2025-04-23@16:51:13 GMT
تلاش کی گنتی: 63
«کراچی یونیورسٹی کی»:
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں ٹورنامنٹ کی دو ٹاپ ٹیمیں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج ایکشن میں ہوں گی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد کی ٹیم تینوں میچ جیت کر ناقابل شکست ہے جبکہ کراچی کنگز نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں۔
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کی مدعیت میں قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت 3 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کے مطابق میں گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں اپنے گھر کے سامنے کرسی ڈال کر بیٹھا ہوا تھا،...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گلشن ضیاء میں فائرنگ سے عامر بھٹو جاں بحق ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد عامر بھٹو کے دفتر میں آئے، عامر بھٹو...
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹر زنے مطالبہ کیا بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس ڈالر...
کراچی (نیوزڈیسک)گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹرزنے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس...
کراچی: سندھ کابینہ نے اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر کراچی بورڈ کے تحت انٹر سال اول کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان وزیر اعلی سندھ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق 20 فیصد گریس مارکس تمام طلبہ و طالبات کو کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو تعلیمی بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت بھی دی ہے جبکہ چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اعلہ سطح کی ایک کمیٹی بنائیں۔ کمیٹی تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ دے گی۔ ادھر امتحانات سے محض 12 روز قبل اس فیصلے سے انٹر کے امتحانات بروقت شروع نہ...
ایچ بی ایل پی ایس ایل10 کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم نے کراچی میں اپنی تیاریوں کو آغاز کر دیا۔ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے جانے والے لیگ کے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کراچی کنگز کا مقابلہ کرے گی۔ ملتانز سلطانز نے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں تربیتی سیشن میں مشقیں کیں۔نیشنل اسٹیڈیم کےحنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔ تمام دستیاب کھلاڑیوں نے گرم موسم میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ دوسری جانب کراچی کنگز نے گرمی کی شدت کے سبب تیسرے دن بدھ کو اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔کھلاڑیوں نے تیز دھوپ میں پریکٹس کی بجائے آرام کو ترجیح دی۔دریں اثنا جمعرات سے دونوں ٹیمیں باضابطہ مشقوں کا آغاز...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے میاں، بیوی اور نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے تیز رفتار ٹینکر حادثے میں گرفتار ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ٹینکر کا مالک ملک سے باہر ہے، گاڑی کی نمبر پلیٹ پشاور کی ہے، نمبر پلیٹ رپورٹ پشاور سے موصول ہونی ہے۔ کراچی: میاں بیوی اور بچی کو کچلنے کا کیس، ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کا ریمانڈ منظورکراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں میاں بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس...
فوٹو فائل کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ کراچی میں بے لگام ہیوی ٹریفک کے باعث عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز تیز رفتار واٹر ٹینکر ایک اور خاندان کے اجڑنے کا سبب بن گیا۔ کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور چراغ گل کردیا گلبائی کے قریب بس ڈرائیور نے سواری بٹھانے کے لیے بس کو اچانک سڑک پر روکا تو پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل پھسل گئی، برابر سے گزرنے والے...
حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ واٹر ٹینکر کو قبضے مین لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر نیا ناظم آباد میں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کی جانب سے لی۔ تفصیلات کے مطابق نیا ناظم آباد مین گیٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار شہری جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ریسکیو حکام نے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ابراہیم خان کے نام سے ہوئی، جس کی عمر 30 سال ہے۔ متوفی منگھوپیر پختون آباد سیکٹر 2 کا رہائشی تھا۔ منگھوپیر پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ واٹر ٹینکر کو...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں میاں بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس میں ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کا ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔پولیس نے ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔تفتیشی افسر منصور علی کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دفعہ 322 شامل کردی ہے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے کہ کہیں یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا تو نہیں، ہم نے ٹینکر مالک کا بھی معلوم کرنا ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا...
پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث موقع پر جاں بحق، جبکہ 18 سالہ احمد شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
کراچی: شہر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث ولد محمد سلیم موقع پر جاں بحق جبکہ 18 سالہ احمد ولد محمد اکبر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق میرپور خاص سے...
اسلام آباد: شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نیپرا کو درخواست دائر کی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔ منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
کراچی: کراچی میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبے پر کام کے دوران یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی۔حسن اسکوائر سے جیل چورنگی کے درمیان لائن ٹوٹنے سے پانی سڑک پر آگیا جبکہ متعدد واٹر ٹینکرز بھی پانی بھرنے کی وجہ سے روڈ پر دھنس گئے۔ سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ واٹر اینڈ سیوریج...
--فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں موجود ہتھنی مدھوبالا اور ملکہ میں ٹی بی کی تصدیق کردی۔کراچی میں ایک تقریب کے دوران پریس کانفرنس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہتھنیوں کے خون ٹیسٹ کروائے تھے، ان میں ٹی بی موجود ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ مقامی ڈاکٹرز اور فور پاز ہتھنیوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ مدھوبالا اور ملکہ کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل، دونوں ہتھنیوں میں ٹی بی کی تصدیقعالمی تنظیم فورپاز نے ہتھنی مدھو بالا اور ہتھنی ملکہ کی صحت سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم فی الحال کوئی بڑا جانور نہیں لے رہے۔گزشتہ ہفتے جیو نیوز نے ہتھنیوں میں ٹی بی سے متعلق خبر نشر کی...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک مرحوم کی تیسری برسی(کل)23 فروری کو منائی جائے گی۔ رحمان ملک12دسمبر 1951 کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے ججے سائیاں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔(جاری ہے) رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کی رکنیت دی گئی تھی۔اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ وہ ایف آئی اے میں اہم عہدے پر بھی فائز رہے۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنا پر حکومت پاکستان کی جانب سے...
کراچی: شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ رک نہ سکا، گلبرگ میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق بچہ صائم کھڑے واٹر ٹینکر سے بغیر بتائے پانی بھر رہا تھا کہ ڈرائیور نے اچانک ٹینکر ریورس کردیا، جس کے نتیجے میں وہ نیچے آکر جاں بحق ہوگیا،واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹینکر پر پتھراؤ کرتے ہوئے اس کے شیشے توڑ دیے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور ٹینکر ضبط کر لیا۔ خیال رہےکہ کراچی کے علاقے ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر اور ٹریلر کے تصادم میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والوں میں عامر...
کراچی: کراچی میں سرکاری سطح پر ایک نئی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا یے جسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے طور پر چلایا جائے گا، اس یونیورسٹی کو ابتدا میں ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کے طور پر چارٹر دیا جائے گا۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں قائم ایجوکیشن کالج کو یونیورسٹی/ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ دیا جارہا ہے جس کے لیے سندھ ایچ ای سی کے ماتحت چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے حال ہی میں مذکورہ کالج کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن آصف اکرام کی جانب سے بھی وائس چانسلرز پر مشتمل کمیٹی کو بریفنگ دی گئی، ڈائریکٹر جنرل چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نعمان احسن نے "ایکسپریس"...

پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا بڑا میلہ! افتتاحی میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ
پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا بڑا میلہ! افتتاحی میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز کراچی:پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ ہونے جارہا ہے اور آج افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں یہ میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری اننگزمیں یہاں اوس پڑتی ہے،...
کراچی(نیوز ڈیسک)شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی،کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں،طبل جنگ بج گیا،کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی بدھ کوشروع ہوگی،چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ آج دن 2بجے پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ گزشتہ دونوں باہمی میچز میں فتح کی بدولت مہمان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، البتہ میزبان سائیڈ نے بھی بڑے میچ میں شکستوں کا حساب چکتا کرنے کا ارادہ کر لیا، بیٹنگ میں بابر اعظم اور فخرزمان امیدوں کے محور ہوں گے،کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بھی عمدہ کھیل کی توقع ہے، بولرز کو رنز کے سیلاب کو روکنا ہوگا، شاہین آفریدی کا ساتھ...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ٹینکرسروس ایک بار پھر معطل کردی ہے، جس سے کراچی میں شہریوں کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جیل چورنگی پر مشتعل افراد کے ہاتھوں واٹر ٹینکر جلانے کے واقعے کے بعد واٹرکارپوریشن کی ٹینکر سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی ہے۔سروس معطل ہونے سے شہریوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی بند ہوگئی ، نیپا، صفورا سمیت شہر کے دیگر ہائیڈرینٹ کو بند کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز تیز رفتار واٹر ٹینکر نے شہریوں کوکچل دیا تھا ، جس کے بعد جیل چورنگی پر مشتعل افراد نے متعدد واٹر ٹینکرز کو آگ لگائی تھی تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے ٹینکروں میں لگی آگ بجھائی۔دوسری...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شریک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کی میزبانی سے خوش ہوگئے۔چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ٹورنامٹ کے آغاز سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کی میزبانی کی تعریف کی۔فوٹو شوٹ کے دوران کیوی پلیئرز نے دلچسپ جملے بولے۔ ماسٹر بیٹر کین ولیمسن نے خوش آمدید کراچی کہا، تو راچن روندرا نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔
تصویر سوشل میڈیا کراچی میں جیل چورنگی فلائی اوور پر ٹینکرز کو آگ لگانے کا مقدمہ ٹینکر ڈرائیور آفتاب کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف نیوٹاون تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ڈرائیور کا کہنا ہے کہ میرے ٹینکر سمیت دیگر ٹینکرز کو 10 سے 15 افراد نے روکا، لوگوں کی تعداد بڑھتی گئی جس کے بعد تمام ڈرائیورز ٹینکرز سے اتر گئے۔ مقدمے کے متن کے مطابق لوگوں نے میرے ٹینکر سمیت دیگر چار ٹینکرز کو آگ لگا دی۔ مقدمے کے متن کے مطابق معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ مقدمے کے متن کے مطابق حادثے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور ٹینکرز کو آگ لگائی۔
کراچی ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات، گورنر سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے نام دوسرا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے لکھا کہ حال ہی میں ایک ہی دن میں چار شہریوں کی ہلاکت سنگین مسئلہ ہے، سندھ ہائی کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک بھاری ٹریفک کے شہر میں داخل نہیں ہوسکتی۔گورنر سندھ نے کہا کہ اس حکم کے...
کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے کپتان محمد رضوان پر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں غلط فیصلے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی حکمت عملی کو ناقص قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 242 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جبکہ نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ میچ کے دوران پاکستانی فیلڈرز نے ٹام لیتھم کے 3اہم کیچز بھی چھوڑ دیے، جس سے میچ کا نتیجہ متاثر...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک مرحوم کی تیسری برسی23 فروری کو منائی جائے گی۔ رحمان ملک12دسمبر 1951 کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے ججے سائیاں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔(جاری ہے) رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کی رکنیت دی گئی تھی۔اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ وہ ایف آئی اے میں اہم عہدے پر بھی فائز رہے۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنا پر حکومت پاکستان کی جانب سے...
یاد رہے صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات سامنے آئے تھے۔ جس میں بتایا تھا کہ ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی 100 سے زائد ادویات غیر معیاری نکلی، جن میں عام استعمال کی ادویات کے ساتھ جان بچانے والی دوائیاں بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف دواؤں کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی اور کہا جن کمپنیوں کی ادویات پکڑی ان کا وجود ہی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف دواں کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی. سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری عدنان رضوی نے بتایا سات جعلی کمپنیوں کی ادویات جعلی نکلیں۔ ان کا کہنا...
کراچی:پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی مدد سے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار (ڈرائیور لیس کار) کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ورچوئل ڈرائیوو کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے اس انقلابی منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔ اس کار کے تخلیقی مراحل میں شامل انجینئرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کسی بھی سطح پر اے آئی کی مدد سے ڈرائیور لیس کار پر کام نہیں ہو رہا اور...
کراچی میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار (ڈرائیور لیس کار) کی تیاری شروع کردی گئی ہے اور اس پروجیکٹ میں ورچوئل ڈرائیوو کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا ہے، گاڑی کے تخلیقی مراحل میں شامل انجینئرز کا دعوی ہے کہ پاکستان میں اے آئی کی مدد سے اس وقت کہیں بھی ڈرائیور لیس کار پر کام نہیں ہورہا اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی ملک کی وہ پہلی یونیورسٹی ہوگی جہاں کچھ عرصے میں ڈرائیور لیس کار سڑک پر چلتی پھرتی نظر آئے گی جبکہ چھ ماہ میں...
کراچی: یونیورسٹی روڈ سمامہ پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے یونیورسٹی روڈ سمامہ پُل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش عباسی شہید سپتال منتقل کی گئی ۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سب انسپکٹر محمد نواز نے بتایا کہ مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ مقتول کی موٹرسائیکل نئی ہے جس پر لگے اسٹیکر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ 25 جنوری 2025 کو خریدی گئی تھی اور اس کی تاحال رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی تھی۔ مقتول کی شناخت کا عمل جاری...
اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، نیپرا کی جانب سے تقیسم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ ڈسکوز نے بجلی تقریباً 2 روپے فی یونٹ سستی کی درخواست کی ہے جس بجلی صارفین کو 52ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ قیمت میں کمی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی۔ درخواست کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی اور ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی۔ آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ اکتوبر...
کراچی:شہر میں ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ میچز کے دوران اس بار اہل کراچی کو پیش آنے والی زحمت کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے میچز کے دوران ارد گرد کی تمام سڑکوں کو اس بار ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور شہریوں کو اس سلسلے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ حکام نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں12 اور 14 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز کا انعقاد ہوگا۔ا سی طرح 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی کا ایونٹ بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں حفاظتی انتظامات کے تحت پانچ...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ہیوی ٹریفک کی جانب سے سرکاری اوقات کار کی خلاف ورزی پر شہریوں نے احتجاج کیا اور سڑک سے گزرنے والے واٹر ٹینکرز کو روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ممنوع اوقات کار میں ڈمپرز، واٹر ٹینکرز، ٹرالرز، باؤذر کے سڑکوں پر چلنے کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائیاں نا ہونے پر شہری احتجاج کرتے ہوئے خود سڑکوں پر نکل آئے۔ ناگن چورنگی پر شہریوں نے واٹر ٹینکرز کو روک کر از خود کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ شروع کردی۔ موقع پر موجود لوگوں نے واٹر ٹینکرز کی چابیاں نکال لیں اور ہیوی گاڑیاں ٹریفک پولیس کو دینے سے بھی انکار کردیا۔شہریوں نے ازخود ہی ڈرائیورز سے ٹینکرز کے کاغذات اور ڈرائیونگ...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سروش زیدی نے کہا کہ طلبہ یونین تعلیمی اداروں میں جمہوریت کی نرسری ہوتی ہے، جس پر پابندی عائد کرکے نوجوانوں کے سیاسی اور سماجی حقوق کو سلب کیا گیا ہے، حکومت فوری طور پر طلبہ یونین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرے اور اس کے انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنایا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام "بحالہ طلبہ یونین و جامعات میں بیوروکریسی کی مداخلت" کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں اسلامی جمعیت طلبہ، انجمن طلباء اسلام، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، جمیعت طلباء اسلام، انجمن طلباء اسلام سمیت مختلف طلبہ تنظیموں...
طلبہ رہنماؤں نے سندھ اسمبلی کی جانب سے طلبہ یونین کی بحالی کی قرارداد کو مسترد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے طلبہ دشمن اقدام قرار دیا اور کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی نہ صرف طلبہ کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گی بلکہ ملک میں جمہوری کلچر کو بھی فروغ دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام "بحالہ طلبہ یونین و جامعات میں بیوروکریسی کی مداخلت" کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں اسلامی جمعیت طلبہ، انجمن طلباء اسلام، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، جمیعت طلباء اسلام، انجمن طلباء اسلام سمیت مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔...
کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) ایشیائی ترقیاتی بینک اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت2021ء میںشروع کیے جانے والا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ ساڑھے 3 سال گزرنے کے باوجود تا حال نامکمل ہے، ملیر ہالٹ، ماڈل کالونی سے براستہ ائرپورٹ، صفورہ چورنگی، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک بننے والے اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ79 ارب روپے تھا جو موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق 139 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔ اس منصوبے پرریڈ لائن میٹرو چلنی ہے، 26 کلو میٹر طویل بی آر ٹی میں24 بس اسٹیشنز بنانے اور213 بسیں چلانے کا دعوی کیا گیا ہے تاہم ریڈ لائن منصوبے کا اب تک40 فیصد کا م بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے، اس منصوبے کا...
کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے گزشتہ روز راشد منہاس روڈ پر ملینئیم مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے کامران رضوی اور ان کی اہلیہ کی امام بارگاہ دربار حسینی برف خانہ ملیر میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے اہل ِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ منعم ظفر خان نے نماز جنازہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے شوہر اور بیوی کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک اور تیز رفتار ڈمپر و ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی اموات کی ذمہ دارسندھ حکومت اور...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں قاتل ڈمپروں کو قابو نہ کیا گیا تو وہ انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں ایک دن کے اندر چار افراد ڈمپروں کے نیچے آ کر جان سے گئے، اور یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کراچی میں ہی ایسے واقعات کیوں پیش آ رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈمپر ڈرائیورز کا لوگوں کو کچل کر فرار ہو جانا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ معصوم شہریوں کی زندگیاں کب تک غفلت کی بھینٹ چڑھیں گی؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حادثے میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ گورنر...
کراچی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ریلیاں، تقاریب اور اجتماعات منعقد کیے گئے۔ کراچی میں ہونے والی مرکزی ریلی اور تقریب میں وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر فورم پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی، اور پاکستانی عوام ہر سال مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ ریلی میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، وزیر اعلیٰ...
فوٹو: فائل جانوروں کی دیکھ بھال کےلیے کام کرنے والی عالمی تنظیم فورپاز کی ٹیم ہتھنیوں کی دیکھ بھال کےلیے جلد کراچی پہنچے گی۔فورپاز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فورپاز کے ماہرین کی ٹیم ڈاکٹر عامر خلیل کی قیادت میں کراچی پہنچے گی۔بیان میں کہا گیا کہ ہتھنی سونیا کی ہلاکت کے بعد ملکہ اور مدھوبالا کی صحت پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سونیا کی موت شدید بیکٹیریل انفیکشن سے ہوئی۔ملکہ اور مدھوبالا کو احتیاطی اینٹی بائیوٹک دیا گیا ہے، دونوں ہتھنیوں کے خون کے نمونے لیے گئے ہیں، ہتھنیوں میں فی الحال کوئی بیماری کے آثار نہیں، تفصیلی معائنہ ضروری ہے۔فورپاز کے مطابق ہتھنیوں کی صحت جانچنے کےلیے الٹراساؤنڈ،...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ 5فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 3فروری کوادارہ نورحق میں ”کشمیر کانفرنس“،4فروری کو شہر بھر کی شاہراؤں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور 5فروری کوجیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ”یوم یکجہتی کشمیر ریلی“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پانچ فروری کودنیا میں یوم یکجحتی کشمیر بنایا جاتا ہے، قاضی حسین نے اس تحریک کی بنیاد رکھی،پیپلزپارٹی نے اپنے ویژن ”جہالت سب کے لیے“ کے مطابق سندھ اسمبلی میں قانون پاس کر کے جامعات کی خود...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف و صحافی اور یوٹیوبرعظمت خان کو گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے گورنرہا ؤس کراچی میں منعقدہ وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے کنووکیشن میں ایم اے صحافت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر طلائی تمغہ عطا کیا ہے۔واضح رہے کہ عظمت خان نے 2016 میں وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی سے ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کی تھی اور طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔لیکن گزشتہ 9 برسوں سے یونیورسٹی کے کنووکیشن کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔ کنووکیشن میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ودیگر بھی موجود تھے۔
ایرانی صوبے خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کراچی پہنچ گئے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد سے آج ظہرانے پر ملاقات ہوگی، گورنر خراسان سے تجارت بڑھانے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں میں سیاحت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوگی، کراچی یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ گورنر انیشی ایٹو کے تحت زیر تعلیم تمام طلبا وطالبات کو سرٹیفیکیٹ دینگے، آن سائٹ 50 ہزار اور آن لائن ساڑھے 4 لاکھ طلبا ٹیسٹ پاس کریں انییں سرٹیفیکیٹ دینگے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج کا نظام بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس کی براہ ِ راست ذمے داری پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر عاید ہوتی ہے ، پیپلز پارٹی 16سال سے سندھ اور کراچی پر مسلط ہے ، قابض میئر مرتضیٰ وہاب واٹر کارپوریشن کے چیئر مین ہیں لیکن وہ بھی کراچی میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں ، اقتدار پر مسلط اورعوامی مینڈیٹ پر قابض ٹولہ شہریوں کے مسائل حل کرنا چاہتا ہے نہ اختیارات و وسائل دینے پر تیار ہے ، جماعت اسلامی نے مختصر وقت میں اختیارات کی کمی...
سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی کنٹریکٹ پر تقرریوں کے خلاف یونیورسٹیز کے اساتذہ منگل کو کراچی پریس کلب پر جمع ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے جامعات میں مزید دو روز کلاسز کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سندھ کی سرکاری جامعات میں جاری بحران کے حل اور آئندہ اقدامات پر غور کیلئے اتوار کو فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (FAPUASA) کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ فپواسا نے یونیورسٹیز میں اکیڈمیا بحران کا ذمہ دار حکومتِ سندھ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ...
کراچی: سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے جامعات میں مزید دو روز کلاسز کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کی سرکاری جامعات میں جاری بحران کے حل اور آئندہ اقدامات پر غور کیلئے اتوار کو فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (FAPUASA) کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ فپواسا نے یونیورسٹیز میں اکیڈمیا بحران کا ذمہ دار حکومت سندھ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی کنٹریکٹ پر تقرریوں کے خلاف یونیورسٹیز کے اساتذہ منگل کو کراچی پریس کلب پر جمع ہونگے جبکہ کلاسز کا بائیکاٹ پیر اور منگل کو بھی جاری رہے گا، تمام جامعات میں اساتذہ کی جانب سے احتجاجی ریلیاں...
کراچی (نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی چینی شہری سے بھتہ لینے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ عدلیہ میں پہنچے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے چینی شہریوں کی آمدورفت محدود ہے، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد پولیس پر لازم ہے۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ بنیادی طور پر چینی شہریوں کو کراچی میں سیکیورٹی اور محفوظ رہائش کی فراہمی اسپانسرز کی ذمہ داری ہے۔ پولیس اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے...
اے این ایف نے کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں میں 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیاں کراچی، لاہور، گوادر، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ میں کی گئیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران کارروائی 104 کلوگرام سے زائد چرس، قریبا ساڑھے 10 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

سٹوڈنٹس یونین کا مطلب طلبہ کی فلاح و بہبود ہے، سیاست نہیں،آئینی بنچ کے یونین بحالی درخواست پر ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سٹوڈنٹس یونین بحالی کی درخواست پرجسٹس حسن اظہر نے کہاکہ کراچی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس یونینزکی وجہ سے تشدد آیا،سٹوڈنٹس یونین کا مطلب طلبہ کی فلاح و بہبود ہے،سٹوڈنٹس یونین کا مطالبہ سیاست نہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا سٹوڈنٹس یونین پر پابندی ہے؟سٹوڈنٹس یونینز پر کب پابندی لگائی گئی؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ بار کے الیکشن میں سیاست آ گئی ہے،سیاسی پارٹیز نے تعلیمی اداروں میں سیاسی ونگز بنا لئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے...
وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے امسال غزہ سے جناح یونیورسٹی آنے والے 25 فلسطینوں طالب علموں کو داخلے اور وظیفے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے 505 طالب علموں کو اسناد تفویض کر دی گئیں، جبکہ یونیورسٹی نے فلسطینی طالب علموں کی فیسں معاف اور انہیں وظیفے دینے کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کاونوکیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈاکٹر آف فارمیسی، ماسٹر آف ہبلتھ، بیچلر آف سائنس نرسنگ سمیت مختلف شعبوں کے 505 فارغ التحصل طلبہ وطالبات کو گریجویٹس کی اسناد تفویض کی گئیں۔ تقریب میں بہترین ٹیچرز کو بھی ایوارڈز دئیے...
فپواسا سندھ نے صوبے میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے پر بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں جمعہ کے روز بھی تدریس کا بائیکاٹ رہا۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پر تدریسی عمل معطل ہے۔ فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔ ایسوسی ایشن سندھ نے صوبے میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے پر بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ فپواسا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کیلئے ٹیکس میں 25 فیصد رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
کراچی(نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی چار روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی، نیپرا میں سماعت کل کی جائے گی ۔نجی چینل کے مطابق کراچی کے لیے بجلی تقریباً 5 روپےفی یونٹ سستی ہونےکا امکان ہے، کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے بجلی 4روپے 98پیسے سستی کرنے کی درخواست کردی۔درخواست نومبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے، نیپرا میں کے الیکڑک کی درخواست کی سماعت کل ہوگی۔ نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری کی صورت میں کراچی والوں کو 7 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے ری فنڈ ہوں گے، کےالیکٹرک نےصارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنےکی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہنجی چینل گزشتہ ہفتے...
کراچی(نیوز ڈیسک)سیفی برھانی کار ریلی 22 دسمبر 2024 کو کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس ریلی کا انعقاد داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے یونیفارم میں ملبوس رضاکار فورس، برھانی گارڈز پاکستان نے کیا۔ یہ اس کا 12واں ایڈیشن تھا، جبکہ اس کا پہلا ایونٹ سال 2000 میں منعقد ہوا تھا۔ برھانی گارڈز پاکستان، جو پہلے برہانی ایمبولینس کور کے نام سے جانی جاتی تھی، برھانی گارڈز انٹرنیشنل کی ایک بین الاقوامی ذیلی تنظیم ہے، جو کمیونٹی اجتماعات اور قومی اہمیت کے واقعات میں سیکیورٹی اور انتظامی خدمات فراہم کرتی ہے۔ کراچی میں اس کی 18 ڈویژنز ہیں، جن میں 1500 سے زائد فعال رضاکار شامل ہیں۔ سیفی برہانی کار ریلی 2024 کا انعقاد ڈویژن ۴ نے کیا، جو شبیر آباد، کراچی میں...
—فائل فوٹو کراچی میں شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ کراچی، ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کا مقدمہ درجشہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب کراچی میں شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے 2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار...
فائل فوٹو کراچی میں شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے، جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار اور اس کا ساتھی گرفتار ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقدمے میں دونوں افراد نامزد ہیں۔ واضح رہے کہ جمعےکی صبح پیش آئے حادثے میں 2 شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔
کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں دو برادریوں میں کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، تصفیہ کے دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔ کراچی: قائد آباد میں دو برادریوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق، 3 زخمی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، قائد آباد میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ایک گروپ کے افراد کو جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کے...
کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی جان چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ایک ٹینکر کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔ حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر میں آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، گاڑی میں سوار شخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی، جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکر نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دوسری پر سوار ایک شخص زخمی ہوا۔ بلدیہ...
فوٹو سوشل میڈیا گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیو کی۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ فیصل بیس سے وزیراعظم کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر نجی یونیورسٹی گئے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے کراچی پورٹ تک بھی گورنر سندھ ہی ڈرائیونگ کرتے رہے۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری وزیراعظم شہباز شریف کو لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم کو اسلام آباد کے لیے پی ایف بیس فیصل پر الوداع کیا۔