ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ، "اڑان پاکستان" منصوبے کا جائزہ،مختلف سٹیک ہولڈرز کے کردار پر تبادلۂ خیال
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کے بارہویں اجلاس میں "اڑان پاکستان" منصوبے کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں "اڑان پاکستان"پروگرام کے تحت برآمدی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مختلف سٹیک ہولڈرز کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر منصوبہ بندی نے 'اڑان پاکستان' پروگرام کی اہم خصوصیات اور سٹیک ہولڈرز کے کردار پر روشنی ڈالی۔
کمیٹی کی جانب سے 'اڑان پاکستان' پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی بنانے کا عزم کیا گیا ۔ایس آئی ایف سی کا "ہول آف دی نیشن فورم" کے ذریعے پروگرام کے فوائد حاصل کرنے پر زور دیا گیا ۔
اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے: خواجہ آصف
وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے 'اڑان پاکستان' کی حمایت کے لیے میڈیا حکمت عملی پیش کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی3 اے کی جانب سے بین الاقوامی مشاورتی معاونت پر پیش رفت کی تفصیل بھی پیش کی گئی ۔کمیٹی نے جاری کوششوں کو تیز کرنے اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کی پیش رفت فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں پر زور دیااورایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومت کا پختہ عزم ظاہر کیا ۔
افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی موجودگی اور پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے پر اختلاف ہے: آرمی چیف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
6 کینال منصوبے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال
— فائل فوٹو6 کینال نکالنے کے خلاف پڈعیدن، میہڑ، کنڈیارو، مورو، جامشورو میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔
پڈعیدن میں ریشم گلی، اسپتال روڈ، شاہی بازار اور مین بازار سمیت تمام کاروباری وتجارتی مراکز بند رہے۔
میہڑ/نوشہرو فیروز/ٹھری میر واہ دریائے سندھ سے نئی...
میہڑ میں بھی منصوبے کے خلاف مکمل شٹر بند ہڑتال ہوئی۔
جامشورو میں جئے سندھ قومی محاذ مرکز کی اپیل پر شٹر ڈاؤن اور ہڑتال کے موقع پر سپر ہائی وے اور انڈس ہائی وے پر تمام ٹرانسپورٹ مکمل بند رہی۔