یوم یکجہتی کشمیر منانے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی، وزیر تعلیم سندھ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کراچی:
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ریلیاں، تقاریب اور اجتماعات منعقد کیے گئے۔
کراچی میں ہونے والی مرکزی ریلی اور تقریب میں وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے شرکت کی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر فورم پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی، اور پاکستانی عوام ہر سال مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔
ریلی میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نجمی عالم، آزاد کشمیر سے آئے ہوئے حریت رہنما سید محمد نسیم یوسف بخاری، کمشنر کراچی، سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، سماجی شخصیات، طلبہ و طالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صوبائی وزیر کی کھلی کچہر ی حاشیہ برداروںکا اجلاس تھا، ایم کیو ایم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے اراکین صوبائی اسمبلی انجینئر صابر قائم خانی اور ناصر حسین قریشی کا صوبائی وزیر عذرا پیچوہو کے دورہ حیدرآباد اور کھلی کچہری میں معروف تاجر رہنما محمود راجپوت اور معززین کے ساتھ ہونے والے نا مناسب رویے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے رد عمل کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں صوبائی وزیر کی کھلی کچہری تھی یا
حاشیہ برداروں کا اجلاس تھا۔ سچ کا آئینہ دکھانے پر معززین اور شرکا کو زدوکوب کیا گیا۔ اس انتہائی غیر مناسب عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی کھلی کچہری تھی کہ سوال کرنے کی بھی اجازت نہیں۔عوامی عہدہ رکھنے والوں کے اخلاق اور معیار بھی اعلیٰ ہونے چاہئیں۔ تنقید سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے،اپنی اوطاق سمجھ کر کھلی کچہری کا انعقاد کروایا گیا،کھلی کچہری میں عوام کم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور ذمے داران زیادہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر وزراءمیں سچ سننے کی عادت ختم ہوچکی ہے اور وہ صرف اپنی تعریف سننے کے ہی عادی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام آپ کو مسترد کرچکے ہیں اور جانتے کہ آپ نے اس شہر اور اس کی عوام سے مخلص نہیں ہیں۔