Islam Times:
2025-04-22@01:32:45 GMT

خدارا، ملک کو انتشار کی طرف مت دھکیلیں، سلمان اکرم راجہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

خدارا، ملک کو انتشار کی طرف مت دھکیلیں، سلمان اکرم راجہ

اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ہم سب سنجیدہ لوگوں کو آواز اٹھانا ہو گئی، یہ معاملہ تحریک انصاف کا نہیں ہے اس ملک کے قانون کی بقا کا ہے، ہم اپنے حق پر کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ خدارا، ملک کو انتشار کی طرف مت دھکیلیں۔ اپنے ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ہم سب سنجیدہ لوگوں کو آواز اٹھانا ہو گئی، یہ معاملہ تحریک انصاف کا نہیں ہے اس ملک کے قانون کی بقا کا ہے، ہم اپنے حق پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے باہر گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، ہم احتجاج کرتے رہیں گے، ہم خاموش نہیں رہیں گے، تمام قیدیوں کی رہائی دی جائے، ہم آئین کے مطابق احتجاج کریں گے، ملک کو ضرورت ہے استحکام کی، بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں نہیں رکھا جا سکتا۔

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ریاستی دہشت گردی ہے، خدارا! ملک کو انتشار کی طرف مت دھکیلیں، بہنوں کا جرم یہ تھا کہ بھائی سے کیوں ملنے آئیں، کیا ملک اسی طرح چلے گا۔؟ گرفتاری بہت معمولی بات ہے، اپنا مقصد حاصل کریں گے، ہم حقیقی آزادی لیکر چھوڑیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک انصاف کا تھا کہ ملک کو

پڑھیں:

قانون کی حکمرانی، مالی استحکام، امن ناپید ہو تو ترقی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی، مالی استحکام اور داخلی امن ناپید ہو تو ترقی کے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، معیشت کمزور ہو تو ترقی ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام "استحکام پاکستان کانفرنس" ہوئی جس سے اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وفاق کو آج جو خطرات لاحق ہیں وہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ فیصلے بند کمروں کی بجائے عوامی مینڈیٹ کے تحت ہوں تب ہی حقیقی استحکام آئے گا۔

ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ

آئین ایک میثاق ہے جسے بار بار توڑا گیا اور ایک بار تو ملک ہی ٹوٹ گیا، آج ہم سب نشانے پر ہیں، ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں، سلمان اکرم راجہ

رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آئین کو بار بار توڑا گیا ہے، "تحریک تحفظ آئین پاکستان" آئین کے دفاع اور بہتری کے لیے ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو تو وہ تنزلی کی طرف جاتا ہے۔ 

محمود خان اچکزئی نے خطاب میں تجویز دی کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا کر فارم 45 والوں کی اسمبلی بنائی جائے۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ملک کی بات کرنے والوں کو غدار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، جے یو آئی
  • قانون کی حکمرانی، مالی استحکام، امن ناپید ہو تو ترقی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، عمر ایوب
  • ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ
  • ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا، سلمان اکرم راجہ
  • مقتدرہ ہوش کے ناخن لے، معاملات حل نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلے بغیر چارہ نہ ہوگا. سلمان اکرم راجہ
  • تحریک انصاف اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی، نامور صحافی کا انکشاف
  • تحریک انصاف ایک سال میں اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی
  • بانی پی ٹی آئی کے بارے زرتاج گل کی اہم پیشگوئی
  • عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل
  • بانی پی ٹی آئی سرخرو ہوں گے، کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل