سالگرہ کی مبارکباد دینے کے عدنان صدیقی سے کتنے پاؤنڈز لیے؟ چاہت فتح علی خان کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
چاہت فتح علی خان کو ان دنوں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ ان کا ایک ایسا انکشاف ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ کسی ایونٹ میں شریک ہونے یا کسی بھی کسی قسم کی پروموشن کرنے کے پیسے چارج کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ یہی میری آمدنی کا ذریعہ ہے اور لوگ بخوشی مجھے مدعو کرتے ہیں یا پروموشنز کرواتے ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا کہ معروف اداکار عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے بدلے میں اُن سے 250 پونڈز لیے تھے جو کہ تقریباً 92 ہزار 500 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اب میں صرف سالگرہ کی مبارک باد کے لیے 100 پونڈز چارج کرتا ہوں۔ اب یہ کام میری مکمل پیشہ ورانہ مصروفیت بن چکا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ کئی پاکستانی فنکار بھی اپنے ڈراموں یا دیگر پروموشنز کے لیے مجھ سے ذاتی ویڈیوز اور اشتہارات بنواتے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان
پڑھیں:
ایسٹر تجدید اور امید کی علامت ، صدرمملکت اور وزیراعظم کی مسیحی برادری کو مبارکباد
ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں، صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔
صدرآصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ایسٹر امید، تجدید اور زندگی کا جشن ہے، ایسٹر ہمدردی، قربانی اور درگزر کی یاد دلاتا ہے، اتحاد و ہم آہنگی کا جذبہ ہی ہمیں ایک قوم بناتا ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ آئین اقلیتوں کے حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہیں، مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایسٹر ایمان کی عظمت اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔