Islam Times:
2025-12-13@23:03:26 GMT

کراچی، قاتل واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

کراچی، قاتل واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی

پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث موقع پر جاں بحق، جبکہ 18 سالہ احمد شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کوٹری میں افسوسناک حادثہ، ڈمپر کی زد میں آکر 6 سالہ بچی جاں بحق

کوٹری:

اناتانی محلے میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں گھر کے باہر کھیلنے والی چھ سالہ معصوم بچی ابیرا محمود تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچی سڑک کے قریب کھیل رہی تھی کہ اچانک گزرنے والے ڈمپر نے اسے ٹکر مار دی۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور مشتعل علاقہ مکینوں نے ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

تاہم بعد میں شہریوں نے ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے حادثے میں ملوث ڈمپر کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
  • کراچی میں ایک اور ٹینکر نے 12 سالہ بچے کی جان لے لی
  • کورنگی میں واٹر ٹینکر حادثہ، گرفتار ڈرائیور کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور بچہ جاں بحق
  • کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کو کچل دیا
  • کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوٹری میں افسوسناک حادثہ، ڈمپر کی زد میں آکر 6 سالہ بچی جاں بحق
  • کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ ڈرائیور، مالکان کے خلاف درج
  • واٹر ٹینکر نے ایک او طالبعلم کی جان لے لی،مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی