2025-04-22@12:42:59 GMT
تلاش کی گنتی: 1537
«سبھی مذاہب»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ یہودیوں کی کُل آبادی جتنے ہمارے پاس مولوی ہیں مگر دعائیں قبول نہیں ہورہیں، صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین پر بحث کے دوران پیپلزپارٹی کے عبد القادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسی لاکھ یہودی ہیں اتنے تو ہمارے پاس مولوی ہیں لیکن دعا قبول نہیں ہورہی ہے، کیا ہم اب بھی ابابیلوں کے انتظار میں ہیں، اگر ابابیلیں آ بھی گئی ہیں تو وہ ہمیں ہی ماریں گی۔ قادر پٹیل نے کہا کہ اس ہاؤس میں اسرائیل کے حق میں تقریر ہوئی اور اسما حدید نے تقریر کی کہ اسرائیل کو تسلیم کرو، اس جماعت...
سیہون(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل 2025)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا، کینالز کے خلاف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری واضح بیان دے چکے ہیں کہ کینالز نہیں بنیں گی، ملک کی بہتری کیلئے سب مل کر کام کریں،سیہون میں اپنے والد عبداللہ شاہ کی برسی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کینالز معاملے پر ہم عوام کے ساتھ ہیں وزیراعظم کا ساتھ نہیں دیں گے۔ 18 اپریل کو حیدرآباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت اپنے اس...
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس کے وفد کے ہمراہ کرتارپور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا ہے جس کے دوران امریکی وفد نے بیساکھی میلے میں شرکت کی اور سکھ یاتریوں کیلئے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مینز تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن کے ہمراہ کرتارپور کا دورہ کیا جبکہ وفد میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز بھی شریک تھیں۔ محسن نقوی اور امریکی وفد کا درشنی ڈیوڑی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔ محسن نقوی اور کانگریس مینز نے سکھ برادری کو بیساکھی میلے کی مبارکباد دی اور...

بیساکھی میلہ؛ محسن نقوی کی امریکی وفد کے ہمراہ کرتار پور راہداری آمد، گوردوارہ صاحب کا بھی دورہ کیا
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی، امریکی کانگریس مینز کے وفد کے ہمراہ سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کرتار پور راہداری پہنچ گئے۔ وفد میں امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی، امریکی کانگریس مین جوناتھن جیکسن، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز شامل تھیں۔ محسن نقوی اور امریکی وفد کا درشنی ڈیوڑی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔ حافظ آباد میں آرگنائزڈکرائم یونٹ کو ن لیگ کے پبلک دفتر پرچھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا محسن نقوی اور امریکی کانگریس مینز تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن نے بیساکھی میلے کی سکھ برادری کو مبارکباد دی ۔ محسن نقوی اور امریکی...
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک میں اگلے ماہ سے مہنگائی بڑھنے کی شرح اور افراط زر میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان لیٹریسی ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا آج مالیاتی لٹریسی کا قومی روڈ میپ جاری کیا جارہا ہے، پانچ سالہ قومی پلان مالیاتی لٹریسی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا، اسٹیٹ بینک وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر قومی نصاب میں بھی مالیاتی آگہی کو شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں ہم مشکل حالات میں تھے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک وسیع خلیج نظر آرہا تھا، افراطِ زر بڑھ رہی تھی، اور زرمبادلہ کے ذخائر 2 ہفتوں کی درآمدات کے برابر...
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی 2 ہفتے تک جاری رہنے والی اسپرنگ میٹنگز کی وجہ سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرض کی اگلی قسط موصول ہونے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ پاکستان فنانشل لٹریسی ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لیے اس ہفتے میں متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جایے گا، ان سرگرمیوں کا مقصد مالیاتی خدمات کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کے ساتھ بااختیار بنانا ہے، دنیا بھر میں مالیاتی آگہی کو اہمیت دی جارہی ہے، ممالک مالیاتی تعلیم میں بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ معیشت کو مضبوط...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے مطابق کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے جبکہ تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا، دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی اہمیت کو دہرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لیے مفاہمتی...
سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کے ساتھ نمٹا دیں۔ خدیجہ شاہ کے وکیل سمیر کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ ایک کیس میں عدالت نے ایسا ہی حکم دیا، خدیجہ شاہ پر مزید 3 مقدمات بھی درج ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھاکہ خدیجہ شاہ سمیت تمام ملزمان کے قانونی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے، عدالتی حکم میں اس حوالے سے وضاحت بھی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی پر پنجاب حکومت کی سپریم کورٹ میں جمع کردہ رپورٹ کیا کہتی ہے؟ خدیجہ شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ کئی گواہوں کے بیان ریکارڈ ہوچکے...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی جلانے کے الزام میں بھی کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ گلشن اقبال میں تیز رفتار گاڑی مسکن چورنگی کی جانب جاتے ہوئے گرین بیلٹ توڑتی ہوئی مخالف سمت میں چلی گئی جس سے 2 راہ گیر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مختلف فوٹیجز کی مدد سے...
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال اسپتال کو بھی تباہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز غزہ:(سب نیوز )ہ سٹی میں واقع ال اہلی عرب اسپتال جو کہ شہر کا آخری مکمل فعال اسپتال تھا، ایک اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہو گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں اسپتال کے انسینٹیو کیئر اور سرجری ڈیپارٹمنٹس کو شدید نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دو منزلہ عمارت سے بڑی مقدار میں شعلے اور دھواں اٹھ رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اسپتال میں موجود لوگ، جن میں کچھ مریض بھی شامل تھے جو ابھی بیڈ پر تھے،...
محمد حنیف صاحب ہمارے ملک کے عالمی شہرت یافتہ ناول نگار ہیں۔ انھیں ادب میں بین الاقوامی شہرت اس لیے ملی ہے کیونکہ اُن کے ناول انگریزی زبان میں لکھے گئے ہیں۔ ایک ناول تو اُن کا پاکستان میں ممنوع بھی قرار دیا جا چکا ہے۔ موصوف ایک برطانوی نشریاتی ادارے کے لیے اُردو میں کالم بھی لکھتے ہیں اور اسی ادارے کے لیے پنجابی زبان میں ویلاگ بھی کرتے ہیں۔ اُن کی پنجابی سُن کر ہمیں تو رشک آتا ہے کہ کاش ہم بھی اُن ایسی پنجابی لکھ اور بول سکتے !محمد حنیف صاحب نے گزشتہ روز غیر ملکی صحافتی ادارے کے لیے لکھے گئے اپنے کالم (بعنوان: منیر نیازی پر پیکا لگائیں) میں طنزیہ (Satirical) انداز میں یوں...
فلسطینی مزاحمتی تحریک کے رکن سیاسی بیورو نے اعلان کیا ہے کہ حماس نے مذاکرات جاری رکھنے کیلئے ایک وفد مصر بھیجا ہے جبکہ حماس کا اصرار ہے کہ یہ وفد صرف اور صرف اسی معاہدے کو قبول کریگا کہ جو جنگ کے مستقل خاتمے اور غاصب صیہونی فوج کے مکمل انخلاء کا باعث ہو گا! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رکن سیاسی بیورو باسم نعیم نے اعلان کیا ہے کہ حماس کا ایک وفد جنگ بندی مذاکرات جاری رکھنے کے لئے قاہرہ میں موجود ہے۔ اس بات پر تاکید کرتے ہوئے فلسطینی قوم، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر مبنی اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو گی، باسم نعیم نے کہا کہ حماس کا یہ...
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا ہے، وہ آج بھی القسام بریگیڈز کا مقابلہ نہیں کرسکتا، اسی لیے وہ غزہ کے بچوں کو شہید کررہا ہے، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے خاموشی توڑیں۔ کراچی میں شارع فیصل پر غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہودی احسان فراموش ہیں، مسلم ممالک کو بھی نہیں چھوڑیں، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے اور اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: جماعت اسلامی کے زیراہتمام ’یکجہتی غزہ نائٹ ‘، ہزاروں افراد کی شرکت انہوں نے کہ فلسطین کو ضرور آزادی نصیب ہوگی، لیکن تماشا دیکھنے والے جب تماشا بنیں گے تو کون ان کی...
دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے ۔انہوں نے سجاول اور ٹھٹھہ میں کئی سو کلو میٹر واٹر چینلز پکے کیے جانے کے بعد میڈیا سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ،...
امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان توانائی اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں تعاون پر مبنی ایک اہم معاہدے پر جلد دستخط ہونے جا رہے ہیں۔ ان کے بقول یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی ایک اسٹریٹجک پیش رفت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مشیران قومی سلامتی کی ملاقات امریکی وزیر تونائی کرس رائٹ نے سعودی وژن اور اصلاحاتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے، اور ہمیں مستقبل میں اس شراکت سے بڑی توقعات ہیں۔ یہ اقدام امریکا اور سعودی عرب...
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید نے ایک نئی پالیسی نوٹ کے ساتھ ایک مضبوط بیان میں کہا، تجارت کوئی صفر رقم کا کھیل نہیں ہے۔ یہ معیشتوں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے مشترکہ قدر سے متعلق ہے، ایسے میں امریکی مجوزہ ٹیرف ان تعلقات کو منقطع کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ملکی معیشت درست سمت پر گامزن، پاکستان ترقی کا سفر کر رہا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا ہے کہ ہم اس لمحے کو صرف ایک خطرے کے طور پر نہیں، بلکہ ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں، جو پاکستان کے لیے ایک زیادہ لچکدار، متنوع اور اسٹریٹجک برآمدی مستقبل کی جانب پیشرفت ہے۔ امریکی...
پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار ان کا تعلق نہ تو ان کی شاندار شادی سے ہے، نہ پولیس کیسز سے، اور نہ ہی ان کے متنازعہ پرفیوم سے۔ اس بار انہوں نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ رجب بٹ نے اپنی ماں کی تصویر اپنے بازو پر گودنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ماں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور یہ ٹیٹو ان کی اس محبت کا اظہار ہے۔ یہ ان کا دوسرا ٹیٹو ہوگا، اور وہ اسے اپنے لیے ایک خاص قدم قرار دے رہے ہیں۔ رجب...
واشنگٹن: امریکہ کی جنوبی اور وسطی ریاستوں میں مسلسل بارشوں اور طوفانی موسم کے بعد خطرناک سیلاب نے تباہی مچادی ہے، جہاں اب تک کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی علاقوں میں دریاؤں کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں بڑے پیمانے پر انخلاء، پانی کی قلت، اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ فرانکفرٹ، کینٹکی کے مقامی ریسٹورنٹ کی جنرل مینیجر وینڈی کوائیر نے کہا، "یہ میری زندگی کا بدترین سیلاب ہے۔" نیشنل ویدر سروس کے مطابق، 21 مقامات پر دریاؤں کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، اور یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ میمفس، ٹینیسی...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پریشان کن ضرور ہے مگر معاملے کے حل کیلئے بات چیت کریں گے۔ سب کو نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ آگے بڑھنے کےلائحہ عمل پر غور کرناہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:مہنگائی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ نے کہا ہے کہ یہاں کم سے کم ٹیرف 10 فیصد ہے اور اس کے بعد اضافی ٹیرف ہے، میرے خیال میں اس معاملے پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے۔ نئے امریکی ٹیرف پر کوئی جوابی اقدام نہیں اٹھائیں...
بھارت میں مودی حکومت کی جانب سے پاس کیے جانے والے وقف بل کے بعد پورا ملک ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ اس نئے قانون کو بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کی ایک اور سازش قرار دی جارہی ہے۔ متنازعہ بل کے خلاف مغربی بنگال میں شدید مظاہرے ہوئے۔ مغربی بنگال کے علاقے مرشد آباد میں وقف بل کے خلاف احتجاج خون کی ہولی میں تبدیل ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت: اپوزیشن جماعتوں کا ’وقف بل 2024‘ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے چیلنج کرنے کا عہد مظاہرین پر احتجاج کے دوران پولیس نے شدید لاٹھی جارج اور شیلنگ بھی کی۔ مظاہرین کی جانب سے سڑکیں بلاک اور نیشنل ہائی ویز بند...

نواز شریف کی آمد پر ایون فیلڈ کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے، پی ٹی آئی حمایتی گرفتار
لندن :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف بیلاروس سے لندن پہنچ گئے۔ لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پر ان کی آمد سے پہلے ہی ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نواز شریف کے استقبال کیلئے پہنچ گئی۔ ڈھولچی نے نوازشریف کی آمد پر ماحول بنا دیا۔ اس موقع پر ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے اور آمنے سامنے آگئے۔ لندن پولیس نے پی ٹی آئی کے حمایتی گلفام حسین کو گرفتار کرلیا، گلفام حسین پر ایون فیلڈ میں داخلے پر پابندی عائد تھی۔ Post Views: 3
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی لندن اور پھر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ آمد سے قبل پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ پی ٹی آئی کارکنان نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کو گرفتار کرلیا۔ نواز شریف کو منتظمین نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ایون فیلڈ میں دوسرے راستے سے داخل کروایا جبکہ لیگی کارکنان اگلے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔ نواز شریف کے ہمراہ اُن کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی رسائی کو تیز اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ سروس اسٹارلنک مسلسل نئی راہیں تلاش کر رہی ہے۔ اب کمپنی نے چند ممالک میں مزید صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے حیرت انگیز پیشکش کا آغاز کیا ہے، ایک سالہ معاہدے کے بدلے اسٹارلنک ڈِش بالکل مفت۔ آسٹریلیا اور اٹلی میں شاندار آفر اٹلی میں اسٹارلنک کی ویب سائٹ پر واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ صارفین معیاری ڈش، جس کی قیمت پہلے 349 یورو تھی، اب بغیر کسی قیمت کے حاصل کر سکتے ہیں، بس شرط یہ ہے کہ وہ کم از کم 12 ماہ کے لیے ریذیڈنشل پلان کی سبسکرپشن لیں۔ اسی طرح کی پیشکش آسٹریلیا میں...
سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف بیلا روس سے لندن پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔ یہ بھی پڑھیں ایون فیلڈ پر مظاہرہ کرنے والوں کا گھیراؤ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن لندن میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے لندن پہنچنے پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کیا، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بھی تحریک انصاف کے خلاف نعرے بازی کی۔ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے لندن پولیس کی بھاری نفری ایون فیلڈ کے باہر پہنچ گئی، اور پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے...
میکسیکوسٹی (انٹرنیشنل ڈیسک)میکسیکو میں ایک حیران کن سائنسی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایک خاتون نے ایسے بچے کو جنم دیا ہے جسے مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹ کے ذریعے ماں کو منتقل کیا گیا۔ یہ دنیا کا پہلا بچہ ہے جو اس جدید طریقہ کار سے پیدا ہوا ہے۔ جس ماں کا ذکر یہاں کیا جارہا ہے ان کی عمر 40 سال ہے، اور وہ کافی عرصے سے بچے کی خواہش رکھتی تھیں، لیکن کئی بار کی کوششوں کے باوجود کامیابی نہیں ملی۔ پھر انھیں ایک تجرباتی طریقے کے لیے منتخب کیا گیا جس میں مصنوعی ذہانت (AI) سے چلنے والا روبوٹ استعمال کیا گیا۔ عام طور پر لیبارٹری میں انسانی ماہرین مخصوص آلات کی مدد سے ”آئی...
صوبہ کے بیشتر علاقوں میں پیر سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے جب کہ صوبے کے بعض علاقوں میں دوپہر اور رات کے وقت گرم اور گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کردیا۔ ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں پیر سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے جب کہ صوبے کے بعض علاقوں میں دوپہر اور رات کے وقت گرم اور گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سنٹی...
وی نیوز کی ٹوئٹر اسپیس ’بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کے سابق وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ غیر جذباتی طور پر بلوچستان میں کئی ایسے گروپس ہیں جو بندوں کے ذریعے اپنی سیاسی ڈیمانڈز منوانے چاہتے ہیں۔ اور یہ گروپس پہلی بار نہیں بلکہ 70 کی دہائی سے ہی فعال ہیں۔ ہمسایہ ممالک پاکستان کیخلاف فنڈنگ کرتے ہیں جان اچکزئی کے مطابق جب بھی پاکستان کے حالات خراب ہوئے تو ہمسایہ ممالک انڈیا، ایران اور افغانستان کی جانب سے ان گروپس کی فنڈنگ کی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ جب دشمن ایجنسیاں ان گروپس میں شامل ہو جاتی ہیں، تو ان گروپس کا مقصد بھی بدل جاتا ہے۔ اب بیانیہ ان...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم کراچی کنگز کو 10ویں ایڈیشن کے اپنے پہلے میچ سے قبل اہم بڑا دھچکا لگ گیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کیلئے 2 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے، جس میں آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر بین میکڈرموٹ اور پاکستان انڈر 19 کے کپتان سعد بیگ شامل ہیں۔ بین میکڈرموٹ کو بنگلادیش کے لِٹن داس کی جگہ شامل کیا گیا ہے، جنہیں پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں سلور کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا تاہم پہلے میچ سے قبل پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل...
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کا وکلاء کے ساتھ جو معاہدہ ہے اس میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابقہ اور موجودہ چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں، انہوں نے وکلاء کے لیے قانون کے مطابق فیصلے کیے۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی، میں نے کبھی کسی بار سے بیک ڈور سے حمایت حاصل نہیں کی۔ پی ٹی آئی کا این آر او کا مطالبہ پورا نہیں ہوسکتا، اعظم نذیر تارڑوفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا...
لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، مری، اٹک (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مال روڈ پر تاریخی غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، مارچ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر لیاقت بلوچ، محمد جاوید قصوری، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ ، سیکرٹری اظہر بلال سمیت دیگر مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین نے شرکت کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اسرائیل اور امریکہ دونوں کی مذمت کریں اور عوام اسرائیل و امریکہ کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں، نیتن یا ہو سن لو ایک، ایک بچے کے خون کا حساب لیں گے ، اگر کوئی چپکے چپکے اسرائیل کے...
واشنگٹن: واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی نے طالبان کو مالی امداد روکنے کے بل کی منظوری دے دی۔ یہ بل کانگریس کے رکن برائن ماسٹ نے پیش کیا جس کا مقصد کسی بھی امریکی امداد کو طالبان تک پہنچنے سے روکنا ہے۔ کانگریس مین برائن ماسٹ نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کا ایک بھی ڈالر طالبان کے ہاتھوں میں جائے۔ بل میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کو ایک خصوصی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی تاکہ طالبان کو براہ راست یا بالواسطہ کسی قسم کی مالی یا مادی امداد نہ پہنچ سکے۔ بل کے مطابق دیگر ممالک اور غیر سرکاری تنظیموں کو بھی...
ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے اہم ہدایات کی گئی ہیں تاکہ شہری حفاظتی تدابیر اپنائیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقے 13 سے 18 اپریل تک گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، سندھ ، بلوچستان جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ 14 سے 18 اپریل بالائی علاقوں، جی بی، اسلام آباد میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 18 اپریل کے دوران رات میں بھی گرمی ہوگی، گرمی کی لہر کے دوران آندھی،...
آج امریکا اور برطانیہ سمیت اکثر مغربی ممالک اسرائیل کے مامے بنے ہوئے ہیں۔جرمنی تو خیر اپنے وجود کا اخلاقی و آئینی جواز ہی اسرائیل کے وجود کو قرار دیتا ہے۔مگر اب سے نوے برس پہلے ان میں سے ہر کوئی یہودیوں کو بوجھ سمجھ کر جان چھڑانا چاہتا تھا۔ گزشتہ مضمون میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح تیس جنوری انیس سو تینتیس کو ہٹلر کے چانسلر بننے کے بعد یہودیوں سمیت جرمن اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کا گھیرا تنگ ہونا شروع ہوا۔شہری حقوق بتدریج ضبط ہوتے چلے گئے۔ایک ہی راستہ کھلا رکھا گیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔انیس سو تینتیس تا یکم ستمبر انیس سو انتالیس ( دوسری عالمی جنگ کا پہلا دن ) ساڑھے پانچ لاکھ...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ان کا کورونا کا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ صدر زرداری اب بھی انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین کی زیر نگرانی زیر علاج ہیں، جبکہ ان کی عمومی صحت میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صدر مملکت کو فزیو تھراپی بھی دی جا رہی ہے تاکہ ان کی صحت یابی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ڈاکٹرز کے مطابق صدر زرداری آئندہ ایک سے دو دن تک اسپتال میں زیر علاج رہیں گے اور ان کی مکمل نگرانی جاری ہے۔ فی الوقت ڈاکٹرز نے صدر مملکت سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار رکھی...
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ترجمان نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بفر زون قائم کرنیکی کوشش میں ہے اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں منعقدہ غزہ سے متعلق ایک پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ترجمان روینہ شمدسانی کا کہنا تھا کہ غزہ میں غاصب صہیونی فوج کے رویے کے اثرات کے پیش نظر، ہائی کمشنر نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام پر ایسے حالات زندگی مسلط کر دیئے ہیں کہ جو غزہ میں ان کے زندگی گزارنے کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔ اقوام متحدہ کی اہلکار نے کہا کہ...

ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں، مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان
ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں، مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ شرکا نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔اٹک، ٹیکسلا خانپور، خانیوال ، فاروق آباد، ساہیوال، وزیر آباد، بھلوال، وہاڑی ، مری، بہاولپور میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ حیدرآباد، جیکب آباد،...
کپمنی کے بانی ایلون مسک کے متنازع بیانات اور سیاسی مؤقف کی وجہ سے یورپ میں ٹیسلا کی فروخت میں کمی اور بعض ممالک میں اسٹارلنک انسٹالیشن عملے کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی رسائی کو تیز اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ سروس اسٹارلنک مسلسل نئی راہیں تلاش کر رہی ہے۔ اب کمپنی نے چند ممالک میں مزید صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے حیرت انگیز پیشکش کا آغاز کیا ہے، ایک سالہ معاہدے کے بدلے اسٹارلنک ڈِش بالکل مفت۔ اٹلی میں اسٹارلنک کی ویب سائٹ پر واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ صارفین معیاری ڈش، جس کی قیمت پہلے 349 یورو تھی، اب بغیر کسی قیمت...
حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں کل لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئرونگ) سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں عام شہریوں کو واضح کیا گیا کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس کے سلسلے میں پورے ضلعے میں عام تعطیل ہوگی اور اس کا اطلاق صرف ضلع لاہور کی سطح پر اور لاہور میں ہی واقع ذیلی دفاتر پر ہوگا۔ مزید بتایا گیا...
ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی تربیت یافتہ ہنر مند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا، تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں سے متعلق لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔یہ اتفاق بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان آزادی میں دو طرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا۔پاکستان اور بیلاروس میں زرعی شعبے اور مشینری کی تیاری سے متعلق مشترکہ کام پر بھی اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں، بسوں کی تیاری اور غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلےپاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون اور بزنس...
تقریب میں بیلا روس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پاگیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلا روس کے دورے پر ہیں۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کی وزارت دفاع اور بیلا روس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا۔ تقریب میں بیلا روس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پاگیا، دونوں ممالک کے درمیان ری ایڈمیشن معاہدہ کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ پاکستان پوسٹ...
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون، تجارت اور دیگر شعبہ جات میں معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچے جہاں میزبان صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا، مسلح افواج نے انہیں سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ استقبالیے کے بعد تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کی جانب سے حکام نے مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے۔ پاکستان اور بیلاروس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ پاکستان کے ٹی ڈی اے پی (ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی) اور بیلاروس کے ایوان صنعت و تجارت...
منسک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کے تبادلے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان اور بیلا روس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا، بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارتِ داخلہ پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔ تقریب میں بیلاروس کی فوجی صنعت کی سٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پا گیا، دونوں ممالک کے درمیان ری ایڈمیشن معاہدہ کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ 13...
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وسطی کرم اور لوئر کرم میں فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی مسلسل موجودگی نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، ان عناصر کی موجودگی نہ صرف عوام کے جان و مال کے لیے خطرہ ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کو بھی داؤ پر لگا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر ساجدحسین طوری نے کہا ہے کہ پاراچنار کے عوام چھ ماہ سے راستوں کی بندش کے باعث محصور ہیں اور شدید مشکلات کا شکار ہیں، میڈیا کے ساتھ بات چیت میں پی پی کے صوبائی نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ مین شاہراہ اور افغان سرحد سمیت آمدورفت کے راستے چھ ماہ سے بند...
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج ملک بھر میں ریلیاں جلوس اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں جمعتہ المبارک کو مجلس اتحاد امت کی جانب سے یوم مظلوم و محصورین فلسطین کے طور پر منایا جا رہا ہے اس موقع پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتیں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر رہی ہیں مجلس اتحاد امت کے زیر اہتمام قومی فلسطین کانفرنس کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک غیر مشروط جنگ بندی نہیں ہو جاتی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے سفارتی روابط ختم کیے جائیں کانفرنس کے شرکاء نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ...
بھارت کے معروف گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا کا کہنا ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلموں کے گانوں کا جائز کریڈٹ نہیں دیا گیا بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار ابھیجیت نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر یہ شکایت کی ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلموں کے گانوں کا جائز کریڈٹ نہیں دیا گیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کا شاہ رخ خان سے کوئی ذاتی تعلق نہیں، صرف رسمی سلام دعا ہوئی ہے۔ گلوکار نے واضح کیا کہ ان کی اور شاہ رخ کی جوڑی کو کشور کمار اور امیتابھ بچن کی جوڑی سے جوڑنا درست نہیں۔ ابھیجیت نے طنزیہ انداز میں کہا کہ، ’لوگ مجھے کہتے ہیں کہ وہ شاہ رخ کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔ سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اعلامیہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج کی 24 جولائی 2024 کے کمیشن ریمارکس حذف کرنے کی درخواست بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے...
خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے فنڈ کی فراہمی کی منظوری دی گئی، نئے تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے بچوں کو مفت بستوں کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے فنڈ کی فراہمی کی منظوری دی گئی، نئے تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے بچوں کو مفت بستوں کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے صحت سہولت کے تحت مفت ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ...
جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہے، ہر افسر حلف لیتا ہے پھر بھی رشوت لی جاتی ہیں، یہاں ہر کام کرنے کے لیے رشوت دینی پڑھ رہی ہے، آپ یہ بتائیں کہ آپ کیسے متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سودی نظام اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ہر افسر حلف لیتا ہے پھر بھی رشوت لی جاتی ہیں۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس کامران میاں خیل نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ صدر اور وزیر اعظم پاکستان اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، حکومت نے سودی شرائط پر آئی ایم ایف...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک سے باہر جاکر بھیک مانگنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی طرز کی حکمت عملی اپناے کی ہدایت کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ دیگرممالک میں جا کربھیک مانگنے کے عمل سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشت گردی طرزکی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور بھیک مانگنے والوں کے خلاف ملک میں سخت قانونی سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نافذ بھکاری ایکٹ مزید سخت بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی اور دیگر ممالک سے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ ہونے والوں کے خلاف ملک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔روز نامہ امت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس پہنچ چکے ہیں، منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے، وزیراعظم کا دورہ...
سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس — فائل فوٹو سربراہِ مجلسِ وحدتِ مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے جاری کردہ عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے۔علامہ راجہ ناصر عباس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے لیے پہلے بھی انتظار کرواتے رہے اب بھی کروا رہے ہیں۔ عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل انتظامیہ کے حوالےبانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں اور خاندان کے افراد کی فہرستیں اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملاقات کے لیے جاری کردہ عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے ہیں۔سربراہ مجلسِ وحدتِ مسلمین...
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ کمزور پوزیشن میں اب کسی ملک سے بات نہیں کریں گے، ہم پیرس ایگریمنٹ یا کسی اور ماحول کو محفوظ بنانے کی کوششوں کے دیگر فنڈز کے حامی ہیں، لیکن اب ہم صرف انہی معاہدوں پر دستخط کریں گے، جن سے ہمیں بھی فائدہ ہو۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ یورپ نے ’سی بیم‘ نامی قانون بنادیا ہے، امریکا کی طرز پر یہ قانون تقاضا کرتا ہے کہ آپ کی ٹیکسٹائل مصنوعات ’گرین‘ نہیں ہوں گی، تو آپ پر مزید ٹیکس لگائیں گے، آج میں نے ان ملکوں سے کہا ہے کہ آپ جو ترقی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے لیے روانہ ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025ء تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ دریں اثنا مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ روانہ...
اسلام آباد (اوصاف نیوز)وزیراعظم شہباز شریف ، نوازشریف اور مریم نواز کے ہمراہ بیلا روس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواب بھی ہمراہ ہیں۔ بیلاروس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس 10 سے 11 اپریل تک ہوگا ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور میزبان صدر کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر باضابطہ مذاکرات ہوں گے ۔ پاکستان میں ٹریکٹر سازی کیلئے تعاون اور یوکرائن روس تنازع سمیت امن و سلامتی پر بھی بات ہو گی ۔ دو روزہ دورے میں نوازشریف بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔...
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ بیلاس روس روانہ ، متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو اپنے وفد کے ہمراہ بیلاروس روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بھائی نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب، اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وفد میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کے درمیان باضابطہ مذاکرات کل ہوں گے، اس دوران متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بیلاروس کے صدر لوکا شینکو وزیراعظم شہبازشریف کو عشائیہ دیں گے۔ وفد میں اطلاعات، تجارت، اور مواصلات کے وزرا کے...
دنیا بھر میں بھارتی سپر اسٹارز کے چرچے ہیں جیسے سلمان خان، شاہ رُخ خان، الو ارجن اور پربھاس دنیا بھر میں سب سے مہنگے اداکاروں کے طور پر جانے جاتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک 72 سالہ اداکار نے انہیں دولت میں ٹکر دے رکھی ہے۔ وہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت ہیں جو سالوں سے جنوبی بھارتی فلموں پر اپنا راج بنائے ہوئے ہیں اور یہی وہ واحد بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے کمائی میں شاہ رُخ سلمان اور پربھاس جیسے اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔ رجنی کانت نے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ 90 کی دہائی کے آخر اور 2000...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو دوبارہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایکشن میں نظر آ سکتا ہوں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی ہماری کارکردگی بہتر رہی تھی، ہم پلے آف کے لیے کوالیفائی کر گئے لیکن آگے نہ جاسکے، اس سیزن میں ٹیم زیادہ مضبوط ہے اور اب فائر پاور بھی ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فن ایلن اور حسن نواز نے حالیہ دنوں میں اچھی کارکردگی دکھائی، مارک چیپمین، شون ایبٹ اور فہیم اشرف بھی ٹیم میں موجود ہیں، اگر آپ...
اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ دوسری جانب اس حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ادھر حوثی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون کو ضلع الجوف میں مار گرایا گیا ہے۔ Post Views: 3
لبنان (اوصاف نیوز)لبنا ن کے پہاڑی علاقے میںاسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی ایئرفورس نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ۔ جبکہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی ایئر فورس کا طیارہ مارگرایا . مگر آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی.اسرائیلی حکام کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر حوثی فوج...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جاتا، عدالتی فیصلے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کو یہ اختیار نہیں دے سکتے کہ بانی سے کون ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملکی اہم قانون سازی کے لیے عمران خان کا باہر آنا ضروری ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جاتا، عدالتی فیصلے کے بعد...
امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر عہدیدار ایرک میئر نے 8 اور 9 اپریل کو پاکستان کا دورہ کیا، اور منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کی۔ ایرک میئر نے اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کیں او دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنی دولت کی ترقی کے لیے پاکستان کی پالیسی پر اظہار اعتماد رپورٹس کے مطابق ایرک میئر کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں جاری تعاون کی اہم اہمیت کو اجاگر کرنا، اور معدنیات...
یہ میٹنگ وقف ایکٹ میں حالیہ ترامیم پر غور و خوض کرنے کیلئے بلائی گئی تھی اور اس میں لداخ، کرگل سمیت جموں و کشمیر کے مذہبی نمائندوں کی شرکت کی توقع تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر عمر فاروق نے کہا ہے کہ حکام نے آج ان کی نگین رہائشگاہ پر متحدہ مجلس عمل (ایم ایم یو) کی طے شدہ میٹنگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ یہ میٹنگ وقف ایکٹ میں حالیہ ترامیم پر غور و خوض کرنے کے لئے بلائی گئی تھی اور اس میں لداخ، کرگل سمیت جموں و کشمیر کے مذہبی نمائندوں کی شرکت کی توقع تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ یہ عجیب ہے...
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاو زلمی نے پی ایس ایل X کے لیے سپر اسٹار ماہرہ خان کو ایمبیسڈر مقرر کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنامنٹ میں پہلی بار کون کون کمنٹری کرے گا؟ معروف اداکارہ ماہرہ خان پشاور زلمی کی شارٹ فلم اور اینتھم میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل X کا آغاز 11 اپریل کو ہونے جارہا ہے، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، پشاور زلمی نے اس کی مناسبت سے تیار کی گئی خصوصی شارٹ فلم ’زلمی ایکس لگیسی‘ کا ٹریلر بھی جاری کردیا ہے۔ ’زلمی ایکس لگیسی‘ کے ٹریلر میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ صائم ایوب اور اداکارہ ماہرہ...
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کی آپس میں لڑائی ہوگئی جب کہ پارلیمانی پارٹی ارکان کی موجودگی میں شاہد خٹک اور شیریار آفریدی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ شاہد خٹک خیبر پختونخواہ کی معدنیات سے متعلق قانون سازی کا دفاع رہے تھے، شہریار افریدی نے اپنا نقطہ نظر پارلمانی رہنماؤں کے سامنے پیش کیا۔ زرائع کے مطابق شاہد خٹک نے کہا کہ آپ لوگ دہرا معیار رکھتے ہیں، علی امین کے سامنے بھی یہی باتیں کریں، یہاں مؤقف دے رہے ہیں، علی امین کے سامنے بھی معاملات کو رکھیں وہاں تو خاموش رہتے ہے۔ ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی نے جواب دیا کہ آپ ان لوگوں کا نام لیں، کون خاموش رہتا ہے...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں روشنی ہو جائے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے؟ ان مقدمات کا 4 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانا کافی مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں اور تاجروں کے کاروبار میں کمزوری آگئی ہے، ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں کہ روشنی ہو جائے، اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام...
راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں روشنی ہو جائے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے؟ ان مقدمات کا 4 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانا کافی مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں اور تاجروں کے کاروبار میں کمزوری آگئی ہے. ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں کہ روشنی ہو جائے. اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کیلئے بہتری کے حالات پیدا کرے. مقدمات میں نامزد 36 ہزار لوگوں کیلئے...

مالک اور مزدور کے باہمی تعلق میں بہتری: یکم مئی کو اسلام آباد میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد ہوگا
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی کو اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مالک اور مزدور کے درمیان تعلق کو بہتر بنانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز دی جائیں گی۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے 7 کروڑ ورکرز میں سے صرف 14 فیصد ریگولر ورکر کی تعریف میں آتے ہیں۔ہماری کوشش ہو گی کہ نجی بائیک رائیڈرز سمیت قانونی تحفظ سے محروم دیگرشعبوں کے ملازمین کو بھی ریگولر ورکر کی تعریف میں لائیں۔ نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی ) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کمیشن کے دیگر ارکان کے...
لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اپنی جماعت کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا رائیونڈ پہنچ گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزراء اویس لغاری، احسن اقبال اور پرویز رشید بھی پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی معاونت کے لیے سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور سردار اویس لغاری بھی جاتی امرا رائیونڈ میں موجود ہیں۔ میاں نواز شریف ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
نادر شاہ درانی نے بدترین قتل عام کے بعد، جب دلی فتح کرلی تو مفتوح بادشاہ محمد شاہ رنگیلا نےشاہی محل میں فاتح بادشاہ کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔ جنگ کے تاوان کے علاوہ نادر شاہ وہ تاریخی تخت طائوس بھی اپنے ساتھ ایران لےگیاجو محمد شاہ کے جد امجد شاہ جہاں نے بڑے چائو سے بنوایا تھا۔ اس سب کے علاوہ فاتح بادشاہ نے محمد شاہ رنگیلا کی بیٹی کا نکاح اپنے بیٹے سے کرنے کا مطالبہ کردیا، جس سے انکار کی مجال نہ تھی ،لیکن محمد شاہ رنگیلے نے بوقت نکاح چرواہے کے بیٹے نادر شاہ کو نیچا دکھانے کے لئے دلھن کے باپ کے طور پر اپنا نام لکھواتے ہوئے اپنا شجرہ نسب بیان کیا...
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا خاص دباؤ نہیں تاہم مسلسل دوسرا ٹائٹل جیتنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔ خصوصی انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ظاہر ہے جب آپ کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے ہیں تو ذہن میں یہی ہوتا ہے کہ فاتح بننا ہے، ہم نے گزشتہ برس ٹرافی جیتی لیکن اب ایک سال میں بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، اگلے 5 سے 6 دن خاصے اہم ہوں گے، ماضی میں پہلے اچھا یا بُرا پرفارم کیا اسے پیچھے...
جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 119 ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بھی حاضری لگائی گئی، جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام 119 ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے۔ عدالت نے 2 گواہان کے طلبی کے نوٹس جاری کر دیے، عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہرطرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں کہ روشنی ہوجائے، 4 ماہ میں 36 ہزار سے زائد کیسز بنائے گئے، مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانا مشکل کام ہے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 4 ماہ کے دوران 36 ہزار سے زائد کیسز بنائے گئے، 36 ہزار مقدمات کو 4 ماہ میں پایا تکمیل تک پہنچانا کافی مشکل کام ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں کہ روشنی ہو جائے، پاکستان ترقی کرے اور غریب بہتر ہو جائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان...
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا خاص دباؤ نہیں تاہم مسلسل دوسرا ٹائٹل جیتنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے کو خصوصی انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ظاہر ہے جب آپ کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے ہیں تو ذہن میں یہی ہوتا ہے کہ فاتح بننا ہے، ہم نے گزشتہ برس ٹرافی جیتی لیکن اب ایک سال میں بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، اگلے 5 سے 6 دن خاصے اہم ہوں گے، ماضی میں پہلے اچھا یا...
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد—فائل فوٹو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے۔ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 36 ہزار لوگوں کے مقدمات 4 ماہ میں پایۂ تکمیل تک پہنچانا کافی مشکل کام ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے، دعا کریں روشنی ہو۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کو سانحۂ 9 مئی 2023ء سے متعلق کیسز کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کر کے 4 ماہ کے اندر اندر فیصلے جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالتِ عظمیٰ نے ہر 15 دن کی پیش رفت رپورٹ متعلقہ ہائی کورٹ...
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کی ناکامی بعد کپتانی سے ہٹائے جانے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی ان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 میچوں کی سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ پاکستان کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان کے کپتان تھے۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘ شاہین آفریدی سے پوچھا گیا کہ کپتانی سے ہٹائے جانے پر ان کا دل...
انگریزوں نے جب ہندوستان میں اپنا قانونی نظام نافذ کرنا شروع کیا، تو انہوں نے پہلے زمین کے ’محصولات‘ کے امور پر ہاتھ ڈالا، پھر ’دیوانی‘ کے اختیارات حاصل کیے اور اس کے بعد ’فوجداری‘ مقدمات کا رخ کیا۔ اس دوران میں انہوں نے ’مذہبی امور‘ اور ’شخصی معاملات‘ میں مداخلت سے بڑی حد تک گریز کیا۔ چنانچہ مسلمانوں کے نکاح و طلاق کے مسائل ہوں یا وراثت و وصیت کے، بنیادی طور پر شریعت کے مطابق ہی ان کا فیصلہ کیا جاتا رہا، اگرچہ ایک خاص مرحلے کے بعد انہوں نے مسلمان ’قاضیوں‘ کی جگہ اپنے ’جج‘ بٹھا دیے اور چونکہ ان ججوں کو اسلامی قانون کا علم نہیں تھا، اس لیے اس کی ’معاونت‘ کےلیے ’مفتی‘ بھی تعینات...
سٹی42: پی ٹی آئی کے لیڈر اور بانی کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کی کوشش مین ناکام ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے۔ پولیس نے کچھ دیر کے لئے علیمہ خان، ان کی بہنوں، بعض لیڈروں اور کچھ کارکنوں کو حراست میں لیا تاہم ان سب کو کچھ ہی دیر بعد چھوڑ دیا گیا۔ علیمہ خان اور ان کے ساتھ آئی ہوئی دوسری دو بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب ایک شادی ہال کے لان میں کچھ دیر بیتھ کر "دھرنا" دیا لیکن وہاں کوئی دوسرے لیدر اور کارکن نہیں آئے، بعد میں وہ سب لوگ اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں بانی کی بہنوں...
امریکا اور ایران کے درمیان تلخی اور تناؤ میں کمی کی امید پیدا ہوگئی ہے اور دونوں ممالک مذاکرات پر راضی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایا کہ ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات 12 اپریل کو ہوں گے۔ امریکی صدر نے اوول آفس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات ہفتے کے روز ہونے جا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امکان بھی اظہار کیا کہ اس اعلیٰ سطح کی بات چیت میں کوئی معاہدہ بھی طے پایا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اگر یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو ایران بڑی...
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی خواتین رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ لیے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی جانب سے وڈھ سے نکلنے والا لانگ مارچ 12ویں روز بھی لکپاس کے مقام پر موجود ہے۔ سردار اختر مینگل کی جانب سے لانگ مارچ کو دھرنے میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ مظاہرین کو روکنے کے لیے حکومت نے قومی شاہراہ پر خندق کھود کر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم دوسری جانب صوبے میں بگڑی سیاسی صورتحال کی وجہ سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس پہلے کئی روز تک بند رکھی گئی جبکہ گزشتہ روز سروس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا۔ قومی شاہراہوں کی...
لودھراں(نیوز ڈیسک)ماں بننے کی خوشی میں رکھی گئی تقریب میں دانیہ شاہ اپنے شوہر شہزاد حکیم سے کسی بات پر سخت ناراض ہوگئی تھیں جس کی وجہ اب سامنے آگئی۔ معروف میزبان عامر لیاقت کی پُراسرار موت کے بعد ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے شہزاد حکیم نامی شخص سے شادی کی تھی۔ جس سے دانیہ شاہ کے یہاں حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور اس خوشی میں جوڑے نے گزشتہ روز ایک شاندار تقریب بھی رکھی۔ تاہم یہ تقریب بہت خوشگوار ثابت نہیں ہوئی جس پر دانیہ شاہ نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ شوہر نے گاڑی کا جھوٹا اعلان کرکے گمراہ کیا۔ شوہر نے اب تک...
سٹی42: سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا، مرحوم کی وفات سے مجھ سمیت تمام کارکنوں کو دلی صدمہ پہنچا۔ مراد علی شاہ نے کہا، تاج حیدر مرحوم کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے جسے کبھی پورا نہیں کیا جا سکے گا۔ تاج حیدر زیرک، مدبر اور سلجھے ہوئے سیاسی رہنما تھے۔ تاج حیدر نے ہمیشہ جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے جدوجہد کی۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکن سینیٹر تاج حیدر کی وفات پر انکی اولاداور لواحقین و ورثاء کے غم میں...
یوکرین کا روسی فوج کے ہمراہ لڑنے والے 2 چینی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز کیف(آئی پی ایس )یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعوی کیا ہے کہ ان کی فوج نے روسی افواج کے ہمراہ لڑنے والے دو چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔صدر زیلنسکی نے منگل کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہماری فوج نے یوکرینی علاقے میں ڈونیٹسک کے علاقے میں روسی فوج کے ساتھ لڑنے والے دو چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے اور گرفتار افراد کے پاس سے ان کی دستاویزات اور بینک کارڈز بھی ملے ہیں۔ یوکرینی صدر نے اس بیان کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں مبینہ طور...
اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی رہائی تک دھرنا جاری رکھیں گے۔ آج صادق سنجرانی نے مذاکرات کے سلسلے میں اختر مینگل سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل اور کارکنوں کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی رہائی کے لئے مستونگ میں لکپاس کے مقام پر احتجاجی دھرنا آج 12ویں روز بھی جاری رہا۔ آج سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مذاکرات کے سلسلے میں اختر مینگل سے ملاقات کی اور معاملات طے کرنے کی کوشش کی۔ تاہم وہ اختر مینگل کا احتجاج ختم کروانے میں ناکام رہیں۔ بی این پی سربراہ اختر مینگل نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر...
ویب ڈیسک : اڈیالہ جیل میں وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے پنجاب سے متعلق اہم ہدایات دے دیں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کے صدر سمیت تمام عہدیداروں کے تمام اختیارات ختم کردیے، عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاہ و سفید کا مالک اور مکمل با اختیار بنا دیا گیا،بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا ہے،عالیہ حمزہ کو ہر قسم کے سیاسی اور تنظیمی فیصلوں کا بھی اختیار دے دیا گیا، عالیہ حمزہ کو کسی بھی عہدیدار کو معطل یا ذمہ داری دینے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔عالیہ حمزہ کی ذمہ داریوں سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کو...
پیو (PEW) ریسرچ سینٹر کی ایک حالیہ رپورٹ میں مصنوعی ذہانت یعنی ’اے آئی‘ کے اثرات پر ماہرین اور عام عوام کی رائے کا موازنہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ’اے آئی‘ کے ماہرین اس ٹیکنالوجی کے بارے میں زیادہ مثبت ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی امریکہ کی معیشت اور ملازمتوں پر اچھا اثر ڈالے گی، جب کہ عام عوام میں اس کے اثرات کے بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔ ماہرین میں سے 56 فیصد کا خیال ہے کہ آنے والے 20 سالوں میں ’اے آئی‘ کا امریکہ پر مثبت اثر پڑے گا، جب کہ صرف 17 فیصد عوام اسی بات سے متفق ہیں۔ ماہرین زیادہ پر امید ہیں کہ ’اے آئی‘ نہ صرف...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء)پاکستان آرمی اور ائیر فورس کا مشترکہ فائر پاور کا عملی مظاہرہ ، فائر پاور مظاہرے میں جنگی حکمت عملی، دفاعی صلاحیتوں، فائر پاور اور کمیونیکیشن نیٹ ورک کی ہم آہنگی کا عملی نمونہ بھی پیش کیا گیا ، فائر پاور کے مظاہرے میں سپیشل سروس گروپ، آرمی ایوی ایشن اور ایئر ڈیفنس کی شاندار کارکردگی۔(جاری ہے) ٹلہ فیلڈفائرنگ رینج جہلم میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کیلئے پاکستان آرمی اور ائیرفورس کے مشترکہ فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ، فائر پاور مظاہرے میں جنگی حکمت عملی، دفاعی صلاحیتوں، فائر پاور اور کمیونیکیشن نیٹ ورک کی ہم آہنگی کا عملی نمونہ بھی پیش کیا گیا ، فائر پاور کے...
سوشل میڈیا پر ریاست مخالف انتشار پھیلانے کی ایف آئی اے تحقیقات کے معاملے پر پی ٹی آئی راہنما نے بھی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف انتشار پھیلانے کی ایف آئی اے تحقیقات کے معاملے پر پی ٹی آئی راہنما شبلی فراز نے بھی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ جے آئی ٹی نے ساڑھے 4 گھنٹے رؤف حسن اور شبلی فراز سے سوشل میڈیا پر بیانات سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما ارسلان خالد، عالیہ حمزہ، حماد اظہر جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
فائل فوٹو۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کراچی میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافے کو روکنے کےلیے اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے محفوظ سفر اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پولیس اور ٹرانسپورٹ حکام کو حفاظتی اقدامات سختی سے نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ تمام چھوٹی، بڑی اور مسافر گاڑیوں میں ٹریکر، ڈیش کیم، اگلے اور پچھلے حصے میں انڈر رن پروٹیکشن ڈیوائسز کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان گاڑیوں کے ڈرائیورز کےلیے اچانک منشیات کے ٹیسٹ بھی کریں گے تاکہ محفوظ اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو فروغ دیا جا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھائی سے ملاقات ہونے تک اڈیالہ جیل کے باہر ہی بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا عمران خان کو لے ڈوبا، گالم گلوچ بریگیڈ سے خود پی ٹی آئی بھی محفوظ نہیں، رانا ثنااللہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم سے کہا جارہا ہے کہ جیل نہیں جانے دیں گے، سوال ہے کہ کیوں نہیں جانے دے رہے؟ انہوں نے کہاکہ 2، 3 ہفتوں سے عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جارہی اور آج بھی پولیس کی نفری کھڑی کردی گئی ہے۔ علیمہ خان نے کہاکہ ایسی صورت میں ہم پریشان نہ ہوں تو کیا کریں؟...