کراچی: کلفٹن بلاک 2 کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار چائنہ پورٹ کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 40 سالہ سید مہتاب احمد کے نام سے ہوئی، متوفی منظور کالونی کا رہائشی اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا، وہ گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے اس کا قومی شناختی کارڈ، پرس، گھڑی اور دیگر قیمتی چیزیں ملی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لاش کو گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان پھینک کر فرار ہوئے۔
ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد عرفان راؤ کا کہنا ہے کہ بظاہر جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کی جا رہی ہے تاکہ وجہ موت کا تعین ہو سکے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کینال پر احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں: شرجیل میمن
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن—فائل فوٹووزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے وفاقی حکومت اگر کینال معاملے پر بات چیت چاہتی ہے تو یہ خوش آئند ہے۔
وزیرِ اطلاعات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کینال کا معاملہ عوامی نوعیت کا ہے اور سندھ حکومت سندھ کے عوام کی نمائندگی کر رہی ہے، اس نے مختلف اوقات میں اس معاملے پر اعتراضات کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کینال کے معاملے کو فورم پر ڈسکس کیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں۔
شرجیل میمن نے مظاہرین سے درخواست کی ہے احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں، عام عوام کا نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے باعث مال مویشی کے کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، کھانے پینے کی اشیاء خراب ہو رہی ہیں۔
پی پی پی رہنما نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا سب کاحق ہے، مظاہرین سے کہتا ہوں کہ احتجاج سے عوام کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات جب بھی ہوں گے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر ہوں گے، پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کا مقدمہ ضرور لڑے گی۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ مظاہرین سے بات چیت کر کے مسائل حل کریں، مظاہرین سے کہتا ہوں کہ ریلوے ٹریک اور سڑکوں کو بند نہ کریں۔