کراچی میں اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن نے گلستان جوہر کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔ قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعہ کی دوپہر ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن
پڑھیں:
کراچی: سٹی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین پریشان
— فائل فوٹوکراچی میں سٹی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار نے سٹی کورٹ میں ہڑتال کردی،
آج صبح وکلاء نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کردیے جس کے بعد عدالت کے باہر سائلین کا رش گیا اور عدالتی کارروائی معطل ہوگئی۔
کراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔
سندھ بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وکلاء برادری کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ سندھ بار کونسل نے نہروں کی تعمیر کے معاملے پر غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔