رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب ، کور کمانڈر کراچی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ سکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا۔ مہمان ِ خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کوچاک وچوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ مہمان خصوصی نے دورانِ ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ مہمان خصوصی نے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حصول اور کا میابی سے ٹریننگ مکمل کرنے پرپریڈ کے شرکاء اور اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی۔
ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات شروع
کور کمانڈر کرچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی پریڈ کا اعلیٰ معیار دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی۔ یہ دن ان کے مستقبل میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان رینجرز (سندھ) ملک بھر میں اعلیٰ اقدار کی حامل ایک نہایت جری اور قابل ستائش فورس کے طور پر جانی اور مانی جاتی ہے۔سندھ رینجرز نے ہر میدان میں نہایت اعلیٰ کارکردگی، شجاعت اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔ بین الاقوامی سرحد کی حفاظت، کراچی میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن اور مختلف قومی و صوبائی سطح کی تقریبات پر مؤثر ترین سیکیورٹی کی فراہمی جیسی ذمہ داریوں کو مکمل پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ پایا تکمیل تک پہنچایا۔
ہارڈک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف 22 کروڑ روپے کی گھڑی پہن کر میچ کھیلا
مہمان خصوصی کور کمانڈر کرچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان کے دشمنوں نے ملک میں اندرونی خلفشار پیدا کرنے کے لیے ہائیبرڈ وار اور فیفتھ جنریشن وار کا سہارا لیا۔پاکستان رینجرز (سندھ)نے بالخصوص شہرِ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے گزشتہ برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔پا کستان رینجرز(سندھ) نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کامیاب آ پریشنز کرکے متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کیا۔سندھ رینجرز نے کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور ایمونیشن بھی برآمد کیا۔پاکستان رینجرز (سندھ) نے اسپیشل آپریشن جن میں بالخصوص کچے کے ایریا میں آپریشن کیساتھ ساتھ سمگلنگ کی روک تھام، مردم شماری، مذہبی تقریبات، چوتھی بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش، آئیڈیاز 2024، پہلی بین الاقوامی خوراک اور زرعی نمائش، ٹرائی نیشنل کرکٹ سیریز، حالیہ منعقدہ آئی سی سی چیمپئن ٹرافی، پاکستان نیوی بین الاقوامی امن مشق اور اقلیتوں کی تقریبات میں کلیدی کردار اد۱ کیا ہے۔پاکستان رینجرز (سندھ) کا ہی سرمایہ افتخار ہے اور اس کے ثمرات صوبے بھر میں بحالی امن کی صورت میں واضح نظر آتے ہیں
پہلی بار افغانستان چینی سمگل نہیں برآمد ہوئی: وزیر خزانہ
اس موقع پر تقریب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کے عزیز و اقارب بھی شریک تھے۔
تقریب میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمل اسکواڈ کے چاک و چوبند دستے نے بھی پریڈ میں عملی مظاہرہ پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاک فوج نے ’’کردار، حوصلہ اور مہارت‘‘ جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ثابت کیے ہیں‘آرمی چیف
راولپنڈی/کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)پاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم اسپرٹ (پی اے ٹی ایس) مقابلے 14 سے 18 اپریل 2025 تک کھاریاں گیریژن میں منعقد کیے گئے۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر تھے۔60 گھنٹوں پر مشتمل اس سخت اور بھرپور پیٹرولنگ مشق کا مقصد شرکاء کے درمیان جنگی مہارتوں کا تبادلہ اور پیشہ ورانہ تجربات کو شیئر کرنا تھا تاکہ جدید حربی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔مشق میں پاکستان آرمی کی سات ٹیموں کے علاوہ پاکستان نیوی کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی افواج کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکہ اور ازبکستان شامل تھے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔
یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں منعقد کی گئی۔اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہاہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ پیٹس ے ایک سنجیدہ اور مقابلہ جاتی فوجی مشق کے طور پر عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں شریک تمام ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت اور بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مشقیں باہمی سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں اورپیٹس ایک ایسا مؤثر فورم ہے جو فوجی صلاحیتوں اور حکمتِ عملی کو یکجا کرتا ہے، اور عصر حاضر کی جنگی نوعیت کے مطابق ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی ’’کردار، حوصلہ اور مہارت‘‘ جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سپاہیوں نے بخوبی ثابت کیے ہیں۔تقریب کے اختتام پر آرمی چیف نے مشق میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور افرد کو انعامات سے نوازا۔ بین الاقوامی مبصرین اور مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس پیشہ ورانہ مشق کے اعلیٰ انتظامات اور معیار کو سراہا۔