2025-04-23@19:17:23 GMT
تلاش کی گنتی: 4425

«ملک معتصم خان»:

(نئی خبر)
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال اور ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدرگیلانی نے شرکت کی۔ جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ کوآرڈینیشن کمیٹی نے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک...
    خیبر سےایک ہزار 198غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہری ملک بدر کردیے گئے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق افغان شہری پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رہائش پذیر تھے۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 578 افراد بغیر دستاویزات، 620 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈر تھے۔ ذرائع کے مطابق خیبر میں یکم اپریل سے اب تک 49 ہزار 804 غیرقانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کیا جاچکا ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اوورسیز کنونشن میں اپنے خطاب میں حقیقی معنوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کر کے ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مراعاتی پیکج شاندار ہے ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے اتوار کو پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کے ہمراہ گجرات اور منڈی بہائولدین سے تعلق رکھنے والے آئے اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں اوور سیز پاکستانیوں کے...
    مزار اقبالؒ پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کو اگر فکر اقبال سے روشناس کروائیں تو آج ہم مذہبی انتہا پسندی سے دور ہو سکتے ہیں، اقبالؒ قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں تسخیر کائنات کا درس دیتے ہیں، آج ایک کروڑ کا ملک اڑھائی ارب کے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کا 148 واں یوم وفات انتہائی عقدیت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے لاہور میں مزاراقبالؒ پر حاضری دی۔ مزار پر گلدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات...
    لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بڑی بیٹھک ہوئی جس میں ن لیگ اور پی پی نے ملکر چلنے پر اتفاق کیا۔گورنر ہاؤس پنجاب میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی نے شرکت کی۔ کمیٹی کے کچھ رہنماؤں نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ کوآرڈینیشن...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔ آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔
      ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمرانوںنے اسلام آباد بند کیا ہے ، ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا، یہ سیاسی نعرے بازی نہیں ہمارے ایمان کا معاملہ ہے ، امیر جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں، مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی، مالی استحکام اور داخلی امن ناپید ہو تو ترقی کے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، معیشت کمزور ہو تو ترقی ممکن نہیں۔اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام "استحکام پاکستان کانفرنس" ہوئی جس سے اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وفاق کو آج جو خطرات لاحق ہیں وہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ فیصلے بند کمروں کی بجائے عوامی مینڈیٹ کے تحت ہوں تب ہی حقیقی استحکام آئے گا۔ ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم...
    سٹی 42 : وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔   علی پرویز ملک نے آئندہ بجٹ کی تیاری میں توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات پر بریفنگ دی، بتایا کہ انٹیگریٹڈ گیس پلان کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ ووڈ میکنزی کی معاونت حاصل کی گئی ہے۔  دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی خرید و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے ملاقات میں وزارتِ خزانہ ، پیٹرولیم اور پلاننگ کمیشن کے ورکنگ گروپ کو حتمی شکل دینے کی تجاویز پر اتفاق کیا گیا ۔ 
    سٹی 42 : سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اوورسیز کنونشن میں اپنے خطاب میں حقیقی معنوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔  ان خیالات کا اظہار چودھری شجاعت حسین نے اتوار کو پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کے ہمراہ گجرات اور منڈی بہائولدین سے تعلق رکھنے والے آئے اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں ںے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کر کے ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، پاکستان کے تعلیمی نظام میں اوور سیز پاکستانیوں...
    حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے یکجہتی غزہ مارچ کیا گیا جس میں حافظ نعیم نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان بھی کیا۔ یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کچھ لوگ یہاں سے اسرائیل جا کر وعدیکر کے آئے، بتایا جائے انہیں کس نے پاکستان سے اسرائیل بھیجا تھا، مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلبا سے سبق سیکھ لیں۔ حافظ نعیم نے پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنیکا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکا مسلمانوں اور انسانوں کا...
    اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن سے فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اپریل کو ملک بھر میں ہڑتال ہوگی اور 27 اپریل کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران سوئے ہوئے ہیں، ہم نے کہا تھا امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کریں گے، حکمران طبقہ اسرائیل اور امریکا سے ڈرتا ہے اور حکمرانوں نے پورے اسلام آباد کو بند کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایک قاتل ملک ہے، اسرائیل کو امریکی پشت پناہی حاصل...
    وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ آج وفاق کو جو خطرات لاحق ہیں وہ میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پاراچنار میں کیا حال ہے۔؟ انڈس ہائی وے اس وقت بند پڑی ہے، سندھ میں نہروں پر احتجاج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک ایسے دور سے گزر رہا جہاں بولنے اور سوچوں پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ آج وفاق کو جو خطرات لاحق ہیں وہ میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پاراچنار میں...
    سماجی و سیاسی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی پالیسی بنائی جائے، گرفتار کرکے انکی تذلیل کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیاسی و سماجی رہنماوں نے کہا ہے کہ ملک سے بے دخلی کے نام پر افغان شہریوں کی تذلیل کی جارہی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے اپنے ملک واپس بھیجے۔ مساجد کے باہر سے گرفتاریوں سے نفرتوں میں اضافہ ہوگا۔ حکومت مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے واضح پالیسی مرتب کرے۔ یہ بات کوئٹہ فاونڈیشن کی چیئرپرسن روزینہ خلجی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر سلمان خان خلجی، درانی قومی اتحاد کے چیئرمین عباس درانی، انجمن تاجران کے رہنماء حاجی...
      اسلام آباد:  پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرست اعلیٰ محمد ابراہیم ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منعقدہ اوورسیز کنونشن ایک خوش آئند آغاز ہے، جو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور تحفظ فراہم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے کے واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واگزار کرانے کے لیے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں، جبکہ سرمایہ کاروں کے لیے تمام متعلقہ اداروں پر مشتمل ’ون ونڈو آپریشن‘ کا قیام بھی فوری عمل میں لایا جائے۔ وہ وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے...
    26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26 اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی۔وفاقی دارالحکومت میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے بچوں کو کاٹ کر رکھ دیا گیا، حکمران سوئے ہوئے ہیں، لیکن امت جاگ رہی ہے، ہم کسی بندوق اور گولی سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان سے اسرائیل گئے اور وعدے وعید کرکے آئے ہیں، اسرائیل کے ساتھ بڑھو گے تو سب کچھ برباد ہو جائے گا، امریکہ کے آگے جھکو گے تو...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے تمام حصوں میں کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ افراد اور محکموں کی محنت سے یہ بیماری پاکستان سے رخصت ہوجائے، اجتماعی کوششوں سے پولیو وائرس پر قابو پالیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلا آباد میں تقریب کے دوران بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلاکر 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔ اسلام آباد میں ملک گیر پولیو مہم کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماضی قریب میں اس وائرس نے ملک میں دوبارہ سر اٹھایا، میری گزارش ہے کہ تمام والدین...
    راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا آغاز ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسلام اباد بارش راولپنڈی ژالہ باری محکمہ موسمیات وی نیوز
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے تمام حصوں میں کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ افراد اور محکموں کی محنت سے یہ بیماری پاکستان سے رخصت ہوجائے۔ اسلام آباد میں ملک گیر پولیو مہم کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں اس وائرس نے ملک میں دوبارہ سر اٹھایا، میری گزارش ہے کہ تمام والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں بھرپور مدد کریں۔ یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا وزیراعظم نے کہا کہ مجھے بھرپور امید ہے کہ ہم اجتماعی کاؤشوں سے...
    — فائل فوٹو سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک بھر سے آئے شوریٰ کے ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 3 روزہ پارٹی کنونشن ہوا جس کے دوسرے روز صوبائی و شعبہ جاتی کارگردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔اعلامیے کے مطابق آج 20 اپریل کو نئے چیئرمین کے لیے الیکشن ہوا جس میں ملک بھر کے 120 اضلاع سے آئے پارٹی عہدیداران نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
    سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان — فائل فوٹو  سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے این اے 97 کے دورے کے دوران کسانوں اور علاقہ معززین سے ملاقات کی۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ گندم کے حوالے سے کسانوں کے جو تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے، اگر ملک کا کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ نظر انداز اضلاع کیلئے بھی بجٹ مختص كیا جائے: ہمایوں اختر خانسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نظر انداز اضلاع کے لیے بھی بجٹ مختص كیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔سابق وفاقی وزیر...
    پنجاب کے محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کی خطیر رقم کے اخراجات کا ریکارڈ غائب ہو گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں محکمہ صحت نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے پاس ان اخراجات کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دور حکومت میں مالی سال 2020-21 کے دوران یہ رقم خرچ کی گئی، تاہم آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی بارہا کوششوں کے باوجود اس کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا۔ محکمہ صحت کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ ”ہمارے پاس ریکارڈ نہیں، سی اینڈ ڈبلیو سے معلوم کریں“۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین علی حیدر گیلانی نے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔...
    افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگی، کابل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا حسن اخوند نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دشمن سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پاکستانی وفد کو یقین دلایا کہ افغانستان کی سرزمین اپنے ہمسایوں سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔ ملا حسن اخوند نے زور دیا کہ عسکریت پسندی کی روک تھام کے لیے ان کی انتظامیہ کے ’قول و فعل‘ کے...
    امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد قومی اور بین الاقوامی فیصلوں میں غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ ایسا ہی ایک فیصلہ امریکا میں مقیم جنوب امریکائی ملک وینزویلا کے باشندوں کا جبری امریکا بدر کیا جانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مستقل رہائش کو فروغ دینے کے لیے امریکا نے نیا ویزا متعارف کرا دیا تاہم امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جبری بیدخلی کے اقدام پر یہ کہہ کر روک لگا دی ہے کہ وینزویلا کے تارکین وطن کو تاحکم ثانی امریکا بدر نہیں کیا جا سکتا۔ بین الاقوامی میڈیا روپورٹ کے مطابق وینزویلا کے تارکین وطن نے ایک درخواست کے ذریعے سپریم کورٹ سے جبری بیدخلی کے معاملے پر مداخلت کی استدعا...
    سیالکوٹ(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ملک میں فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے، سعودی عرب میں 4700 پاکستانی بھکاری پکڑے گئے، اس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سیالکوٹ میں ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کیا  ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ میں دو بارفقیروں کے خلاف کارروائی کی گئی لیکن اس کے باوجود ان کی بھرمار برقرار ہے۔ بابر سلیم سواتی کرپشن الزامات سے...
    کویت سٹی(نیوز ڈیسک) کویت کی وزارتِ اوقاف و اسلامی امور نے ملک بھر کی مساجد میں بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے،جس میں نماز کے دورانیے کو مختصر کرنا، مساجد کے اندرونی ہالز کی بندش اور ایئر کنڈیشننگ کے استعمال پر پابندی شامل ہے۔ حَوَلی گورنریٹ کی مساجد ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، جو وزارتِ بجلی، پانی و قابلِ تجدید توانائی کی درخواست پر عملدرآمد کے طور پر نافذ کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے ایک سرکلر تمام اماموں اور مؤذنین کو بھیج دیا گیا ہے۔ نئے ضوابط کے تحت، روزانہ کی پانچوں نمازوں کے لیے مساجد کے اندرونی ہالز بند رہیں گے اور نمازیوں کو...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی  کا دو روزہ اہم اجلاس جامعہ مدنیہ رائے ونڈ روڈ پر شروع ہوگیا۔  اجلاس میں چاروں صوبوں سے مجلس عمومی کے سینکڑوں اراکین لاہور پہنچے۔ اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کی فضل الرحمن نے ملک کی سیاسی اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی خطاب کیا۔ اجلاس سے مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا خواجہ خلیل احمد خان، مولانا محمد امجد خان، ملک سکندر ایڈووکیٹ، کامران مرتضی ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا، حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن اتحاد پر غور وخوض کیا گیا۔
    ٹوبہ ٹیک سنگھ  (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا ہمارا فرض ہے۔ آئین و قانون کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو نہیں جا سکتا، پانی کی تقسیم انتظامی معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ ملکی معاشی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ تحریک انصاف نے انتشار اور تباہی و بربادی کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بھی میڈیا سے گفتگو میں افہام...
    سیالکوٹ (نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ اپنے خوابوں کو عملی جامہ جس طرح سیالکوٹ کے لوگ پہناتے ہیں اور کوئی نہیں کر سکتا اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں سیالکوٹ کا ایک نام اور پہچان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میں بطور مہمان خصوصی مقامی برآمد کنندگان و درآمد کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پروزیر دفاع خواجہ محمد آصف، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام، سلطان ٹیپو، سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد رفیق مغل، چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اعجاز احمدکھوکھر، چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن ذیشان...
    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی۔  دن کی مناسبت سے گر جا گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی، ملک بھر کے گر جا گھروں کیلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا جس کے تحت گرجا گھروں کے اندر اور باہر پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔ گرجا گھروں کی طرف آنے والے راستوں پر ناکے لگائے جائیں گے جبکہ پولیس اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز اطراف میں پٹرولنگ کریں گے۔
    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پوری ذمہ داری اور گارنٹی سے وعدہ کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب میں راولپنڈی،مری ،پنڈدانخان، لاہور و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں ایبٹ آباد،مانسہرہ ، پشاور، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ اور گرد و نوح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے ساتھ آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیالوگ استغفار اور کلمہ طیبہ کا...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دورۂ افغانستان میں واضح کیا ہے کہ افغان مہاجرین کو عزت و احترام سے ان کے ملک بھیجا جارہا ہے۔افغان عبوری قیادت سے ملاقات کے بعد میڈيا بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ملکوں کو مل کر خطے کی ترقی، بہتری اور امن و امان کےلیے کام کرنا ہے، کسی ملک کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستان اور افغانستان کا روابط برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہپاکستان اور افغانستان نے روابط برقرار رکھنے اور... افغان عبوری وزیراعظم سے ملاقات میں سیکیورٹی اور باہمی تجارت پر بات کی گئی، اسحاق ڈار نے سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ امور کے حل کی ضرورت پر...
      اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اس بیان کی تائید کرتا ہوں کہ شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھاجاتا ہے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ شاہ محمد مقیم سید اعجاز علی گیلانی کی وفات پر ان کی فیملی سے تعزیت کیلیے حجرہ شاہ پہنچے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے سجادہ نشین سید اسد علی گیلانی،سید حیدر علی گیلانی اور ایم این اے سید رضا علی گیلانی سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شعبہ زراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے، کسان خوشحال ہوگا ملک...
    ایک نا تجربہ کار حکومت نے ملک کی معاشیات کو تباہ کر کے رکھ دیا،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا کے لئے کھوئی ہوئی لیڈر شپ کو تلاش کر نے کی ضرورت ہے ۔ سیالکوٹ میں ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کو ویزہ مسائل کی بڑی وجہ فقیروں کی بھرمار ہے، مانگنے والے بیرون ملک جا کر مانگتے ہیں، دیگر ممالک ان وجوہات کے باعث متاثر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، ہم سیالکوٹ سے دو بار ان...
    سٹی 42  : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے نام پر سرمایہ کاروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے KFC کے آؤٹ لیٹس پر حملوں کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک بھر میں KFC  آؤٹ لیٹس پر 20 حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں ایک قیمتی جان ضائع ہونا افسوسناک سانحہ ہے۔ طلال چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبوں کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ یقینی بنانے کیلئے واضح ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔  اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک مرتبہ پھر تنازع کا مرکز بن گئیں،اس بار ان کا نشانہ کوئی ویڈیو نہیں بلکہ ایک مشہور گلوکار کا نیا گانا ہے۔ مناہل کا کہنا ہے کہ گلوکار عمیر اعوان نے اپنے تازہ ریلیز ہونے والے گانے میں اُن کی نجی زندگی سے جڑی ویڈیوز استعمال کی ہیں۔جس پر ٹک ٹاکر نے قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنا ایک اور ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں مناہل ملک نے کہا ہے کہ عمیر اعوان کے نئے گانے ’لارے آ‘ میں میری زندگی سے منسوب چیزوں کو شیئر کیا گیا ہے جو مجھے بالکل پسند نہیں آیا۔میں واضح طور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اپریل 2025ء) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچنے کے بعد طالبان انتظامیہ کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق اعلیٰ سطحی مذاکرات میں 'سلامتی سمیت دو طرفہ مسائل کو مثبت ماحول میں حل کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے' پر اتفاق کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اسحاق ڈار نے علاقائی تجارت اور رابطے کے فوائد کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے خاص طور پر سکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔ اس...
    لاہور:سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے جب کہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر برقرار ہے۔ عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 3326 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں سال 2025 کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھا۔ آج 108 روز میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 77 ہزار ایک سو روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونےکا بھاؤ اس دوران 66 ہزار ایک سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے ہوگیا ہے۔ عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 712 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 326 ڈالر فی...
    کوا لا لمپور:چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے چائنا میڈیا گروپ اور ملائیشیا کے گلوبل نیوز چینل کو مشترکہ انٹرویو دیا۔ ہفتہ کے روزانہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ کا دورہ صرف ایک دوستانہ تبادلہ نہیں بلکہ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات ایک نئی بلندی پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو چین کے ساتھ تعاون سے بہت فائدہ ہوا ہے اور ان کا ملک عوام کی بھلائی، ملک کے معاشی ، ترقیاتی مفادات اور قومی سطح پر خود مختاری کے لیے چین کے ساتھ کھڑ ا ہے ۔...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا کے لئے کھوئی ہوئی لیڈر شپ کو تلاش کر نے کی ضرورت ہے سیالکوٹ میں ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کو ویزہ مسائل کی بڑی وجہ فقیروں کی بھرمار ہے، مانگنے والے بیرون ملک جا کر مانگتے ہیں، دیگر ممالک ان وجوہات کے باعث متاثر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، ہم سیالکوٹ سے دو بار ان کو سویپ کر چکے ہیں لیکن اب بھی ان کی بھرمار ہے، ہمیں دوسرے ممالک کیسے فیسلیٹیشن کرسکتے ہیں،  سعودی ارب میں چھ ہزار افراد وزیر لے کے وہاں مانگ رہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں جس کے باعث سینکڑوں سیاح پریشان ہوگئے ۔(جاری ہے) فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد سے اسکردو کے لیے قومی ائیر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ اسکردو کیلئے پروازیں پی کے 455، 456، 453، 454، 451، 452 پریٹ نہ کر نے کا بتایاگیا اس کے علاوہ ذرائع کی جانب کی بتایا گیا کہ شدید موسمی خرابی کی وجہ سے متوقع طور پر (آج)اتوار کو بھی بالائی علاقوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہوگا۔ذرائع کے مطابق موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کی وجہ سے اسلام آباد کی 22 پروازیں...
    ٹک ٹاکر مناہل ملک نے گلوکار عمیر اعوان پر ان کے گانے پر ذاتی کلپ استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔ ٹک ٹاکر مناہل ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار عمیر اعوان نے اپنے حالیہ گانے ’لارے آ‘ میں ان کا ذاتی کلپ بغیر اجازت استعمال کیا ہے۔ مناہل نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ عمیر اعوان 24 گھنٹے کے اندر یہ گانا ڈیلیٹ کریں کیونکہ اس میں ان کی ذاتی ویڈیو استعمال کی گئی ہے ورنہ انہیں گلوکار کے خلاف قانونی کارروائی کرنا پڑے گی۔ مناہل نے گلوکار کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس گانے میں ان کی نجی زندگی سے جڑی چیزوں کو...
    پولیو سے پاک پاکستان کے لیے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میںسات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا، جس کا مقصد پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کے تحت ملک بھر میں ہر ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودیہ جانیوالوں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ہفتہ کوانٹرویو میں کہا کہ ملک گیر اقدام کا مقصد بچوں کو اس بیماری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو کے قطرے پلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن پولیو کی منتقلی کو روکنے اور بچوں کے صحت مند مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک مشترکہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ اور مختلف سوشل میڈیا ایپس پر ایک متنازعہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں موجود لڑکی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ پاکستانی ٹک ٹاکر سجل ملک ہیں ، آن لائن لیک ہونے والی یا کی گئی ویڈیو میں لڑکی کو ایک مرد کیساتھ بیڈ پر متنازعہ حالت میں دیکھا گیا۔ انگریزی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ واضح نہیں تھا کہ یہ ویڈیو پہلی بار سوشل میڈیا پر کب اپ لوڈ کی گئی تھی، لیکن یہ پاکستان کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ مذکورہ ٹک ٹاکر کے مداحوں نے خاتون کی رازداری کی خلاف ورزی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی...
    حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ اچھی بات دین اسلام کی گمشدہ میراث ہے ۔کیوں نہ ہو کہ اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ انسانوں کے اخلاق سنوارنے کے لئے ہی تو مبعوث فرمائے گئے تھے ۔پوری انسانیت آج بھی میرے نبی آخرالزمان ﷺ کے جادہ اخلاق پر چل کر ہی دنیا و آخرت کی کامیابیوں اور کامرانیوں سے ہمکنار ہوسکتی ہے کہ اس کے سوا کوئی اور راستہ نہیں جو انسانیت کی بھلائی اور فلاح کا ہو۔عمر رفتہ کی ساٹھویں دہائی میں اچانک سے کسی صالح اور پیکر حسن اخلاق دوست کا مل جانا کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں اس پر مستزاد یہ کہ وہ ایک درد مند مسیحا بھی ہو ۔ڈاکٹر محمد بلال ماہر اطفال...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع ایف آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ انسانی سمگلنگ اورگداگری کی روک تھام کیلئے ملک کے تمام ایئر پورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ایئرپورٹس کے آرائیول اورڈیپارچرکاو¿نٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ہوگی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ بھی موصول ہوگیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایئر پورٹس پر سی سی...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آ ئندہ24گھنٹوں میں بھی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے اسلام آباد اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے.(جاری ہے) بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو گی شہر لاہور آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے اور آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ہیں لاہور میں کم سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہفتہ کو دوپہرہ 12 بجے کےبعد زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دفاتر اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے۔(جاری ہے) زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی ،پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ ، مردان، دیر بالا، ہری پور، خان پور، ٹیکسلا ، چنیوٹ،خیبر، شرقپور، پنڈ دادن خان، فیصل آباد، گلگت بلتستان ، نوشہرہ ،چارسدہ،بھکر ، میانوالی اور خوشاب سمیت دیگر مختلف شہروں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 94 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلہ کا...
    اٹک: معروف بزنس مین ملک جاوید اختر نے بیٹے کی شادی پر مستحقین میں لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں پلاٹس مفت تقسیم کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز اٹک :ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معروف بزنس مین چیئر مین مہریہ ٹاؤ ن ملک جا وید اختر نے اپنے بیٹے کی شادی کی خو شی میں مستحق، نادار، یتیموں،بیواؤں اور اپنے ورکرز میں لاکھوں روپے کے درجنوں پلاٹس مفت تقسیم کر دیے، شادی کی تقریبات کا آغاز سویٹ ہوم کے بچوں، مہریہ ٹاؤن کے محنت کشوں، طالب علمو ں اور علماء کرام کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ سے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی سب سے بڑی، معیاری اور اسلام طرز کی رہائشی سوسائٹی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی شدت معلوم کی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ور د کرتے ہوئے گھروں اورعمارتوں سے باہر نکل آئے ۔ لاہور کے علاوہ پشاور میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔  مزید :
    اسلام آبادمیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور گردونواح میںزلزلے کے جھٹکے  محسوس کیے گئے۔ Post Views: 4
    لاہور(نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، ۔بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو گی۔ شہر لاہور کا موسم سہانا ہوگیا، آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں کم سے کم...
    شہر اقتداراسلام آباد اور گردونواح میں شدید ژالہ باری کے بعد  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، جس کے باعث گرمی کی شدت میں مزید  کمی واقع ہوئی  اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ بھی مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ تین روز میں خیبرپختونخوا میں ہونے والی بارشوں میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 9 زخمی ہوئے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ لنڈی کوتل اور ملحقہ علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ طورخم سرحد پر شدید ژالہ باری کے باعث کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ نوشہرہ میں تیز بارش اور ژالہ باری کا...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ 20 اپریل کو اسلام آباد میں اسرائیلی صیہونی مظالم کے خلاف اور مظلوم بہادر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تاریخ ساز، فقیدالمثال غزہ مارچ ہوگا۔حکومتِ پاکستان فلسطین کے مسئلہ پر بزدلی، بے حِسی اور مجرمانہ غفلت ترک کرے اور سفارتی، اقتصادی، عسکری محاذوں پر فعالیت کے لیے اہم ترین مسلم ممالک سے مِل کر لائحہ عمل بنانے کی سرگرمی پیدا کرے۔  اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی یکجہتی فلسطین کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال پر ملک بھر کی تاجر برادری سے اتفاقِ رائے ہوگیا ہے کہ 26 اپریل کو پورے...
    ارشاد قریشی: ارشد چائے والا کی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کئے جانے کیخلاف پٹیشن پر نادرا اور پاسپورٹ آفس حکام کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کردی گئی۔  تفصیلات کے مطابق  چائے کے ڈھابے سے شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان المعروف ارشدچائے والا کی پٹیشن پرسماعت ہوئی،ارشد خان نے  اپنا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کئے جانے کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی۔    ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس جواد حسن نے دائر پٹیشن پر سماعت کی، نادرا اور پاسپورٹ آفس حکام کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کردی گئی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ مصدقہ انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں بلاک کیے گئے،پٹیشنرارشد خان افغانی ہے اور...
    ملک کے پہلے چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل ایوب خان کا دور وہ پہلا دور تھا جب ملک میں دکانوں کے لیے کچھ قوانین بنائے گئے تھے جن میں ایک شاپ ایکٹ بھی تھا جس کے تحت تمام دکاندار ہفتے میں ایک روز اپنی دکانیں بند رکھنے اور دکانوں پر مقررہ اوقات کار پر عمل کرنے کے پابند تھے اور شاپ ایکٹ و دیگر قوانین پر عمل بھی ہوتا تھا جب کہ اس وقت بجلی کی بھی کمی نہیں تھی اور لوڈ شیڈنگ کا تو کسی نے نام بھی نہیں سنا تھا۔ ایوب خان نے مارشل لا لگا کر دکانداروں کو اپنی دکانوں کے سامنے صفائی رکھنے، ملاوٹ سے گریز اور ناپ تول میں گڑبڑ نہ کرنے کا پابند کیا...
    غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نمایاں اضافہ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے سے منافع کی منتقلی بھی تیز ہوگئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایک ارب 70 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 82 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منافع کی منتقلی میں...
    دنیا بھر میں پیسے نکالنے کے لیے جگہ جگہ اے ٹی ایم نصب ہیں یہ وہ سہولت ہے جو بلا تفریق ہر جگہ دستیاب ہے لیکن ٹھہریے! ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں اب جاکر اے ٹی ایم نصب ہوئی۔ بہت ہی کم لوگ ہوں گے جنھوں نے تووالو نامی ملک کا نام سنا ہوگا۔ 9 چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ہونے کے باعث یہ ملک باقی دنیا سے کٹا ہوا ہے۔ تووالو کا رقبہ محض 10 اسکوائر میل ہے۔ یہ آسٹریلیا اور ہوائی کے درمیان بحر الکاہل میں واقع ہے جہاں صرف ایک ایئرپورٹ ہے۔ ہفتے میں اکثر دن ایئرپورٹ کا رن وے خالی رہتا ہے جسے مقامی افراد کھیل کے میدان کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ہر ہفتے چند پروازیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے غیرقانونی افغانوں کو کرائے پر رہائش، ملازمت دینے پر پابندی عائد کردی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دس لاکھ امریکی ہتھیار القاعدہ، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کی خبریں پاکستانی مؤقف کی تائید ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو آج سے کرائے پر گھر، ملازمت دینے پر پابندی ہوگی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب، خلیجی ملکوں، یورپ اور امریکا سے شکایتیں آئیں کہ پاکستان کی آئی ڈی اور جعلی پاسپورٹ استعمال کیے گئے ہیں، اسحاق ڈار کی سربراہی میں جلد وفد افغانستان جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں سکیورٹی کی ناقص صورتحال ،دہشت گردانہ سرگرمیوں میں...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود گزشتہ ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں مزید کمی واقعہ ہوگئی ہے اور حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد تک مزید کم ہوگئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.72 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ ادارہ شماریات کی طرف سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا مہنگی جبکہ 18 سستی ہوئیں اور 17 اشیا کے دام مستحکم...
    ملک میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا آغاز ہوگیا ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع خیبر کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہورہی ہے۔ ضلع خیبر کے علاقوں باڑہ، جمرود اور لنڈی کوتل میں ہونے والی ژالہ باری گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے کے علاوہ سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے، تاہم برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ آپ اور آپ کے...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ’اُڑانِ پاکستان‘ کوئی خیالی تصور نہیں بلکہ اس کے پس پشت واضح حکمت عملی ہے، ہم بلوچستان کو پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر قابل فخر صوبہ بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ ترقی کے لیے محض خواب نہیں بلکہ عملی اقدامات درکار ہیں، دنیا کی کامیاب اقوام اس کی مثال ہیں، ہم نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں بنیادی اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند ہے، سرفراز بگٹی سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں 210 ارب کے فنڈز کو مؤثر طریقے سے خرچ کیا جا رہا...
    پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا، جلد سدھنوتی کے عوام کو خوشخبری ملے گی: سردار کامران ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار کامران ایوب نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا ہے اور انہی کی محنت سے آج ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں سدھنوتی کے عوام کو خوشخبری دوں گا۔ آزاد پتن، گوالی نمب، دھاور اور چھ چھے چھن میں جلد سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ سردار کامران ایوب نے کہا کہ میرپور میں ایئرپورٹ کا قیام خوش آئند...
    نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جیسے امریکی کانگریس کے اراکین کا وفد آیا تھا اسی طرح پاکستان سے وفد امریکا جائے گا جس کی قیادت احسن اقبال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی جانب سے امریکی اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کے معاملے پر حکومت نے وفد امریکا بھیجنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ امریکی اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کے معاملے پر اسلام آباد میں جون میں سیکیورٹی ڈائیلاگ ہو رہا ہے۔ وزیرمملکت نے کہا کہ امریکی اعلی حکام اس سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے اور ایک سیر حاصل گفتگو ہوگی کہ اس (اسلحے کے...
    ملک احمد خان ---فائل فوٹو  اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے ایم پی ایز جو قانون سازی کرتے ہیں انہیں اے آئی کا پتہ ہی نہیں ہے۔انہوں نے نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں اپنی کامیابی کا ایجنڈا طے کرنا ہو گا۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہم نے اے آئی کو زندگی میں شامل نہ کیا تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔ جن کا کام سیاست ہے، پارلیمنٹ میں سیاست سے گھبرا رہے ہیں: ملک محمد احمد خاناسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی عزت پر حرف نہیں آنا چاہیے، لوگوں کو کریمنل ایکٹ...
    سپریم کورٹ میں عمر سرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کے واقعے سے متعلق مقدمے کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سنایا کہ یہ کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس سے مماثلت رکھتا ہے اس لیے دونوں کیسز کو آپس میں منسلک کر کے آئندہ ہفتے اکٹھے سنا جائے گا چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت چاہتی ہے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تمام کیسز میں فیصلہ سازی کا ایک جیسا معیار ہو کیونکہ ان کیسز میں قانونی نکات ایک جیسے ہیں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور عمر سرفراز چیمہ دونوں کے کیسز جسمانی ریمانڈ سے متعلق ہیں لہٰذا...
    سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے کیس کیساتھ منسلک کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ منسلک کردیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عمرسرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی...
    سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کیساتھ آئندہ ہفتہ سنا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت: یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم ستمبر تک توسیع عمر سرفراز چیمہ 9 مئی ریمانڈ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحیی آفریدی نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چاہتے کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز فیصلوں میں یکسانیت ہو۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے، عمر سرفراز چیمہ کا کیس...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنے رابطوں کا استعمال کرتے تو وہ پی سی بی کے چیئرمین ہوتے اور اگر کبھی پی سی بی جوائن کرنا ہوا تو پاکستان اور کھلاڑیوں کی خاطر ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مایہ ناز پاکستانی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ انہیں کانٹریکٹ چاہیے نہ کچھ اور، اللہ کا دیا سب کچھ ہے۔ ’اگر آؤں گا پی سی بی میں تو پاکستان کی خاطر آؤں گا، بچوں کے لیے آؤں گا۔‘ If I was using my contacts i would have been a chairman in the PCB and if i ever join PCB i will join because of Pakistan...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کیلئےاپیل پرسماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا، چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے،عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے،وکیل عمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ میرے موکل کو گرفتار کرنے...
    یہ نہیں کہوں گا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کر دیا، اس کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملےکی منصوبہ بندی منسوخ کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے مجوزہ حملے کو روک دیا۔ تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبارکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے...
    ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شدید بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورت حال کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ اٹک، چکوال، گجرات، جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب اور میانوالی بھی شدید موسم کی زد پر آ سکتے ہیں۔ لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ کے لیے بھی موسم کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔ آئندہ 48 گھنٹے میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ہے۔...
    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں 2020 کے بعد پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ توانائی منصوبوں میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مقامی سرمایہ کاری اور دریافتوں کو فروغ ملا ہے۔ عارف حبیب رپورٹ کے مطابق تیل کے ذخائر 193 ملین بیرل سے بڑھ کر 238 ملین بیرل ہوگئے، جو توانائی کی قلت سے نمٹنے اور درآمدات میں کمی کے لیے نئی امنگ ہے۔ مقامی وسائل میں بہتری سے توانائی کا مستقبل بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے کا عمل ممکن ہو سکا ہے۔
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل سامنے آگیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی منسوخ کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ہے اور اسرائیل کے مجوزہ حملے سے روک دیا۔ تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبارکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہیں کہوں گا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کر دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ایران کی جوہری تنصیبات...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں آج اور کل طوفانی بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کر دی گئی، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب اور میانوالی بھی شدید موسم کی زد پر آ سکتے ہیں جبکہ لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ کیلئے بھی موسم کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب 48 گھنٹے میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش وبرفباری کا امکان ہے جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اوربرفانی تودے...
    پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دیں گے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست دیں گے۔ ملک میں امن و امان کی صورت حال پر اہم جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمارا جہاد جاری رہے گا، دہشت گردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں 2020 کے بعد پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق توانائی منصوبوں میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مقامی سرمایہ کاری اور دریافتوں کو فروغ ملا ہے۔عارف حبیب رپورٹ کے مطابق تیل کے ذخائر 193 ملین بیرل سے بڑھ کر 238 ملین بیرل ہوگئے، جو توانائی کی قلت سے نمٹنے اور درآمدات میں کمی کے لیے نئی امنگ ہے۔ مقامی وسائل میں بہتری سے توانائی کا مستقبل بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے کا عمل ممکن ہو سکا ہے۔...
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں 2020 کے بعد پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ توانائی منصوبوں میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مقامی سرمایہ کاری اور دریافتوں کو فروغ ملا ہے۔ عارف حبیب رپورٹ کے مطابق تیل کے ذخائر 193 ملین بیرل سے بڑھ کر 238 ملین بیرل ہوگئے، جو توانائی کی قلت سے نمٹنے اور درآمدات میں کمی کے لیے نئی امنگ ہے۔ مقامی وسائل میں بہتری سے توانائی کا مستقبل بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے کا عمل ممکن ہو سکا ہے۔
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست دیں گے۔ ملک میں امن و امان کی صورت حال پر اہم جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، جس  میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے  کے لیے ہمارا جہاد جاری رہے گا، دہشت گردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر  سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف بھرپور اقدامات اور کاروائیوں کے حوالے سے  تمام اداروں اور صوبوں...
    ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شدید آندھی ،تیز بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔  نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر  نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید آندھی،   ژالہ باری اورتیز بارش سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ این ای او سی کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی او پنجاب کے علاقے بشمول اٹک، چکوال، گجرات، جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ وسطی پنجاب کے علاقے فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ بھی شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں۔ تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کی بندش، درختوں کے گرنے اور دیگر حادثات کا اندیشہ ہے۔...
    کراچی (نیوزڈیسک)گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹرزنے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ نو مئی والے روئیں گے، بھاگیں گے، انہوں نے اپنے ملک اور فوج پر حملہ کیا۔ پاکستان اور بانی پی ٹی آئی والے اکٹھے نہیں چل سکتے۔ پی ٹی آئی والے نسل در نسل غلام ہیں۔ وقت آئے گا جب تحریک انصاف کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ خیبر پی کے میں گروپ بننے شروع ہو گئے ہیں۔ یہ ملک کے ساتھ مخلص نہیں تو اپنی پارٹی کے ساتھ کیسے مخلص ہو سکتے ہیں۔ یہ بدبخت دعائیں مانگتے تھے ملک ڈیفالٹ ہو جائے۔ یہ کہتے تھے  ہم کوئی غلام ہیں۔ ہاں تم ذہنی و جسمانی غلام ہو۔ دہشتگردی کیخلاف بات...
    لاہور (خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور نے لاہور ہائیکورٹ بار جنرل ہائوس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کی ریاست انصاف کی بدولت آج بھی رول ماڈل ہے۔ ہمارے آباو اجداد نے پاکستان کے حصول کے لیے جانی اور مالی قربانیاں دیں۔ اس ملک میں ڈنڈے کے زور پر حکومتیں بنائی گئیں۔ جب سے ملک میں مارشل لاء لگے ملک نیچے چلا گیا۔ جس بھٹو کو پھانسی دی گئی اس کو اقتدار میں لانے کے لیے ملک توڑ دیا گیا۔ اپنے لوگوں کو ملک پر مسلط کرنے کے لیے تجربات کئے گئے۔ ہم فلسطین کے لیے ایک لفظ نہیں بول سکتے ہیں۔ آپ نے حکومت چلانی ہوتی ہے لہذا اپنے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے زرعی شعبے کو تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوارکرنا ناگزیر ہے، اسی سلسلہ میں ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو ٹریننگ پر چین بھیجا جا رہا ہے، وطن واپس آکر ہمارے نوجوان زرعی ترقی میں بھرپورکردار ادا کریں گے۔ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو جی ڈی پی، روزگار اور غذائی تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے تاہم ناکافی انفرا اسٹرکچر و سرمایہ کاری اور جدت پذیری کی کمی کی وجہ سے یہ شعبہ پسماندگی کا شکار ہے۔ بلاشبہ ایگری ٹیک میں نوجوانوں کی شمولیت کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔ اس سے فائدہ...
    صوبائی دارالحکومت کے الحمرا ہال میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب ایک خوبصورت صوبہ ہے، پنجابی بولنے والوں کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے، مجھے بھی پنجابی ہونے پر فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے، دعا ہے ہمارا صوبہ ہمیشہ ہنستا اور بستا رہے۔ صوبائی دارالحکومت کے الحمرا ہال میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب ایک خوبصورت صوبہ ہے، پنجابی بولنے والوں کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے، مجھے بھی پنجابی ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پنجاب کی...
    امریکی صدر ٹرمپ کی ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ منسوخ کر دیا، مجھے اس کی کوئی جلدی نہیں کیونکہ ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے پیش نظر ٹرمپ نے ایران پر اسرائیل کا حملہ منسوخ کرایا ہے
    2024ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل 1 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے۔ غیر سرکاری تنظیم ساحل کی 2024ء کے ابتدائی 6 ماہ کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل 1 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے 2024ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 862، اغواء کے 668، گمشدگی کے 82 اور کم عمری کی شادیوں کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ جنسی زیادتی کے بعد فحش ویڈیوز بنانے کے 48 کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں
    اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ہم سب سنجیدہ لوگوں کو آواز اٹھانا ہو گئی، یہ معاملہ تحریک انصاف کا نہیں ہے اس ملک کے قانون کی بقا کا ہے، ہم اپنے حق پر کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ خدارا، ملک کو انتشار کی طرف مت دھکیلیں۔ اپنے ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ہم سب سنجیدہ لوگوں کو آواز اٹھانا ہو گئی، یہ معاملہ تحریک انصاف کا نہیں ہے...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، دہشت گردوں اور ملک دشمن آلہ کاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی ضرور کی جائے لیکن بلوچستان کے عوام پر آئین کی ریاستی خلاف ورزیوں، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کا مسلط عذاب، جعلی مینڈیٹ کے تحت کرپٹ، نااہل ٹولوں کا ریاستی طاقت سے تسلط ختم کرتے ہوئے بلوچستان کے محبِ وطن عوام اور نوجوانوں کو اعتماد دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ملک گیر ہڑتال کی کال پر جماعتِ اسلامی، تاجر تنظیموں اور سِول سوسائٹی میں مذاکرات کامیاب رہے اور اتفاق کیا گیا کہ پورے...
    لاہور:  سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ خدارا! ملک کوانتشارکی طرف مت دھکیلیں۔ اپنے ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ہم سب سنجیدہ لوگوں کو آواز اٹھانا ہو گئی، یہ معاملہ تحریک انصاف کا نہیں ہے اس ملک کے قانون کی بقا کا ہے، ہم اپنے حق پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے باہر گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، ہم احتجاج کرتے رہیں گے، ہم خاموش نہیں رہیں گے، تمام قیدیوں کی رہائی دی جائے، ہم آئین کے مطابق احتجاج کریں گے، ملک کو ضرورت ہے استحکام کی، بانی پی ٹی...
    ویب ڈیسک : انٹرنیشنل ہاکی پلیئر رابعہ قادر کو لیسکو کا پی آر او مقرر کر دیا گیا۔  لیسکو کے چیف ایگزیکٹو رمضان بٹ کی منظوری کے بعد تقرری کے احکامات جاری کۓ گۓ۔   رابعہ قادر گزشتہ برس سے لیسکو کے پی آر سیکشن میں بطور میگزین انچارج خدمات انجام دے رہی ہیں۔  پاکستان واپڈا ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اور چھ مرتبہ کی قومی چیمپئن  رابعہ قادر نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن اور ایم ایس سی سپورٹس سائنسز کی ڈگری بھی  حاصل کر رکھی ہے۔  رابعہ قادر کو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے گلوبل سپورٹس مینٹورنگ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف ٹینیسی کی ایلومنائی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ حکمرانوں کے معیشت کی...