2025-04-24@17:40:20 GMT
تلاش کی گنتی: 37
«ڈگری تک»:
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب ( پی ڈی ایم اے) نے اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویواورگرمی کی لہر برقرار رہے گی اور اپریل کےاختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بہاولپور، رحیم یارخان، ڈی جی خان،ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ لاہور سمیت میدانی علاقوں میں تقریباً 40 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ چولستان کےاضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی...
لاہور: پنجاب میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کے نرغے میں ہے اور خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ گرمی کی شدت بڑھنے سے گھروں دفاتر میں اے سیز کا استعمال بڑھ گیا ہے ۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دو تین روز تک بارش کا امکان نہیں ، موسم خشک رہے گا اور گرمی مزید بڑھے گی۔ دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم...
— فاائل فوٹو پنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔اپریل کے اختتام تک درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج پارہ 40 تک جانے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت تقریباً 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں گے۔چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی...
ملک کے میں شدید گرمی نے عوام کو بے حال کر دیا ہے۔ سورج کی تپش میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز درجہ حرارت جیکب آباد میں سب سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپورخاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی اور دادو میں پارہ 41 ڈگری کو چھو گیا، جہاں شہریوں نے گرمی سے بچنے کے لیے سمندری ہواؤں کا سہارا لیا، لیکن ہیٹ ویو کا اثر ہنوز برقرار...
کراچی: شہر قائد میں ہیٹ ویو کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال بدھ 23 اپریل تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زائد ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ جمعرات سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرم و مرطوب موسم کی توقع ہے۔ کراچی میں ہیٹ ویو کے خاتمے کے بعد بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
فائل فوٹو این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کے امکان سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مٹھی، بہاولنگر، نوابشاہ 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اور گلگت میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
سٹی42: "ہیٹ ویو" نے سندھ میں گرمی کو اپریل کے دوسرے ہفتے ہی جون جولائی کی سطح پر پہنچا دیا۔ سندھ کے ایک شہر میں آج ٹمپریچر 49 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا جب کہ کراچی میں آج نسبتاً کم گرمی پڑی اور ٹمپریچر 38 ڈگری سیلسئیس تک رہا۔ شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) میں ٹمپریچر 49 ڈگری سییلسئیس تک پہنچ گیا جو اس شہر میں ٹمپریچر میں 8 ڈگری کا اضافہ ہے۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ سندھ میں گرمی کی یہ لہر کل 18 اپریل تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا موسم محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے زیادہ ہونے کے...
کوئٹہ: بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آ گیا اور درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور قلات میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25، ژوب میں 35، سبی میں 46، تربت میں 43، نوکنڈی میں 43، چمن میں 36، گوادر اور جیوانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گردونواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا...
محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کے لیے ہیٹ ویو الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والے محکمے نے کہا کہ گرمی کی جاری لہر کے زیر اثردن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6 تا 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے6 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، حیدرآباد اور جامشورو...
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔ صوبے میں دن کی طرح رات میں بھی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ کل سے 11 اپریل کے درمیان لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں بادلوں کا سسٹم داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم ہواؤں کے بادلوں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے سے ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں قدر کمی آنے کے امکانات ہیں۔
— فاائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنےکی پیش گوئی کر دی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ٓکراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سےکم درجہ حرارت 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر میں آج شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔
کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت بڑھ گئی، جس سے شہری بے حال ہو گئے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی ریاست راجستھان پر موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں غیر فعال ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں بلوچستان کی گرم ریگستانی اور شمال مغربی ہوائیں ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ شہر قائد میں گرمی کی یہ لہر منگل تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جب کہ آج سے اتوار تک درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا...
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آئندہ 3 روز گرم وخشک موسم کے دوران پارہ 39ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے تاہم نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورت حال کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہرمیں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب حدت برقرار ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آئندہ تین روزکے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں پہلے پہرکے دوران منقطع رہ سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں بلوچستان کی شمال مشرقی گرم وخشک ہوائیں چلنے کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ پارہ 39ڈگری کو چھوسکتا ہے۔ ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق گرم موسم کے دوران ہوا...

عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں کوہ ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گاجس سے پانی کی فراہمی اور غذائی تحفظ کے لیے خطرات میں اضافہ ہوگا۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوکش اور ہمالیہ کے گلیشیئر پانی کی فراہمی کے اہم ترین ذرائع ہیں جس سے تقریباً 2 ارب افراد کے لئے پینے کا پانی، آبپاشی، ہائیڈرو پاور اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں مددمل رہی ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ گلیشیئر تیزی...
کراچی: شہر قائد میں گرمی کی موجودہ لہر برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا، دن کے اوقات میں قدرے گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں بدھ تک گرمی کی شدت برقراررہ سکتی ہے اور جمعرات سے موجودہ گرمی کی لہر میں کمی آنا شروع ہوگی۔ گرمی کی حالیہ لہر بھارتی راجستھان و...
کراچی: منگل کو شہر میں بدستور گرم دن ریکارڈ ہوا اور پارہ 39.5 ڈگری رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب شہری ہیٹ ویو سے بچ گئے، بدھ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے اور کل تندوتیز سمندری ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ راجستھان پر موجود دباؤ کے سبب معطل سمندری ہواؤں کے سبب منگل کو شہر میں ایک اور گرم دن ریکارڈ ہوا جس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ دن کے مقابلے میں مزید اضافے سے 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 21 فیصد ہونے کے سبب شہری ہیٹ ویو جیسے غیر معمولی موسمی صورتحال سے محفوظ رہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق...
کراچی میں گرمی نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور ہلکی خنکی کے ساتھ موسم خشک محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہر میں شمال مشرقی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب کراچی کی ہوا کا معیار بھی بدستور...
وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتراضلاع میں آج موسم خشک اور شمالی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ سرد رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر قلات میں منفی 2 ڈگری، نوکنڈی میں 8 ڈگری، سبی میں 9 ڈگری، گوادر میں 12، تربت میں 14 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
فوکل پرسن محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ ہفتے شہر قائد کا موسم گرم رہے گا، پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم 12 مارچ سے موسم پھر سے تبدیل ہوگا اور ہوائیں چلیں گی تاہم کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔ فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق آئندہ چند روز تک کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ انجم نذیر ضیغم نے کہا کہ آئندہ ہفتے شہر قائد کا موسم گرم رہے گا، پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم 12 مارچ سے موسم پھر سے تبدیل ہوگا...
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسم سرد سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ دیر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک، پارہ چنارمیں منفی 2 اور مالم جبہ منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ، کاکول میں صفر، چترال ایک ڈگری اور ڈیرہ میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ پشاور شہر کا درجہ حرارت 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ چند ایک مقامات پر دھند چھائے رہنے کی بھی توقع ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک ریکارڈ یا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور ژوب میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور تربت میں 17، نوکنڈی میں 12 اور چمن میں 7 ، گوادر میں 17 اور جیوانی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی : شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے سبب گرمی بڑھ گئی ، درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیر اور منگل کو درجہ حرارت 34 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ کراچی میں شمال مغربی ہواؤں کے اثرات کے خاتمے اور بیشتر وقت سمندری ہوائیں چلنے کے سبب دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ مزید ایک ڈگری اضافے سے 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل کو دن کے وقت موسم نسبتاً گرم ریکارڈ ہو سکتا ہے،...
کراچی: شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے سبب حدت بڑھ گئی، درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافہ ہوگیا، پیر اور منگل کو درجہ حرارت 34 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ شہر میں شمال مغربی ہواؤں کے اثرات کے خاتمے اور بیشتر وقت سمندری ہوائیں چلنے کے سبب دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ مزید ایک ڈگری اضافے سے 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل کو دن کے وقت موسم نسبتا گرم ریکارڈ ہو سکتا ہے، اس دوران زیادہ...
پشاور: خیبر پختونخوا میں موسم سرد اور خشک ہے جب کہ درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ چترال ،دیر سوات میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت گزشتہ روز 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا ، مالم جبہ اور کالام منفی 2 ، چترال دروش میں صفر رہا۔ چترال لوئر کا درجہ حرارت 2، دیر 4، ڈی آئی خان کا 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ: بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک گر گیا جب کہ کئی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلات، مستونگ، قلعہ عبداللہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ اسی طرح نوشکی، چاغی، گودار، تربت اور پنجگور میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اور قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں منفی 7، ژوب میں منفی ایک، سبی میں...
سوات، شانگلہ، کوہستان ،مانسہرہ، بٹگرام ،تور غر، باجوڑ میں مطلع ابر آلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سوات، شانگلہ، کوہستان ،مانسہرہ، بٹگرام ،تور غر، باجوڑ میں مطلع ابر آلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا کالام میں کم سے کم درجہ حرارت...
کوئٹہ: بلوچستان میں موسم بدستور شدید سرد ہے جب کہ قلات میں درجہ حرارت منفی 8 تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح زیارت میں منفی 8 اور ژوب میں منفی 2 ، سبی میں 7، تربت میں 10،چمن میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اُدھر نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، گوادر میں 10 اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پی ٹی وی میں ڈگریوں کی تصدیق 31 جنوری تک مکمل کر لیں گے‘ عطاتارڑاسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ اسوقت پی ٹی وی میں 12 لاکھ روپے ماہانہ سے اوپر کوئی اینکر نہیں‘میں نے نجی چینلز سے اینکر لا کر مالکان سے تلخیاں مول لیں‘ پی ٹی وی کے ذمہ آئی سی سی کی ادائیگیاں ایک ارب روپے سے تجاوز کر گئی تھیں۔میچ کے دوراناچانک نشریات بند ہو گئیں،پی ٹی وی میں ڈگریوں کی تصدیق 31 جنوری تک مکمل کر لیں گے‘ جعلی ڈگری والے 200 ملازمین بھی نکالنے پڑے تو نکالوں گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان کے...
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے 2023 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی “مصنوعی سورج” مشین EAST کے ذریعے جوہری فیوژن کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اس نے 1,000 سیکنڈز تک پلازما کا تسلسل برقرار رکھا، جب کہ 2023 میں قائم 403 سیکنڈز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ یہ کامیابی توانائی کے نئے ذرائع کی تلاش میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔ رپورٹ کے مطابق توانائی کی ضروریات کے لیے جوہری فیوژن تیار کرنا سائنسدانوں کا طویل عرصے سے ایک ہدف رہا ہے لیکن درجہ حرارت کو 100 ملین ڈگری سیلسیس (10 کروڑ) سے زیادہ تک پہنچانا اور اس کے طویل مدتی آپریشن کو برقرار رکھنا ہمیشہ ایک چیلنج ثابت ہوا ہے, تاہم، 1,000 سیکنڈ تک سسٹم کو مستحکم کرنے سے، سائنسدانوں...
کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کے رکنے سے سردی کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، اور شہر کا درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 24 جنوری سے شمال مشرقی سمت سے ٹھنڈی ہوائیں دوبارہ کراچی پہنچنے کا امکان ہے، جس سے سردی ایک بار پھر زور پکڑ سکتی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم مزید سخت ہو سکتا ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، اور بالائی خیبر پختونخوا کے عوام بارش اور برفباری کے لیے تیار رہیں، کیونکہ وہاں موسمی حالات مزید خراب ہونے کی توقع ہے۔ سردی کی یہ لہر ملک کے...
بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو دس سال بعد اپنی انجینئرنگ کی ڈگری مل گئی۔ اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ ڈگری کے حصول کے وقت کانووکیشن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آریان کانووکیشن سے پہلے ریہرسل اور پھر والدہ کے ساتھ ڈگری وصول کررہے ہیں۔ A post common by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan) ڈگری کے حصول کےلیے کارتک ممبئی میں ’’ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی‘‘ پہنچے تھے۔ جہاں ان کے مداحوں نے بھی انھیں ڈگری کی مبارکباد پیش کی۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں اداکار کو اپنے اساتذہ کے ساتھ بات چیت کرتے اور طلبا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کارتک...
برطانیہ میں برفانی طوفان کے باعث مکانات اور گاڑی برف میں چھپ گئی ہے لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے مختلف علاقے شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں ہیں،جب کہ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران سرد موسم اور مزید برفباری سے خبردار کیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح مانچسٹر میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور مقامی حکومت کی جانب سے زرد انتباہ جاری کیا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ لیسٹر شائر کو سیلابی صورت حال کابھی سامنا ہے۔ فائر اینڈ ریسکیو سروس کی جانب سے کئی مقامات پرسیلاب میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا گیا ہے۔