برطانیہ میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
برطانیہ میں برفانی طوفان کے باعث مکانات اور گاڑی برف میں چھپ گئی ہے
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے مختلف علاقے شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں ہیں،جب کہ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران سرد موسم اور مزید برفباری سے خبردار کیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح مانچسٹر میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور مقامی حکومت کی جانب سے زرد انتباہ جاری کیا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ لیسٹر شائر کو سیلابی صورت حال کابھی سامنا ہے۔ فائر اینڈ ریسکیو سروس کی جانب سے کئی مقامات پرسیلاب میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ، صبح سے شدید گرمی، پارہ کتنا رہے گا؟
کراچی:
محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے ایک بُری خبر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ادارے کے مطابق موسم نہ صرف گرم بلکہ مرطوب بھی رہے گا، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے، جو حبس کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔
مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی
ماہرین موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس دوران ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ اس وقت ہوا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات پہلے ہی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر چکا ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، دھوپ میں سفر سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کی دیگر تدابیر اختیار کریں۔
Tagsپاکستان