کراچی:

ایک اور محنت کش کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہوگیا، جس  پر شدید تشدد کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی جانب سے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 

پولیس نے 18 دسمبر 2024ء  کو اغوا ہونے والے شخص کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا۔ 19 جنوری کو درج کیے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ  بھی شامل کی گئی ہے۔

مغوی کے قریبی رشتے دار کے مطابق محنت کش اللہ یار پیشے سے الیکٹریشن اور پنجاب کے شہر سرگودھا کا رہنے والا ہے جو ممکنہ طور پر الیکٹریشن کا بڑا کام دینے کے بہانے اغوا کیا گیا۔ اللہ یار کی رہائی کے لیے پہلے 60، پھر 50 اور اب 40 لاکھ روپے طلب کیے جارہے ہیں۔

مغوی کے بہنوئی محمد ریاض کے مطابق تاوان کی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں اللہ یار کو قتل کیے جانے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ اغوا کاروں نے اللہ یار کی پہلی وڈیو 21 دسمبر 2024ء  کو بھیجی تھی اور اب پھر اغوا کاروں نے اللہ یار کی ایک اور وڈیو بھیجی ہے، جس میں اس کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔

بہنوئی محمد ریاض نے بتایا کہ اللہ یار کو اغوا کار بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اغوا سے متعلق پہلے روز ہی پولیس کو آگاہ کر دیا گیا تھا، تاہم ایف آئی آر اب درج کی گئی ہے۔ اغوا سے قبل اللہ یار نے دوستوں کو بتایا تھا کہ الیکٹریشن کا بڑا کام مل رہا ہے۔ کام کرنے اندرون سندھ جانے کا کہہ رہا تھا اور پھر وہ لاپتا ہوگیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اللہ یار اپنی بیوہ ماں اور بیوہ بہن کا سہارا اور انتہائی غریب ہے۔ اللہ یار کی ماں کےپاس رِہائی کے لیے دینے کو کچھ بھی نہیں ہے۔ پولیس حکام سے اپیل ہے کہ اللہ یار کو جلد اور بحفاظت بازیاب کروایا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی سے بھی کئی روز پہلے 3 نوجوان اغوا ہوچکے ہیں جب کہ مغویوں کی بازیابی میں پولیس تاحال ناکام دکھائی دیتی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اللہ یار کی

پڑھیں:

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

مصطفیٰ عامر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم ارمغان کو ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کی مشکلات میں اضافہ، ایف آئی اے نے پھر ریمانڈ مانگ لیا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ہے کہ پولیس کراچی ڈیفنس خیابان مومن میں ملزم ارمغان کے گھر  پر داخل ہوتی ہے، اس دوران ملزم کی فائرنگ سے ڈی ایس پی اے وی سی سی احسن ذوالفقار  اور  پولیس اہلکار  زخمی بھی ہوئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کے چھاپے کے دوران گھر میں موجودایک لڑکی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، پولیس کی کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ملزم ارمغان کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کے بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ

یاد رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو نوجوان مصطفیٰ عامرکو اسی گھر تشدد کیا گیا تھا، ملزمان نے مصطفیٰ عامر کی زخمی حالت میں گاڑی میں ڈال کر گاڑی سمیت زندہ جلا دیا تھا، ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کرلیا تھا تاہم بعد میں وہ اپنے بیان سے مکر گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج فائرنگ مصطفیٰ عامر قتل کیس ملزم ارمغان

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق ویڈیوز سامنے آگئی
  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی
  • کشمور، ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی
  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
  • پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا: شاداب خان
  • راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون کا قتل، فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی 
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • یمن کے ہاتھوں مہنگے امریکی ڈرونز کی تباہی، فاکس نیوز نے اہم انکشاف کر دیا