جلسے بیاد شہدائے قدس میں ایران سے آئے مجمع جہانی اہلبیتؑ کی مرکزی شوریٰ کے قائم مقام سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت سید حسن نصراللہ شہید و سید ہاشم صفی الدین شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں عظیم الشان جلسہ بعنوان شہدائے قدس کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے بیاد شہدائے قدس میں ایران سے آئے مجمع جہانی اہلبیتؑ کی مرکزی شوریٰ کے قائم مقام سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا شبیر میثمی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عقیل انجم قادری، متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی و سیکریٹری جنرل علامہ امین انصاری نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ بیاد شہدائے قدس میں شیعہ سنی علماء کرام، مذہبی، سیاسی و سماجی رہنما، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، خواتین سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی یاد میں منعقدہ اس عظیم جلسہ میں ہم سب نے جمع ہو کر امریکا، اسرائیل، برطانیہ سمیت تمام سامراجی قوتوں سے اظہار نفرت و برأت کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ یہ سامراجی قوتیں دراصل دشمنان اسلام، دشمانان انسانیت و آزادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیروت میں شہدائے قدس کی نماز جنازہ سمیت دنیا بھر میں تعزیتی اجتماعات میں عاشقان سید حسن نصراللہ نے شرکت کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ امریکا و اسرائیل اور انکے حواریوں کے خلاف جاری معرکہ ایمان و کفر کو جاری رکھا جائیگا، سید مقاومت سید حسن نصراللہ سمیت مزاحمتی تحریکوں کے شہداء کی راہ کو ثابت قدمی کے ساتھ جاری و ساری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہادت زندگی کا اختتام نہیں بلکہ روشن ترین آغاز ہے، شہداء زندہ ہیں اور پروردگار عالم سے رزق پاتے ہیں، رسول خاتم (ص) کی جانب سے شہادت کی بشارت ملنے کے بعد امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہادت مقام صبر نہیں بلکہ مقام شکر ہے۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے کہا کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ سمیت تمام مزاحمتی شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کو اسلام، قرآن و امت پر قربان کر دیا اور ہم سب کو یہ پیغام دیا کہ آج ہماری باری تھی، کل تم لوگوں کی باری ہے، تم لوگ بھی اس امتحان میں سربلند رہنا اور پورے جوش و جذبے، استقامت و ثابت قدمی سے صہیونیت کے خلاف اس جنگ و معرکے کو بغیر خوف و ڈر کے جاری رکھنا، یقیناً سربلند رہوگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسلام و قرآن دشمنوں کو پہچانیں، انکے خلاف میدان عمل میں ڈٹے رہیں، ان سے کبھی دھوکا نہ کھائیں، شہادت مردان خدا کیلئے عظیم سعادت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ صہیونیت کے خلاف اپنے اسلامی مزاحمتی بھائیوں کی ہر طرح سے مدد و نصرت کو پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی دعا ہے کہ خدایا ہم سب کو سید مقاومت سید حسن نصراللہ و دیگر مزاحمتی شہداء کی راہ پر گامزن و ثابت قدم رکھ اور ہمیں کافرین پر نصرت عطا کر۔ 

آیت اللہ دری نجف آبادی نے کہا کہ ہم تمام شیعہ و سنی علماء، سیاستدان سمیت ملک پاکستان کے تمام طبقات، جنہوں نے طوفان الاقصیٰ کے بعد سے ابتک ہر طرح سے کھل کر اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ اپنی حمایت، قلبی جذبات و احساسات کا اظہار کیا، ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، ایک ایک فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کیلئے جس طرح بھی ممکن ہو بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس سلسلے میں امریکا و اسرائیل کی کسی بھی قسم کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہ ہوں، کیونکہ جو اللہ تعالیٰ پر توکل و بھروسہ کریگا، بے شک وہ خداوندعالم کی ذات ہی اس کیلئے کافی و شافی ہے۔ کانفرنس میں گروہ سرود صبح ظہور و جامعہ المصطفیٰؐ کے طلاب نے تواشیح پیش کی۔ اس موقع پر سید مقاومت سید حسین نصراللہ شہید سے متعلق خصوصی ڈاکیومنٹریز بھی چلائی گئیں۔ جلسہ میں نظامت کے فرائض محمد علی نقوی، جبکہ اردو مترجم کے فرائض خاور عباس نے انجام دیئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید مقاومت سید حسن نصراللہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ہم پاکستان کے کے خلاف

پڑھیں:

کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

کراچی:

کراچی: شہرِ قائد ایک بار پھر فائرنگ کے پے در پے واقعات سے لرز اٹھا۔ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ علیحدہ علیحدہ فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعات کی نوعیت مختلف بتائی جا رہی ہے۔

ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے 13 سالہ سمیع اللہ اور 14 سالہ علی عباس زخمی ہو گئے، بنارس فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر حسین زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی

اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔

بلدیہ مواچھ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے علی رضا زخمی ہوا، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نیاز نامی شہری زخمی ہوا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں فائرنگ سے بروچہ نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ گولیمار پیتل گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے فہد نامی نوجوان کو گولی لگی۔

پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کی نوعیت مختلف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فضل الرحمن حافظ نعیم ملاقات : جماعت اسلامی ، جے یوآئی کا غزہ کیلئے اتحاد ، اپریل کو پاکستان پر جلسہ 
  • خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں، انتہائی مطلوب ذبیح اللہ عرف ذاکر سمیت 6 خوارج ہلاک
  • مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی میں شہدائے غزہ کانفرنس
  • کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی ڈرون فوٹیج
  • پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم ممالک کی قیادت کرے، اسرائیلی مظالم روکے جائیں، شہدائے غزہ کانفرنس
  • سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے درخواست موصول ہوگئی
  • ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے ملاقات
  • ایران کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس