2025-04-23@05:34:04 GMT
تلاش کی گنتی: 4507

«لیے کی»:

(نئی خبر)
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی براہ راست پروازوں کے آغاز کو سفارتی فتح قرار دیا اور کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر اظہار مسرت کیا۔ انہوں نےکہا کہ باکو اور لاہور کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کے آغاز سے شعبہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا، لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کی طرز پر دیگر دوست ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں جلد شروع کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم کی اہلیت کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شروع کے گئے اس منصوبے کا مقصد صوبے میں خواتین کو مواصلات سے متلعق درپیش مشکلات میں کمی لانا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کا سندھ کا مستقل شہری اور اسٹوڈنٹ یا ملازمت پیشہ خاتون ہونا لازمی ہے۔ درخواست گزار کے پاس مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا بھی ضروری ہے جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے اسکوٹی ملنے پر درخواست گزار 7 سال تک اسے فروخت نہ کرنے کی پابند ہوگی۔ اسکوٹیز کی تقسیم شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی جس کی مانیٹرنگ میڈیا کی...
    ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اتوار کو غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے چار ناقابل قبول اسرائیلی شرائط کا انکشاف کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج بروز اتوار، ایک اسرائیلی میڈیا چینل نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے اسرائیل کی چار ناقابلِ قبول شرائط کو بے نقاب کیا۔ فارس نیوز مطابق، اسرائیلی چینل i24NEWS نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ اسرائیل کی درج ذیل چار شرائط کی تکمیل پر منحصر ہے، تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی، حماس کا مکمل طور پر اقتدار سے دستبردار ہونا، غزہ پٹی کا مکمل غیر مسلح ہونا اور حماس کے درجنوں رہنماؤں کو ملک بدر کرنا۔ یہ شرائط ایسے وقت میں پیش کی جا رہی ہیں جب حماس...
    بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں 26 سالہ بیوٹیشن کو مبینہ طور پر اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ شادی سے واپس آرہی تھی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لڑکی کی گردن میں چھرا گھونپا گیا جب کہ اس نے چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش  کے دوران مزاحمت کی۔ رپورٹ کے مطابق تین افراد پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے، ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ تیسرا تاحال لاپتا ہے۔ رپورٹ کے مطبق سدھانشو نامی شخص نے مہندی آرٹسٹ کو شادی میں مدعو کیا تھا، اس نے خاتون کو لانے کے لیے کار بھیجی تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خاتون اور...
    سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کئے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں بلکہ اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مجموعی طور پر 17 ہزار 980 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں، قوانین کی خلاف ورزی پر 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر...
     جماعت اسلامی کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے  پر امن غزہ مارچ کرنے کی یقین دہانی پر فیض آباد انٹرچینج کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نےایکسپریس وے پر پُرامن مارچ کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد فیض آباد کو عام ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق رابطہ سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی تاہم جماعت اسلامی کی پرامن احتجاج کی یقین دہانی کے بعد ہیوی مشینری کی مدد سے تمام کنٹینرز ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں ریڈزون کے داخلی راستوں پر سکیورٹی تاحال انتہائی سخت ہے، ڈی...
    سپہ سالار کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا، گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:گورنر پنجاب نے کہا کہ آرمی چیف کی تقریر نے نہ صرف دشمنوں کو پیغام دیا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے حوصلے بھی بلند کیے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں تاکہ قومی اتفاق رائے کو فروغ دیا جا سکے۔اسلام آباد میں گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار ملکی وقار کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ان کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ ملاقات کر کے کینال مسئلہ کو بات چیت سے حل کیا جائے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ سندھ کے تحفظات دور کیے جائیں۔ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جاسکتا: رانا ثناء اللّٰہوزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں...
    شرجیل انعام میمن---فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں بلکہ اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مجموعی طور پر 17 ہزار 980 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں، قوانین کی خلاف ورزی پر 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کر کے مخصوص شرائط پر چھوڑا گیا۔ رانا ثنا بلاول کا بیان نہیں سمجھے، وفاق سے تنازع نہیں چاہتے، شرجیل میمن کراچی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے... شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے،...
    گزشتہ ایک صدی میں انسانیت ایک خاموش تبدیلی سے گزری ہے۔ سچا روحانی علم، جو کبھی اخلاص والے دلوں میں چھپا ہوتا تھا، اب مادی حرص و ہوس کے نیچے دفن ہو گیا ہے۔ دین اور روحانیت کے علمبردار علما، مشائخ اور مبلغین اکثر اس علم کو دولت، شہرت اور اقتدار کے لیے استعمال کرنے لگے۔ تزکیہ نفس، ذکر، اور باطنی سچائی کی دعوت اب سیاسی و مالی مفادات کی نذر ہو چکی ہے۔ حدیث ‘ ’’ایسا وقت آئے گا جب لوگ صرف اپنے پیٹ کی فکر کریں گے، دین ان کے لیے مال کا ذریعہ ہوگا، ان کا قبلہ ان کی خواہشات ہوں گی، اور وہ قرآن پڑھیں گے مگر اس پر عمل نہیں کریں گے۔ جب سچے ذکر...
    اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور فلم اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق فلموں کی تیاری کیلئے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد"پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی" تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کی کنوینر پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی جب کہ عظمٰی بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سردار  رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کی گئی...
    ذرائع کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی جس سے افراتفری پھیل گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں کو نذرآتش کر دیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔ ذرائع کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی جس سے افراتفری پھیل گئی۔ ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ صورتحال اس قدر سنگین تھی کہ قریبی تھانوں سے کمک طلب کی گئی۔ حالات بگڑتے ہی پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور بے قابو ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ ضلع کلکٹر سندیپ جی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 25 ملین بچے اسکول سے باہر ہیں، جن میں اکثریت لڑکیوں کی ہے۔ اس صورتحال نے نہ صرف صنفی مساوات بلکہ ملک کی مجموعی ترقی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ اسلامی مؤقف اور عالمی آواز رواں سال اسلام آباد میں منعقدہ ''مسلم ورلڈ لیگ کانفرنس برائے لڑکیوں کی تعلیم‘‘ نے اس موضوع کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے کہا، ''ہر لڑکی کا تعلیم حاصل کرنے کا حق ناقابلِ تنسیخ ہے۔‘‘ مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے واضح کیا کہ اسلام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محصولات کے مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کی کوششوں کے تحت اپنے تمام دفاتر میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر کے تمام چیف کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ دفاتر میں ہفتے کے روز بھی کام کو معمول کے مطابق جاری رکھیں۔ یہ اقدام مالی سال 2024-25 کے لیے محصولات کی وصولی کی بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد ٹیکس اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔ حکام کے مطابق یہ پالیسی 30 جون 2025 تک نافذ العمل رہے گی، اور اس دوران تمام دفاتر میں سرکاری اوقات کار کی سختی...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کینالز تنازع پر ن لیگ پیپلزپارٹی آمنے سامنے، کیا پی ٹی آئی کا پی پی پی سے اتحاد ہو سکتا ہے؟ دونوں رہنماؤں نے ٹیلیوفون پر ہوئی گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا کہ کینالز کا مسئلہ ملاقات کرکے حل کیا جانا چاہیے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کینالز  کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ رانا ثنااللہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ سندھ کے تحفظات کا خاتمہ کیا جائے۔ دوسری جانب شرجیل میمن...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے متعدد اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان اقدامات میں پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور فلم اسکول کے قیام شامل ہیں۔ اس حوالے سے سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی سربراہی میں 8 رکنی ”پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی“ تشکیل دی گئی ہے، جس کا پہلا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنے، فلم سازوں کی درخواستوں کے جائزے، اور باکس آفس مراعات سمیت دیگر اہم امور پر فیصلہ سازی کمیٹی کے...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلمی صنعت کی بحالی کے حوالے سے فلموں کی تیاری کے لیے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور پاکستان کے پہلے فلم اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو اور پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کر دی گئی، ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیش رفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کر لیا گیا۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ’’پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ...
    کویت سٹی(نیوز ڈیسک) کویت کی وزارتِ اوقاف و اسلامی امور نے ملک بھر کی مساجد میں بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے،جس میں نماز کے دورانیے کو مختصر کرنا، مساجد کے اندرونی ہالز کی بندش اور ایئر کنڈیشننگ کے استعمال پر پابندی شامل ہے۔ حَوَلی گورنریٹ کی مساجد ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، جو وزارتِ بجلی، پانی و قابلِ تجدید توانائی کی درخواست پر عملدرآمد کے طور پر نافذ کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے ایک سرکلر تمام اماموں اور مؤذنین کو بھیج دیا گیا ہے۔ نئے ضوابط کے تحت، روزانہ کی پانچوں نمازوں کے لیے مساجد کے اندرونی ہالز بند رہیں گے اور نمازیوں کو...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے لیے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے اپنی ویب سائٹ پر باضابطہ اشتہار جاری کردیا ہے۔ پی سی بی نے اشتہار جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے 4 مئی تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: فیصلہ کن  ٹیسٹ کے لیے راولپنڈی کی پچ دلچسپ ثابت ہوگی، ہیڈکوچ جیسن گلیسپی  میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ ہیڈکوچ عاقب جاوید نے مستقل کوچ بننے سے معذرت کرلی ہے، جس کے بعد پی سی بی غیرملکی کوچ ڈھونڈنے پر غور کررہا ہے۔ اسی طرح ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی خالی آسامی کے لیے بھی اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پی سی بی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ویمن ٹیم انڈیا نہیں جائے گی، جب معاہدہ ہوچکا ہے تو پھر معاہدہ ہی چلے گا، نیوٹرل وینیو کا فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہناتھا کہ جب ٹیم ایک ٹیم کی طرح کھیلے اسے طرح کے نتائج آئیں گے، ہر ٹیم کے لیے یہی ہے کہ وہ ایک ہو کر کھیلیں تو ایسے ہی نتائج آئیں گے، ویمن کرکٹرز کو بھی انعام ضرور ملے گا یہ ان کا حق ہے، بھارت میزبان ہے وہ فیصلہ کرے گا کہ کہاں کھلانا ہے ، ویمن ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہیں توپھر ایک ٹریک پر آئے۔ چیئرمین پی سی...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ایشیائی یورپ باکو کے لیے پروازوں کے آغاز کی تیاریاں مکمل ، باکو کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز، 174 مسافروں کو لے کر آج (20 اپریل) کی صبح لاہور سے روانہ ہوگی۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع کرنے سے قبل لاہور میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے : برطانیہ کے لیے پرواز کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں؟ پی آئی اے آج اتوار (20 اپریل) سے...
    ویب ڈیسک :  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دفاتر میں ہفتے کی چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔  تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تمام دفاتر میں ہفتے کی چھٹی منسوخ کردی گئی،یہ فیصلہ مالی سال 2024-25 کے لیے مقرر کردہ محصولات کی وصولی کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے،تمام چیف کمشنرز کو ایک باضابطہ ہدایت جاری کی گئی ہے، جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری اوقات کار کی سختی سے پابندی کریں اور ہفتہ کو معمول کے کام کے دنوں کے طور پر دیکھیں،30 جون 2025 تک تمام ٹیکس آفس کی بروز ہفتہ کی چھٹی منسوخ کی...
    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ حاجیوں کے لیے ویکسین کی فراہمی کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:ہزاروں پاکستانی عازمین حج کے لیے کیوں نہیں جا سکیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور نے وجہ بتا دی اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور سید عطاالرحمان سمیت اعلیٰ حکام نے بریفنگ دی جبکہ حاجی کیمپوں میں ویکسین کی فراہمی کے انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے تمام حاجی کیمپ تیار ہیں، عازمین حج زحمت سے بچنے کے لیے پاک حج ایپ پر دیے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ آئیں۔ ...
    دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن آمنے سامنے ہیں۔ جمعہ کو حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، یہ نہ سننے کو تیار ہیں اور نہ ہی دیکھنے کے لیے تیار ہیں، ہم وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز منصوبہ کسی صورت منظور نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت فوری طور پر اپنا متنازع کینالز کا منصوبہ روکے، ورنہ پیپلز پارٹی ساتھ نہیں چل سکتی۔ یہ بھی پڑھیں متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت...
    لاہور: قومی ائیرلائین پی آئی اے کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع ہونے سے قبل روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ روڈ شو میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے بھر پور شرکت کی۔ پی آئی اے آج سے لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں شروع کر رہی ہے۔ ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر، لذیذ کھانوں، مذہبی اور ثقافتی مقامات باکو کی وجہ شہرت ہیں۔ پی آئی اے...
     اسلام آباد میں کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسرائیل کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے صحافی اور اُن کے حمایت یافتہ اس ملک سے فلسطینی مسلمانوں سے محبت اور اسرائیل کے لیے نفرت ختم نہیں کر سکتے، آج دنیا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آگے بڑھ رہی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ معروف صحافی و صدر اینکر ایسوسی ایشن پاکستان امیر عباس نے اسلام آباد میں کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں پاکستان کی صحافتی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے شہدائے فلسطین و غزہ کے جنازے میں شریک ہوا، مجھے سرزمین لبنان پر یہ مناظر دیکھ کر خوشی ہوئی وہ...
    بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت مسلمانوں کو تنگ کرنے کے لیے آئے دن کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا کرتی رہتی ہے یہ نہ صرف مسلمانوں کو ہندوؤں کا دشمن قرار دیتی ہے بلکہ مسلمانوں کو غیر ملکی بھی خیال کرتی ہے۔ برصغیر میں اسلام پھیلانیکا سہرا بزرگان دین کے سر ہے جن کی تعلیمات سے متاثر ہوکر غیرمسلم جوق در جوق مسلمان بنے۔ جہاں تک مسلمان بادشاہوں کا تعلق ہے۔ اسلام کو پھیلانے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ حقیقت تو یہ ہے بی جے پی کے پروپیگنڈے کے قطع نظر ہندو مسلمان بادشاہوں سے اتنے مانوس تھے کہ جب 1857 میں انگریزوں نے بہادر شاہ ظفر کی حکومت کو ختم کرنا چاہا تو ہندو ان کے ساتھ تھے...
    HUNGARY: گانا فلمی صنعت کا اہم جز ہے اور گانا صرف پیار محبت کے اظہار کے لیے نہیں ہوتا بلکہ خوشی اور یادگار لمحات اور خوش گوار یادوں کو مزید پررونق بنانے میں بھی مددگار ہوتے ہیں لیکن ایک گانا تاریخ میں ایسا بھی ہے، جس کو سن کر تقریباً 100 جانیں چلی گئیں اور حکام کو اس کے خلاف اقدامات بھی کرنے پڑے۔ مشہور بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک موسیقار ریزوس سریس نے 1933 میں ایک گانا لکھا جس کو ‘گلومی سنڈے’ کا نام دیا، انہوں نے یہ گانا اپنی گرل فرینڈ کے لیے لکھا تھا جو انہیں چھوڑ گئی تھیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس گانے کی...
    یہ خبر حیران کن اور توجہ طلب تھی کہ جب برطانیہ میں ہسٹری کی ایک ٹیچر پچاس سالہ وینیسا براؤن کو چھبیس مارچ کو دو آئی پیڈز چوری کرنے کے الزام میں جیل میں ساڑھے سات گھنٹے گزارنے پڑے، یہ آئی پیڈز کسی اور کے نہیں بلکہ ان کی اپنی بیٹیوں کے تھے جو وینیسا نے صرف اس لیے چھپائے تھے کہ ان کی بیٹیاں اپنے اسکول کے کام پر توجہ دیں۔ یہ ترغیب دلانے کا انداز تو روایتی ماؤں والا ہی تھا لیکن ان کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا، صرف یہی نہیں بلکہ انھیں پابند بھی کر دیا گیا ہے کہ جب تک یہ مقدمہ خارج نہیں ہوجاتا وہ اس تفتیش کے حوالے سے نہ صرف اپنی...
    گوادر پورٹ پاکستان کے لیے تجارتی ترقی کا دروازہ ہے۔ خلیج فارس کے دہانے پر واقع ہونے کی وجہ سے یہ بندرگاہ پاکستان کو نہ صرف خطے بلکہ بین الاقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر ابھرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس بندرگاہ کے ذریعے چین، وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک تک بآسانی رسائی میسر آئے گی، جس سے پاکستان کو سالانہ لاکھوں ڈالرکا تجارتی فائدہ پہنچے گا۔ گوادر بندرگاہ نہ صرف پاکستان کو اقتصادی استحکام دے رہی ہے بلکہ یہ بلوچستان کی معاشی خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کررہی ہے۔  ویژن بلوچستان 2030 پروگرام کے تحت کمیونی کیشن انفرا اسٹرکچر، ڈیموں کی تعمیر، پانی کی قلت کو دورکرنے اور فشریزکے مختلف منصوبوں پر کام تیزی...
    ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری ملازمین کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں...
    کراچی: سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے ضمنی انتخاب کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، جن میں سے دو کا تعلق پاکستان پییپلز پارٹی (پی پی پی) اور دو کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری شیڈول کے تحت صوبہ سندھ سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 18 اپریل آخری دن تھا اور 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید وقار مہدی اور آصف خان جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے مجاہد رسول اور نگہت مرزا شامل ہیں، کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے رواں مالی سال 2024-2025 کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ہفتے کی چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ریونیو ڈویژن کی طرف سے تمام لارج ٹیکس آفسز (ایل ٹی اوز)، مِیڈیم ٹیکس آفسز (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس آفسز (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تمام فیلڈ فارمشنز کو لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ 30 جون 2025 تک ہفتہ کے دن معمول کے مطابق دفتری اوقات میں کام کریں گے۔ مراسلے کے...
    پشاور: افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری...
    نومئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)9مئی کے مقدمات کے سلسلے میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں۔ عدالت نے فرد جرم کے لیے تاریخ بھی مقرر کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت 9 مئی کے مزید 7 مقدمات کے ملزمان میں چالان نقول تقسیم کر دی گئیں۔ چالان کی نقول شیخ رشید، عمر ایوب، کنول شوزب، زرتاج گل سمیت دیگر ملزمان میں تقسیم کی گئیں۔تمام 11مقدمات میں چالان نقول تقسیم کا عمل مکمل ہونے پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔9مئی کے 11 مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ اس...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ویمنز کرکٹ ٹیم کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا، یہ ان کا حق ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب ٹیم مل کر کھیلے تو نتیجہ ضرور نکلتا ہے، لڑکیوں کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ بی سی سی آئی کے ساتھ جو معاہدہ ہے وہ قائم رہے گا، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہماری ویمنز ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کہاں...
    اسلام آبادـ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے انکی عقل چلی گئی ہے۔ راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں، بانئ پی ٹی آئی عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کرے گا۔ اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ باقاعدہ بات چیت کے لیے عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں، انہوں نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ اگلے ہفتے آرہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، بات چیت بائی پی ٹی آئی کی...
    گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے 15 ارب روپے کے بڑے پیکج کا اعلان لاہور ہائیکورٹ میں چنیوٹ کے کسان کی جانب سے ایڈووکیٹ غلام عباس ہرل کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں زرعی سیکٹر خوراک کی کمی کو پورا کرتا ہے، حکومت 2 ہزار 200 روپے فی من گندم کی قیمت مقرر کر رہی ہے جبکہ فی ایکڑ خرچہ 3 ہزار 600 روپے ہے۔ درخواست گزار کے مطابق حکومت کسانوں سے گندم کی خریداری بھی نہیں کر رہی، گندم کا ریٹ کم مقرر کرنا غیر قانونی اور کسانوں...
    پاکستان اور افغانستان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دورہ کابل کے دوران اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کی، اور تجارت کے فروغ سمیت دیگر اہم امور زیربحث آئے۔ یہ بھی پڑھیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سیکیورٹی اور تجارت پر گفتگو اسحاق ڈار نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ افغان مہاجرین کو عزت کے ساتھ واپس بھیجا جائےگا، اگر اس حوالے سے کوئی شکایت ہوئی تو اس پر ایکشن لیا جائےگا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ افغان مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایت کے لیے وزرات...
    اسلام آباد/کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)کابل میں پاک افغان مذاکرات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زاد اور افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی سمیت دیگر دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوندزاد سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے اعلیٰ سطح تبادلوں کے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو یہ کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے، ان کی عقل گھاس چرنے چلی گئی ہے، عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کریں گے۔(جاری ہے) کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کریں گے، میں باقاعدہ بات چیت کے لیے سابق صدر مملکت عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں۔اعظم سواتی نے کہا کہ عارف علوی نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ آئندہ ہفتے آرہے ہیں، ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، بات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی 22 تا 26 اپریل 2025 کے دوران چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہونے والی ایس سی او کے رکن ممالک کی سپریم کورٹس کے چیف جسٹسز کی 20ویں کانفرنس میں ایک پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔ چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی وفد میں شامل ہوں جبکہ ضلعی عدلیہ کے دو ججز بھی وفد میں شامل ہوں گے ۔جن میں بلوچستان کے دور افتادہ ضلع گوادر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر جان اور خیبر پختونخوا کے ایک دور افتادہ ضلع لکی مروت سے نادیہ گل وزیر سینئر سول جج شامل ہیں ۔ ایس سی او جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کرنے والے...
    چین نے بنگلہ دیش میں 2.1 بلین ڈالر لگانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس میں سرمایہ کاری، قرضے اور گرانٹس شامل ہیں۔ یہ پیشرفت وزیر اعلیٰ مشیر پروفیسر محمد یونس کے حالیہ چین کے دورے کے بعد ہوئی ہے، جسے حکام نے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ بنگلہ دیشی حکام اور ڈھاکا میں چینی سفیر یاو ون کے مطابق، تقریباً 30 چینی کمپنیوں نے خصوصی چینی اقتصادی اور صنعتی زون میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیشی معیشت کو افراط زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سامنا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لک رپورٹ جاری اس سرمایہ کاری کے علاوہ چین نے مونگلا پورٹ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )پاکستان کا بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک کی طرف تبدیلی اس کے بڑھتے ہوئے فضلے کے مسئلے سے نمٹنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے ضروری ہے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کہا کہ یہ خود کو برقرار رکھنے والی سبز بایو پلاسٹک کی صنعت اور معاشی ترقی کا باعث بنے گا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان شدید آلودگی سے دوچار ہے، خاص طور پر شہری علاقوں میں پلاسٹک کے فضلے، نکاسی آب کا نظام بند ہونے اور ندیوں کو آلودہ کرنے سے ان مسائل کو کم کرنے کے لیے، بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک...
    اسلام آباد ( ملک نجیب ) ایس او ایس چلڈرن ویلج کی کو چیئرپرسن تبسم تنویر کی سوانح عمری کی تقریب رونمائی کا انعقاد ایس او ایس چلڈرن ویلج میں کیا گیا ۔ تقریب میں کتاب کے مصنف یونس حسرت ، ڈی جی سول سروسزاکیڈمی فرحان عزیز خواجہ ، انرویل کلب کی بانی صدر ثریا محی الدین ، چیئرپرسن انرویل کلب روبینہ ہارون ، روٹری کلب کے سابق صدر انوار اللہ شیخ ، موٹیویشنل سپیکر عرفان مصطفی ، آن ٹی وی کے سی ای او ڈاکٹر احسن اور سماجی و سیاسی شخصیات سمیت سول سوسائٹی کے ارکان سمیت کثیر تعداد میں شرکاءموجود تھے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان مصطفی...
    ویب ڈیسک: عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ 23 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ واضح رہے کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث عدالت نے گزشتہ سماعت پر کارروائی ملتوی کردی تھی ۔ عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام...
    لاہور:عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ 23 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔ واضح رہے کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث عدالت نے گزشتہ سماعت پر کارروائی ملتوی کردی تھی ۔ عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔...
    ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص کرنے والے لوگ جلد ہی ’ایلی للی‘ کمپنی کی نئی اور ’فورگلیپرون‘ وزن کم کرنے والی دوا سے اس کی تازہ ترین طبی جانچ کے بعد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کون سی عام غذائیں ٹائپ 2 ذیابیطس کا باعث بن سکتی ہیں؟ دوا ساز کمپنی ’ایلی للی‘کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ رِکس کے مطابق ’ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہماری تازہ ترین انکریٹین دوا حفاظت و برداشت، گلوکوز کنٹرول اور وزن میں کمی کے لیے ہماری توقعات پر پورا اترتی ہے‘۔ ڈیوڈ رِکس کے مطابق ’اس نئی دوا کی روزانہ ایک گولی کے استعمال سے مطلوبہ فوائد تک پہنچا جاسکتا ہے، اگر یہ دوا منظور ہو جائے تو اسے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل سرٹ نے جی میل اور مائیکروسافٹ 365 پر 2FA بائی پاس حملے ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق رواں سال 2025 میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے، حملوں سے حساس ڈیٹا، ای میلز اور فائلز لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا،جعلی HTML5 CAPTCHA اور اسکرپٹس کے ذریعے صارفین کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ حملہ آور جی میل، مائیکروسافٹ 365 اور دیگر کلاؤڈ سروسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، گوگل ورک پلیس، شیئر پوائنٹ اور ون ڈرائیو بھی حملہ...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے عمل کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ یہ فیصلہ دیر سے کیا گیا، لیکن ”دیر آئے درست آئے“ کے مصداق یہ اقدام خوش آئند ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کئی بار وفاق سے مطالبہ کر چکی تھی کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے، اس لیے اس حساس عمل...
    —فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کے لیے نام فائنل کر لیے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے مجاہد رسول اور نگہت مرزا کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔سینیٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔ تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہونےوالی سینیٹ کی نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلانالیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔ 16 اپریل کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا۔کراچی سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 6 مئی کو سندھ اسمبلی میں ہو گا۔نوٹیفکیشن...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل     مثبت: یہ جلد نہیں ہوسکتا، لیکن یہ یقینی طور پر آپ کو جڑ تلاش کرنے اور اسے ایک بار اور سب کےلیے ٹھیک کرنے کےلیے گھاٹی میں گہرائی سے دیکھنے کےلیے کہہ رہا ہے۔ آپ کو بڑی تبدیلیوں کی طرف دھکیلا جارہا ہے، اور اگرچہ یہ پہلے تو غیر آرام دہ محسوس ہوسکتا ہے، آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ ستاروں کے گرد سے بنے ہیں۔ اپنے آپ پر ایک موقع لیں، کچھ نیا شروع کریں، پیچھے مڑ کر دیکھیں کہ کیا کام نہیں کیا، اور اپنی نئی منصوبہ بندی پر ان تمام چیزوں کو لاگو کریں جنہیں آپ نے پہلے ٹھیک کیا ہوگا۔ آپ جو بھی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف — فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے، ہمارے پاس آف سیزن اجناس کی اسٹوریج کا خاطرخواہ انتظام نہیں ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں قومی زرعی پالیسی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں نوجوان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور تجربہ کار ماہرین کی رہنمائی سے ایک مربوط لائحہ عمل کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا۔ چاول کی فصل میں 30 فیصد کمی ہوئی: خالد کھوکھر مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر کا کہنا ہے...
    ویب ڈیسک: 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں، جس کے بعد  عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔ سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں وکلائے صفائی، پراسیکیوٹرز اور ملزمان پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔ گلبرگ پولیس کی کارروائی، 48 گھنٹوں میں 11 ملزمان گرفتار دورانِ سماعت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ اسی طرح سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما...
    اس سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت سعودی عرب جانے والے پاکستانی عازمین کی تعداد میں غیرمعمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے تحت صرف 23 ہزار 620 افراد ہی فریضہ حج ادا کر سکیں گے جبکہ تقریباً 67 ہزار افراد حج سے محروم رہ جائیں گے۔ پاکستان کے لیے حج 2024ء کا مجموعی کوٹہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد پر مشتمل تھا، جسے مساوی طور پر سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت تقسیم کیا گیا۔ تاہم پرائیویٹ حج آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے حج کے انتظامی امور میں کیے گئے نئے طریقہ کار، خاص طور پر آن لائن سروسز کے لیے مختص پورٹل اور غیر واضح ڈیڈ لائنز نے بڑے پیمانے...
    پشاور (نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے عمل کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ یہ فیصلہ دیر سے کیا گیا لیکن ”دیر آئے درست آئے“ کے مصداق یہ اقدام خوش آئند ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کئی بار وفاق سے مطالبہ کر چکی تھی کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے،...
    گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، جس سے ہزاروں ٹرک اور کنٹینرز پھنس گئے ہیں اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہونے والے حادثات کے بعد سندھ حکومت نے ٹرکوں اور کنٹینرز کے لیے نئے فٹنس قوانین متعارف کیے ہیں جن کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر نے کہا ہے کہ بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا جائے، بندرگاہوں سے بھاری مال کی نقل و حرکت نہ ہونے کی وجہ سے درآمدی...
    محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سے منظوری طلب کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 1600 سے زائد اسکولوں کے لائسنس منسوخ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمے نے  وزیر اعلیٰ کو سمری بھیجی دی ہے۔ سیکریٹری تعلیم خالد نذیر وٹو کے مطابق متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہو سکتی ہیں۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات پہلے ہی مختصر کر دیے ہیں۔ اسکولوں...
    متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل اور امارات سازی نے بیرون ملک سے ورکرز کو بھرتی کرنے کے لیے ایک سادہ طریقہ کار متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے ہنر مند اور غیر ہنر مند دونوں قسم کے محنت کش متحدہ عرب امارات کام کے لیے جاسکتے ہیں۔ وزارت نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا اعلان میں نئے ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے 4 اہم مراحل کا ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات: وزٹ ویزا ہولڈرز کو ملازمت فراہم کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ملازمت کے خواہش مند افراد کو پہلے یو اے ای پاس یا اپنے ڈیجیٹل ID کا استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کرنا ہوگا، رسمی سروس چینلز پر درخواست دینی ہوگی، اور...
    گرودوارہ روہڑی صاحب میں بیساکھی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتری پہنچ رہے ہیں۔ یہ مقدس موقع مذہبی جوش و جذبے، روحانی رسومات اور بھائی چارے کی فضا سے معمور ہوتا ہے۔ گرودوارے میں خصوصی عبادات، کیرتن اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیساکھی میلہ کیوں منایا جاتا ہے اور سکھ مذہب میں اس کی کیا اہمیت ہے؟ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور سہولیات کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ بیساکھی کا تہوار نہ صرف مذہبی عقیدت کا مظہر ہے بلکہ بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال بھی پیش کرتا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سندھ اور وفاقی حکومت یقینی بنائیں کہ کینالز کے معاملے پر قومی اتحاد کو نقصان نہ پہنچے۔ سندھ ہائی کورٹ میں ارسا کی تشکیل اور نئی نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں سیکرٹری ارسا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت دیگر پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ حکمِ امتناع میں توسیع کے بعد کینالز پر کوئی کام ہورہا ہے؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ عدالتی احکامات کے بعد کینالز پر کام روکا جاچکا ہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا ارسا میں سندھ سے وفاقی ممبر کی تقرری ہوگئی؟۔ ایڈیشنل اٹارنی...
    چاہت فتح علی خان کو ان دنوں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ ان کا ایک ایسا انکشاف ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ چاہت فتح علی خان نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ کسی ایونٹ میں شریک ہونے یا کسی بھی کسی قسم کی پروموشن کرنے کے پیسے چارج کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یہی میری آمدنی کا ذریعہ ہے اور لوگ بخوشی مجھے مدعو کرتے ہیں یا پروموشنز کرواتے ہیں۔  چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا کہ معروف اداکار عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے بدلے میں اُن سے 250 پونڈز لیے تھے جو کہ تقریباً 92...
    جب جولائی انیس سو اڑتیس میں فرانس میں منعقد ایویان کانفرنس میں امریکا اور برطانیہ سمیت شریک بتیس ممالک جرمنی اور اس کے مقبوضہ ممالک کی یہودی آبادی کو اپنے ہاں پناہ دینے کا قابلِ عمل منصوبہ بنانے میں ناکام ہو گئے تو نازیوں نے اس ’’ مسئلے کا حل ‘‘ اپنے طور پر نکالنے کے جن دیگر منصوبوں پر غور شروع کیا ان میں ’’ مڈغاسگر منصوبہ‘‘ بھی شامل تھا۔افریقہ کے جنوب مشرقی ساحل سے چار سو کلومیٹر پرے بحرِ ہند میں واقع جزیرہ مڈغاسگر فرانسیسی نو آبادی تھا۔ یہودیوں کی یورپ سے افریقہ منتقلی کا خیال نیا نہیں تھا۔ ایک جرمن مستشرق پال ڈی لیگارڈے نے اٹھارہ سو اٹہتر میں یورپی یہودیوں کی مڈعاسگر منتقلی کا تصور پیش...
    ایران کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی ضمانت چاہتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نئے جوہری معاہدے سے بھی پیچھے نہیں ہٹ جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہوگا، ایرانی نائب وزیر خارجہ العربیہ نیوز کے مطابق ایک سینئر ایرانی اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران نے گزشتہ ہفتے امریکا سے بات چیت میں کہا تھا کہ وہ اپنی یورینیم کی افزودگی پر کچھ حدود کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اسے اس بات کی واٹر ٹائٹ گارنٹی درکار ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ جوہری معاہدے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ایران اور امریکا عمان میں مذاکرات کے پہلے دور کے ایک ہفتے بعد ہفتے کے روز...
    پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ابراہیم، فواد اور آصف کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کررہے تھے۔ ملزمان لوگوں کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت بھی دیتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں عدالت نے خارج کردیں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت  جج محمد اقبال خان کے روبرو ہوئی۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ابراہیم، فواد اور آصف کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کررہے تھے۔ ملزمان لوگوں کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت بھی دیتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے برآمد ہوئے ہیں۔...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیلی تجویز مسترد کردی۔ قابض فوج کی جانب سے غزہ پر کی گئی بمباری میں آج بھی کم از کم 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔ مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ نے کہاکہ حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے لیے ایک جامع ڈیل چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اسرائیلی جانب سے عبوری جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، آج خان یونس میں کی گئی بمباری میں ایک ہی گھر کے 10 افراد شہید ہوگئے، جبکہ غزہ سٹی میں بھی 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا...
      اسلام آباد اور راولپنڈی میں  حالیہ شدید ژالہ باری نے سینکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، جس کے بعد گاڑیوں کی مرمت کے لیے کار کمپنیوں کے سروس سینٹرز اور دیگر ورکشاپس میں گاڑیوں کا رش دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسے میں نجی کارساز کمپنیاں متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے آگے بڑھی ہیں اور چینی کمپنیوں ہیول اور چنگان نے اپنی اپنی گاڑیوں کی مرمت پر 50 فیصد تک رعائت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہیول پاکستان نے گاڑیوں کی مرمت پر 40 فیصد رعایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سہولت ان صارفین کے لیے ہے جن کی گاڑیوں کی ونڈ سکرین، ریئر سکرین یا پینورامک سن روف ژالہ باری کے باعث...
    لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، اور واٹرین کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مظاہرین اب بھی وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے بضد ہیں اور مارچ جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب کے سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں ماڈل ٹاؤن کے باہر احتجاج کچھ مظاہرین گرمی کی شدت کے باعث بے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں. ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے، رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی. ایف بی آر نے ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا موثر استعمال نہیں کیا۔ایف بی آر کے پرفارمنس منیجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے پوری ٹیم نے محنت کی. ان شااللہ ہم اپنے اہداف حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قرضوں سے نجات کے لیے اہداف پر تیز پیش رفت یقینی بنانی ہے. پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے محنت ضروری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس...
    افغان وفد کی ملاقاتیں، پاکستان نے مہاجرین کیلئے رعایت سے انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 40سال افغان بھائیوں کی میزبانی کی، پاکستان کی جواستطاعت تھی اس کے مطابق افغان شہریوں کی خدمت کی۔افغان وزیرصنعت و تجارت نورالدین عزیزی اور انکیوفد کی جانب سے افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے پاک،افغان عالمی تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی کی تجویز پیش کی گئی ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ افغان حکومت سے وزارتِ خارجہ رابطے میں ہے۔ یکم اپریل سے آج تک 84769 افغان واپس جا چکے ہیں۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلہ میں اے سی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)ایتھوپیا کے خصوصی ایلچی اورسفیر، ڈاکٹر جمال بیکر نے جمعہ کے روز وزارت تجارت پاکستان میں وفاقی وزیر تجارت، جام کمال خان سے ایک اہم ملاقات کی۔ملاقات میں ادیس ابابا میں 15 تا 17 مئی 2025 کو ہونے والی سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت، رانا احسان افضل خان، وزارت تجارت پاکستان اور اسلام آباد میں موجود ایتھوپین سفارتخانے کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزارت تجارت، TDAP اور ایتھوپین سفارتخانے کے باہمی اشتراک سے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا جن کا مقصد پاکستانی تاجر برادری کو نمائش میں بھرپور شرکت...
    سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک کے الزام پر لاہور پولیس نے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا۔ لاہور پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر اور پولیس اہلکار کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سوشل میڈیا پرپولیس وردی کا تمسخر اڑایا. شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کو نوٹوں سے بھری تھال تھمائی. ٹک ٹاکر کاشف ضمیر پولیس اہلکار کے ہاتھ میں پکڑی تھال سے نوٹ نچھاور کرتا رہا۔مقدمات میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے اس فعل سے محکمہ پولیس کی عزت اور وقار مجروح ہوا. ملزم نے کارروائی سے بچنے کے لیے آرٹیفشل انٹیلی...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح اور اس کی پسماندگی کو ترقی میں بدلنا ہمارا مشن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اڑان پاکستان‘ کے تحت 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنائیں گے، احسن اقبال بلوچستان میں اُڑان پاکستان مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے سنہ 2013 میں بلوچستان میں سڑکوں، تعلیمی اداروں اور صحت کے شعبے میں بہترین میگا منصوبے کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سنہ2013  سے سنہ 2018 تک بلوچستان میں ترقی اور امن قائم ہوا اور گوادر تا کوئٹہ سڑک نے فاصلے کم کیے اور ترقی کے دروازے کھولے۔ بلوچستان کے طلبا کے...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ارسا کے نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی اور تشکیل کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کردی۔ ہائیکورٹ میں ارسا نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی اور تشکیل کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل نے مؤقف دیا کہ ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی نہیں کی گئی۔ ارسا کی تشکیل غیر قانونی ہے۔ ارسا نے 25 جنوری کو چولستان اور تھل کینال کی تعمیر کے لیے پانی کی فراہمی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اِرسا میں سندھ سے وفاقی ممبر کی تقرری ہوگئی؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف دیا کہ عدالتی...
    پشاور: کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں عدالت نے خارج کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت  میں کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت  جج محمد اقبال خان کے روبرو ہوئی۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ابراہیم ، فواد اور آصف کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کررہے تھے۔ ملزمان لوگوں کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت بھی دیتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے برآمد ہوئے ہیں۔ ٹھوس شواہد موجود ہیں، ضمانت درخواست خارج کی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر تک پہنچنے اور گزشتہ برس کے مقابلے میں 23 فیصد اضافے کو ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے اس نمایاں پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بروقت اور مناسب سہولیات کی فراہمی نے آئی ٹی شعبے کو فروغ دیا، جس کے نتیجے میں برآمدات میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آئی ٹی برآمدات 2.828 بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ چکی ہیں، جو ملک کے ڈیجیٹل اور اقتصادی مستقبل کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ وزیراعظم نے اس امر پر...
    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ اس سال حج کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ عازمین کو ہر ممکن سہولت اور مکمل معلومات فراہم کی جائیں انہوں نے حاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں عازمین کے لیے معیاری رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ وہ سکون اور آسانی کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر زون میں حاجیوں کے لیے عمدہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور شدید گرمی کے پیش نظر اے سی والے خیمے لگائے گئے ہیں جن میں اب سامان رکھنے کے لیے چھت کا بھی انتظام کیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) اسلام آباد میں دفتر خارجہ اور بنگلہ دیش کے میڈیا کی جانب سے آنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ جمعرات کے روز بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب جشیم الدین کے ساتھ کئی اہم امور پر بات چیت کی۔ جمعرات کے روز ہی بنگلہ دیش کے ’فارن آفس کنسلٹیشن‘ (ایف او سی) سے بات چیت کے بعد آمنہ بلوچ نے ڈھاکہ انتظامیہ کے اہم مشیر پروفیسر محمد یونس اور خارجہ امور کے مشیر توحید حسین سے بھی ملاقات کی۔ ڈھاکہ اور اسلام آباد کے مابین خارجہ سیکرٹریوں کی سطح کی آخری بات چیت سابق وزیر اعظم شیخ...
    پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لیے ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنی شراکت داری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ اس اہم منصوبے کا حصہ بنی ہیں جو پاکستانی ڈرامہ اور تفریحی صنعت کو ترقی دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے اسے پاکستان کی کہانی سنانے والوں کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے،...
    چترال کے کیلاش عقیدے سے تعلق رکھنے والی اور امریکا میں مقیم خاتون پائلٹ لکشن بی بی نے چترال کے تعلیمی اداروں کے لیے کتابوں سے بھرا کینٹر تحفہ دیا ہے جو چند دنوں میں پہنچ جائے گا۔ لیکن کتابیں پہچنے سے پہلے ہی اعتراض اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:نیا کیلاش سروے منظر عام پر: ’مستقبل میں کیلاش لڑکوں کو شادی کے لیے لڑکی نہیں ملے گی‘ الکشن بی بی، جو تعلیم کے لیے کام بھی کرتی ہیں اور امریکا سے کتابیں بھجواتی رہتی ہیں، نے سوشل میڈیا پر کتابیں بھجوانے کا بتایا تو مذہبی حلقوں پر نئی بحث چھڑ گئی۔ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر مذہبی حلقوں نے ان کتابوں پر سوالات اٹھا دیے۔ کتابیں...
    خلیل الحیا نے کہا ہے کہ حماس غزہ تنازع کے خاتمے، اسرائیل کی جانب سے جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی اور غزہ کی تعمیر نو کے بدلے تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری طور پر جامع پیکیج مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اسرائیل کی عبوری جنگ بندی کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس، غزہ میں تنازع کے خاتمے اور اسرائیل میں قید فلسطینیوں کے بدلے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کے تبادلے کے لیے ایک جامع معاہدہ چاہتی ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں گروپ کے غزہ کے سربراہ خلیل الحیا، جو اس...
    مشہور کرائم شو سی آئی ڈی میں اے سی پرادیومن کی جگہ لینے والے اداکار پرتھ سمتھان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے کردار ’اے سی پی انشومن‘ کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اداکار نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہیں ڈرامے کے دیگر کرداروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ادکار چائے کا کپ ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ ڈرامے کے دیگر کردار انہیں عجیب نظروں سے دیکھتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اس مشہور شو کا حصہ بننے کا تصور نہیں کرتے تھے۔   View this...
    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ صرف پاکستانی عازمین حج ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے قریباً 3 لاکھ عازمین حج سعودی عرب نہیں جا سکیں گے۔ کراچی میں حاجی کیمپ میں پریس کانفرنس میں سردار محمد یوسف نے بتایا کہ ملک بھر میں عازمین حج کی تربیت کا عمل جاری ہے، عازمین کی مکمل تربیت بہت ضروری ہے۔ امسال سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کا فریضہ ادا کریں گے۔ مزید پڑھیں: پرائیویٹ حج اسکیم: اس سال کتنے عازمین حج پر جائیں گے؟ سردار محمد یوسف نے کہا کہ تمام عازمین مکمل تیاری کے ساتھ سفر حج پر جائیں۔ عازمین حج کے لیے بہت بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ عازمین کو مکہ، مدینہ...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گندم کے کاشت کاروں کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان قابلِ ستائش ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ساڑھے 5 لاکھ کاشت کاروں کو گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری خوش آئند قدم ہے، پنجاب میں گندم کے کاشت کاروں کے لیے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ کاشت کاروں کے لیے ریلیف ہے۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے جہاد جاری رہے گا: وزیرِ اعظم وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمارا جہاد جاری رہے گا۔...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنے رابطوں کا استعمال کرتے تو وہ پی سی بی کے چیئرمین ہوتے اور اگر کبھی پی سی بی جوائن کرنا ہوا تو پاکستان اور کھلاڑیوں کی خاطر ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مایہ ناز پاکستانی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ انہیں کانٹریکٹ چاہیے نہ کچھ اور، اللہ کا دیا سب کچھ ہے۔ ’اگر آؤں گا پی سی بی میں تو پاکستان کی خاطر آؤں گا، بچوں کے لیے آؤں گا۔‘ If I was using my contacts i would have been a chairman in the PCB and if i ever join PCB i will join because of Pakistan...
     اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافت اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں تعاون کے لیے دو مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کئے گئے ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط کو باہمی طور پر ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزارت خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ و تجارت پیٹر سیجارٹو نے اعلی سطح کے کاروباری وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، پیٹر سیجارٹو اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیٹر سیجارٹو نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے...
    کراچی(اوصاف نیوز) میٹروپولیٹن کارپوریشن کراچی نے مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمانے کی سزا کا اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے.. یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر کیا گیا ہے،اس حوالے سے قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی تاکہ اس پر باضابطہ عمل درآمد کیا جا سکے۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں،انہوں نے کہا کہ شہریوں...
    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہباز شریف وہ کام نہیں کر رہے جو ان کے بھائی یا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سکندر بننے کے لیے پارٹی میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی ن لیگی حکومت کی ضامن ہے، بانی پی ٹی آئی غیر متعلق ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی اپنے بانی کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی۔ فیصل واوڈا...
    متحدہ عرب امارات میں شناختی کارڈ کے بجائے چہرے کی شناخت کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاری جارہی ہے۔ نئے نظام کے تحت متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور دیگر شہری حکومتی خدمات حاصل کرنے یا ایئرپورٹ پر محض اپنا چہرہ دکھا کر اپنی شناخت کروا سکیں گے۔ دبئی اور ابوظبی کے ایئرپورٹس پہلے ہی دنیا کا بہترین نظام استعمال کرتے ہوئے چہرے کی شناخت کر رہے ہیں، جو مسافروں کے لیے سہولت اور وقت کی بچت کرتے ہیں۔ اماراتی وزیر صحت و تحفظ اور وزیر مملکت برائے فیڈرل نیشنل کونسل امور عبدالرحمٰن العویس نے بتایا کہ بائیومیٹرک نظام، جس میں چہرے کی شناخت اور فنگر پرنٹس شامل ہیں، امارات کی ڈیجیٹل حکمت عملی کا حصہ ہے۔ عبدالرحمٰن...