کراچی؛ اگلے 3 روز کے دوران پارہ 39 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کراچی:
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آئندہ 3 روز گرم وخشک موسم کے دوران پارہ 39ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے تاہم نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورت حال کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہرمیں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب حدت برقرار ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ آئندہ تین روزکے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں پہلے پہرکے دوران منقطع رہ سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں بلوچستان کی شمال مشرقی گرم وخشک ہوائیں چلنے کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ پارہ 39ڈگری کو چھوسکتا ہے۔
ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق گرم موسم کے دوران ہوا میں نمی کاتناسب 25 تا 35فیصد کے درمیان رہنے کے سبب غیرمعمولی گرمی کا کوئی امکان نہیں ہے بلکہ گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت جتنی محسوس ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ شام کے وقت سمندری ہوائیں فعال ہوجائیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35.
دیہی سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 44.5 ڈگری جبکہ شہید بے نظیرآباد میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے دوران کے سبب
پڑھیں:
سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
فائل فوٹوبلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خنک ہے۔
محکمۂ موسمیات نے سبی و نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اندرونِ بلوچستان شمالی اضلاع میں موسم ہلکا سرد اور جنوبی وسطی علاقوں میں گرم ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔