2025-04-22@12:02:25 GMT
تلاش کی گنتی: 9599
«مواقع کی»:
نہروں کا معاملہ،خیبرپختونخوا حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) سندھ اسمبلی میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد کی منظوری کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے سے متعلق متحرک ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے پی نے سفارشات منظوری کے لیے وزیراعلی کے پی کوبھیج دیں جن میں وزیراعلی سے صوبائی اسمبلی سے قرارداد پاس کرنیکی استدعا کی گئی ہے۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی قرارداد سے چشمہ رائٹ بینک کینال کا منصوبہ حذف کرنے کا مطالبہ کیاجائے، سندھ اسمبلی سے پاس ہونے والی قرارداد کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایا جائے، حکومت اگر کوئی اور کارروائی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پلسر گولڈاورآئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی لوکل اورفارن انویسٹر کے لئے آسان اورقابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کامعدنیات کے خزانے کی سرویلنس موثر بنانے کا حکم پنک سالٹ کو خام کی بجائے ویلیو ایٹڈ پروڈیکس کی شکل میں ایکسپورٹ کو ترجیح دی جائے گی۔بریفنگ راک سالٹ سے ویلیو ایٹڈ مصنوعات کیلئے سپیشل اکنامک زون کی تجویز کا جائزہ قائدآباد میں سپیشل اکنامک زون کو دس سال کے لئے ٹیکس فری قرار دینے کا بھی جائزہ لیاگیا قائد آبادسپیشل اکنامک زون میں بنیادی انفراسٹرکچر بھی فراہم کیا جائیگا چنیوٹ میں...
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کی تشکیل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔بینچ کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کی گئی ، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بانء پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر 23 اپریل کو سماعت ہونی تھی۔
روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ روانڈا کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر Olivier J.P Nduhungirehe کی آج وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی. وزیر اعظم نے روانڈا کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور صدر پال کاگامے (Paul Kagame) اور وزیر اعظم ایڈورڈ اینگیرینٹے (Edouard Ngirente) کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر کاگامے کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے روانڈا کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی تبادلوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بین الاقوامی فنانشل ادارے رواں سال سونے کی قیمتیں مزید بڑھنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں پاکستان میں 24 قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت تین لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 3300 ڈالر تک پہنچ گئی ہے.(جاری ہے) پاکستان جیمز، جیولرز اینڈ مینو فکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارش جاوید نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ امریکہ کی جانب سے چین پر ٹیرف لگنے سے پہلے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 80 ہزار کے لگ بھگ...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ 5 اکتوبر 2024ء کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، پولیس کی درخواست پر ناقابل ضمانت...
لاہور: پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 میں حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ہر سرکاری یا پرائیویٹ ادارے کا اکاؤنٹس افسر ٹیکس کٹوتی اور رقم خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا۔ بل کے متن کے مطابق اگر افسر غفلت برتے گا تو خود اس ٹیکس کی رقم ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے ملازم کی تنخواہوں کی تفصیل نہ ہونے کے باعث ٹیکس چوری ہوتا تھا اور ٹیکس خود جمع کروانے والے متعدد اشخاص کم تنخواہ ظاہر کیا کرتے تھے۔ ترمیمی بل کے مطابق محکمہ ایکسائز...
قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا در کھٹکٹا دیا۔ گزشتہ دنوں مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے تاہم امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ تاہم اب انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ تاحال اپنے واجبات کے انتظار میں! سابق کوچ جیسن گلیسپی کا موقف ہے کہ پی سی بی نے ان کے ساتھ...
عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز لاہور: بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ کی تشکیل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ بنچ کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی کی عدم دستیابی کی وجہ سے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کازلسٹ منسوخ کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر 23 اپریل کو سماعت...
وکلا نے خبردار کیا ہے کہ جب تک دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو مستقل طور پر ختم نہیں کیا جاتا، یہ احتجاج جاری رہے گا۔ وکلا برادری کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے سندھ کے پانی کے حصے پر ڈاکہ ہیں اور ان کے خلاف ہر قانونی، جمہوری اور آئینی طریقے سے مزاحمت کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ میں نئی نہروں کی تعمیر کے معاملے پر وکلاء برادری سراپا احتجاج بن گئی، کراچی میں وکلا برادری نے دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا۔ سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا...
کراچی: شاہ فیصل کالونی میں پارک کی زمین پر قبضے کے خلاف جماعت اسلامی کے یو سی چیئرمین نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست گزار چیئرمین یوسی 2 الفلاح شاہ فیصل ٹاؤن سیف الدین نے درخواست عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ شاہ فیصل کالونی کے قائداعظم پارک پر نامعلوم افراد کی جانب سے قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ 2022 میں کے ایم سی نے مذکورہ پارک کا کنٹرول ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کو منتقل کیا تھا۔ نامعلوم افراد پارک کے گرد دیوار بنا کر غیر قانونی تعمیرات کر رہے ہیں۔ ڈی جی پارکس، کمشنر کراچی سمیت دیگر حکام کو شکایت...

اپوزیشن اور قوم پرست جماعتیں عوام میں اضطراب نہ پھیلائیں‘چولستان کینال منصوبے پر کاپچھلے سال سے رکا ہوا ہے.مرادعلی شاہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اپوزیشن اور قوم پرست جماعتوں سے عوام میں اضطراب نہ پھیلانے کی درخواست کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ چولستان کینال منصوبے پر کام گذشتہ سال جولائی سے رکا ہوا ہے جبکہ سندھ کے اعتراض کی وجہ سے قومی معاشی کونسل میں اس منصوبے کی منظوری نومبر سے رکی ہوئی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر معاملات ہمارے ہاتھ سے نکلے تو ہر قسم کی کال دیں گے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے معاملے پر سب سے پہلے ان کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا تھا سندھ حکومت یہ کینال کبھی بننے نہیں دے گی کراچی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس میں رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے جواب جمع کرا دیا ہے سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کے ٹرانسفر اور سنیارٹی کیخلاف درخواست پر سماعت کی بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان، شاہد بلال، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل تھے.(جاری ہے) رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے جواب جمع کروا دیا جس کے ساتھ متعلقہ دستاویزات بھی جمع کرائی گئیں دستاویزات میں تبادلے سے متعلق ہونے والی خط وکتابت اور نوٹیفکشنز شامل ہیں جواب میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری قانون...

گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں گندم کی مناسب قیمت مقرر کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر وکیل وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ اگر درخواست گزار وقت پر آ جاتے تو ہم کچھ کر لیتے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ کو نہیں معلوم کہ فصل کب تیار ہوتی ہے، اگر آپ کا یہ حال ہے تو آگے کیا ہوگا۔ وکیل نے دلائل دیے کہ گندم کا معاملہ پنجاب کابینہ کے سامنے زیر...
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے ان کا لندن میں قیام طویل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے ان کے لندن کے کلینک میں مزید چیک اپ کیے جائیں گے۔ نواز شریف کی پاکستان واپسی کی ٹکٹ کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں مقیم ن لیگ کے کارکن نواز شریف کو کنونشن میں بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے وفاقی حکومت اگر کینال معاملے پر بات چیت چاہتی ہے تو یہ خوش آئند ہے۔وزیرِ اطلاعات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کینال کا معاملہ عوامی نوعیت کا ہے اور سندھ حکومت سندھ کے عوام کی نمائندگی کر رہی ہے، اس نے مختلف اوقات میں اس معاملے پر اعتراضات کیے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کینال کے معاملے کو فورم پر ڈسکس کیا ہے۔ کراچی میں بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں: شرجیل انعام میمنوزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں۔ شرجیل میمن...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں وکیل درخواست گزار کو جواب الجواب جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار ججز کے وکیل منیر اے ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تمام فریقین کے تحریری جوابات آچکے ہیں، کیا آپ ان پر جواب الجواب دینا چاہیں گے؟ سینیئر وکیل منیر اے ملک نے جواب دیا کہ جی میں جواب الجواب تحریری طور پر دوں گا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا آپ کو کتنا وقت چاہیے ہوگا؟ وکیل نے جواب دیا کہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ, دورے کے دوران وزیراعظم صدر اردوان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ حالیہ عالمی و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دیرینہ اتحادیوں اور تزویراتی شراکت داروں کے طور پر، پاکستان اور ترکیہ باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے غیر معمولی رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کی شکل میں قیادت کی سطح کا طریقہ کار بھی تشکیل دیا ہے۔ HLSCC کا 7 واں اجلاس...
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا جس میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔ کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا، مائیکل سلیٹر پر 2023 کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی ایک الزامات لگے تھے۔ عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں اس لیے ری ہیب بھی آسان کام نہیں رہا۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں 4 سال قید کی سزا سنائی تاہم وہ ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔ واضح رہےکہ مائیکل سلیٹر...

رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2025ء) کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ ہمیں اپنے اوورسیز پاکستانیوں پر فخر ہے جو اپنے وطن سے دور رہ کر دیگر ثقافتوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں ل۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی معیشت کی بحالی کے لیے خصوصی کاوشیں ملکی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم وطن سے دور رہ کر بھی وطن کی بہبود کے لیے ہر لمحہ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اِردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ خطے کی صورت حال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، میزبان صدر اِردوان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ حالیہ عالمی و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ دیرینہ اتحادیوں اور تزویراتی شراکت داروں کے طور پر پاکستان اور ترکیہ باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے غیر معمولی رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون اور ہم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے پالیسی طلب کر لی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے حکم جاری کیا۔حکم نامے کے مطابق اپیلیوں پر جلد سماعت کی درخواست دائر ہوئی، کیس فکس کرنے کی پالیسی سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل رپورٹ جمع کرائے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے تاہم اب تک اپیلیں سماعت کے لئے مقرر نہیں کی گئیں۔ اے ٹی سی لاہور نے علی امین...
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ ہو گئے۔ دورے کے دوران وزیراعظم، صدر اردوان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی امور اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان اور ترکیہ دیرینہ اتحادی اور اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر اعلیٰ سطحی روابط کی روایت کو مسلسل فروغ دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کا ساتواں اجلاس رواں سال 12 اور 13 فروری کو اسلام آباد میں ہوا تھا، جس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے کی تھی۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق...
لاہور: ہائی کورٹ نے جعلی و غیر ضروری کیسز کے خاتمے کے لیے درخواست گزار کا مقدمات کے لیے عدالت آنا لازمی قرار دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں جعلی اور غیر ضروری مقدمات کی روک تھام کے لیے بڑا اور تاریخی فیصلہ سنا دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد اب مدعی یا درخواست گزار کو خود عدالت میں پیش ہونا لازم ہوگا اور بائیو میٹرک کے بغیر کوئی بھی کیس درج نہیں ہوسکے گا۔ فیصلے کے مطابق پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں اب کسی بھی قسم کا مقدمہ دائر کرنے کے لیے مدعی کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ درخواست گزار کی تصویر بھی ویب...
اسلام آباد: پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی۔ پی ای سی گورننگ باڈی اجلاس میں ینگ انجینئرز فورم کے قیام کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ ینگ انجینئرز نیشنل فورم نوجوان انجینئرز کا نمائندہ پلیٹ فارم ہوگا۔ ملک بھر سے ینگ انجینئرز کی ایسوسی ایشنز کو فورم میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ فورم ینگ انجینئرز کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا، ینگ انجینئرز کی لیڈر شپ اور اسکل ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ فورم کے تحت نوجوان انجینئرز کے لیے ٹریننگز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ نوجوان انجینئرز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔ چیئرمین پی...
ڈاکٹر جمشید نظر دنیا بھر میں ہر سال 22اپریل کومدر ارتھ ڈے ” عالمی یوم ارض”منایا جاتا ہے جس کا مقصدزمین پر رہنے والے انسانوں کو زمین کے مسائل اور مشکلات سے متعلق آگاہ کرنا اوراس بات کا شعور پیدا کرنا ہے کہ انسانوں سمیت دیگر جانداروں کے رہنے کے قابل واحد سیارے ”زمین ”کوہر طرح کی آفات اور آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ زمین کا عالمی دن منانے کا آغاز سن1970 میں امریکہ سے ہواتھا جس میں20ملین لوگوں نے حصہ لیا تھا۔موجودہ سال اس عالمی دن کا موضوع ہے (OUR POWER, OUR PLANET) یعنی ہر جاندار کی سب سے بڑی طاقت اور قوت کرہ ارض ہے کیونکہ زمین سے ہی ہم اپنی خوراک...
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا ہے، جرم قبول کرنے میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔ مائیکل سلیٹر پر 2023ء کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی الزامات لگے تھے۔ کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا۔ عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں۔ عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس میں سے ایک سال سے زائد وہ جیل میں گزار چکے ہیں۔ واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے نمائندے نے بتایا کہ گزشتہ سال گرفتار ہونے والے ایک ریٹائرڈ ایئر مارشل کو بغاوت سمیت متعدد الزامات میں سزا سنائی گئی ہے اور انہیں پاک فضائیہ کے میس میں حراست میں رکھا گیا ہے۔ مقامی انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کو جنوری 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی اہلیہ نے ان کی بازیابی کے لیے پروانہ حاضری شخص جاری کرنے کی پٹیشن دائر کی تھی۔ اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ نے پیر کو جاری اپنی ایک رپورٹ میں متنبہ کیا کہ اربوں ڈالر کی رقم اینٹھنے والے سائبر فراڈ کے ایشیائی جرائم کے نیٹ ورکس اب عالمی سطح پر اپنی کارروائیوں کو پھیلاتے جا رہے ہیں۔ ادارے کا مزید کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں سرکاری پابندیاں ایسے گروپوں پر قابو پانے میں ناکام ہوتی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ چینی اور جنوب مشرقی ایشیائی گروہ سرمایہ کاری، کرپٹو کرنسی، رومانس کے نام پر اور دیگر گھوٹالوں کے ذریعے متاثرین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) کے مطابق سائبر فراڈ اب ایک...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون ٹیچر کو دوران میچ گراؤنڈ میں پیپر چیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ میچ کے دوران جب کمیرہ خاتون پر پڑا تو وہ توجہ کا مرکز بن گئیں اور کمنٹیٹر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ٹیچر بچوں کے پیپرز چیک کر رہی ہیں اور اگر یہ زیادہ پرجوش ہوئیں تو ایک آدھا اسٹوڈنٹ کو ویسے ہی پاس ہو جائے گا‘۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مزاحیہ تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے کہا کہ استاد اپنی ڈیوٹی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ View this post on...
گذشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کے بل کی عدم منظوری پر وزیر اعلی مریم نواز نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ مریم نواز نے ارکان اسمبلی مطلوبہ تعداد پورے نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا، ان کی جانب سے بل کی منظوری کے لئے ممبران کو آج ہر صورت پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ممبران اسمبلی کو آج کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلی مریم نواز کے احکامات پہنچا دیے گئے۔ نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد...
اسلام آباد: پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ پی ایف یو جے کی درخواست بھی پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کر دی گئی، سماعت کی آئندہ تاریخ مرکزی کیس کے ساتھ مقرر ہوگی۔ اس سے قبل پی ایف یو جے، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستیں بھی اسی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
اسلام آباد: ججز ٹرانسفر کیس میں رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔ جمع کروائے جواب میں کہا گیا کہ سیکریٹری قانون کا جسٹس خادم سومرو کے تبادلے سے متعلق خط موصول ہوا، سیکریٹری قانون کا خط چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو پیش کیا گیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی منظوری سے سیکریٹری قانون کو آگاہ کیا، سیکریٹری قانون نے جسٹس خادم سومرو کی رضامندی کے بعد تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے جواب کے ہمراہ متعلقہ دستاویزات بھی جمع کروا دیں جس میں تبادلے سے متعلق ہونے والی خط و کتابت اور نوٹیفکیشنز شامل ہیں۔
یہ اعلان کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کانفرنس میں تقریر کریں گے بہت سے ان لوگوں کے لیے حیران کن تھا جو ایرانی معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ خاص طورپر ایران سے متعلق حالیہ پیش رفت کے تناظر میں تو یہ اعلان زیادہ تعجب خیز تھا۔ تاہم پھر اچانک عباس عراقچی کی تقریر کو منسوخ کردیا گیا۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے واضح کیا ہے کہ وزیر خارجہ کی تقریر جو پیر کو کارنیگی انڈومنٹ کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کی جانی تھی، تبدیلیوں کے بعد منسوخ کر دی گئی۔ تقریر مباحثہ میں تبدیل ایرانی مشن نے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹی20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی، اس میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے 47 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی ٹی20 کیرئیر میں 13 ہزار رنز بناکر اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 14 ہزار 562، ایلکس ہیلز 13 ہزار 610، شعیب ملک...
بالی ووڈ کی داکارہ جیکولین فرنینڈس نے ایسٹر کے موقع پر ایلون مسک کی والدہ مائے مسک کے ہمراہ ممبئی کے مشہور سدھی ونایک مندر کا دورہ کیا۔ سوشل میڈیا پر جیکولین فرنینڈس اور مائے مسک کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں جیکولین سنہرے رنگ کے لباس میں، سر پر دوپٹہ لیے نظر آرہی ہیں جبکہ مائے مسک نے پیلے رنگ کا پرنٹڈ سوٹ پہنا ہوا ہے۔ دونوں کو مندر میں پوجا کرتے اور پجاریوں سے آشرواد لیتے دیکھا گیا۔ مائے مسک ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی کتاب A Woman Makes A Plan کے ہندی ترجمے کی تقریب رونمائی میں شریک ہو رہی ہیں۔ جیکولین نے اس موقع پر کہا، ’مائے...
لاہور‘ اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ میانوالی (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) خیبر پی کے میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں سرغنہ سمیت 6 اور پنجاب میں 10 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک اور جنوبی وزیرستان میں 20 اور 21 اپریل کو خوارج دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں 5 خوارج مارے گئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں دوسری کارروائی کے دوران خوارج کا سرغنہ ذبیح اللہ عرف زاکران مارا گیا۔ خوارج کا سرغنہ سکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بچہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سے ہاتھ ملانے آتا ہے لیکن وہ ہاتھ ملانے سے انکار کر دیتے ہیں۔ آسٹریلوی اسٹار کے ہاتھ ملانے سے انکار کی ویڈیو بچے نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ان سے سلام کر رہا ہوں اور یہ اپنے اسٹائل دکھا رہے ہیں‘۔ View this post on Instagram A post shared by Hamza Khan (@chotebhaibadebhai02) ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ زینب علی لکھتی ہیں کہ اس تاریخی بےعزتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ علی حسن لکھتے ہیں کہ میں...
لاہور( این این آئی)لاہو رالیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت دیگر ڈسکوز نے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ کر لیا۔کمپنیوں نے مالی سال کی تیسر ی سہ ماہی کی مدمیں ریلیف دینے کی درخواستیں دائر کیں ،تقسیم کارکمپنیوں نے51ارب روپے کے ریلیف پرمبنی درخواستیں دائرکیں ۔نیپرا کی جانب سے 29اپریل کو درخواستوں پرسماعت کی جائے گی۔کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن چارجزکی بنیادپرصارفین کوریلیف دینے کافیصلہ کیا ہے ، مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری، فروری اورمارچ کی بنیادپرریلیف ملے گا۔
رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑنے ریمارکس دیے کہ شریک ملزم کے اعترافی بیان کی قانونی حیثیت کیا ہوتی ہے، اس کیس میں جو کچھ ہے بس ہم کچھ نہ ہی بولیں تو ٹھیک ہے۔ 9 مئی مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید کے ریمانڈ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی، ریمانڈ کیخلاف درخواست میں لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ کو مقدمے سے بری کردیا۔ یہ بھی...
لاہور: چولستان کے ریگزاروں میں آج ایک تاریخی صبح کا آغاز ہوا، جب پہلی بار ایک نایاب جنگلی جانور کیراکل بلی کو قدرتی ماحول میں شکار کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ نایاب منظر اس وقت مزید دلکش بن گیا، جب کیراکل بلی کے آس پاس چنکارہ ہرنوں کا ایک ریوڑ بھی موجود تھا۔ واضح رہے کہ کیراکل بلی پاکستان میں معدومی کے خطرے سے دوچار جنگلی جانوروں میں شامل ہے اور اسے عموماً دیکھنا نہایت مشکل ہوتا ہے، خصوصاً چولستان جیسے خشک و نیم صحرائی علاقوں میں۔ اس کی موجودگی نہ صرف چولستان کے ماحولیاتی نظام کی صحت کی علامت ہے بلکہ وائلڈ لائف کی مسلسل نگرانی اور تحفظ کی کوششوں کا نتیجہ...
— فائل فوٹو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ گل نساء کی جانب سے شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کو 6 ماہ ہو گئے ہیں تاحال پولیس نے حتمی چالان جمع نہیں کرایا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ خودکش دھماکہ کیس، ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظکراچیکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں... شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔جس پر عدالت نے ریکارڈ کی فراہمی سمیت دیگر درخواستوں پر...
لاہور(نامہ نگار)گلبرگ میں لبرٹی چوک پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے سے سامان چرانے کی کوشش میں نوجوان لوہے کے جنگلے میں پھنس کر ہلاک ہوگیا ۔پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق تہہ خانے سے سامان چوری کرنے کی نیت آنے والا نامعلوم ملزم تہہ خانے میں لگے لوہے کے تنگ جنگلے میں منہ پھنس جانے سے ہلاک ہو گیا۔متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔اس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔
چوہدری شفقت محمود کی تعیناتی نے فتح جنگ کو بدل کر رکھ دیا، عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز فتح جنگ :تحصیل فتح جنگ میں تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی تعیناتی نے انتظامی نظام کو ایک نئی جہت دی ہے۔ ابزرور آئیز کے حالیہ عوامی سروے کے مطابق، ان کی تعینات کے بعد شہر میں تجاوزات میں نمایاں کمی آئی ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر ہوا ہے، اور انتظامی معاملات میں شفافیت نے عوامی اعتماد کو نئی جِلا بخشی ہے۔شہریوں نے اس بات کو سراہا کہ ویگنوں اور بسوں کو اب متعین اڈوں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جاتی، جس سے ٹریفک مسائل میں واضح کمی واقع...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔ ارتھ ڈے (Earth Day) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے، زمین کو محفوظ بنانے کیلئےآلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کے مشن میں سب سے آگے ہے، حکومت پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے، زمین کے تحفظ کیلئے سرسبز پنجاب مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پاکستان...
سپریم کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ جواب کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری قانون کا جسٹس خادم سومرو کے تبادلے سے متعلق خط موصول ہوا جو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ججز ٹرانسفر و سینیارٹی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنا جواب جمع کروادیا جواب میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی منظوری سے سیکریٹری قانون کو آگاہ کیا، سیکریٹری نے جسٹس خادم سومرو کی رضامندی کے بعد تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے جواب کے ہمراہ متعلقہ دستاویزات بھی جمع کرا دیں جن میں تبادلے سے متعلق ہونے والی خط و...
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے اپیلوں پر جلد سماعت کی درخواست پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے کیس فکس کرنے کی پالیسی طلب کر لی ہے۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل مقررہ وقت میں رپورٹ پیش...
— فائل فوٹو کراچی میں سٹی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار نے سٹی کورٹ میں ہڑتال کردی،آج صبح وکلاء نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کردیے جس کے بعد عدالت کے باہر سائلین کا رش گیا اور عدالتی کارروائی معطل ہوگئی۔ کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئیکراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔ سندھ بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وکلاء برادری کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔واضح رہے کہ سندھ بار کونسل نے نہروں کی تعمیر کے معاملے...
کوئٹہ میں ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء کبیر شاکر نے کہا کہ بدامنی، بے روزگاری کیوجہ سے صوبے کے عوام پریشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے 26 اپریل قومی سطح پر ہڑتال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ ہڑتال کسی پارٹی تنظیم کی نہیں، بلکہ پوری قوم کی ہے۔ تاجربرادری کی حمایت خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی دفتر میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کا پاکستان کیساتھ دینی رشتہ ہے۔ بدامنی، بے روزگاری کی وجہ سے بلوچستان...
اسلام ٹائمز: ایسا لگتا ہے کہ اگر موجودہ رجحان جاری رہا تو امریکہ افراط زر کے ساتھ کساد بازاری کے دور میں داخل ہو جائے گا۔ ایک تشویشناک منظر نامہ جسے ماہرین اقتصادیات 1970ء کی دہائی کی "جمود" کی طرف واپسی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ان مسائل کی وجہ سے نہ صرف ٹرمپ کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے بلکہ دنیا کے ساتھ امریکہ کے تعلقات بھی متاثر ہوئے ہیں اور بلا شبہ عالمی سطح پر خدشات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان حالات میں امریکہ کو عظیم بنانا ایک ناقابل حصول خواب لگتا ہے۔ تحریر: آتوسا دینیاریان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے من پسند پالیسیوں پر انحصار کرتے ہوئے دنیا کے بیشتر ممالک خصوصاً چین...
لندن(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہوں نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے۔ صدر ن لیگ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا ہے۔ ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔ معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
بھارت اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کو دیے گئے حق خودارادیت سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور مودی حکومت کا فوجی طرز عمل علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے جابرانہ قبضے، نسل پرستی اور ظلم و بربریت کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل و غارت اورخونریزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں گزشتہ کئی دہائیوں سے زیر التواء تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں بھارت کی ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بھارت کے سخت موقف نے کشمیر کو جنوبی ایشیا میں ایک جوہری فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے کیونکہ غیر ملکی قبضے کے تحت جموں و کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی منظم خلاف ورزیاں...
اسلام ٹائمز: بحرین کی سماجی و قانونی کارکن ابتسام الصیغ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حالیہ دنوں میں "جو" جیل میں پیش آنے والے واقعات کوئی اتفاقی حادثاتہ نہیں تھے، بلکہ یہ ایک ایسے قانونی بحران کا حصہ تھے، جس سے بحرین برسوں سے نبرد آزما ہے۔ انٹرویو: معصومہ فروزان بحرین ایک ایسا ملک ہے، جو حالیہ برسوں میں شدید بین الاقوامی دباؤ میں رہا ہے، کیونکہ اس ملک میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے۔ یہ ملک خاص طور پر انسانی حقوق کے شعبے نیز انفرادی آزادیوں اور سیاسی حقوق کے شعبوں میں شدید مسائل سے دوچار ہے۔ اس بحران کا سب سے واضح مظہر سیاسی قیدیوں کی صورت حال ہے، جو بحرین کی جیلوں...
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما) کے مطابق مارچ 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاما کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 مہینوں کے مطابق 46 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پاما کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 مہینوں میں اب تک پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 1 لاکھ سے بھی کم گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ پاکستان میں ایک عرصے کے بعد گاڑیوں کی...
اسلام آباد: رہنما پیپلز پارٹی شہادت اعوان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ نے کہا ہے کہ سمندر میں پانی ضائع ہو رہا ہے، سمندر میں پانی ضائع نہیں ہو رہا، پانی سمندر کی ضرورت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سجاول، ٹھٹھہ، بدین اور عمر کوٹ کو آ کر دیکھیں کہ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ٹھٹھہ میں سے کئی لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں، ان کی زمینیں سمندر کھا چکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما قیصر احمد شیخ نے کہا کہ مذاکرات ہوں گے تو اس میںمسئلے کا حل نکلے گا، بار بار کہا جا رہا...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے۔ ملک کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر مطلوبہ پیشہ ورانہ ہنر سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت اس سلسلے میں نیوٹیک کو ہر قسم کی فنڈنگ فراہم کرے گی۔ نیوٹیک ناقص کارکردگی والے تربیتی اداروں کو بلیک لسٹ اور اچھی کارکردگی والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ ملک کے نوجوان تربیت اور ہنر سیکھ کر قانونی طور پر ملک سے باہر جا کر خدمات فراہم کر سکیں۔ کہنے کی حد تک تو وزیر اعظم کی ہدایات مثبت اور نوجوانوں کے لیے نہایت حوصلہ افزا ہیں اور حکومت نے نواز شریف دور میں ملک سے باہر جانے کے خواہش...
بھارتی سپریم کورٹ نے یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیا المعروف "بیئر بائسیپس" کے خلاف جاری تحقیقات کے مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت 28 اپریل کو کی جائے گی۔ رنویر الہ آبادیا پر ان کے یوٹیوب شو "انڈیا از گاٹ لیٹنٹ" میں والدین اور جنسی موضوعات سے متعلق نازیبا تبصروں کے باعث متعدد ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ ان کیسز کے بعد 18 فروری کو سپریم کورٹ نے انہیں گرفتاری سے عبوری تحفظ دیا اور ان کا پاسپورٹ تھانے سائبر پولیس کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس سریاکانت اور جسٹس این کوتیسور سنگھ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے واضح کیا ہے کہ چونکہ تفتیش مکمل ہو...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاش تیزگام ایکسپریس کی اکانومی کلاس کے واش روم سے برآمد ہوئی۔(جاری ہے) واشنگ لائن میں بوگیوں کی صفائی کے دوران لاش برآمد ہوئی۔ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ لاش کورومال کے ساتھ واش روم کی چھت سے باندھا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔
سٹی 42: سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں ہوئیں جس میں 6 خوارج مارے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، پانچ خوارج ہلاک ہوئے ، جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران خوارج کمانڈر زبی اللہ عرف ذاکران مارا گیا،زبی اللہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
بلوچ یکجہتی کمیٹِی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری میں مزید 30دن کی توسیع کردی گئی۔ محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کے 30 روز مکمل ہونے پر توسیع کی گئی۔ ان کی گرفتاری میں توسیع محکمہ داخلہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو22مارچ کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ میں جاری دھرنے سے گرفتار کیا گیا، بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دعویٰ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ...
رہنماؤں نے کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال، افغان مہاجرین کی تضہیک اور زبردستی بے دخلی سمیت دیگر مسائل پت گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کی جانب سے 26 اپریل کو فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ آج ملی یکجہتی کمیٹی بلوچستان کے رہنماؤں کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں مسلم لیگ، اسلامی تحریک، جماعت اسلامی، جماعت اہل حدیث، جمعیت اتحاد العلماء، تنظیم اسلامی اور دیگر رکن جماعتوں کے ذمہ داران نے شرکت کیں۔ اجلاس میں غزہ و فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو بلوچستان بھر میں ہڑتال اور افغان مہاجرین کی تضہیک، زبردستی بے دخلی سمیت بلوچستان...
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں چھ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک کارروائی شمالی وزیرستان اور دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی۔ شمالی وزیرستان کے علاقے زمک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور موثر کارروائی کرتے ہوئے پانچ خوارج کو ہلاک کردیا۔ دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی جس میں سکیورٹی فورسز نے ایک خارجی کمانڈر ذبیح...
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اور 22 اپریل 2025ء تک جاری رہے گی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو شائع کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمشنر نبیل ابڑو کے مطابق ریٹرننگ آفیسر اعجاز چوہان نے چاروں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم...
ایک بیان میں سیکرٹری اطلاعات جی ڈی اے نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی عوام کا اعتماد کو چکی ہے، سندھ کی عوام اب ان کی کسی بات پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ انہوں نے اپنے مفادات اور حکمرانی کے خاطر سندھ کے مفادات کا سودا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام اپنے حقوق کا سودا کرنے والوں کو کسی قسم کے مذاکرات کا حق نہیں دیگی، جنہوں نے دریائے سندھ سے مزید 6 نئی کینالز نکالنے کی منظوری دی وہ سندھ کے حقوق کا تحفظ کیسے کرسکتے ہیں، اگر وفاق کو سندھ کے خدشات ختم کرنے...
دبنگ اسٹار کی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر تو بری طرح ناکام رہی لیکن سوشل میڈیا پر اس فلم کو اچانک شہرت ملنے لگی ہے۔ سوشل میڈیا پر سلمان خان کی فلم سکندر کی دھوم کی وجہ ایک ایسے سین کی ویڈیو وائرل ہونا ہے جو کسی وجہ سے فلم سے حذف کردیا تھا۔ یہ سین ایک جذباتی منظر پر مشتمل ہے جس میں اداکارہ کاجل اگروال اہل خانہ کی بے جا پابندیوں سے اکتا کر خود کشی کی کوشش کرتی ہیں۔ اس موقع پر سلمان خان کی انٹری ہوتی ہے اور وہ کاجل اگروال کو خودکشی نہ کرنے پر راضی کرلیتے ہیں۔ اس جذباتی منظر میں دونوں فنکاروں کی جاندار اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ دونوں کے درمیان ہونے...
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر، سنیارٹی کیس میں عدالت عالیہ اسلام آباد نے جواب جمع کرادیا۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں جواب جمع کرایا۔جواب میں کہا گیا کہ ججز ٹرانسفر کی سمری کا آغاز وزارت قانون کی جانب سے کیا گیا، وہاں سے سمری وزیراعظم اور پھر صدر مملکت کو بھجوائی گئی۔جواب میں مزید کہا گیا کہ صدر مملکت نے سمری منظور کی، جس کےلیے چیف جسٹس آف پاکستان اور متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز سے مشاورت کی گئی۔عدالت عالیہ اسلام آباد کے جواب میں یہ بھی کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے مطابق ججز ٹرانسفر کی گئی۔جواب میں کہا گیا...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت ناساز ہوگئی، لندن میں قیام بڑھا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف دو ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے، نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا، ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔
لاہور کے فیکٹری ایریا میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے ساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکوؤں نے خاتون پر تشدد بھی کیا۔ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر سونے کی چین چھین لی، واردات کا شکار ہونے والی خاتون حمیرا وقاص پاکستانی نژاد برطانوی ہیں۔چند گھنٹے قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، خاتون گلی میں جیسے ہی گاڑی سے اتری موٹرسائیکل سوار ڈاکو پہنچ گئے۔
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 21 اپریل 2025ء ) وزیراعلی مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی SMART ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ انوائرمنٹ پرٹیکشن فورس کا قیام پنجاب کی ماحولیاتی بہتری کے سفر میں ایک سنگ میل کی مانند ہے۔ پاکستان کی پہلی SMART ماحولیاتی تحفظ فورس کا آغاز ایک صاف اور سبز مستقبل کی طرف ایک جرات مندانہ قدم ہے۔سمارٹ فورس کو ڈرون نگرانی، رئیل ٹائم (AQI) مانیٹرز،موبائل لیبز مہیا کی گئیں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ انڈسٹری، پانی، پلاسٹک، زراعت، ٹرانسپورٹ اور ایندھن کی فیلڈز کے لئے...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، لندن میں قیام بڑھا دیا گیا۔روز نامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف دو ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے، نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا، ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔ مزید :
اطلاعات کے مطابق دہشتگرد مکڑوال کے ایک گاؤں میں داخل ہوئے تھے اور یہ تب سے پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے مقامی لوگوں کو جہاد پر اکسایا جا رہا تھا جس کے بعد پولیس ان کے تعاقب میں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میانوانی اور مکڑوال میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں 10 سے زائد خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس نے میانوالی اور سی ٹی ڈی کا مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اپریل 2025ء) ویٹیکن کی جانب سے 88 سالہ پوپ فرانسس کی وفات کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے صدور، وزرائے اعظم اور عام شہریوں کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ وہ کیتھولک چرچ کے 266 ویں پوپ اور یہ عہدہ سنبھالنے والے پہلے لاطینی امریکی کلیسائی رہنما تھے۔ پوپ فرانسس طویل علالت کے بعد اور سانس کی بیماری کے باعث پیر 21 اپریل کی صبح انتقال کر گئے تھے۔ 'پناہ گزینوں کے وکیل‘ فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ''بیونس آئرس سے روم تک، پوپ فرانسس نے چاہا کہ چرچ غریبوں کے لیے خوشی اور امید کا ذریعہ بنے۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اب ڈیجیٹل شناختی کارڈ فون پر آسان طریقے سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی طرف سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کو اپنے پاس رکھنا تمام پاکستانی شہریوں کے لیے ضروری ہے کیونکہ ان کی شناخت کے لیے حکام کسی بھی وقت مطالبہ کر سکتے ہیں۔ 18 سال کی عمر کو پہنچنے والوں کے لیے نادرا سے شناختی کارڈ حاصل کرنا لازمی ہے، جس میں درخواست کے ساتھ کچھ دستاویزات کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ شناختی کارڈ کے لیے لائسنس، NTN، بینک اکاؤنٹ، پاسپورٹ، سیلولر کنکشن وغیرہ جیسی دستاویزات حاصل کرنا لازمی ہے اور...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کےلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں محکمہ خزانہ کےپی کے ملازمین کیلئے اضافی ڈیوٹی اوقات جاری کر دیےگئے۔ محکمہ خزانہ ملازمین شام 5سے7بجے تک آفس میں اضافی ڈیوٹی دیں گے جب کہ ضرورت پڑنے پر ہفتہ، اتوار کو بھی ملازمین شام 7سے رات 9بجےتک ڈیوٹی دیں گے۔ محکمہ خزانہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔ وفاقی بجٹ ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس ریلیف دینے کی تجاویز تیار کر لی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے...
اسرار خان : 48 گھنٹوں کے دوران گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ ہوئے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے آتشزدگی کے حادثات پر اظہار تشویش کیا ،ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا گندم کی فصل کوآگ لگنے کے واقعات میں ننکانہ صاحب 20 حادثات کیساتھ سر فہرست رہا ، شیخوپورہ میں 16، ڈی جی خان میں 12واقعات رپورٹ ہوئے، حافظ آباد میں 11 ،میانوالی میں 9، خانیوال میں 5واقعات رپورٹ ہوئے،دیگر اضلاع میں فصلوں میں آتشزدگی کے 95 حادثات پر امداد دی گئی،فصلوں میں آگ کے 164 حادثات کے نتیجے میں 750 ایکٹر رقبہ متاثر ہوا، بروقت رسپانس سے ہزاروں ایکڑ گندم کے کھیتوں کو محفوظ بنایا گیا، آگ کی صورت میں فصل میں ٹریکٹر سے...
اسلام آباد: ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کروادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ججز ٹرانسفر سنیارٹی کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں لکھا گیا ہے کہ ججز ٹرانسفر کی سمری کا آغاز وزارت قانون کی جانب سے کیا گیا۔ جواب میں لکھا گیا ہے کہ وزارت قانون سے وزیراعظم اور پھر صدر کو سمری بھجوائی گئی جس کی مںظوری صدر مملکت نے دی جبکہ اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان اور متعلقہ ہائیکورٹ چیف جسٹسز سے مشاورت کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے جواب میں لکھا کہ ججز کا ٹرانسفر آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کیا گیا، جسٹس سرفراز ڈوگر...

وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں۔وہ یہاں گلبہار میں منعقدہ خیبرپختونخوا یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، جس سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی اور کے پی یوتھ کوآرڈینیٹر بابر سلیم نے بھی خطاب کیا۔رانا مشہود خان نے اپنے مختصر خطاب میں وزیراعظم کے یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام پر روشنی ڈالی، جس میں ٹیکنیکل تعلیم، روزگار، ہنر کی ترقی، قرضہ اسکیم اور اسکالرشپ اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگرامز سے پاکستان خصوصاً...
خیبر پختونخوا حکومت نے مدارس کی گرانٹ 3کروڑ سے بڑھا کر 10کروڑروپے کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی، گرانٹ کی منظوری وزیراعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں دی گئی، دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں صوبے کے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی ہے، دینی...
بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش کی پولیس نے انٹرپول کو ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت 12 افراد کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس کی جانب سے یہ اقدام انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے، 77 سالہ حسینہ واجد گزشتہ سال 5 اگست سے بھارت میں رہ رہی ہیں۔حسینہ واجد عوامی لیگ کی 16 سالہ حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد طلبہ کی قیادت میں بڑے پیمانے پر احتجاج...
جدید تعلیم ہی قوم کی ترقی کا واحد راستہ ہے،جہانگیر ترین WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز ملتان :جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جدید تعلیم ہی قوم کی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ تعلیمی ترقی کسی بھی ملک کی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔یہ بات آج انہوں نے خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج یونیورسٹی کے گرلز سیکشن میں جدید ترین کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تعلیمی نظام میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ طلبا و طالبات کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ جہانگیر...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کروادیا۔ یہ بھی پڑھیں: ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس، جوڈیشل کمیشن، رجسٹرار سپریم کورٹ اور وزارت قانون نے جواب جمع کرا دیا ہائیکورٹ کے جواب کے ہمراہ نئی ججز سینیارٹی فہرست، ججز ٹرانسفر نوٹیفیکیشنز اور ہائیکورٹ ججز ریپریزنٹیشن بھی جمع کروائی گئی۔ جواب اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے رجسٹرار نے جمع کروایا۔ ہائیکورٹ کے جواب میں کہا گیا کہ ججز ٹرانسفر کی سمری کا آغاز وزارت قانون کی جانب سے کیا گیا اور وزارت قانون سے وزیراعظم اور پھر صدر کو سمری بھجوائی گئی۔ مزید پڑھیے: سپریم کورٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججوں کو کام سے...
لاہور: چاہ میراں میں ورکشاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر جھگڑے کے دوران مسلح افراد نے ورکشاپ مالکان پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر دی۔ ملزمان سرعام پستول تھام کر مارکیٹ میں دندناتے رہے جبکہ ملزمان کے تشدد سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی موبائل ویڈیو اور کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی جس ملزمان کو اسلحہ لے کر دھاوا بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ باپ بیٹوں سمیت 7 نامزد افراد کے خلاف درج کر لیا گیا، ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم سے 23 عدد فائیو شاٹ گنز، 8 عدد بارہ بور بندوقیں، 2 عدد سب مشین گن، ایک نیم خودکار ہتھیار اور 11 عدد 30 بور پسٹل برآمد کر لی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر پولیس نے ایک چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چلاس میں قراقرم ہائی وے سے متصل بازار میں واقع ایک دکان پر ایس ڈی پی او سٹی محمد اویس الیاس کی قیادت میں ایلیٹ پولیس تھانہ کے کے ایچ پولیس نے سکیورٹی برانچ دیامر کی نشاندہی اور معلومات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے، کارروائی کے دوران...
بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جاری تھیں کہ بالی ووڈ کی اس جوڑی کے درمیان طلاق ہو گئی ہے لیکن دونوں کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز اپنی شادی کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر ایشوریا رائے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر فیملی کی تصویر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور جوڑی کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ شیئر کی گئی تصویر میں ایشوریا رائے کو اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی ارادھیا کے ہمراہ دیکھا جا...
ین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کو اسلام آباد کے نجی گرلز ہاسٹل میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دارالحکومت کے رہائشی سیکٹر جی10 میں قائم نجی گرلز ہاسٹل میں مقیم 22سالہ ایمان فیروز کو گزشتہ شب نامعلوم نوجوان نے اس کے کمرے میں داخل ہوکر مبینہ طور پر دیگر طالبات کی موجودگی میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ 261.025 by Asadullah on Scribd زخمی طالبہ کو پمز اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہوسکی، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں قتل کی اس واردات کا مقدمہ نامعلوم نوجوان کیخلاف رمنا تھانے میں درج کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بین الاقوامی اسلامی...
جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل ۔2025 )فلسطینی ریڈ کراس سوسائٹی نے طبّی کارکنوں پر حملے سے متعلق اسرائیل کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ غزہ میں 15 طبّی کارکنوں کی ہلاکت ایک آپریشنل غلط فہمی اور احکامات کی خلاف ورزی کے باعث ہوئی ہے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق طبی کارکنوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ 23 مارچ کو پیش آیا تھا جب ریڈ کریسنٹ کی ایمبولینسز، اقوامِ متحدہ کی گاڑی اور فائر بریگیڈ کی گاڑی پر مشتمل کانوائے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 طبی کارکن اور اقوامِ متحدہ کا ایک اہلکار ہلاک ہو گئے تھے.(جاری ہے) اسرائیلی فوج نے اس واقعے کے...