2025-04-22@20:00:58 GMT
تلاش کی گنتی: 2069
«کراچی کی»:
(نئی خبر)
کراچی: حکومت سندھ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کی ادائیگی کا شیڈول جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کمشنر کراچی کی جانب سے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ کے 6932 متاثرین کو مکان کی تعمیر کے لیے 14 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس کے حساب سے معاوضے کی ادائیگی کا شیڈول جاری کردیا، اس ضمن میں اخبارات میں اشتہارات شائع کرائے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی ڈویژن کے دفتر کے مطابق نالہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی 12 مارچ سے شروع ہوگی اور 9 مئی تک جاری رہے گی۔ 12 مارچ کو محمود آباد نالہ متاثرین کو معاوضے کے...
کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی امریکی دستاویزات فراہم کرنےمیں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران شہریوں کوجعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث ملزم کوگرفتارکیا، جس کی شناخت عمیر اسلم کے نام سےہوئی ہے۔ اعلامیے کو مطابق ملزم کو چھاپہ مارکارروائی میں کراچی سےگرفتارکیا گیا، جس کے خلاف کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پرعمل میں لائی گئی۔ ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزم نے 2 خواتین کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرجاری کیا اور خواتین کو ویزاپراسس فیس کی جعلی بینک ٹرانزیکشنز سلپ بھی جاری کی۔ گرفتارملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع العمران ایویشن نامی ٹریول ایجنسی میں ملازمت کر رہا تھا، ملزم نےخواتین سےمجموعی طور پر...
کراچی: شہر میں ڈمپرز کی وجہ سے ہونے والے مسلسل حادثات اور اموات کے بعد ٹرفیک پولیس نے گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات میں اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ اور کسی بھی ممکنہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ڈمپر گاڑیوں میں فرنٹ اور بیک کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سے گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر کی سربراہی میں وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے وفد سے حادثات کی روک تھام، ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ اور کسی بھی ممکنہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے...
انسداد دہشتگردی عدالتوں کے منتظم جج نے کراچی ڈویژن کے نوٹیفائیڈ پولیس تھانوں کی فہرست طلب کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: ’سندھ پولیس سے بچایا جائے ورنہ ہم کراچی چھوڑ دیں گے‘، چینی سرمایہ کار حفاظت کے لیے عدالت پہنچ گئے جج نے سیکریٹری داخلہ سندھ کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا کہ کراچی ڈویژن کے مصدقہ تھانوں کی کوئی نوٹیفائی فہرست موجود نہیں ہے لہٰذا منتظم عدالت اور کراچی ڈویژن کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کو نوٹیفائی فہرست فراہم کی جائے۔ مزید پڑھیے: انسداد دہشتگردی میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ سی ٹی ڈی ،ایس آئی یو، سی آئی اے اور اے وی سی سی اپنی جگہوں پر مقامات درج کررہے جو متعلقہ تھانوں سے باہر ہیں لہٰذا...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی نے کراچی کے منصوبوں سے متعلق ناز بلوچ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سید عبدالقادر گیلانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کا اجلاس ہوا۔ سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے لیے معاوضے پروزارت داخلہ نے بریفنگ دی۔ وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ سی پیک سے متعلق معاوضہ کی معلومات وزارت دفاع دیکھتی ہے، نان سی پیک منصوبوں پر بھی چینی کام کر رہے ہیں، نان سی پیک منصوبوں کے معاملات کو نیکٹا دیکھتا ہے۔ کمیٹی رکن داوڑ خان کنڈی کا کہنا تھا کہ این اے 50 کو موٹروے...
کراچی کے علاقے منظور کالونی کے گھر میں آتشزدگی کا واقعہ گھر کے مالک کی خود سوزی کا نتیجہ نکلا۔بلوچ کالونی پولیس کے مطابق گھر کے مالک نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگائی جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو کے مطابق منظور کالونی میں عیدگاہ چوک پر گزشتہ روز گھر میں آگ لگنے سے 67 سالہ ظفر لئیق جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ 17 سالہ اعظم جھلس کر زخمی ہوا تھا۔پولیس کے مطابق حالات و واقعات کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا ہے کہ 67 سالہ ظفر نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کیمیکل چھڑک کر مبینہ طور پر خود کو آگ لگائی۔پولیس کے مطابق آتشزدگی کے...
---فائل فوٹو موسمی خرابی کے پیشِ نظر ملک کے بالائی علاقوں کے لیے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کی 13 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 منسوخ کر دی گئیں۔اسلام آباد سے اسکردو کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ ہو گئیں۔ قومی ایئر لائن کو نجکاری کیلئے دوبارہ لائیں گے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیبوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے۔ اسلام آباد کراچی کی پرواز ای ار 503 کی روانگی میں...
کراچی سفاری پارک کی 2 ہتھنیاں ملائیکہ اور مدھوبالا میں تپ دق (ٹی بی) کی تشخیص ہوئی ہے۔ خدشہ ہے کہ دونوں ہتھنیاں کراچی چڑیا گھر میں اپنی دیکھ بھال کرنے والے افراد میں سے کسی سے متاثر ہوئی ہیں۔ یہ پاکستان میں انسان سے جانوروں میں ٹی بی کی منتقلی کا پہلا دستاویزی کیس ہوسکتا ہے، جو جانوروں اور انسانوں کے لیے خطرات پیدا کرنے والے زونوٹک بیماریوں اور صحت کے خطرات کے بارے میں سنجیدہ خدشات کو اجاگر کرتا ہے۔ انفیکشنز کے ماہر ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ تمام 4 ہاتھیوں میں، جن میں وہ 2 بھی شامل ہیں جو پہلے مر چکے ہیں، کراچی چڑیا گھر کے اپنے دیکھ...
اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت آج کرے گا۔ منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ مزید پڑھیں؛ کراچی کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کر رکھی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
پاکستان میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے آئے معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا جہاں لاہور کے کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں وہیں انہیں اس تاریخی شہر میں کم از کم 2 بھارتی شہروں کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔ جیو ٹی وی کے ’پروگرام ہنسنا منع ہے‘ میں سابق پاکستانی کرکٹر راشد لطیف، احمد شہزاد اور محمد عامر کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے وکرانت گپتا نے لاہوریوں کی مہمان نوازی اور اچھے کھانوں کے ضمن میں بتایا کہ وہ 4 گھنٹوں میں 2 مرتبہ کھانے کھا چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اگر مگر کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام ’ابھی مجھ سے دوبارہ کسی نے پوچھا کچھ کھاؤ...
مظاہروں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر ٹریفک اور امن و امان کے حوالے سے مسائل دیکھنے میں آئے مختلف علاقوں میں دونوں اطراف سے متعدد سڑکیں مکینوں کی جانب سے بلاک کیے جانے کی اطلاعات کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف مظاہروں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر ٹریفک اور امن و امان کے حوالے سے مسائل دیکھنے میں آئے ، حکام کے مطابق عوامی غصے میں اضافے کا خدشہ ہے ۔بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سسٹم کے لیے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران پرانی سبزی منڈی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے سے شہریوں کو جمعہ تک پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔کراچی ٹریفک پولیس کے...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے غریب آباد میں ٹائر کی دکان میں آگ لگ گئی۔اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔دوسری جانب رات گئے کورنگی میں گتے کے گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی۔دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
کراچی: نارتھ کراچی کے ننھے صارم کے اغوا اور قتل کیس کو50 روز گر گئے، تفتیش میں تاحال کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی ، ننھے صارم کی جدائی کے غم میں نڈھال والدین انصاف کے منتظر ہیں ، ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے رہائشی پروجیکٹ بیت العنم اپارٹمنٹ سے ننھے صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، واقعے کو 50 روز گزرنے کے باوجود تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت...
کراچی میں ٹریفک حادثات ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اورکوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس دن حادثے میں کسی جانی نقصان کی خبر میڈیا میں نہ ہوتی ہو ۔ کراچی میں اسلام آباد و لاہور جیسی تو شاید ہی کوئی سڑک ہو جہاں سڑک کی سطح ہموار اور ٹوٹ پھوٹ سے پاک ہو جہاں ٹریفک کی روانی کسی بھی وجہ سے متاثر نہ ہوتی ہو۔ ایسی سڑکیں کراچی کے پوش ایریاز میں تو ممکن ہیں مگر شہر کی دیگر شاہراہیں ایسی نہیں ہیں جہاں تیز رفتار ٹریفک کی روانی میں کوئی حادثہ نہ ہوتا ہو۔ بڑی سڑکوں پر تیز رفتار گاڑیاں ضرورت سے تیز رفتاری سے گزرتی ہیں اور مقررہ اسپیڈ کی دھجیاں وہاں اڑتی نظر آتی ہیں۔ ایسی...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینک سرکل نے پی ای سی ایچ ایس میں کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی تحویل میں لے لی اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے شہرکے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے ایک گھر میں کارروائی کی، اس چھاپہ مارکارروائی میں لاکھوں روپےمالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کرکے ملزم کوگر فتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ کرنسی میں 1200 برطانوی پاؤنڈز، 900 یو اے ای درہم، 100یورو اور 5 لاکھ 70 ہزار روپے شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ملزم کے موبائل فون سےحوالہ ہنڈی کے ذریعے...
کراچی: اتحاد ٹاؤن بلدیہ سیکٹر 9 بی فاروق اعظم مسجد کے قریب بیوی کے خلع لینے پر ایک شخص نے سسرال کے سامنے خود کو گولی مارلی جسے شدید زخمی حالت میں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید نے بتایا کہ خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے والے کے شناخت 25 سالہ وقار ولد عبدالواحد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وقار جناح اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ تھا جس نے اسپتال میں زیر علاج والدہ کی تیمار داری کرنے والی لڑکی سے 5 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور اسے بھگا کر سانگھڑ لے گیا...
اسلام ٹائمز: کراچی کے علاقے سولجر بازار میں شاہ خراسان امام بارگاہ کے باہر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے اجتماع میں مولانا عقیل موسیٰ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہوئی، اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ سولجر بازار میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے اجتماع میں مولانا عقیل موسیٰ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ قارئین و ناظرین...
اسلام ٹائمز: جعفرطیار سوسائٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی اور مولانا ہادی ولایتی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہوئی، اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ جعفرطیار سوسائٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی اور مولانا ہادی ولایتی...
سادات کالونی انچولی سوسائٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں مجلس ذاکرین امامیہ کے سربراہ علامہ نثار قلندری اور مولانا سید عروج زیدی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ شاہد بلتستانی نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سادات کالونی انچولی سوسائٹی کراچی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سادات کالونی انچولی سوسائٹی کراچی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سادات کالونی انچولی سوسائٹی کراچی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت...
سندھ میں میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات (پریکٹیکل) برائے 2025 کا آغاز 10 مارچ سے جبکہ نظری (تھیوری) امتحانات کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔اس بات کا فیصلہ محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ انٹرمیڈیٹ (گیارہویں اور بارہویں جماعت) کے سالانہ نظری امتحانات برائے 2025 کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا جبکہ عملی امتحانات اس کے بعد ہوں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔
—فائل فوٹو ساہیوال میں ریلوے یارڈ کالونی کے رہائشی بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کے لیے باہر نکل آئے۔پنجاب کے شہر ساہیوال کے علاقے ریلوے یارڈ کالونی میں مظاہرے کے دوران مظاہرین ٹرین کی پٹری پر لیٹ گئے۔ریلوے حکام کے مطابق احتجاج کی وجہ سے کراچی ایکسپریس کو ساہیوال اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ کراچی، بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاجکراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی پر شہری گھروں سے نکل آئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ عدم ادائیگی پر 1 ہفتے سے اسٹیشن، تھانے اور ریلوے یارڈ کالونی کی بجلی بند ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہماری تنخواہوں سے بجلی بل کے پیسے ایڈوانس کاٹ...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج 6 پروازیں منسوخ اور 23 میں تاخیر ہوئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے فلائٹ شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ گلگت اور اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی اور دبئی کے مابین 2 خصوصی پروازیں آر جے 71، آر جے 72 بھی منسوخ شیڈول میں ڈال دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔کراچی ایئر پورٹ سے 6، لاہور سے 4 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے، ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 2 پروازوں کی...
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب عباسی شہید ہسپتال کے دورے کے دوران لفٹ میں سوار ہوئے، چوتھی منزل پر پہنچنے کے بعد لفٹ پھنس گئی۔ بعد ازاں پہلی منزل پر لفٹ پہنچی اور زور دار دھماکے سے نیچے آگری، تاہم مرتضیٰ وہاب اور دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد بڑے حادثے میں بال بال بچ گئے، میئر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ میں پھنس گئے تھے، لفٹ پہلی منزل سے زور دار دھماکے کے بعد نیچے آ گری۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب عباسی شہید ہسپتال کے دورے کے دوران لفٹ میں سوار ہوئے، چوتھی منزل پر...
کراچی(نیوز ڈیسک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سرجانی ٹاؤن میں ٹرک نذرِ آتش کرنے کیخلاف مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ٹرک نذرِ آتش کرنے کیخلاف مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چئرمین آفاق احمد کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آفاق احمد کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کیا جائے وکیل صفائی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا تھا کہ میرے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔پولیس میرے مؤکل کیخلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکی، پولیس کے مطابق آفاق...
جلسے بیاد شہدائے قدس میں ایران سے آئے مجمع جہانی اہلبیتؑ کی مرکزی شوریٰ کے قائم مقام سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت سید حسن نصراللہ شہید و سید ہاشم صفی الدین شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں عظیم الشان جلسہ بعنوان شہدائے قدس کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے بیاد شہدائے قدس میں ایران سے آئے مجمع جہانی اہلبیتؑ کی مرکزی شوریٰ کے قائم مقام سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا...
مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے۔اسپتال حکام کے مطابق لفٹ چوتھی منزل سے تیزی سے پہلی منزل پر آکر پھنس گئی تھی۔ لفٹ میں موجود میئر اور ڈپٹی میئر سمیت تمام افراد محفوظ رہےمیئر سمیت تمام افراد 5 سے 10منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔ میئر کراچی نے عباسی شہید اسپتال میں ہیموفیلیا وارڈ کا افتتاح کر دیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عباسی شہید اسپتال میں ہیموفیلیا وارڈ کا افتتاح کردیا۔ ذرائع کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کراچی سمیت 15 سے زائد افراد لفٹ میں موجود تھے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کرنے عباسی شہید اسپتال پہنچے تھے۔
موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث 6 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہورسیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے لاہور ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143، 145 ،کراچی سے اسلام آباد سیرین ا یئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے اسلام آباد فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 منسوخ ہوئیں۔ کئی شہروں میں ابر رحمت برس پڑی ،اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں،ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 2 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی جبکہ دیگر شہروں سے بھی متعدد پروازیں تاخیر کو شکار ہوئیں ،...
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ٹینکر جلانے سے متعلق کیس میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، ان کی 2 مختلف مقدمات میں پہلے ہی ضمانت منطور کی جاچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد سرجانی ٹاؤن کے مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھے، جبکہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی ان کی مزید 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی تھی۔ واضح رہے کہ آفاق...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا طبیعت ناسازی کے باعث دورہ کراچی منسوخ ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج کراچی جانے کا پلان تھا، علی امین نے کراچی میں مختلف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیناتھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے دورہ کراچی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مزید :
اسلام آباد: شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نیپرا کو درخواست دائر کی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔ منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

کراچی، جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، 11 رکنی گروہ گرفتار، چھینی گئی اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
کراچی: ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ایس پی جمشید ڈویژن عمیر طارق باجاری کی سربراہی میں تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 رکنی موٹر سائیکل چوری اور چھیننے والے گروہ کے اراکین کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر بھر میں چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں اور ان کے پارٹس کی خرید و فروخت کی جا رہی ہے۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جمشید کوارٹرز پولیس نے جہانگیر روڈ کے قریب چھاپہ مارا اور 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مزدہ ٹرک اور کار میں لوڈ کی گئی چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور بڑی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے جہانگیر روڈ اور لائنز ایریا کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا، جس کے دوران ٹائروں کو نذر آتش کر کے نیو ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل کر دیا۔ ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے نہ صرف بجلی کی عدم فراہمی کا شکار ہیں بلکہ پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اس صورت حال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے...
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان میں سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے بھرپور اور بلارعایت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گراں فروشوں کے خلاف بلارعایت کارروائی ہوگی، بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک میں گراں فروشی کی روک تھام کے لئے اقدامات کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گراں فروشی کے خلاف پہلے ہی جاری مہم کو موثر بنانے کے لئے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں قائم شکایتی سیل کے ساتھ ساتھ کراچی ہول سیلرز گروسری ایسوسی ایشن کے دفتر میں بھی ایسوسی ایشن کے تعاون سے شکایتی سیل قائم کر...
فائل فوٹو۔ کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے کار پل سے نیچے جا گری، حادثے میں باپ اور بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے، حادثے میں رکشے میں سوار شخص بھی شدید زخمی ہوا۔واضح رہے کہ کراچی میں گذشتہ 55 دنوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 126 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
کراچی: نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب گہرے مین ہول کی تعمیر اور کھدائی کے دوران 2 مزدور سیوریج کے پانی میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مین ہول میں اتر کر رسیوں کی مدد سے دونوں افراد کی لاشوں کو باہر نکال کر چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ لنڈی کوتل سمیت ملحقہ نالوں میں تعمیراتی کام چل رہا ہے اور گہرے مین ہول کی تعمیر اور کھدائی کے دوران 2 مزدور نالے میں گر گئے جو پانی کے تیز بہاؤ کے ساتھ...
کراچی: رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیرنے تقریب میں بطور مہمان خصوصُی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کوچاق چوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ مہمان خصوصی نے دوران ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی پریڈ کا اعلیٰ معیار دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی۔ مہمان خصوصی نے اعلی معیار اور پیشہ ورانہ...
تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پی ایم ایس اے اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے نمائندگان شریک تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز، اے این ایف، کسٹمز، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اور ایف آئی اے کے نمائندگان بھی تقریب میں شریک تھے۔ تصویر سوشل میڈیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سول اداروں، این جی اوز اور ماہی گیر برادری کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء کو مشق کے مقاصد اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کی کاوشوں سے آگاہ کیا...
کراچی کے علاقے گارڈن سے گمشدہ دو بچوں کی تلاش کےلیے پولیس نے پاک کالونی اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش کے تناظر میں گھر گھر تلاشی کی جارہی ہے۔ بچوں کی والدہ کی نشاندہی پر مختلف گھروں اور جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک سے تصدیق کی جارہی ہے، مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
کراچی: پاک بحریہ کے زیر اہتمام مشق سی گارڈ 25 کی افتتاحی بریف پیر کو منعقد کی گئی۔ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مشق سی گارڈ 25 اس سلسلے کی دوسری مشق ہے جس کا مقصد پاک بحریہ کی جانب سے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر سے وابستہ مختلف محکموں بشمول شپنگ ، فشریز، قانون نافذ کرنے والے اور نجی اداروں اور این جی اوز کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور بحری شعبے میں درپیش چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہے۔ تقریب میں نجی شعبے اور ماہی گیر برادری کی نمایاں شخصیات کے علاوہ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن،...
جاں بحق ہونے والے متوفی محمد اشرف صنعتکار ہیں اور ڈیفنس واقعے اپنی رہائش گاہ سے سائٹ ایریا میں واقع اپنی فیکٹری اشرف انٹرپرائز جا رہے تھے کہ نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی کی جانب جاتے ہوئے ٹریلر نے گاڑی، موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر مار دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے نیٹی جیٹی پل پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جب تیز رفتار ٹریلر نے کار، موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی پل کی جانب جاتے ہوئے تیز رفتار ٹریلرر جسٹریشن نمبر ایس ایم اے 129 نے عقب...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد ہوا ۔تقریب میں پی ایم ایس اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن, پاکستان کوسٹ گارڈز ،اے این ایف ،کسٹمز، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اور ایف آئی اے کے نمائندگان شریک تھے۔حکومتی اداروں کے علاوہ سول اداروں ، این جی اوز اور ماہی گیر برادری کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو مشق کے مقاصد اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔50 سے زائد قومی اسٹیک ہولڈرز کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ کراچی: ٹرالر نے ایک اور کار سوار باپ بیٹے...

رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب ، کور کمانڈر کراچی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ سکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا۔ مہمان ِ خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کوچاک وچوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ مہمان خصوصی نے دورانِ ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ مہمان خصوصی نے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حصول اور کا میابی سے ٹریننگ مکمل کرنے پرپریڈ کے شرکاء...
رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کو چاق وچوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ جبکہ انہوں نے دوران ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ کور...
کراچی: حکومت سندھ کا شہروں کے درمیان اہم ہائے ویز، شاہراہوں پر"پیٹرولنگ پولیس"متعارف کروانے کا فیصلہ، شہروں میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے جدید کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کے تسلسل کوبرقراررکھتے ہوئے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے پیٹرولنگ پولیس تعینات جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت صوبے میں "ہائے ویز پیٹرولنگ" متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیزٹی اینڈ ٹی،ایڈمن کراچی،کرائم اینڈآنوسٹی گیشنز، ٹریفک حیدرآباد، سی آئی اے، ہیڈکواٹرز،اسٹبلشمنٹ،آئی ٹی، فنانس، سمیت دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ کی جانب سے مجوزہ پولیس پیٹرولنگ منصوبے کے اغراض و مقاصد، چیک پوسٹوں کی موجودہ...
کراچی کے نیٹی جیٹی پل پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جب تیز رفتار ٹریلر نے کار، موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی پل کی جانب جاتے ہوئے تیز رفتار ٹریلررجسٹریشن نمبرایس ایم اے 129 نے عقب سے کار، موٹرسائیکل اور رکشے کو ٹکرماردی، حادثے کے نتیجے میں سیاہ رنگ کی کار رجسٹریشن نمبربی ایم 4598 پل پر لگی آہنی باڑ توڑتے ہوئے پل سے نیچے لوہے کے پائپوں پر جا گری۔ حادثے میں گاڑی میں سوار باپ، بیٹا موقع پرجاں بحق اورایک بیٹا زخمی ہوگیا جنہیں پہلے نجی اسپتال اوربعدازاں سول اسپتال...
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ رضی حیدر زیدی، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی ایس او کی جانب سے گلستان سوسائٹی کراچی تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی ایس او کی جانب سے گلستان سوسائٹی کراچی تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی ایس او کی جانب سے گلستان سوسائٹی کراچی تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی...
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ رضی حیدر زیدی، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی ایس او کی جانب سے گلستان سوسائٹی کراچی تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی ایس او کی جانب سے گلستان سوسائٹی کراچی تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی ایس او کی جانب سے گلستان سوسائٹی کراچی تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی...
کراچی کے علاقے کلفٹن میں چائنہ پورٹس کے قریب گراؤنڈ سے 40 سالہ سرکاری ملازم کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق سید مہتاب احمد جناح اسپتال میں سرکاری ملازم تھا۔ مقتول افضل، ثاقب اور فرید کے ساتھ پارٹ ٹائم پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔ مہتاب احمد کے اغوا اور قتل کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتول کے بھائی سید عمران احمد شاہ کی مدعیت میں 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق بھائی ہفتے کی رات معمول کے مطابق گھر واپس نہیں پہنچا۔ دکان پر معلومات کیں تو علم ہوا کہ رات سوا 8 بجے 3 نامعلوم افراد بھائی کو ساتھ لے گئے تھے۔...
کراچی میں شارع فیصل پرقوم پرست جماعت ’جئے سندھ قومی محاز‘ (جسقم) کی جانب سے پولیس پر مبینہ حملے کے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالے جانے کیخلاف کراچی بار کا کنونشن واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق 400 سے زائد افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس ٹیم پر حملہ کیا جس میں ڈی ایس پی پریڈی معشوق شاہ اور ایس ایچ او صدر عمران زیدی سمیت 7 اہلکار زخمی ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق حملے میں ایس ایس پی ساؤتھ کے اسکواڈ اور ایس...
کراچی کے مختلف اسکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے پاک آرمی کے ساتھ یادگار لمحات گزارے، طلبا نے پاک آرمی کے زیر استعمال جدید اسلحہ کا معائنہ کیا اور ٹارگٹ فائرنگ کا تجربہ بھی کیا۔ 11 اسکول و کالجز کے 500 سے زائد طلبا اور فیکلٹی ارکان نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کے زیر استعمال جدید اسلحے کے معائنہ کا موقع ملا بلکہ بیشتر نے اس موقع پر اسمال مشین گنز اور پسٹل کا استعمال بھی کیا۔ طلبا نے فوجی جوانوں کی جنگ کے دوران مختلف رکاوٹوں کو عبور کرنے کی مشقوں کا بھی مشاہدہ کیا، جی او سی ملیر گیریژن نے طلبا اور فیکلٹی ارکان سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں...
کراچی: شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کے علاقے شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جن کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی، خاتون کی شناخت 51 سالہ پروین سلطانہ زوجہ سلطان احمد کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ٹیپو سلطان طارق محمود کے مطابق متوفیہ خاتون سڑک عبور کر رہی تھی کہ نامعلوم تیز رفتاری گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفیہ خاتون کہاں کی رہائشی تھی اور حادثے میں کون سی گاڑی ملوث...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کراچی (نوائے وقت رپورٹ)کراچی میں جئے سندھ قومی محاذ کے تحت دریائے سندھ سے کینال نکالنے اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب پہنچے تو پولیس نے شرکاء کو ریڈزون جانے سے منع کیا اور پریس کلب جانے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہا جس پر بعض مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا مظاہرین کے تشدد سے ایس ایچ او صدر تھانہ اور ایس ایس پی جنوبی کا گن مین زخمی ہو گئے بعد ازاں پولیس اور رینجرز نے صورتحال پر قابو پایا جس کے بعد ریلی کے شرکاء پریس کلب پہنچے جہاں خطاب میں مقررین نے کہا کہ سندھو دریا کا پانی چرایا...
فوٹو: اسکرین گریب دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قوم پرست جماعت جسقم کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔گزشتہ روز جسقم نے کراچی میں شارع فیصل پر ریلی نکالی تھی، ریلی کے شرکاء نے ایف ٹی سی کے قریب پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔تشدد سے ڈی ایس پی پریڈی معشوق شاہ، ایس ایچ او صدر عمران زیدی بھی زخمی ہوئے تھے، واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانا صدر میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق 400 سے زائد افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس کی گاڑیوں کے شیشے بھی...
کراچی: حب ریور روڈ پر ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثہ حب ریور روڈ نزد عالمگیر ویلفیئر میں آیا ہے، جہاں نامعلوم ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق، اس حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق ابھی تک نہیں کی جا سکی۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ابتدائی تفتیش سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ لاش گاڑی میں لا کر جھاڑیوں میں رکھ دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 2 سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق 40 سال کا متوفی کل رات سے غائب تھا اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق موبائل، بٹوا اور گھڑی سب لاش کے ساتھ موجود تھے، جبکہ تشدد کے کوئی نشانات بھی نہیں ملے۔ ابتدائی تفتیش سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ لاش گاڑی میں لا کر جھاڑیوں میں رکھ دی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔
کراچی: کراچی میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبے پر کام کے دوران یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی۔حسن اسکوائر سے جیل چورنگی کے درمیان لائن ٹوٹنے سے پانی سڑک پر آگیا جبکہ متعدد واٹر ٹینکرز بھی پانی بھرنے کی وجہ سے روڈ پر دھنس گئے۔ سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ واٹر اینڈ سیوریج...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس حکام کے مطابق 40 سال کا متوفی کل رات سے غائب تھا اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا۔پولیس کے مطابق موبائل، بٹوا اور گھڑی سب لاش کے ساتھ موجود تھے جبکہ تشدد کے کوئی نشانات بھی نہیں ملے۔ مصطفیٰ کو بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا، مقدس حیدرڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ ارمغان، شیراز اور مصطفیٰ تینوں دوست ہیں، تینوں پہلی سے ساتویں کلاس تک ساتھ پڑھے ہیں، ابتدائی تفتیش سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ لاش گاڑی میں لا کر جھاڑیوں میں رکھ دی گئی تھی۔پولیس کا کہنا...
--فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں موجود ہتھنی مدھوبالا اور ملکہ میں ٹی بی کی تصدیق کردی۔کراچی میں ایک تقریب کے دوران پریس کانفرنس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہتھنیوں کے خون ٹیسٹ کروائے تھے، ان میں ٹی بی موجود ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ مقامی ڈاکٹرز اور فور پاز ہتھنیوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ مدھوبالا اور ملکہ کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل، دونوں ہتھنیوں میں ٹی بی کی تصدیقعالمی تنظیم فورپاز نے ہتھنی مدھو بالا اور ہتھنی ملکہ کی صحت سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم فی الحال کوئی بڑا جانور نہیں لے رہے۔گزشتہ ہفتے جیو نیوز نے ہتھنیوں میں ٹی بی سے متعلق خبر نشر کی...
کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار چائنہ پورٹ کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 40 سالہ سید مہتاب احمد کے نام سے ہوئی، متوفی منظور کالونی کا رہائشی اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا، وہ گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے اس کا قومی شناختی کارڈ، پرس، گھڑی اور دیگر قیمتی چیزیں ملی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لاش کو گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان پھینک کر فرار ہوئے۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد عرفان راؤ کا کہنا ہے کہ بظاہر جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے...
کراچی: ناز آفرین سہگل لاکھانی کی زیر صدارت اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہو رہاہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے پی این ایس کا سالانہ اجلاس عام15 مارچ2025ء کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ ناز آفرین سہگل لاکھانی کی زیر صدارت اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین نے متفقہ طور پر 25-2024ء کی سالانہرپورٹ اور 2024ء کے حسابات کی رپورٹ کی منظوری دی اور حالیہ اور پرانے واجبات کی وصولی کے لیے سیکرٹریٹ کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی طرف سے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا، اراکین نے اس امر پر زور دیا کہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیر پگارا نے کہا ہے کہ سندھ اور وفاق میں مسائل پر ہماری اور تحریک تحفظ آئین پاکستان میں ذہنی ہم آہنگی ہے ،ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے اسی میں ملک اور ادروں کی مضبوطی ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں نے دریائے سندھ پر 6 نئی کینالز بنانے کے خلاف جی ڈی اے کے موقف کی حمایت کردی۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر نئی کینالز کی تعمیر ملکی بقا کا مسئلہ ہے اس اقدام کیخلاف آواز بلند کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے راجا ہاؤس میں سربراہجی ڈی اے پیر پگارا و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس...
کراچی، یہ شہر جوکبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا، اب بے ترتیبی، آلودگی اور مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔ یہاں کے باسیوں کے لیے زندگی کسی نہ ختم ہونے والے امتحان سے کم نہیں۔کبھی پانی کی قلت، کبھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ توکبھی بے ہنگم ٹریفک کا عذاب۔ مگر ان سب مسائل کے بیچ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر بہت کم لوگ غورکرتے ہیں اور وہ ہے مینگرووزکا تحفظ۔ یہ مینگرووز جو کراچی کے ساحلی علاقوں میں صدیوں سے موجود ہیں، کسی خاموش محافظ کی طرح ہمارے شہرکو قدرتی آفات سے بچانے میں مصروف ہیں، مگر افسوس کہ ترقی اور شہری آبادی میں اضافے کے نام پر ان قدرتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ ہم نے...
ڈمپر مافیا نے اس وقت پورے شہر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔ اب تک سو کے قریب شہری ڈمپر مافیا کی بد احتیاطی یا من مانی کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ان ہلاکتوں پر سیاسی رہنماؤں نے بھی اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شہر میں ہیوی ٹریفک خصوصاً ڈمپر مافیا نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔ وہ آئے دن لوگوں کو کچل کر ہلاک کر رہے ہیں ایسے میں اگر لوگ ڈمپروں کو جلا رہے ہیں تو انھیں کیسے روکا جاسکتا ہے کیونکہ یہ ایک فطری ردعمل ہے۔ اس سے قبل مہاجر...
کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری پولیس نے انسداد تجازوات کی ٹیم پر حملے، تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں ہوٹل کے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہوٹل کے عملے کی جانب سے انسداد تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کرنے، تشدد کا نشانہ بنانے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں ہوٹل کے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 83 سال 2025 بجرم دفعات 147 ، 149 ، 186، 382 اور 504 کے تحت دیگر نامزد و نامعلوم صورت شناس کے خلاف انسداد تجاوزات کے افسر کی...
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ میں چائینز کے قافلے پرحملہ کیس میں پولیس فائل اور چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کراچی ایئرپورٹ میں چینی انجینئرز کے قافلے پرحملہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ پولیس فائل اعلی افسران کے پاس ہے کچھ مہلت دے دی جائے تو پولیس فائل اور چالان پیش کردوں گا۔ وکیل صفائی شوکت حیات ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمہ نوجوان اور ایک شیرخوار بچے کی ماں ہے، ملزمہ گل نساء بیگناہ اس کیخلاف ثبوت پیش نہیں کیئے گئے۔ پولیس جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ عدالت نے...
کراچی(نیوز ڈیسک)سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ عمران خان رہا ہوں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عمران خان کی رہائی نہیں چاہتی، انہوں نے ایک سمجھوتے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ اور پنجاب کے نوگو علاقوں کے لیے پاک فوج کو بلایا جارہا ہے، جب ہر کام کے لیے فوج کو بلانا ہے تو پھر تعریف بھی تو کی جائے، اس وقت آرمی چیف ایک ٹیم لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ سینیئر سیاستدان نے کہاکہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مثبت سماجی تبدیلی لانے والے اداروں اور افراد کی خدمات کو سراہنے کے لیے کے۔ الیکٹرک کے زیرِ اہتمام چوتھے کے ایچ آئی ایوارڈز کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ رواں سال 13 مختلف کیٹیگریز میں 45 فاتحین کو ایوارڈز دیے گئے، جنہیں مجموعی طور پر 60 ملین روپے کی رعایت بجلی کے بلوں میں فراہم کی جائے گی۔ اس سال ایوارڈز کے لیے 166 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں 41 پہلی بار درخواست دینے والے تھے۔ ایک شفاف اور آزاد آڈٹ کے بعد، 129 درخواست دہندگان نے اپنے منصوبے ایک معزز جیوری کے سامنے پیش کیے۔ ایوارڈز میں صحت عامہ، تعلیم، پائیداری، تحفظ، روزگار و پیشہ وارانہ تربیت، ڈیجیٹل رسائی و شمولیت، کمیونٹی ڈیولپمنٹ، ورثہ و ثقافت...
کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس میں شریک ملزم شیراز نے سنسنسی خیز انکشافات کردیے ہیں اور مرکزی ملزم ارمغان قریشی سے متعلق سب کچھ اگل دیا ہے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اسی دوران شریک ملزم شیراز کا انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں اس نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر قتل کیس، انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ معطل، سندھ ہائیکورٹ نے ریمانڈ کے لیے ملزم کو طلب کرلیا شریک ملزم شیراز مرکزی ملزم ارمغان کا قریبی دوست ہے جس نے انٹرویو میں بتایا کہ ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو کئی گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے کپڑوں سے باند کر حب میں جلا دیا۔ ملزم شیراز نے...
فوٹو فائل کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں ورثاء بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 سال کا بچہ اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھا، لاش کو لاوارث قرار دیتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا ہے۔انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کو بچوں کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا، طبی سرٹیفکیٹ کے مطابق بچے کی موت کارڈیو پلمنری اریسٹ سے ہوئی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے کیس میں گرفتار ملزمان ارمغان قریشی اور شیزار کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 دن کی توسیع کر دی گئی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ارمغان کے دو ملازمین کا 164 کا بیان ریکارڈ کرنا ہے اور ملزم کے گھر سے برآمد ہونے والے اسلحے اور لیپ ٹاپ کا فارنزک معائنہ بھی ضروری ہے۔ سماعت کے دوران ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں بے ہوش ہو گیا...
— فائل فوٹو کراچی کے کئی علاقوں میں 72 گھنٹے کے لیے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق منوں گوٹھ، گلشن اقبال،پیلی کوٹھی اور لیاقت آباد میں متاثرہ لائنوں پر کام جاری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ٹی ایم کی 48 انچ ڈایا لائن، سی ٹی ایم 54 انچ ڈایا لائن کی مرمت کی جارہی ہے، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام 72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔واٹر کارپوریشن کے مطابق لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی سپلائی معطل ہوگی جبکہ لانڈھی، کورنگی، پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ کراچی : پانی کی لائن تیسری...
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں کھلے مین ہول میں گرنے سے ایک اور معصوم بچہ جان گنوا بیٹھا۔ واقعہ سرجانی ٹاؤن حسن بروہی گوٹھ میں پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، بچے کے والد محمد فیصل نے کہا کہ علاقے میں سیوریج لائن بند تھی اور اسے کھولنے کے لئے صفائی کا کام کیا جارہا تھا جس کے باعث مین ہول کھلا ہوا تھا، اس دوران اسد اللہ گھر سے باہر نکلا اور کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔ بچے کی والدہ نے اسے گھر میں نہ پایا تو تلاش شروع کی جس کے بعد مین ہول میں جھانکنے پر پتہ چلا کہ...
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 10پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں۔ کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے مسقط جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644 ،کراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 بھی منسوخ ہوگئی۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا...
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کو 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آفاق احمد کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔ 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد سرجانی ٹاؤن پولیس نے کراچی سینٹرل جیل سے آفاق احمد کو دوبارہ گرفتار کرلیا، سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم افرادکے خلاف گاڑی جلانے کا مقدمہ درج تھا۔ آفاق احمد کے وکیل نے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کرائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعے کی دوپہر ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سلسلہ عظیمیہ کے مرشد اور معروف روحانی اسکالر خواجہ شمس الدین عظیمی 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرکزی مراقبہ ہال کی جانب سے جاری اعلامیے میں خواجہ شمس الدین عظیمی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ خواجہ شمس الدین عظیمی 17 اکتوبر 1927 کو سہارنپور، ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔خواجہ شمس الدین عظیمی ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کراچی کے بانی مدیر،ماہ نامہ قلندر شعور کے مدیر اعلیٰ بھی تھے۔آپ سیرت طیبہ پر تین جلدوں پر مشتمل کتاب محمد رسول اللہ،احسان و تصوف،مراقبہ،روحٖانی نماز،روحانی علاج،نظریہ رنگ و نور،تجلیات سمیت درجنوں کتب کے مصنف تھے،روزنامہ جسارت،روز نامہ جنگ سمیت متعدد اخبارات میں روحانی ڈاک اور کالم بھی لکھا کرتے تھے۔آپ کی کتابیں، جامعہ الازہر مصر...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شہر میں ہیوی ٹریفک سے حادثات و اموات اور سندھ حکومت کی نااہلی و کرپشن اور مجرمانہ غفلت کے خلاف لیاقت آباد نمبر 10 میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں۔ دوسری تصویر میں رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان اور سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت و محکمہ پولیس کی نااہلی و کرپشن اور مجرمانہ غفلت کے باعث شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات بالخصوص ڈمپر اور ٹینکرزکی ٹکر سے شہریوں کی اموات ،ہیوی ٹریفک کی نقل وحرکت کے اوقات کی خلاف ورزی اور ٹریفک کے پورے نظام کی تباہی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جمعہ کو شہر بھر میں...
سندھ حکومت نے ٹاؤنز انتظامیہ کو مطلع کیے بغیر ہی کراچی میں چارجڈ پارکنگ کیخلاف کارروائی شروع کردی۔ صدر ٹاؤن کے چیئرمین کا بتانا ہے کہ پارکنگ فیس کیلئے باقاعدہ ٹھیکہ دیا جاتا ہے، صوبائی حکومت اور متعلقہ محکمے کی جانب سے ٹاؤنز کو نہ کوئی اطلاع دی گئی، نہ نوٹیفکیشن ہوا، اچانک گرفتاریوں سے پارکنگ کا ٹھیکہ دینے اور لینے والے دونوں پریشان ہیں۔ایک طرف کمشنر کراچی نے شہر میں ٹریفک مسائل کی بڑی وجہ غیر منظم پارکنگ کو قرار دیا تو دوسری طرف صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ شہر کی تمام چارجڈ پارکنگس ختم کردی گئی ہیں۔ شرجیل میمن کے اعلان کا نتیجہ یہ نکلا کہ بدھ کو چارجڈ پارکنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ہوا...
کراچی: سرجانی ٹاؤن حسن بروہی گوٹھ میں تین سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت اسد اللہ ولد محمد فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔ بچے کے والد محمد فیصل نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سیوریج لائن بند تھی اور کنڈی مین اسے کھولنے کے لیے صفائی کر رہا تھا، جس کے باعث مین ہول کھلا ہوا تھا۔ اس دوران اسد اللہ گھر سے باہر نکلا اور کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔ جب بچے کی والدہ نے اسے گھر میں نہ پایا تو تلاش شروع کی جس کے بعد مین ہول میں جھانکنے پر پتا چلا کہ...
کراچی: فلکیاتی علوم پر تحقیق اور کہکشائوں، سیاروں اور ستاروں کی حرکت کے مناظر کے مشاہدے کے لیے پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری(رصد گاہ) کراچی میں قائم کردی گئی ہے جہاں سے رمضان اور عیدین کا چاند دیکھا جاسکے گا۔ یہ کراچی میں قائم دوسری رصدگاہ ہے جسے این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سسٹم میں قائم کیا گیا ہے، اس سے قبل فلکیاتی علوم پر تحقیق کے لیے واحد رصدگاہ جامعہ کراچی میں موجود تھی۔ اس رسد گاہ میں اعلی معیار کی جدید ٹیلی اسکوپ موجود ہیں جن میں سے ایک کو موبائل اپلیکیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جبکہ رصدگاہ میں آویزاں علیحدہ سے 14 انچ کے لینس پر مشتمل ایک بڑی ٹیلی...
اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن نے گلستان جوہر کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔ قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعہ کی دوپہر ہی...
کراچی : مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے خلاف ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی، جبکہ سرجانی پولیس نے ایک مقدمے میں جیل میں گرفتاری ڈال دی۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی، تاہم انہیں ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ سرجانی پولیس نے آفاق احمد کو نامعلوم افراد کیخلاف درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وکیل صفائی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم اس مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کریں گے، آفاق...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، منشیات کی سپلائی کے بعد کال سینیٹر میں کیا ہوتا تھا؟ تفتیش شروع کردی گئی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ قتل کیس میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے رابطہ کیا ہے۔ملزم ارمغان کے گھر میں بنے کال سینٹرل میں کیا کام ہوتا تھا؟ ایف آئی اے اس کی تحقیقات کرے گی، تفتیشی حکام کے مطابق رقم کی منتقلی اور تفصیلات کی تفتیش کےلیے ایف آئی اے کو کہا ہے۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے...
کراچی(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری اور ٹونی ڈی زوزی 11 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد ریان ریکلنٹن اور ٹمبا باؤما نے میچ کو مستحکم انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ تاہم باؤما 157 کے مجموعے پر محمد نبی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد ریکلٹن نے شاندار سنچری اسکور کی اور 103 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ وین ڈر...
لانس ڈوم کو کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔لانس ڈوم پاکستان میں ڈائریکٹر تجارت اور مشرق وسطیٰ اور پاکستان کے لیے ڈپٹی ٹریڈ کمشنر کے طور پر بھی فرائض انجام دیں گے.انہوں نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس میں خدمات انجام دیں۔نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم کو دو بار برسلز اور برلن میں یو کے کے یورپی یونین کے مشن میں تعینات کیا گیا. برطانیہ میں لانس افغانستان اور پاکستان ڈائریکٹوریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔نئے تعینات ڈپٹی ہائی کمشنر یورپ کے ڈائریکٹوریٹ میں کئی کردار ادا کر چکے ہیں جبکہ یہ یورپ اور امریکہ کے دو وزراء کے پرائیویٹ سیکرٹری رہے۔ایف سی ڈی او...
پولیس حکام کے مطابق لیبارٹری سے لاش کے نمونوں کی رپورٹ 3 سے 7 روز میں موصول ہوگی، جس کی مدد سے مصطفیٰ کی وجہ موت کا تعین کیا جاسکے، پولیس کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کی بہت زیادہ اہمیت ہے، اس کی بنیاد پر ہی کیس کا تعین ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مواچھ گوٹھ قبرستان میں مقتول مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد لاش سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ مقتول کی میت کو تابوت میں ڈال کر ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ مصطفیٰ عامر کی تدفین خود کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس سرجن کراچی اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے حکام اور...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ پہر 2:00 بجے شروع ہوگا۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی بولنگ کرتے۔ ہم نے شارجہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف معیاری کرکٹ کھیلی، ہمارے پاس بہترین اسپنرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلدی وکٹیں لیکر اچھی شروعات کریں گے اور کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقا کو کم اسکور تک محدود رکھیں۔ جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باوُوما نے کہا کہ وکٹ عام طور پر پاکستان میں جیسی ہوتی ہے اس سے مختلف لگ رہی ہے۔ یقین سے نہیں...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک مرحوم کی تیسری برسی(کل)23 فروری کو منائی جائے گی۔ رحمان ملک12دسمبر 1951 کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے ججے سائیاں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔(جاری ہے) رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کی رکنیت دی گئی تھی۔اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ وہ ایف آئی اے میں اہم عہدے پر بھی فائز رہے۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنا پر حکومت پاکستان کی جانب سے...
کراچی (اوصاف نیوز) اسٹیل ٹاؤن تھانے کی پولیس نے 4 مرحومین کے خلاف توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا۔ کراچی کے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی پولیس نے 4 مرحومین کے خلاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرے میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا۔95 سالہ بزرگ کے خلاف توڑ پھوڑ کا پرچہ کاٹا گیا ہے۔ اسٹیل ٹاؤن میں پانی کی قلت کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تھا اس دوران مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی تھی لیکن پولیس نے مقدمے میں مرحومین کو بھی شامل کرلیا۔پولیس کے کئی سال قبل انتقال کرنے والے حاجی محمد شر، مراد، نظر محمد اور عطا محمد جوکھیو کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ وکیل کبریٰ جوکھیو کا کہنا ہے...