کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے گزشتہ روز راشد منہاس روڈ پر ملینئیم مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے کامران رضوی اور ان کی اہلیہ کی امام بارگاہ دربار حسینی برف خانہ ملیر میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے اہل ِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

منعم ظفر خان نے نماز جنازہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے  ہوئے تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے شوہر اور بیوی کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک اور تیز رفتار ڈمپر و ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی اموات کی ذمہ دارسندھ حکومت اور پولیس ہے،قابض میئرمرتضیٰ وہاب ایڈیشنل آئی جی پولیس کوخط لکھ کر اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  مرتضیٰ وہاب سندھ حکومت کے ترجمان ہیں اور پولیس سندھ حکومت کے ماتحت ہے  ،سندھ حکومت و محکمہ پولیس ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کو شہر میں نقل و حرکت کے اوقات کی پابندی کرانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  عدالتی احکامات کے مطابق ڈمپرز کے شہر میں صبح 7بجے سے رات گیارہ بجے تک نقل و حرکت پر پابندی کے باوجود شام 5بجے یہ اندوہناک  حادثہ پیش آیا۔ حکومت،انتظامیہ اور پولیس کہاں ہیں؟

منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ  کراچی کے شہریوں کو تیز رفتار ڈمپروں اور ٹینکروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے دوسری جانب ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے کے لیے بھی عملاً شہر میں کوئی مؤثر نظام موجود نہیں، پولیس شہریوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کو جگہ جگہ روک کر مال بنانے میں مصروف رہتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ  شہر میں گزشتہ 35 دن میں ڈمپر و ٹینکرز کی ٹکر سمیت 85 سے زائد ایسے واقعات اور حادثات ہوچکے ہیں، جن میں کئی لوگ اپنی جان سے چلے گئے ہیں،یہ ایک المیہ اور اہل کراچی کے ساتھ بڑاظلم ہے،لوگ کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ ہم ملینئیم مال پر ہونے والے حالیہ حادثے سمیت دیگر متاثرہ خاندانو ں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند،لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر کہا کہ

پڑھیں:

خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات

راولپنڈی پولیس نے خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کا شکار بنانے والے خواتین اور پولیس اہلکاروں سمیت 2 گینگز کو گرفتار کر لیا ۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ مجموعی طور پر شہریوں کو ہنی ٹریپ کرکے لوٹنے میں ملوث 16 ملزمان کی گرفتاری دوران ان سے نقدی اور اسلحہ بھی ملا۔صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد مشرقی افریقی خاتون اور اس کے شوہر سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا، گینگ کے قبضے سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ سوشل میڈیا پر شہریوں سے رابطہ کرکے انہیں ملاقات کے بہانے بلا کر گینگ کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر لوٹ لیتی تھی۔صادق آباد پولیس نے آفتاب عرف تابی گینگ کے 10 ارکان کو گرفتار کیا، جن میں خواتین اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، گینگ کے قبضے سے 5 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔ملزمان شہریوں کو بلیک میل کر کے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بناکر رقم بٹورتے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات
  • نئی نہروں پر احتجاج: 800 ٹینکرز پھنسنے سے صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
  • پنجاب میں ہنی ٹریپ میں ملوث دو بڑے گینگز گرفتار
  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلیے بُری خبر کا الرٹ جاری
  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی