Nawaiwaqt:
2025-04-22@14:46:36 GMT

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری,بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کاامکان

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری,بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کاامکان

 ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، بجلی کی قیمت میں تقریباً 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے نیپرا کو درخواست دی ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ کم کیے جائیں۔ اگر درخواست منظور کر لی گئی تو صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کی امید ہے۔ نیپرا آج اس درخواست پر سماعت کرے گا۔  ذرائع کے مطابق، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے، جبکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آپریشنز اور مینٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے کی رقم کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اکتوبر سے دسمبر 2024 کے عرصے کے لیے ہوگی اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی

لاہور(نیوز ڈیسک) آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی آ گئی تاہم چکن بدستور مہنگی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے بعد گھی کی قمیتوں میں بھی کمی آئی ہے۔

صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 200 روپے کمی سے 1550 روپے پر آگیا ہے جبکہ گھی کی قیمت میں 18 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔

صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ میں گھی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مٹن اور مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے میں مکمل ناکام طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلویز میں 30؍ارب کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا صارفین کو بلوں میں اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ 
  • بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہدایتکار کون ہیں؟
  • بجلی   کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ 
  • درجہ دوم‘ سوم کے آئل‘ گھی کی قیمت میں 18 سے 24 روپے کلو کمی 
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
  • خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر