بجلی نرخ میں کمی کے بعد اب گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے بلز کس شرح سے آئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے اعلان کے بعد اوسط ٹیرف میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں قومی اوسط ٹیرف 37 روپے 64 پیسے مقرر ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی نرخ اور مہنگائی میں کمی نے اسٹاک ایکسچینج کو تگڑا کردیا
ایسے میں سوال یہ کہ فی یونٹ بجلی کے نرخ میں کمی کے اعلان کے بعد گھریلو، کمرشل، صنعتی اور جنرل سروسز کے صارفین کو نمایاں کس شرح سے فائدہ پہنچے گا۔
گھریلو صارفین کے لیے ریلیفمیڈیا رپورٹ کے مطابق گھریلو صارفین کو اس پیکیج سے بڑی سہولت ملے گی، تاہم 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کا بل 239 روپے اور 51 سے 100 یونٹ والوں کا بل 937 روپے برقرار رہے گا۔
ایک سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا بل 1467 روپے سے کم ہو کر 852 روپے ہو گیا۔ جب کہ200 یونٹ استعمال کرنے والوں کا بل 3530 روپے سے کم ہو کر 2302 روپے، 300 یونٹ والوں کا 12 ہزار 378 روپے سے 10 ہزار 209 روپے، اور 400 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں کا بل 22 ہزار 280 روپے سے کم ہو کر 19 ہزار 384 روپے ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا
کمرشل صارفین کے لیے فائدہرپورٹ کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 8 روپے 58 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نرخ 71 روپے 6 پیسے سے کم ہو کر 62 روپے 47 پیسے فی یونٹ ہو گیا۔ ایک ہزار یونٹ استعمال کرنے والے کمرشل صارفین کا بل اب 71 ہزار روپے کے بجائے 62 ہزار 470 روپے آئے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کے بعد نرخ 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر ہوا۔ 12 یونٹس استعمال کرنے والے صنعتی صارفین کا بل 57 ہزار 828 روپے سے کم ہو کر 48 ہزار 612 روپے ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق جنرل سروسز کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 18 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد فی یونٹ قیمت 49 روپے 48 پیسے ہو گئی۔ 15 سو یونٹس استعمال کرنے والوں کا بل 84 ہزار 990 روپے سے کم ہو کر 72 ہزار 735 روپے ہو گا۔زرعی صارفین کے لیے 1600 یونٹس کا بل 66 ہزار 816 روپے سے کم ہو کر 55 ہزار 328 روپے کر دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجلی بل ٹیرف پاکستان صنعتی صارفین کمرشل صارفین گھریلو صارفین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی بل ٹیرف پاکستان صنعتی صارفین کمرشل صارفین گھریلو صارفین استعمال کرنے والے روپے سے کم ہو کر رپورٹ کے مطابق صارفین کے لیے کمرشل صارفین صنعتی صارفین صارفین کا بل پیسے فی یونٹ والوں کا بل میں 7 روپے روپے ہو ہو گیا کے بعد
پڑھیں:
صرف ایک چمچ شہد کا استعمال کن بیماریوں سے بچاسکتا ہے؟جانیں
شہد ایک قدرتی مٹھاس رکھنے والی غذا ہے جو اپنے اندر بہت سی خوبیاں سمیٹے ہوئے ہے۔
شہد میں شکر، پروٹین، نامیاتی ایسڈز اور دیگر مرکبات کا ایسا پیچیدہ امتزاج ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔
شہد کا استعمال تقریباً ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے لیکن اگر شہد کو اعتدال سے استعمال کیا جائے تو یہ حیرت انگیز فوائد کا خزانہ ہے۔
دماغی صحت کیلئے ضروری
ماہرین شہد کو دماغ کی غذا قرار دیتے ہیں یعنی یہ دماغ کیلئے بہت ضروری ہے۔
روزانہ شہد کا ایک چمچ آپ کے دماغ کی نشوونما کیلئے بہترین ثابت ہوسکتا ہے اور ساتھ ہی یادداشت کو بھی کمزور ہونے سے بچاتا ہے، اس کے علاوہ یہ آپ کے موڈ کو بھی بگڑنے نہیں دیتا۔
الرجی سے بچاؤ
موسم تبدیل ہوتے ہی تو بہت سے لوگوں کو مختلف اقسام کی الرجیز کی شکایت ہوجاتی ہے، گرمی کے موسم میں جلدکی الرجی، ٹھنڈے موسم میں حلق اور گلے سمیت دیگر الرجی عام ہیں ۔
اگر اپ ان سب سے بچنا چاہتے ہیں تو روزانہ شہد کا استعمال مفید ہے۔
دل کی صحت
شہد میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کولیسٹرول اور شریانوں کی سوزش کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، صبح ایک چائے کا چمچ شہد کھانے سے دل کو صحت مند رکھا جاسکتا ہے۔
جگر سے زہریلے مادوں کو ختم کر تا ہے
اگر شہد کو گرم پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ جگر صاف کرنے میں کارگر ثابت ہوسکتا ہے شہد کا استعمال کھانا ہضم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
ذیابیطس کو کنٹرول کرنا
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ شہد ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے مفید ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ خون میں شکر کی مقدار بھی گھٹ جاتی ہے۔