کراچی میں شدید گرمی، پارہ 39 ڈگری تک پہنچ گیا، کل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کراچی:
منگل کو شہر میں بدستور گرم دن ریکارڈ ہوا اور پارہ 39.5 ڈگری رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب شہری ہیٹ ویو سے بچ گئے، بدھ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے اور کل تندوتیز سمندری ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
راجستھان پر موجود دباؤ کے سبب معطل سمندری ہواؤں کے سبب منگل کو شہر میں ایک اور گرم دن ریکارڈ ہوا جس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ دن کے مقابلے میں مزید اضافے سے 39.
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق آج سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے، بتدریج معتدل ہونے والے موسم کے بعد اگلے چندروز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 34 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق جمعرات کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں کے سبب موسم معتدل رہنے کی توقع ہے، معمول سے تیز ہوائیں عریبین سی میں موجود ہائی پریشر کے باعث چلیں گی۔
موجود گرمی کی لہر کے نتیجے میں دیہی سندھ کے مختلف اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 42 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریکارڈ ہوا کا امکان کے سبب
پڑھیں:
19 دسمبر سے شدید یخ بستہ موسم ,محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی
اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے 19 دسمبر سے سرد ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی. جس درجہ حرارت میں مزید کمی اور شدید یخ بستہ موسم کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 12 سے 16 دسمبر کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سرد ہوائیں اور برف باری متوقع ہیں۔چترال، دیر، سوات اور گلگت بلتستان میں برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ناران، کاغان، استور، اسکردو، ہنزہ، چلاس اور غذر میں راستے بند ہونے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے تاہم بارش اور برف باری کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔علاقائی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، قراقرم ہائی وے پر بھی ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 19 دسمبر سے سرد ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا, جس سے رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی اور شدید یخ بستہ موسم کا امکان ہے۔بعض نشیبی علاقوں میں دھند اور حدِ نگاہ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔