کراچی: اوسطً ہر تیسرے روزے پر ایک شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کراچی میں رمضان المبارک میں بھی شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہیں اور ماہ مقدس کے 18 دنوں میں اب تک 6 شہری اپنی جمع پونجی بچانے کی کوشش میں شہید ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فجر کی نماز ادا کرکے گھر جانے والا نوجوان جاں بحق
گزشتہ برس کے عام دنوں اور خصوصاً رمضان کی طرح رواں سال بھی کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں کی اموات کاسلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اور ڈاکوؤں کی جانب سے گھروں کو اجاڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس کے مطابق بدھ کو رمضان میں چھٹا شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ تازہ واقعہ کورنگی نمبر 6 میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے میڈیکل اسٹور لوٹنے کی کوشش کی تھی تاہم جب اسٹور کے نوجوان مالک نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائر کھول کر اسے جان سے مار دیا۔ نوجوان اسٹور کا مالک اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ مسلح ملزمان نے چہروں پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیے: کراچی: ڈاکوؤں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار
یاد رہے کہ منگل کو بھی ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک شہری قتل ہوا تھا۔ وہ واقعہ بھی کورنگی میں پیش آیا تھا جہاں ایک تاجر سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اس کے محافظ کی جان لے لی تھی۔ مقتول گھر کا واحد کفیل و شیرخوار بیٹی کا باپ تھا۔
اس طرح حکومت کی پکڑ سے باہر ڈاکو رمضان المبارک میں اب تک 6 شہریوں کی جان لے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی: منگھوپیر کی رہائشی کالونی میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک
روان سال رمضان سے قبل بھی خاتون سمیت 12 سے زائد شہری اپنی جمع پونجی بچانے کی غرض سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔ عائشہ نامی مذکورہ خاتون نوبیاہتا تھیں۔ ڈاکوؤں نے ان کو مشرف کالونی میں واقع ان کے گھر میں طلائی زیورات چھیننے کے دوران مزاحمت پر گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کراچی کراچی ڈکیتی کراچی ڈکیتی کے دوران شہری ہلاک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کراچی کراچی ڈکیتی ڈاکوؤں کے ہاتھوں
پڑھیں:
کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
فائل فوٹوکراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے گھر سے 5 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم فواد نے سونے کے کاروبار میں والد کے 5 لاکھ روپے ک انقصان کیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ نقصان کی رقم واپس نہ کرنے کے لیےملزم نے ڈکیتی کا ڈرامہ کیا اور اپنے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے نکلوا کر گھر میں رکھ دیے تھے۔
اس کے بعد ملزم نے پولیس کو فون پر بتایا کہ 4 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے چھین لیے ہیں۔
ملزم نے جو ڈکیتی کی جگہ بتائی وہاں کی سی سی ٹی وی میں واردات کے شواہد نہیں ملے۔
پولیس نے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کرلیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔