Express News:
2025-04-22@01:23:17 GMT

کراچی میں ڈاکو نے ایک اور محنت کش کی جان لے لی

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں ڈاکو نے ایک اور محنت کش کو سرعام قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی ایک ڈھائی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری سعداللہ کی ہلاکت کا واقعہ  پیش آیا۔ مقتول اپنے دوست اور بھائی کے ساتھ گھر کے قریب بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 3ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو مقتول نے ایک ملزم کو دبوچ لیا۔

ڈاکو نے فائرنگ کی تو ایک گولی مقتول کے پیٹ میں لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

علاقہ مکینوں نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقتول سعداللہ سرکاری ادارے کے ریٹائرڈ افسر کا بیٹا، ایک بچے کا باپ اور 3بھائیوں سے سب سے بڑا تھا ۔ مقتول کا آبائی تعلق گجرنوالہ سے تھا۔

زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی نمبر ڈھائی چنیوٹ اسپتال کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سعد اللہ کی عمر 40 سال تھی، جو کہ محنت کش اور وائی ایریا کا رہائشی تھا۔

 

حکومت ڈاکوؤں کو لگام دے، مقتول کے والد کی دہائی کورنگی نمبر ڈھائی میں ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش میں ڈاکو کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان سعد اللہ کے والد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں ڈاکوؤں کو لگام دے۔   مقتول کے والد اسلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ  میرا بیٹا سعد اللہ ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا، تاہم کچھ دنوں سے بے روزگار تھا۔ تین بھائیوں میں سب سے بڑا  اور ایک 13 سالہ بیٹے کا باپ تھا۔   انہوں نے بتایا کہ میں ایک بنگلے پر کام کرتا ہوں اور اپنے گھر کا کفیل ہوں۔ گزشتہ شب نائٹ ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا تو مجھے گھر سے اطلاع ملی کہ سعد اللہ ڈاکو کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ہے۔   مقتول کے ورثا نے حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی فائرنگ سے میں ڈاکو مقتول کے سعد اللہ

پڑھیں:

پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا: شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی محنت h,m غلطیوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہمارا دورۂ نیوزی لینڈ اتنا اچھا نہیں رہا تھا، ہم ناکامی میں پلیئرز کا ساتھ دیتے ہیں، جب آپ پلیئر کو سپورٹ کریں گے تو وہ پرفارم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پورا سال نیشنل ٹیم کے لیے اچھا نہیں رہا، اُمید ہے پلیئرز فارم لے کر آگے بڑھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان کا بہترین وقت چل رہا ہے، ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں، اُمید ہے وہ پاکستانی ٹیم میں بھی ایسا ہی کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ حسن علی نے گزشتہ سال بہت محنت کی ہے، انہیں محنت کا صلہ مل رہا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • کراچی: گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر شوروم مالک قتل، ورثا کا احتجاج، نیشنل ہوئی وے بلاک کردی
  • پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا: شاداب خان
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی میں ڈکیتوں کو لوٹ مار مہہنگی پڑ گئی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد