2025-04-22@12:01:43 GMT
تلاش کی گنتی: 52
«ایک ڈاکو»:
کراچی: گشن اقبال کے علاقے 13 ڈی2 میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید کار میں سوار شہری جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلتا ہے تو اس ہی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مبینہ ڈاکو اس کے قریب آتے ہیں۔ شہری فوری طور پر گاڑی سے اسلحہ نکالتا ہے اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دیتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو موقع پر ہی زمین پر گر جاتا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ واقعے کے بعد شہری اپنی گاڑی اسٹارٹ کرتا ہے اور جائے...
فائل فوٹو شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوا، ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔ ادھر بلدیہ نیول کالونی میں ڈمپر کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔گلشن اقبال 13ڈی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو نبیل عادی جرائم پیشہ تھا۔ اس پر 10 مقدمات درج تھے۔ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 لڑکے زخمی ہوگئے۔علاوہ ازیں لانڈھی، بلدیہ، اورنگی...
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال شہری نے لوٹ مار کرنے والے ایک ڈاکو کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں ڈاکوؤں کو شہری سے لوٹ مار کی واردات کرنا مہنگی پڑ گئی ، شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن اور قائم مقام گلشن اقبال چوہدری نواز نے بتایا کہ گلشن اقبال کے علاقے بلاک تیرہ ڈی ٹو روفی ہیون کے قریب کار سوار شہری کی فائرنگ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع...
کراچی میں سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی پیڈسٹرین برج کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عبداللہ کے نام سے کی گئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ابتدائی طور پر سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے پہنچائی جسے بعدازاں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمی 20 سالہ حسن کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جسے پیٹ اور ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں۔ ایس ایچ او خالد عباسی کا کہنا ہے کہ ہلاک و زخمی دونوں ڈاکو ہیں جبکہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے سچل تھانے کی حدود سے چھینی گئی...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہری کی غم سے نڈھال بوڑھی والدہ کو مقتول کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے حوالے سے فکر ستانے لگی۔ مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی روٹی کا بندوبست تو خود کرلوں گی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھائے۔ بچے ان پڑھ رہ گئے تو ایک دن یہ بھی ڈاکو بن جائیں گے۔ واقعہ کیسے پیش آیا، واقعے کے وقت مقتول کے ساتھ اس کے کمسن بیٹے نے پورا واقعہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، بابا ولایت علی شاہ کالونی گلی نمبر 10 میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہری ظفر ولد عبدالستار...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیوں کے دوران مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور تین کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلے واقعے میں سکھن پولیس نے لانڈھی لالا آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا، جس کے بعد زخمی ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت موسیٰ عرف خر کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ...
شہر قائد میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کے خلاف عوام خود میدان میں آگئے۔ مختلف علاقوں میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو عوام نے پکڑ لئے جن کو تشد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی روڈ کے قریب ایک شہری اے ٹی ایم سے رقم نکال رہا تھا کہ اسی دوران چار مسلح افراد نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے، تاہم متاثرہ شہری اور اس کے دوستوں نے پیچھا کر کے ایک ڈاکو کو قابو میں کر لیا اور شدید تشدد کے بعد مبینہ ڈاکو کو سکھن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے مختلف کارڈز بھی برآمد...
بلدیہ سات نمبر قبرستان کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ بلدیہ سات نمبر قبرستان پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 42 سالہ جاوید نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ مدینہ کالونی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں ڈاکوؤں نے شہری کی جان لے لی۔ رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ایک 8 سالہ بچے کےلیے یہ عید، قیامت سے کم نہ ہوگی کیونکہ اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے باپ کو ظالم ڈاکوؤں نے چند رپوں کےلیے گولی مار دی۔ڈیفنس فیز ون کا رہائشی عامر اپنے بیٹے کو لے کر گھر سے نکلا ہی تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آئے اور عامر سے چھینا جھپٹی کرنا چاہی جس پر عامر نے مزاحمت کی اور ایک ڈاکو کو دبوچ لیا لیکن دوسرے ڈاکو نے قریب جا کر عامر پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پہ ہی جاں بحق...
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطا بق ڈاکو علی حسن جھکرانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
--فائل فوٹو گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی حسن جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ گھوٹکی: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار اغواء، 1 شہید، 1 ڈاکو ہلاکگھوٹکی میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکارشہید ہو گیا۔ پولیس کے مطا بق ڈاکو علی حسن جھکرانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں فائرنگ تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔گھوٹکی میں کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی حسن جکھرانی اور ڈاکو پیربخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطا بق ڈاکوعلی حسن جھکرانی کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپےمقرر تھی
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن گلشن بہار اللہ وارث چوک کے قریب چاند رات کو دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، عوام نے ڈاکوؤں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو فوری چھڑوا کر اسپتال منتقل کیا۔ کراچی: شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاککراچی میں جعلی پستول دکھا کر اسلحہ ڈیلر کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی، صدر میں لکی اسٹار کے قریب لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ اسپتال میں ایک ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار اللہ وارث چوک کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ عوام نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو بمشکل عوام کے چنگل سے نکال کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی ڈاکوؤں نے دکانداروں کو موبائل فونز سے محروم کر دیا جہاں ایک ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے ڈاکو کو...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ جبکہ دوسرا ڈاکو شہری سے عید کے کپڑے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا، ہلاک ہونے والا ڈاکو بلوچستان کا رہائشی تھا۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری سیفی مسجد کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہری کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا ، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچائی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے مبینہ ڈاکو کی شناخت 30...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد ارم بیکری کے قریب دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے ڈاکوئوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس نے ڈاکوئوں کو عوام کے چنگل سے بچا کر اسپتال منتقل کیا، سپرمارکیٹ پولیس نے واقعے کو پولیس مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تاہم سوشل میڈیا کی تیزی کے باعث پولیس کے ارماں آنسوئوں میں بہے گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی، ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی تفصیلات سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری گیٹ نمبر ایک سراج ملک شاپ کے عقب میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے...
پاکستان بازار پولیس نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں شاہین فورس کا اور مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا اس دوران ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں تارا پیلس کے قریب ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، چھینے ہوئے 5 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ڈاکو کو 22 سالہ شایان کےنام سے شناخت کیا گیا۔مقابلے کے دوران دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔...
پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش وین پر ڈاکہ، ڈاکو ایک کروڑ سے زائد رقم لے اُڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز پشاور میں ہشنگری کے علاقے میں بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہشنگری جی ٹی روڈ پر تین مسلحہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پشاورپولیس نے کا کہنا تھا کہ مسلحہ ڈاکوؤں نے کیش گاڑی سے ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر کیری ڈبہ میں فرار ہوئے۔
کراچی میں رمضان المبارک میں بھی شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہیں اور ماہ مقدس کے 18 دنوں میں اب تک 6 شہری اپنی جمع پونجی بچانے کی کوشش میں شہید ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فجر کی نماز ادا کرکے گھر جانے والا نوجوان جاں بحق گزشتہ برس کے عام دنوں اور خصوصاً رمضان کی طرح رواں سال بھی کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں کی اموات کاسلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اور ڈاکوؤں کی جانب سے گھروں کو اجاڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو رمضان میں چھٹا شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ تازہ واقعہ کورنگی نمبر 6 میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی...
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب---فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کی آج شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفت گو میں عمر ایوب نے کہا کہ بی ایل اے نے جو دہشت گردی کی ہے ہم شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں، اس سانحے میں ہمارے جو ساتھی شہید ہوئے خدا ان کے درجات بلند فرمائے۔ عمر ایوب جے آئی ٹی کے سامنے پیش، سوال جواب کی تفصیل سامنے آ گئیسوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آوے کا آوا...
کراچی: شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 15/A ٹھنڈی سڑک پر مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ایک ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان میں ایک کی شناخت نصیر احمد ولد نیاز محمد کے طور پر کی گئی، جو زخمی حالت میں تھا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسرے ملزم کی شناخت عبدالرحمان ولد شیراز احمد کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق، دونوں ملزمان کے قبضے سے ایک تیس بور پستول، گولیاں،...
موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فیملی کو واردات کا نشانہ بنا کر فرار ہو رہے تھے کہ ویگو گاڑی میں سوار گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لوٹ مار کے بڑھتے واقعات کے بعد شہریوں نے لٹیروں سے خود نمٹنا شروع کر دیا، جس کے بعد شہری کی فائرنگ سے ڈاکو کی ہلاکت کے 2 واقعات سامنے آگئے۔ نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں ویگو گاڑی میں سوار گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوا، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فیملی...
رمضان المبارک میں کراچی میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، 3 مبینہ ڈاکو مار دیے گئے۔ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لوٹ مار کے دوران پیش آیا، ہلاک ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ شفیق موڑ کے قریب گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے ایک فیملی کو لوٹا تھا، ڈاکو فرار ہونے لگے تو گاڑی میں سوار گارڈ نے فائرنگ کر دی۔ سپرہائی وے پر پولیس یونیفارم پہنے افراد کی شہری سے لوٹ مار، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ڈھائی لاکھ روپے اور موبائل فون...
کراچی: شہر قائد میں سرسید، سکھن، کورنگی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 5 زخمیوں سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر 7 کے قریب محمد شاہ قبرستان کے پاس مبینہ مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔ زخمی ملزم کی شناخت 26 سالہ عدنان سعید کے نام سے کی گئی۔ جبکہ دیگر دو ملزمان لال بخش اور محمد نذر ہیں۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ سکھن پولیس نے بھی لانڈھی بھینس کالونی میں مبینہ...
رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قائدآباد ریڈیو پاکستان مچھلی مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر پہلے قریبی اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی...
کراچی: کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس نے لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب ایک مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت 23 سالہ محمد راشد اور زخمی ڈاکو کی 20 سالہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان سے دو پستول، چھینے گئے موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قیوم آباد کے قریب فائرنگ کرکے آن لائن بائیک رائیڈر کو قتل کردیا گیا ، مقتول کا تعلق گھوٹکی سے ہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود قیوم آباد سی ایریا فرنیچرمارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاںبحق 32سالہ شاہد موٹر سائیکل رائیڈر تھا اور واقعہ کے وقت سواری وقاص نامی شخص بھی پیچھے بیٹھا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ 3 نامعلوم افراد نے روکنے کی کوشش کی تو مقتول نے گاڑی دوڑا دی، ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ کی جس سے مقتول جاں بحق ہوا۔واقعہ ابتدائی طورپر ذاتی دشمنی لگتاہے ،موبائل اوردیگرسامان موجودہے، مقتول کا تعلق گھوٹکی سے ہے تاہم...
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کہا ہے کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود وسط شہر میں قتل اور زخمی ہونے والے ہندو نوجوانوں کے قاتلوں کو آج تک پولیس نے گرفتار نہیں کیا، سندھ حکومت نے بیان بازی سے آگے بڑھ کر لاڑکانہ سمیت اپر سندھ میں ڈاکو راج اور اغوا انڈسٹری کیخلاف اقدامات نہیں کیے تو عوام حکمرانوں کا گھیراؤ کریں گے۔ لاڑکانہ جو ایک پرامن شہر تھا آج اسے بھی یہاں کے منتخب نمائندوں اور سندھ پولیس نے اپنی نااہلی کی وجہ سے کشمور اور گھوٹکی کو کچے میں تبدیل کردیا ہے۔موٹرسائیکل چوری کے جھوٹے کیس میں جے ڈی رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی تو گرفتار ہو سکتے...
کراچی میں ڈاکو بے لگام ہوگئے ایک اور گھر لوٹ لیا، اسکیم 33 میں ہونے والی ڈکیتی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔اسکیم 33 عبداللّٰہ شاہ غازی گوٹھ کے بلاک ایف ون کے گھر میں ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی، جس کا مقدمہ متاثرہ شہری ندیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق 3 مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر واردات کی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکو سوا 2 لاکھ کے بانڈ، ساڑھے 3 لاکھ نقدی اور 5 لاکھ کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔متاثرہ شہری ندیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکو چھت سے گھر میں داخل ہوئے، گھر والوں کو رسی سے باندھ کر...
کراچی: اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈکیتوں اور پولیس اہلکار کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ڈاکو سمیت دو ملزمان فرار ہو گئے۔ پیر کی صبح اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے جدہ ہزارہ کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ کراچی پولیس آفس میں تعینات کانسٹیبل سراج اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار تین مسلح ملزمان نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان اور کانسٹیبل سراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق...
کراچی: شہر قائد میں ڈاکو نے ایک اور محنت کش کو سرعام قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی ایک ڈھائی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری سعداللہ کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔ مقتول اپنے دوست اور بھائی کے ساتھ گھر کے قریب بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 3ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو مقتول نے ایک ملزم کو دبوچ لیا۔ ڈاکو نے فائرنگ کی تو ایک گولی مقتول کے پیٹ میں لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ علاقہ مکینوں نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقتول سعداللہ سرکاری ادارے کے ریٹائرڈ افسر کا بیٹا،...
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں شہری کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ایک ڈاکو کو پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اور ڈاکو کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوتی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو شہری نے 1 ڈاکو کو پکڑ لیا تھا۔ ڈاکو نے فائرنگ کی تو ایک گولی شہری کے پیٹ میں لگی، علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق گوجرنوالہ سے تھا، جائے وقوع سے...
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،2ملزمان فرار ہوگئے۔(جاری ہے) ترجمان کے مطابق 3مسلح ڈاکو گاؤں38،بارہ ایل کے قریب ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ بروقت اطلاع پرپولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جس پر ملزموں نے پولیس ٹیم پرفائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا تاہم 2،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب رہے۔زخمی ڈاکو کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں،زخمی ہونیوالا ڈکیت حسنین شاہ ڈکیتی،راہزنی اور سرقہ بالجبر کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔\378
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار تھانے کی حدود باغ جماعت خانہ اشو اپارٹمنٹ کے قریب 2 مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کی غرض سے شہریوں کو روکا تو شہریوں نے مزاحمت کردی جس پر ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اس کا ایک ساتھی ڈاکو مارا گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری طاہر بزنجو جاں بحق جبکہ زخمی ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت عبداللہ ولد علی حسن کے نام سے ہوئی۔
شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں جماعت خانے کے قریب فائرنگ سے ایک ڈاکو کی ہلاکت اور ایک شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ہولناک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔فائرنگ کے اس واقعے میں طاہر بزنجو نامی شہری گولی لگنے کے بعد اسپتال میں جاں بحق ہوا تھا، جب کہ اس کا دوسرا ساتھی صدام گولی لگنے سے زخمی ہوا۔لوٹ مار کرنے والے ڈاکو عبداللہ کو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگی تھی، جس سے وہ موقع ہی پر ہلاک ہوا، فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر 4 لٹیروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جنھوں نے موٹر سائیکل پر جاتے طاہر اور اس کے ساتھی کو سائیڈ دے کر روکا۔تاہم موٹر سائیکل پر پیچھے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں شہریوں سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو ماردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری جاں بحق اورایک شہری زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی آپس میں رشتے دار ہیں جبکہ ہلاک ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایچ او سولجر بازار وقارعظیم نے بتایا کہ سولجر بازار اشو اپارٹمنٹ نزدیک جماعت خانہ کے قریب دو مسلح ملزمان دو شہریوں سے لوٹ مار کرریے تھے کہ شہریوں نے مزاحمت کردی اس دوران ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی. ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا ایک ساتھی ڈاکو مارا گیا جبکہ فائرنگ کی زد...
کراچی: شہر میں جاری ڈاکو راج کسی بھی صورت پولیس کے قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا، کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن میں سفاک ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر اور شہری کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا میں ڈکیتوں نے 55 سالہ دکاندار کو مزاحمت پر سینے پر گولی ماری، جس کے بعد سال 2025 کے دوران مزاحمت پر مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی جہاں مقتول کی شناخت 55 سالہ امیر خان کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے...
زمان ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی 6 نمبر سیکٹر 51 سی قبرستان روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او عتیق الرحمٰن کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت عبدالرحیم عرف ڈینی کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈکیت تقریباً ایک سال کی جیل کاٹ کر چند ماہ قبل ہی رہا ہو کر...
کچے کے ڈاکو آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے سندھ کے ضلع کندھ کوٹ سے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کندھ کوٹ کے تھانہ غوثپور کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے اوگاہی قبائل سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو تمام شہریوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کچے کی طرف روانہ ہوئے جبکہ واردات سوڈھو نصیرانی ڈکیت گروپ نے کی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے سوڈھو نصیرانی کے بھائی کے قتل کے بعد اوگاہی برادری کو اٹھایا اور پھر اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اوگاہی برادری اور ڈکیت گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے، اسی وجہ سے...
کراچی: ایک اور محنت کش کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہوگیا، جس پر شدید تشدد کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی جانب سے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے 18 دسمبر 2024ء کو اغوا ہونے والے شخص کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا۔ 19 جنوری کو درج کیے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ مغوی کے قریبی رشتے دار کے مطابق محنت کش اللہ یار پیشے سے الیکٹریشن اور پنجاب کے شہر سرگودھا کا رہنے والا ہے جو ممکنہ طور پر الیکٹریشن کا بڑا کام دینے کے بہانے اغوا کیا گیا۔ اللہ یار کی رہائی کے لیے پہلے 60، پھر 50 اور اب 40 لاکھ روپے...
قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) کشمور پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک اور دو زخمی تھانہ بخشاپور کی حدود زور گڑھ کے قریب، ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک اور دو ڈاکو زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچنگ کر رہی ہے۔ ہلاک ڈاکو کی لاش تحویل میں لے لی گئی ہے جبکہ زخمی ڈاکو فرار ہوگئے ہیں۔ہلاک ڈاکو سے ایک کلاشنکوف معہ میگزین اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہیں ہلاک ڈاکو کی شناخت جاری ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان نے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام کرنے پر کشمور پولیس کیلیے نقد انعامات و...
فیصل آباد میں فوڈ ڈلیوری بوائز کے ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ڈاکوؤں نے ایک اور ڈلیوری بوائے سے نقدی، موبائل اور پیزا چھین لیا۔فیصل آباد کے علاقے پیپلز کالونی میں ڈی گراؤنڈ کے قریب ایک اور ڈیلیوری بوائے سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی۔ لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسلح ڈاکو ڈیلیوری بوائے سے پیزا، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ شہر میں ڈیلیوری بوائز کے ساتھ لوٹ مار کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ چند روز قبل پولیس نے ڈیلیوری بوائز کو لوٹنے والے ایک گینگ کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا...
خیبر پختونخوا کے ضلع پبی کے علاقے تاروجبہ میں نامعلوم ڈاکوں نے رات کی تاریکی میں بینک لوٹ لیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکو رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر بینک میں داخل ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکو بینک سے ایک کروڑ سے زیادہ رقم اور سونا لے اڑے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس کے اعلی افسران کرائم سین پر پہنچ گئے۔ پولیس اور بینک افسران نے بینک کے اندر موجود اور لوٹی گئی رقم اور سونے کی مالیت معلوم کی اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 14 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو ہلاک جبکہ 16 زخمی ڈاکوؤں سمیت 20 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 18 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 07 موٹر سائیکلیں اور 2 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 606 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 28 کلو 598 گرام چرس، گرام آئس / کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی گئی۔
لاہور :لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ایک نجی کمپنی کے مینیجر کو ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا گیا، جبکہ 9 لاکھ روپے کی رقم بھی ڈاکووں نے چھین لی۔ ایف آئی آر کے مطابق، مقتول مینیجر ندیم 9 لاکھ روپے کی رقم لے کر جا رہا تھا، کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے ندیم پر گولی چلائی۔ اس دوران ڈاکووں میں سے ایک زخمی ہو گیا اور وہ اپنے ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد، دونوں ڈاکو اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقتول ندیم بہاولنگر کا رہائشی تھا اور لاہور...