2025-04-23@17:26:50 GMT
تلاش کی گنتی: 139

«صارفین کے لیے بجلی کے نرخ»:

    لاہور(نیوز ڈیسک)الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹمز میں استعمال ہونے والے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی نمایاں کمی کر دی ہے۔ اب ان میٹرز کی نئی قیمت 42 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سے قبل لیسکو صارفین کو ان میٹرز کے لیے 52 ہزار روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کر رہا تھا۔ نئی قیمت میں اسٹورز سے متعلقہ دیگر چارجز بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ لیسکو نے گزشتہ سال نومبر میں گرین بائی ڈائریکشنل میٹرز پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کے بعد سے صارفین کو AMI میٹرز کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جا رہے تھے۔ ماہرین کے مطابق یہ قیمت میں کمی سولر صارفین...
    پنجاب تعلیمی بورڈ نے 9ویں اور 10ویں جماعت کے طلباء کے لیے تعلیمی سال 2025 سے 2027 تک کے لیے نظرثانی شدہ رجسٹریشن فیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق رجسٹریشن فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق کل رجسٹریشن فیس 2,910 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن فیس 1,100 روپے، پراسیسنگ فیس 630 روپے، بورڈ ڈیولپمنٹ فنڈ 300 روپے، اسکالرشپ فیس 180 روپے اور اسپورٹس فیس 200 روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ اسکول اپنی طرف سے 500 روپے علیحدہ وصول کریں گے جبکہ دیگر سروسز کے نام پر مزید 300 سے 500 روپے اضافی فیس بھی لی جا سکتی ہے۔ نئی فیس کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ایل ٹی سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد کردی گئی ،لیسکو نے سولر سسٹم میں استعمال ہونیوالے میٹرز کی پرچیز پرپابندی لگائی، کمپنی کے تمام دفاتر کو مزید این او سی جاری کرنے سے روک دیا گیا، صارفین کو سمارٹ میٹرز کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کردیے ، قبل ازیں میٹرز کا سٹاک نہ ہونے پرمارکیٹ سے خریداری کا این و سی جاری کیا گیا،این او سی لیکر انسپکشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین خریداری نہ کر سکے،لیسکو نے عیدالفطر کے بعد روایتی ایل ٹی ٹی او یو میٹرز لگانے پر پابندی عائد کر دی تھی،پابندی لگنے سے صارفین کو لیسکو اور مارکیٹ سے میٹرز نہیں ملے تھے،لیسکو کو...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے 110 ارب روپے کا مجموعی پیکیج دیا گیا ہے، پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی یا قابل ذکر امداد نہیں دی جا رہی۔ گندم کے کاشتکاروں کے لیے 25ارب روپے کی ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام امدادی پیکیج کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار فی ایکڑ ملیں گے، گندم کے 5 ایکڑ پر کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے ملیں گے۔ فلور ملوں کو کم از کم 25 فیصد گندم خریداری کا پابند بنانے کے لیے لازمی ترمیم کی گئی ہے۔ الیکٹرو نک ویئر ہاؤسنگ ری سیٹ پالیسی کی منظوری...
    ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب سرگرم ہے جب کہ اب موٹر گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکلوں کو بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے سموگ روک تھام کے لئے ایک ہی آرڈیننس میں یکے بعد دیگرے ترامیم کا فیصلہ کیا ہے ، ترمیمی بل، صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیم ایکٹ 2025 کے نام سے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، ایکٹ کے تحت صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی جائیں گی۔ ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے، کمیٹی 2 ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، بل کے متن کے مطابق آرڈیننس 1965 کی شک 38-اے میں جہاں گاڑی ہے اس کے ساتھ موٹر سائیکل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل سرٹ نے جی میل اور مائیکروسافٹ 365 پر 2FA بائی پاس حملے ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق رواں سال 2025 میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے، حملوں سے حساس ڈیٹا، ای میلز اور فائلز لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا،جعلی HTML5 CAPTCHA اور اسکرپٹس کے ذریعے صارفین کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ حملہ آور جی میل، مائیکروسافٹ 365 اور دیگر کلاؤڈ سروسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، گوگل ورک پلیس، شیئر پوائنٹ اور ون ڈرائیو بھی حملہ...
    اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ 4 سرکاری پاور پلانٹس ٹیرف میں کمی پر رضامند ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 سرکاری پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ کی بنیاد پر دینے کے لیے  رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ 4 پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 24 اپریل کو ہوگی ۔ واضح رہے کہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی کا بجلی ٹیرف کم کیا جائے گا۔ اسی طرح نیشنل پاور پارکس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گیس کی مسلسل فراہمی اور اپنی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 39 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گیس کی مسلسل فراہمی کے لیے قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ 39 فیصد اضافہ سرکلر ڈیٹ پر لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں ہے۔ ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق سی سی پیز کی گیس کھپت میں کمی بھی اضافے کا باعث ہے، حکومت سی سی پیزکو نیشنل بجلی گرڈ سے منسلک ہونے کی ہدایات دے رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قیمت میں 51 فیصد اضافہ مہنگی آر ایل این جی گھریلو صارفین کو فراہمی کی وجہ سے ہوا۔ آپریٹنگ اخراجات کل...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل جانے والے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان ، عظمیٰ خان ، نورین خان اور  قاسم نیازی کو تحویل میں لیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا اور زرتاج گل کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تمام رہنما آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہم پولیس نے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی اور بعدازاں، تمام رہنما ایک زیر تعمیر پلازے میں...
    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب ملک کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کویتی...
    اسلام آباد: کراچی کے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست پر سماعت نیپرا م یں ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کی۔ کے الیکٹرک نے 8 ارب 13کروڑ روپے کےاضافی رائٹ آف کلیمزکی درخواست کر رکھی ہے  جب کہ سابقہ رائٹ آف کلیمزکی درخواست ملاکر مجموعی رقم76ارب روپے سے بڑھ جائےگی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے ڈیفالٹرز سے عدم وصولیوں پرنیپرا میں رائٹ آف کلیمز کی درخواست جمع کرائی  گئی تھی۔ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے 2017-23 تک کے رائٹ آف کلیمز کی درخواست کی ہے، اس سے پہلے کے الیکٹرک نے67 ارب 90 کروڑ کے کلیمز کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔ دورانِ سماعت...
    سٹی42:  لیسکو سید پور سب ڈویژن کی ریکوری ٹیم پر نادہندہ صارفین نے حملہ کرکے لائن مین عدنان کو چھری مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عدنان واجبات کی ریکوری کے لیے صابر ہوٹل پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق  ایکسئین سمن آباد زبیر سرور کے مطابق صابر ہوٹل پر 70 ہزار روپے سے زائد کا بل واجب الادا تھا۔ عدنان جب بل کی وصولی کے لیے ہوٹل گیا تو ہوٹل کی انتظامیہ نے تلخ کلامی کے بعد حملہ کر دیا اور ایک ملازم نے عدنان کو چھری مار دی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا زخمی لائن مین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے...
    وفاقی دارالحکومت میں ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے جب کہ  وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔ سیکریٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کاکہناہے کہ ورکنگ ویمن ہاسٹل کی اشد ضرورت ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا ہاسٹل کی تعمیر سے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں کمی آئے گی۔ اسپیشل ایجوکیشن کے سینٹر آئی نائن فور کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا، وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق نے ہاسٹل تعمیر کرنے کی درخواست کی...
      بل میں صوبائی خودمختاری و معدنی وسائل وفاق، ایس آئی ایف سی یا کسی بھی وفاقی ادارے کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں،بل کی منظوری سے قبل دیگر پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت جاری رہے گی قائد عمران خان سے تفصیلی مشاورت، باقاعدہ اجازت اور اعتماد میں لینے بعد کے بعد ہی بل اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا، بل پر کسی قسم کی جلد بازی نہ کی گئی تھی نہ کی جا رہی ہے اور نہ کی جائے گی، تحریک انصاف سیاسی کمیٹی تحریک انصاف کی قیادت نے عمران خان کی اجازت کے بعد ہی مائنز اینڈ منرل بل کو کے پی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا...
    ملک بھر کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مزید 11 آئی پی پیز ٹیرف میں کمی پر تیار، کیا بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے؟ نیپرا نے بجلی ایک  روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی حکومتی درخواست منظور کرلی ہے۔ اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو  سماعت کی تھی۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ مزید پڑھیے: وزیراعظم کا قوم سے خطاب آج، شہباز شریف بجلی کی قیمت کتنی کم کریں گے؟ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔ نیپرا کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمت میں کمی...
    اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف  کی منظوری  دے دی گئی۔نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی  (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ  کمی کی منظوری دے دی ہے. جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی .جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی ۔بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا ۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین بھی  اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لئے اعلی سطحی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آج اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان کی شمولیت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ وفد کو وزیرِ اعظم نے امریکہ کی جانب سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف کے بعد ایک باہمی فائدہ مند لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔ اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے کے الیکٹرک نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ فروری کے لیے جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی سے کراچی کے صارفین کو 6 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔ پی آئی اے 21 سال کے بعد نفع بخش ادارہ بن گئی، وزیر دفاع
    ویب ڈیسک: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔  کے الیکٹرک نے فروری کے فیول چارجز کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی، نیپرا اتھارٹی 16 اپریل کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی۔  جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے لیے بھی درخواست نیپرا کو دی گئی ہے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں  کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔  نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کہا ہے کہ...
    ٹک  ٹاک نے نوجوانوں میں صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کی غرض سے خاندانوں کی مدد کے لیے تیار کردہ، والدین کے کنٹرولز اور فلاح و بہبود کے ٹولز میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹس ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی کے عزم کا حصہ ہیں، جو والدین کو بہتر نگرانی فراہم کرتے ہوئے نوجوان صارفین میں ذمہ دار اور محتاط اسکرین ٹائم کو فروغ دیتے ہیں، اور اس کی فیملی پیئرنگ کی خصوصیت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس میں درج ذیل شامل ہیں: 1) ٹائم اَوے شیڈولنگ: والدین اپنی مرضی کے مطابق اسکرین فری مدت (مثال کے طور پر، اسکول کے اوقات، سونے کا وقت، ہفتے کا اختتام) مقرر کرسکتے ہیں۔اگرچہ نوعمر افراد...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں جبکہ فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس چلانے  کی منظوری دے دی ہے۔ پیر کے روز وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے مختلف شہروں کے لیے ایک ہزار 500 الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔ ’پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی‘ پراجیکٹ کے مطابق پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل...
     وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کے لیے 2 ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت کے اعلان کے بعد سینکڑوں قیدی رہا کر دیے گئے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ 6 سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق معافی کا اطلاق صرف غیر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر ہوگا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
    چیئرمین نیپرا وسیم مختارکا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک بجلی صارفین کو مختلف ایڈجسٹمنٹس میں پانچ روپے تین پیسے فی یونٹ کا فوری ریلیف ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک روپے اکہتر پیسے سستی کرنے پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی، پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال بہتر رہنے تک انشااللہ صارفین کو ریلیف ملتا رہے گا، اس وقت سالانہ ری بیسنگ نہیں ہوسکتی اس لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف دیا جا رہا ہے۔سماعت کے دوران پاورڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں اٹھاون ارب سترکروڑکی وصولیوں...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں سماعت کے دوران بجلی ریلیف پیکج کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ وزیراعظم کا ریلیف پیکج ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور وصول کردہ پیٹرولیم لیوی پر مشتمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق 1 روپے 71 پیسے پیٹرولیم کی مد میں ریلیف شامل ہوگا جبکہ 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے شامل ہوں گے اور  1 روپے 36 پیسے فی یونٹ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل ہے۔ 1 روپے فی یونٹ سے زائد ریلیف تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے حاصل ہونے کی امید ہے۔ یہ مجموعی ریلیف 6 روپے فی یونٹ ہوگا۔ ٹیکس سمیت یہ ریلیف 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ بنے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف...
    بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی قیمتوں میں بڑے ریلیف اعلان کے بعد مختلف کیٹگریز کے صارفین کے لیے موجودہ ریٹس اور نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، قومی سطح پر مجموعی ٹیرف 45 روپے 5 پیسے سے کم کر اوسطاً فی یونٹ 37 روپے 64 پیسے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مختلف کیٹیگریز کے لیے قیمتوں میں 6 روپے 14 پیسے سے 8 روپے 58 پیسے تک کی کمی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی قیمتوں میں بڑے ریلیف اعلان کے بعد مختلف کیٹگریز کے صارفین کے لیے موجودہ ریٹس اور نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، قومی سطح پر مجموعی ٹیرف 45 روپے 5 پیسے سے کم کر اوسطاً فی یونٹ 37 روپے 64 پیسے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مختلف کیٹیگریز کے لیے قیمتوں میں 6 روپے 14 پیسے سے 8 روپے 58 پیسے تک کی کمی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد نیا ٹیرف کیا ہوگا؟ بجلی کے نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزیراعظم اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے اعلان کے بعد اوسط ٹیرف میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں قومی اوسط ٹیرف 37 روپے 64 پیسے مقرر ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بجلی نرخ اور مہنگائی میں کمی نے اسٹاک ایکسچینج کو تگڑا کردیا ایسے میں سوال یہ کہ فی یونٹ بجلی کے نرخ میں کمی کے اعلان کے بعد گھریلو، کمرشل، صنعتی اور جنرل سروسز کے صارفین کو نمایاں کس شرح سے فائدہ پہنچے گا۔  گھریلو صارفین کے لیے ریلیف میڈیا رپورٹ کے مطابق گھریلو صارفین کو اس پیکیج سے بڑی سہولت ملے گی، تاہم 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کا بل 239 روپے اور 51 سے 100 یونٹ...
    وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتو ں میں کمی  کے اعلان کے بعد نیا ٹیرف کیا ہوگا؟ بجلی کے نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا، سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ  100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 8 روپے 52 پیسے مقرر کیے گئے، دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کا...
    وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتو ں میں کمی  کے اعلان کے بعد لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا، سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ  100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 8 روپے 52 پیسے مقرر کیے گئے، دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔ تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 3پیسے فی یونٹ، تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ  ٹی او یوصارفین کے لیے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر وزرا بھی شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بل آنے...
    راؤ دلشاد:وزیرِاعلیٰ مریم نواز  نے  صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیرِاعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر خراجِ تحسین پیش کیا  وزیر اعلی ٰ پنجاب  مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے-تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا اور عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے-گھریلو صارفین کئلیے7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے بہت بڑی سہولت ہے-وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے عید کے روز ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالا جیل ملاقات کیلئے نہیں آیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا، منگل کو فیملی اور وکلاء کی ملاقات طے...
    سٹی 42 : پاکستان اور نیپال میں لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج فیصل بٹ نے عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر  پاکستان، نیپال اور دنیا بھر میں مقیم مسلم کمیونٹیز کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ سفیر فیصل بٹ نے اس بابرکت جشن کے دوران امن، ہمدردی اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ "ریپبلک آف لبرلینڈ کی جانب سے، میں پاکستان اور نیپال کے لوگوں کو اپنی مخلصانہ عید مبارک پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ عید تمام خاندانوں اور برادریوں کے لیے خوشی، خوشحالی اور ہم آہنگی لائے۔ آئیے ہم سخاوت، رواداری اور بھائی چارے کی ان اقدار کی قدر کریں جو اس مقدس موقع کی...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اہم اجلاس، دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں  چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ حکام کی طرف سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں انٹرنیٹ سروسز کو بلوچستان کے حالات کے مطابق ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اجلاس میں عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قلات میں کامیاب سیکیورٹی آپریشن...
    نجی میڈیکل کالجوں کی فیس میں کمی کرتے ہوئے حکومت نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے فیس حد مقرر کر دی۔  رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی برائے میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز، جس کی سربراہی نائب وزیر اعظم کر رہے ہیں، نے آج ایک اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ ٹیوشن فیس ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے 18 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، یہ اقدام پاکستان میں طبی تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانے کی سمت ایک بڑا سنگ میل ہے۔ نجی میڈیکل کالجوں میں بڑھتی ہوئی فیسیں عوام، طلبہ اور والدین کے لیے...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج میڈیکل ایجوکیشن پر کمیٹی کے 5ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صحت، وزیر مملکت صحت، ایس اے پی ایم جناب طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹری صحت، پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر، سی پی ایس پی کے نائب صدر، ایچ ای سی کے حکام، اور معروف طبی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کی میو اسپتال آمد، مریضوں کی شکایات پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ برطرف کمیٹی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں فیس ریگولیشن اور ریشنلائزیشن پر تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد طلبہ کے لیے انصاف اور اداروں کے لیے قابل عمل ہونا یقینی بنانا تھا۔ کمیٹی نے فیس کے ڈھانچے میں...
    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بُک بینک کے قیام سے ناصرف پسماندہ طلبہ کی تعلیم میں مدد ملے گی اور سیکھنے کے مساوی مواقع حاصل کرنے کے ان کے حق کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ تعلیمی وسائل کے ضیاع کو کم کرنے، اسکولوں میں پائیداری اور کمیونٹی کی حمایت کے کلچر کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرِ تعلیم سردار علی شاہ کی نجی اسکولوں کو بُک بینک قائم کرنے کی ہدایت پر رجسٹرار پرائیویٹ اسکول پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی اسکولوں کے لیے بُک بینک کے قیام کا گشتی مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میں نجی اسکولوں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وزیرِ تعلیم کے اس وژن کو عملی جامہ...
    فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52پیسے فی یونٹ مقرر تھی سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ۔سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی آج درخواست پر سماعت کرے گی۔درخواست کے مطابق فروری میں 6ارب 49کروڑ 50لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6ارب 66کروڑ 60لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52پیسے فی یونٹ...
    حکومت نے بجلی صارفین کو سے وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس سے بڑے ریلیف کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس سے بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی ، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کل کرے گاسی پی پی اے نے بتایا کہ فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیداکی گئی، بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ سی پی پی اے کا کہنا تھا بجلی کی فی یونٹ لاگت...
    اسلام آباد:صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی کل درخواست پر سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد اور گیس...
    کراچی(شوبز ڈیسک)سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے عورت مارچ کو فنڈنگ کے دعوے کرنے کے بعد ان سے شواہد مانگ لیے۔ احمد علی بٹ نے حال ہی میں اپنے پوڈکاسٹ میں سماجی رہنما کنول چیمہ کو مدعو کیا تھا، جہاں دونوں نے فیمنزم پر بھی بات کی۔ فیمنزم کیا ہے کہ سوال پر کنول چیمہ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں حد سے زیادہ بے حیائی فیمنزم نہیں اور نہ ہی عورتوں کی جانب سے اپنے کپڑے اتار کر مظاہرے کرنے کو فیمنزم کا نام دیا جا سکتا ہے۔ ان کی بات پر جب احمد علی بٹ نے کہا کہ خواتین کہتی ہیں ’میرا جسم، میری مرضی‘ اس...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی وزرا، سیکریٹریز اور وفاقی محکموں کے سربراہان کی ایک ساتھ کوئٹہ آمد ہوئی ہے۔  جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاق سے متعلق بلوچستان کے قابل حل زیر التوا امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف وفاقی وزارتوں اور محکموں سے متعلق 47 ایجنڈا پوائنٹس زیر غور لائے گئے۔  اجلاس میں وزارت پیٹرولیم، منسٹری آف میرین افیئرز، ایف بی آر، انفارمیشن، وزارت توانائی، وزارت ریلوے، وزارت مواصلات، پلاننگ کمیشن، منسٹری آف فارن افیئرز، وزارت اطلاعات و نشریات، پی ٹی اے، وزارت قانون، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ، وزارت ہوا بازی، وزارت مذہبی امور، وزارت تجارت اور...
    پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے تحت شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب میں نئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہشتگردی اور سنگین جرائم کے واقعات میں فرانزک سائنس ٹیمیں فرسٹ رسپانڈر کے طور پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کریں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فرانزک سائنس اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز دے دیے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے تاریخ ساز انیشیٹو کے تحت پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی جدید خطوط پر استوار ہوگی۔ فرانزک سائنس ایجنسی کو اتھارٹی کا درجہ دے کر ادارے میں غیر معمولی اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ فرانزک سائنس اتھارٹی کو کرائم سین کے تحفظ اور فرانزک مواد کی نقل و حمل کا...
    کراچی: شہر قائد کے صارفین کے لیے اچھی خبر ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں قیمت میں کمی کے لیے کے الیکٹرک کی جنوری 2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 84 پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے، جس کی  منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔
    بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی طلاق کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق عدالت نے فیملی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی علیحدہ بیوی دھناشری ورما کی طلاق کی درخواست پر 20 مارچ تک فیصلہ کرے، کیونکہ یوزویندر چاہل کو 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سیزن میں شرکت کرنی ہے۔ ایکس کے پیج بار اینڈ بینچ کے مطابق، یہ جوڑا دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھاتھا اور جون 2022 سے الگ رہ رہا ہے۔ اور اس سال فروری میں انہوں نے باندرا فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ساڑھے 5 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے اور پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اہم اجلاس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے اور پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس...
    — فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ضلعی سطح پر جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔پولیس کے لیے نائٹ وژن گوگلز، اسنائپرز اور دیگر آلات کے لیے72 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان اور پنجاب پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیرِاعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، عدالت نے درخواست گزار خاتون زاہدہ پروین کی درخواست منظور کر کے کیس نمٹا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں، شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا سابق چیف جسٹس کے فیصلے کے مطابق ملازم...
    سپریم کورٹ نے ایک اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں آج سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں۔ شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے...
    وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں گرڈ صارفین پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دی گئی جب کے تحت سولر صارفین سے سپلائی ہونے والی بجلی کی قیمت موجودہ 27 روپے کی بجائے اب 10 روپے فی یونٹ مقرر کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافے کی روشنی میں کیا گیا ہے جس سے گرڈ صارفین کو مالی مضمرات کا سامنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کو ملک میں بڑھتی ہوئی سولر انرجی کی تنصیب پر تشویش، گردشی قرض میں کمی کا  بھی...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر جناب علیشیر تختائیف کی آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔   وزیر اعظم نے ازبک سفیر کے ذریعے صدر عزت مآب شوکت مرزیوئیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گزشتہ ماہ تاشقند کے دورے کے دوران ان کے اور پاکستانی وفد کی مہمان نوازی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔   وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر ہونے والی شاندار پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، جس میں ایک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کی تشکیل کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی شامل ہیں۔   وزیراعظم نے کہا کہ تاشقند سے...
    اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی گئی۔ کے الیکڑک نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست جمع کروائی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں 4روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے جس سے بجلی صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا 20 مارچ کو کے الیکڑک کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
    رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال---فائل فوٹو  وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوبوں نے مل کر تجاویز دینی ہیں، آج وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کے ساتھ بہت مفید بات ہوئی ہے۔احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آج صوبائی حکومت کے ساتھ اڑان پاکستان کی دوسری ورک شاپ ہوئی، اڑان پاکستان کے تحت ایک ٹیم کے تحت ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے، ہم صوبے کے ساتھ مل کر یہ ہدف حاصل کر سکیں گے، ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں صوبوں کی الائنمنٹ ہو۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم شامل ہے، اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں کے اندر...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئی ایم ایف بجلی بلاول بھٹو پیٹرول خوشخبری عمار مسعود قیمت میں کمی ملکی سیاست وزیراعظم شہباز شریف وسیم عباسی وی ٹاک وی نیوز
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں فروغ تعلیم کے لیے انقلابی فیصلے کیے ہیں۔ پنجاب میں اسکول ایجوکیشن کے لیے ’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبا کو سی ایم ایمی ننس، اسٹار کارڈ ملے گا۔ طلبا اور اساتذہ کی تعداد میں اضافہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبا کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے اسکولوں میں نگرانی کے لیے جدید کمیرے نصب کرنے کا فیصلہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبا کی تعداد 2لاکھ...
    نئی دہلی _ بھارت نے محدود صلاحیتوں کے حامل جنگی طیاروں کی کمی پوری کرنے کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزارتِ دفاع کی ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے لائٹ کمباٹ ایئر کرافٹ(ایل سی اے) MK1A کی تیاری کے لیے ایک رپورٹ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کو پیش کی ہے اور انہوں نے کمیٹی کی سفارشات کو مرحلہ وار نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہلکے جنگی طیاروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کی خدمات کا فیصلہ خود انحصاری کی جانب ایک قدم ہو گا اور اس سے فوج کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔ بھارتی وزارتِ دفاع نے ایک...
    ذاتی و سیاسی مفاد ایک طرف رکھ کر قومی مفاد مقدم رکھیں، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا: صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہو رہا ہے، اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ۖ پیش کی گئی۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ۖ...
    برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 مارچ 2025ء)سفارت خانہ پاکستان برلن نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تعاون سےپاکستانی ثقافت اور سیاحت کی عکاسی کرنے والی ایک تقریب کا انعقادکیا، ITB 2025 کے موقع پر پاکستان کی جانب سے یہ پہلی ضمنی تقریب تھی جس میں ITB کے زائرین شرکاء کو پاکستانی سیاحت اور ثقافت سے متعارف کرایا گیا۔ سفیر ثقلین سیدہ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا متنوع ورثہ اور ثقافت اسے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک منفرد مقام بناتے ہیں کیونکہ ہماری سیاحت صرف روایتی سیر و تفریح تک محدود نہیں بلکہ مذہبی سیاحت، مہم جوئی کے کھیل، آثار قدیمہ، اور منفرد فنون کے شہہ...
    پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کی حالیہ تحقیق ملک کے بجلی کے بلنگ نظام کو جدید بنانے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ تحقیق سمارٹ میٹروں کے اپنانے کی سفارش کرتی ہے تاکہ مالی نقصانات، بلنگ کی غلطیوں، اور بجلی کی ترسیل میں نقائص کو حل کیا جا سکے۔ ریسرچ فار سوشل ٹرانسفارمیشن اینڈ ایڈوانسمنٹ (RASTA) پروگرام کے تحت کی گئی اس تحقیق کے مطابق پاکستان کا تقریباً 2 دہائیوں سے انحصار دستی بلنگ نظام پر ہے جو مالی خسارے کا سبب بن رہا ہے، یہ خسارہ بجلی کی ترسیل کے پرانے بنیادی ڈھانچے اور بجلی چوری کی سے مزید بڑھ گیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیاں (DISCOs) آمدنی کی وصولی میں...
    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی کارکردگی سے ایک سال میں پنجاب کے عوام کے دل جیت لئے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی پر پنجاب کے 36 اضلاع میں سروے کرایا، شہری اور دیہی علاقوں کے عوام سے 3 سے 18 فروری کے دوران رائے لی گئی ۔ سروے میں عوام کی اکثریت نے رائے دی کہ عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ایک سال کی کارکردگی آؤٹ سٹینڈنگ ہے،تعلیم اور صحت کے شعبے میں 73 فیصد شہریوں نے وزیراعلیٰ کے اقدامات کو اچھا قرار دیا جبکہ ان دونوں شعبوں میں 68 فیصد عوام کی رائے تھی کہ وزیراعلیٰ کی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے، جہاں 9 مارچ بروز اتوار بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے مقابلہ کریں گی۔ 4 بار آئی سی سی امپائر آف دی ایئر ایلنگ ورتھ 2023 کے حالیہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور دونوں فائنلسٹوں کے درمیان گروپ اے کے میچ کی ذمہ داری سنبھالی، جسے انڈیا نے 44 رنز سے جیت لیا۔ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے میں آسٹریلیا کو 4...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیے، ناقص سہولیات اور بدانتظامی پر وزیراعلیٰ شدید برہم ہو گئیں اور اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی۔ ایم ایس کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دورے کے دوران مریم نواز نے ایم ایس میو اسپتال کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا اور کہا کہ اسپتال میں عوام کو درپیش مسائل کسی صورت قابل قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال کی صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”مخلوق رُل رہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا ہمیں اللہ کو جواب نہیں دینا؟“ مریضوں کی شکایات اور انتظامیہ کی غفلت وزیراعلیٰ مریم نواز...
    بھاری بجلی بلوں سے پریشان عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز  آج چیف منسٹر فری سولر پینل اسکیم کی قرعہ اندازی کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق چیف منسٹر فری سولر پینلاسکیم کے تحت نادار صارفین کو مفت سولر سسٹم ملے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس وزیراعلی مریم نوازشریف نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دی تھی۔ منصوبے کے تحت پنجاب حکومت 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی، سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی جبکہ 10 فیصد صارف دے گا۔ سولر پینل پانچ سال کی آسان...
    اسلام آ باد: بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی ایک ماہ کے لیے دو روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت اب سے کچھ ہی دیر بعد ہوگی۔ سی پی پی اے نے درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ دو روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ نیپرا سماعت کے بعد اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔
    اسلام آباد: پاور ڈویژن نے زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک کے  بجلی صارفین کے لیے بڑی خوش خبری سناتے ہوئے ریلیف کے لیے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو خط لکھ دیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہانہ  فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بھی  ملے گا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق جون 2015 سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا...
    اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت آج کرے گا۔ منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ مزید پڑھیں؛ کراچی کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کر رکھی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
    موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کو حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کی نوید سنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کمی پر کام کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر جلد خوشخبری دیں گے، وزیر توانائی پاور ڈویژن حکام کی جانب سے اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کے لیے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق بینکوں سے فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے یہ قرض...
    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیب گزشتہ رات سے کام کر رہی تھی، ایمرجنسی بنیاد پر ایک روز میں رپورٹ تیار کی گئی۔ فوٹو: پی پی آئی کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر سے لیے گئے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں، سندھ فارنزک لیب نے نمونوں کی رپورٹ تیار کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیل کی گئی رپورٹ پولیس حکام کے حوالے کر دی گئی، لاش سے لیے گئے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیب گزشتہ رات سے کام کر رہی تھی، ایمرجنسی بنیاد پر ایک روز میں رپورٹ تیار کی گئی۔ مصطفیٰ کو جب گھر سے گاڑی میں ڈالا تو وہ زندہ تھا، ملزم شیراز کا انکشافشیراز...
    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو العزیزیہ کرپشن ریفرنس میں سزا سنانے والے مرحوم جج ارشد ملک کی بیوہ کی اپیل سماعت کے لیے منظور ہوگئی۔ واضح رہے کہ بطور جج احتساب عدالت ارشد ملک نے سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو 2018 میں سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ ایک ویڈیو اسکینڈل کی زد میں آ گئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے 2020 میں اُنہیں، اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا جبکہ 4 دسمبر 2020 کو وہ اِسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیےجج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل قصہ پارینہ، ہائیکورٹ میرٹ پر اپیل سنے گی مرحوم جج کی بیوہ نے برطرفی کے فیصلہ...
    اسلام آباد: صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ...
    اسلام آباد : صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران...
    کراچی(صباح نیوز)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4روپے 95پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ میں کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر) میں دائر کردی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 4ارب 94کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل پریانکا چوپڑا نے ضرورت مند کی مدد کر کے مداحوں کا دل جیت لیا۔  پریانکا حال ہی میں اپنے بھائی کی شادی کے ختم ہونے کے بعد واپس امریکہ روانگی کیلئے ممبئی پہنچیں ہیں جہاں پاپرازی نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں سے ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوجاتی...
    کراچی: (کامرس رپورٹر)صدر پاکستان بزنس فورم (کراچی چیپٹر ) ملک خدا بخش نے نیپرا کے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے، نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی جاسکتی ہے لیکن یہ کراچی کے صارفین کی توقعات سے بہت کم ہے کیونکہ کراچی کے...
    ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد رہی، جو 2023 کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے، ایک سال کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ مزید پاکستانی غربت کا شکار ہو گئے۔ اقوام متحدہ ڈیولپمنٹ پروگرام اور آکسفورڈ پاورٹی اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ انیشیئٹیو کی جانب سے جاری کر دہ نئے غربت انڈیکس کے مطابق پاکستان میں 47 فیصد افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، اس کے بعد ایتھوپیا، نائیجیریا اور جمہوریہ کانگو کا نمبر آتا ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ ’پاورٹی پروجیکشنز فار پاکستان: ناؤ کاسٹنگ اینڈ فورکاسٹنگ‘ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019 میں غربت 21.9 فیصد سے بڑھ کر کووڈ 19...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں منعقد سیاسی و مذہبی اکابرین کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں اور اعلان کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا جائے گا جو سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر...
    کراچی:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 1.23 روپے سستی کرنے کی اجازت دے دی۔ یہ ریلیف ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں دیا گیا ہے، جس کا اطلاق فروری 2025 کے بلوں میں ہوگا۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق نومبر 2024 کے ایف سی اے کی بنیاد پر کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 1.77 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی اور جنریشن مکس میں تبدیلی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ایف سی...
    اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی، جس کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1.23 روپے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے 1.22 روپے سستی ہو گئی ہے۔ نیپرا نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق فروری کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 1.22 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے تاہم یہ...
    اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی، جس کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1.23 روپے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے 1.22 روپے سستی ہو گئی ہے۔ نیپرا نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق فروری کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 1.22 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے تاہم یہ...
     ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، بجلی کی قیمت میں تقریباً 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے نیپرا کو درخواست دی ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ کم کیے جائیں۔ اگر درخواست منظور کر لی گئی تو صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کی امید ہے۔ نیپرا آج اس درخواست پر سماعت کرے گا۔  ذرائع کے مطابق، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے، جبکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست دی گئی ہے۔ اس...
    واشنگٹن: گوگل کی جانب سے یہ تبدیلی گزشتہ روز اس وقت کی گئی جب امریکی محکمہ داخلہ کے زیر انتظام چلنے والے امریکی حکومت کے ڈیٹا بیس جیوگرافک نیمز انفارمیشن سسٹم نے خلیج کا نیا نام اپڈیٹ کیا۔ گوگل کے مطابق خلیج جو امریکہ، کیوبا اور میکسیکو سے متصل ہے ، میکسیکو میں ایپ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تبدیل نہیں کی جائے گی، اور دنیا کے دیگر ممالک کے صارفین کو خلیج میکسیکو (خلیج امریکہ) کا لیبل نظر آئے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے پر واپس آنے کے بعد امریکی حکومت کی دستاویزات میں پانی کی لاش کا نام تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ میکسیکو نے اس...
    تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے آٹھ ججز کا تقرر ہونا تھا، جو پانچ مختلف ہائی کورٹس کے سینئر ججز میں سے لیے جانے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ یہی مؤقف رہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف جو درخواستیں دائر کی گئی ہیں اور اس معاملے پر کارروائی چند دنوں کے لیے روکنے کی استدعا کی گئی ہے اسے مانا جائے.تاہم یہ نہیں مانی گئی۔ دوسری جانب علیمہ خان نے کہا کہ کہ بانی پی ٹی آئی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے فیصلہ کریں وہ رول آف لاء (قانون کی حکمرانی) کے ساتھ...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افراد کی بحالی کے لیے بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چھوٹے کاروبار اور ریڑھی وغیرہ کی بحالی کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔ مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک میں آسانی کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار بھی نہیں کریں گے۔ کسی غریب سے روزگار نہیں چھیننا چاہتے اس لیے بے روزگار ہونے والے افراد کے لیے متبادل انتظام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہر...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افراد کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چھوٹے کاروبار، ریڑھی بانوں اور دیگر متاثرین کے لیے متبادل روزگار کا انتظام کیا جائے۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تجاوزات کا خاتمہ ٹریفک کی روانی اور شہری سہولتوں کے لیے ضروری ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی غریب کا روزگار نہیں چھینا جائے گا اور انسدادِ تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہر شہر میں متاثرہ افراد کے لیے متبادل انتظامات کا...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام یعنی پی ایس ڈی پی پر عمل درآمد اور پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں سست روی کی بھی نشاندہی کی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کو اس ضمن میں خط لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام صوبائی محکموں کو وفاقی منصوبوں کی فنڈز کے اجرا کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی اداروں کے رویے کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے: بلوچستان کابینہ کا فیصلہ وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی نے وزیر اعلٰی...
    لاہور:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں فاسٹ بالر حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے اور تکلیف کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جاری سہ ملکی ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے دوران جب حارث رؤف اپنا چھٹا اوور کروا رہے تھے تو اچانک انہیں سینے اور پیٹ کے بائیں جانب شدید درد محسوس ہوا۔ درد کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ وہ مزید بالنگ جاری نہ رکھ سکے اور فوری طور پر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ انہیں طبی امداد کے لیے ڈریسنگ روم منتقل کیا گیا جہاں ٹیم فزیو کی جانب سے ان کی انجری...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو تمام اصلاحات اور منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے گھریلو صارفین اور صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں مزید کمی لائیں گے۔  وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی کے شعبے میں اصلاحات پر عمل درآمد پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا اور اجلاس کو بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے آئندہ تین برس کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات کے مثبت ثمرات موصول ہو رہے ہیں، گزشتہ 7 دہائیوں کا بگاڑ...