بلوچستان میں موسم شدید سرد؛ درجہ حرارت منفی 8 ڈگری تک گر گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان میں موسم بدستور شدید سرد ہے جب کہ قلات میں درجہ حرارت منفی 8 تک گر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔
کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح زیارت میں منفی 8 اور ژوب میں منفی 2 ، سبی میں 7، تربت میں 10،چمن میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اُدھر نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، گوادر میں 10 اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں منفی
پڑھیں:
چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
چترال(نیوز ڈیسک) بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث خطے میں موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا ہے، جبکہ ژالہ باری اور ندی نالوں میں طغیانی نے زراعت اور مقامی زندگی پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔
تازہ صورتحال کے مطابق چترال اور اس کے مضافات میں موسلا دھار بارشوں اور بالائی پہاڑی سلسلوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چترال کی وادی کالاش میں شدید ژالہ باری سے باغات اور کھڑی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں،جس پر کاشتکاروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ تیار فصلیں اور پھلدار درخت چند لمحوں کی ژالہ باری میں تباہ ہو گئے، جس سے انہیں مالی طور پر بڑا نقصان ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال علاقائی معیشت پر گہرے اثرات ڈالے گی۔
ادھر شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، بعض علاقوں میں برساتی نالے سیلابی شکل اختیار کر چکے ہیں، جس سے آمد و رفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے چترال اور کالام میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی نشاندہی کی ہے، چترال میں درجہ حرارت 15 اور کالام میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اپریل کے مہینے میں غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری طرف، جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع جیسے ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور پشاور میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ڈیرہ میں درجہ حرارت 39، بنوں میں 35 اور پشاور میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور کوہستان میں مزید بارش، ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں