جدید تعلیم ہی قوم کی ترقی کا واحد راستہ ہے،جہانگیر ترین WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

ملتان :جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جدید تعلیم ہی قوم کی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ تعلیمی ترقی کسی بھی ملک کی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
یہ بات آج انہوں نے خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج یونیورسٹی کے گرلز سیکشن میں جدید ترین کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تعلیمی نظام میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ طلبا و طالبات کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ جہانگیر خان ترین نے ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول خانیوال کا بھی دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔
جہانگیر ترین نے خانیوال کے 5 مزید ہائی و ہائر سیکنڈری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان سکولوں میں جدید کمپیوٹر و سائنس لیبز بنائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خانیوال پبلک سکول و دیگر ہائی سکولز میں سہولیات کی فراہمی پر جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کے ساتھ ملکر بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو خانیوال خالد عباس، خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج یونیورسٹی کے پرنسپل راشد سعید رانا، ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اکبر خان و دیگر بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم جے یو آئی نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ میں دھرنوں کا اعلان کردیا بارشوں سے صورتحال میں بہتری، ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عظمی بخاری چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ سیاستدان کو الیکشن اور موت کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے، عمر ایوب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

تعلیم پر روزانہ 59 ہزار روپے خرچ کرنیوالی جاپانی گلوکارہ

جاپانی گلوکارہ کی جانب سے تعلیم سے لگن کا انوکھا مظاہرہ سامنے آیا ہے، جنہوں نے روزانہ 4 گھنٹے سفر اور تقریباً 59 ہزار پاکستانی روپے خرچ کر کے اپنا خواب پورا کیا۔

جاپان کی مشہور پاپ گلوکارہ اور گرل گروپ ساکورا زاکا 46 (Sakurazaka46) کی 22 سالہ رکن یوزوکی ناکاشیما نے اپنی تعلیم اور فنی کیریئر کو بیک وقت سنبھالنے کی حیران کن کہانی سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق ناکاشیما ہر روز صبح 5 بجے بیدار ہو کر ٹوکیو سے فوکواوکا یونیورسٹی جانے کے لیے تقریباً 4 گھنٹے کا سفر کرتی ہیں، جس پر ان کا روزانہ کا خرچ تقریباً 59 ہزار پاکستانی روپے بنتا ہے۔

ناکاشیما کا دن صبح 5 بجے شروع ہوتا ہے، وہ صبح 6 بجے ہنیڈا ایئر پورٹ روانہ ہوتی ہیں جہاں سے وہ کٹاکیوشو کے لیے پرواز کرتی ہیں، صبح ساڑھے 9 بجے یونیورسٹی پہنچنے کے بعد وہ کیمپس جانے کے لیے ٹیکسی یا بس کا استعمال کرتی ہیں، سفر کے دوران وہ مطالعہ اور ہوم ورک مکمل کرتی ہیں۔

ایک طرف کا سفر 2 گھنٹے سے زائد کا ہوتا ہے اور اس پر تقریباً 29 ہزار پاکستانی روپے خرچ آتا ہے، یوں روزانہ کا کل سفری خرچ تقریباً 59 ہزار پاکستانی روپے تک پہنچ جاتا ہے۔

کلاسز مکمل کرنے کے بعد ناکاشیما واپس ٹوکیو روانہ ہوتی ہیں تاکہ شام کے وقت گروپ کی پرفارمنس ٹریننگ میں حصہ لے سکیں۔

یہ معمول صرف چند دنوں کی بات نہیں بلکہ یوزوکی ناکاشیما نے پورے 4 سال تک یہی سخت روٹین اپنائے رکھا، اپنے گلوکاری کے خواب کی تکمیل کے لیے انہوں نے ماضی میں پارٹ ٹائم ملازمت بھی کی تھی، اب وہ اپنی تعلیم مکمل کر چکی ہیں اور باضابطہ طور پر ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔

ناکاشیما نے اپنی طالب علمی کی زندگی کو دورانِ تعلیم عوامی نگاہوں سے دور رکھا، مگر گریجویشن کے بعد انہوں نے اپنی محنت اور قربانیوں کی داستان کو ایک ’اہم زندگی کا سنگِ میل‘ قرار دیتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ کے پاس کوئی خواب ہے تو چاہے وہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ لگے، حوصلہ کریں اور اس کی طرف بڑھیں، اپنے خواب کی تلاش میں گزرا ہر لمحہ آپ کی زندگی کی قیمتی یادوں میں تبدیل ہو جائے گا۔

یوزوکی ناکاشیما کی کہانی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی زبردست پزیرائی حاصل کی ہے، مداحوں نے ان کی محنت، ہمت اور عزم کو سراہتے ہوئے انہیں سپر ویمن قرار دیا ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • تعلیم پر روزانہ 59 ہزار روپے خرچ کرنیوالی جاپانی گلوکارہ
  • پختونخوا میں دینی مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی گئی
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • گانچھے میں کل دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا
  • پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم، بنیادی رکاوٹیں کیا ہیں؟
  • آٹزم کیا ہے؟
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں کیا ہورہا ہے؟
  • ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا
  • ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا, سرینگر میں پوسٹر چسپاں