کراچی:

شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 15/A ٹھنڈی سڑک پر مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

ایک ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان میں ایک کی شناخت نصیر احمد ولد نیاز محمد کے طور پر کی گئی، جو زخمی حالت میں تھا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسرے ملزم کی شناخت عبدالرحمان ولد شیراز احمد کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق، دونوں ملزمان کے قبضے سے ایک تیس بور پستول، گولیاں، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ ان کا تیسرا ساتھی مسعود رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور یہ معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے ایک ملزم پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔

پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرفتار ملزمان

پڑھیں:

ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈی آئی خان: پولیس کانسٹیبل کو ڈیال روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی