لیے خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے عوام سے جو وعدے کیے تھے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انہیں ایک سال میں پورا کر دکھایا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ارکان اسمبلی سے ان کے حلقوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ارکان اسمبلی اسمبلی نے
پڑھیں:
خیبر پی کے اسمبلی میں مائنز بل پر بریفنگ بے نتیجہ رہی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز بل پر بریفنگ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئی۔ بیشتر ارکان اسمبلی غیر حاضر تھے۔ حکومتی ارکان میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر شدید اختلاف برقرار رہا۔ محکمہ معدنیات کے حکام بریفنگ کے باوجود ضم اضلاع کے ارکان کو مطمئن نہیں کر سکے۔ بریفنگ بغیر نتیجہ ختم کر دی گئی۔