2025-04-22@20:58:51 GMT
تلاش کی گنتی: 532
«فی میل»:
(نئی خبر)
سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا محفوظ فیصلہ پیر کو سنایا جانا تھا، تاہم ایک بار پھر عدالت نے ملزمان کی عدم موجودگی کی بنا پر 17 جنوری کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کی لیگل ٹیم کے رکن خالد یوسف چوہدری کے مطابق عدالتی عملے نے انہیں پیر کو 11 بجے فیصلہ سنانے کی اطلاع دی تھی، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر 10 بج کر 15 منٹ تک پہنچ گئے تھے، تاہم انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔ یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: کب کیا ہوا؟ سینیئر...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ آج کیس کا فیصلہ تیار اور دستخط شدہ میرے پاس ہے۔اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور عدالت نے آج تیسری مرتبہ فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔سماعت سے قبل احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچے جب کہ نیب پراسیکیوٹر چوہدری نذر، نیب لیگل ٹیم کے ممبران عرفان احمد،سہیل عارف اور اویس ارشد، احتساب عدالت اسلام آباد کا عملہ اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ اور دیگر بھی جیل...
190 ملین پاؤنڈ کیس جس کا فیصلہ آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف سنایا جانے والا تھا تیسری بار مؤخر کردیا گیا ہے، فیصلہ اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے ہیں۔ جج ناصر جاوید نے روانگی سے قبل کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، میں ساڑھے 8 بجے عدالت پہنچا، بانی پی ٹی آئی کو دو مرتبہ پیغام بھی بھیجا، ملزمان کے وکلا بھی عدالت نہیں پہنچے، اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے،عدالتی عملے نے آگاہ کیا تھا کہ فیصلہ آج سنایا جائیگا،ہمیں نہیں پتہ جج اتنی جلدی عدالت کیسے پہنچ گئے،جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلہ موخر کیا،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیںجیل میں داخل ہونے سے پہلے بتادیا گیا کہ فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔ہم فیصلے کیلئے تیار ہو کر آئے تھے۔عدالتی عملے نے بتایا تھا کہ فیصلہ آج 11بجے سنایا جائیگا۔ فیصلہ انصاف پر ہوا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج بری ہونا تھا۔ہمیں دیوار پر لکھا صاف نظر آرہا ہے...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ بیہودہ کیس ہے، اگر انصاف ہوتا تو آج رہائی ہوتی۔ آج کے دن فیصلہ آتا تو ہم بالکل تیار تھے۔ آج جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلے میں تاخیر کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجا کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم انتظار میں تھے کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آئے گا لیکن اڈیالہ جیل میں داخلے سے قبل ہی ہمیں بتا دیا گیا کہ تاریخ 17 جنوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیوار پر لکھا نظر آتا ہے کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہوتی رہی...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج اڈیالہ جیل میں ہم سب منتظر تھے کہ 11بجے فیصلہ سنایا جائے گا، یہاں پتہ چلا کہ فیصلے کا اعلان پھر موخر کردیا گیا ہے، 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں فیصلے کا وقت گیارہ بجے کا دیا گیا تھااور ہم اسی حساب سے آئے ہیں،ہم تو تیار تھے کہ فیصلہ آج سنایا جائے گا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے،ہمارے ساتھ ٹرائل کورٹس کا رویہ غیرمساوی رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کیلئے بشریٰ بی بی کا...
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آج پھر مؤخر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آج پھر مؤخر کردیا گیا ہے۔ سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پیش نہیں ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں آج پھر 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ سماعت سے قبل احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچے جب کہ نیب پراسیکیوٹر چوہدری نذر، نیب لیگل ٹیم کے ممبران عرفان احمد،سہیل عارف اور اویس ارشد، احتساب عدالت اسلام...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری 2025)190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف دائر کردہ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیاگیا، احتساب عدالت 190 پاونڈز ریفرنس کا فیصلہ 17 جنوری جمعہ کے روز سنائے گی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، ملزمان کے وکلاءعدالت تاخیر سے عدالت پہنچے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنانا تھا۔ احتساب عدالت کے جج 9 بجے سے کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم عمران خان، بشریٰ بی بی...
راولپنڈی (صغیر چوہدری ) عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ 17 جنوری تک ملتوی کردیا گیا احتساب عدالت کے جج صبح 9 سے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنانے کے لئے موجود تھےبشری بی بی تاحال کمرہ عدالت نہئں پہنچیں۔ عمران خان کو بھی ابھی تک کمرہ عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا ۔ ملزمان کے وکلا بھی اڈیالہ جیل کمرہ عدالت نہیں پہنچے ۔

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا بری ہوں گے؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا بری ہوں گے؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ آج اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، بانی پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے عملے نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے آج 190 ملین پاونڈ...
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ آج اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، بانی پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے عملے نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے آج 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ دو مرتبہ موخر کیا تھا، ٹرائل کی آخری سماعت گزشتہ سال 18 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، فیصلہ بانی پی ٹی آئی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کی منظوری کے وقت خان صاحب کو منع کیا کہ اس پر مقدمہ ہوگا اور جیل کی سزا ہوگی، پہلے ہی بتایا تھا کہ اس کیس پر سزا ہوگی۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے بتارہا ہوں خان صاحب کی پارٹی میں ان کے رشتے دار جیل میں قتل کی سازش کررہےہیں، اب سوشل میڈیا سے یہ باتیں باہر آچکی ہیں، جیل میں ایسا کچھ ہوا تو سیاست پر اس کے اثرات پچاس سال تک رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کیسز میں تاخیر پر پروپیگنڈا کیا گیا، 190 ملین پائونڈ کی منظوری کے وقت بانی...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ کل اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی، بانی پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے عملے نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کل 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ دو مرتبہ موخر کیا تھا، ٹرائل کی آخری سماعت گزشتہ سال 18 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا ممکنہ طور پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اس کیس کا فیصلہ سنائیں گے، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کے بعد 18 دسمبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جو ابتدائی طور پر 22 دسمبر کو سنایا جانا تھا، تاہم عدالت نے چھٹیوں اور کورس کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنانے کا کہا لیکن 6...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگوں نے عمران خان کو مروانے تک کی منصوبہ بندی کی، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، ان کو 4 سال سے روکنے کی کوشش کی وہ نہیں مانے، عمران خان جب دستخط کررہے تھے تو منع کیا یہ نیب کیس ہے جیل جائیں گے، انہوں نے بات نہیں مانی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈھائی سال سے بتارہا ہوں خان صاحب کی پارٹی میں ان کے رشتے دار جیل میں قتل کی سازش کررہے ہیں، اب سوشل میڈیا سے یہ باتیں باہر آچکی ہیں، جیل میں...
لاہور میں تقریب سے خطاب میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہاں 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جا سکتے، بجلی اور گیس کے نرخ اتنے زیادہ ہیں کہ فیکٹری لگانا مشکل ہے، 61 فیصد ٹیکس صرف بجلی پر ہے، حکومت اسے کم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے، ملک میں 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جاسکتے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کی گئیں، جو پہلے ہی سے خالی تھیں، ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے شکار ملک معاشی ترقی نہیں کرسکتے، سرمایہ کار بنگلادیش اور بھارت کو ترجیح دیتے...
کراچی:جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے آج (اتوار12جنوری کو) 3بجے دن سی و یو روڈ پر ہونے والے ”غزہ مارچ“ کی تیاریاں اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ غزہ مارچ میں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر رہنما خطاب کریں گے جب کہ مارچ میں خواتین اور بچوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔مارچ کا آغاز سی و یو روڈ پر نشان پاکستان سے ہوگا۔مارچ میں فیملیز کی شرکت کے حوالے سے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیرضلع جنوبی سفیان دلاور...
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے، ملک میں 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جاسکتے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کی گئیں جو پہلے ہی سے خالی تھیں، ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے۔ پاکستان میں ٹیکس ریٹ غلط ہے، جسے ٹھیک کیا جانا چاہیے، چیئرمین ایف بی آر کا اعترافچیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس ریٹ غلط ہے،جسے ٹھیک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے شکار ملک معاشی ترقی نہیں کر سکتے، سرمایہ کار بنگلادیش اور بھارت کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہاں امن ہے۔سابق وزیر...
فیصل آباد (کامرس ڈیسک)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ ایشیا کی سب سے بڑی یارن مارکیٹ کی بحالی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو باہمی افہام و تفہیم سے کام کرنا ہوگا۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں منعقد ہونیوالے پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس ایک ہی ہونا چاہیے جبکہ سیلز ٹیکس کے بعد ایڈیشنل چارجز کا قطعاً کوئی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کے علاوہ سیلز ٹیکس کی وصولی کے نظام میں دو عملی کو ختم کرنے کیلئے اصلاحات کی بھی اشد ضرورت ہے۔ سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے کہا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت کر دی۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ والدین اور طلبہ کی سہولت اور انہیں مالی مشکلات سے بچانے کے لیے میٹرک کے طلبہ سے ٹیوشن فیس صرف اپریل کے مہینے تک وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ رفعیہ جاوید نے تمام نجی اسکولوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولز ان طلبہ سے جو اس سال یعنی 2025ء میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں صرف اپریل تک کی فیس چارج کریں گے کیونکہ ان کے امتحانات مارچ کے...
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ داریل کے نوجوان اپنی استعداد کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں، ضرورت اس امر کی ہے وہاں مثبت رجحانات کے ساتھ تعلیم کو عام کیا جائے اور اس عمل کیلئے حکومت گلگت بلتستان اپنی بساط سے بڑھ کر کوششیں کر رہی ہے جبکہ مزید کمیونٹی کا اشتراک ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ داریل کی نوجوان نسل میں آگے بڑھنے کی جستجو ہے۔ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ آج سے کئی سال قبل اشتیاق داریلی اور ان کی ٹیم نے جس محنت اور لگن کے ساتھ داریل اسٹوڈنٹس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل ایک حد تک سنی جا سکتی ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں صرف بدنیت، دائرہ اختیار دیکھا جا سکتا ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں میرٹس زیربحث نہیں آ سکتے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل ایک حد تک سنی جا سکتی ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں صرف بدنیت، دائرہ اختیار دیکھا جا سکتا ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں میرٹس زیربحث نہیں آ سکتے،ہماری افواج...
— فائل فوٹو سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے، فوجی افسران کو بنیادی حقوق اور انصاف ملتا ہے یا نہیں ہم سب کو مدِ نظر رکھیں گے۔عدالت میں جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اس نکتے پر بھی وضاحت کریں کہ فوجی عدالت میں فیصلہ کون لکھتا ہے؟ میری معلومات کے مطابق کیس کوئی اور سنتا ہے اور سزا و جزا کا فیصلہ کمانڈنگ افسر کرتا ہے۔ یہ تفریق کیسے کی گئی کہ کونسا کیس ملٹری کورٹس میں، کونسا اے...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی نہیں پہنچا۔ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک پارٹی قیادت، وکلاء اور فیملی میں سے بھی کوئی ملاقات کے لیے نہیں پہنچا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات کی اجازت تاحال نہیں ملی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے...
حافظ طاہر محمود اشرفی— فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل کے نقشے کے معاملے پر سعودی عرب کا مؤقف امتِ مسلمہ کی ترجمانی ہے۔اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کرنا عالمی امن کو تباہ کرنا ہے، اسلامی تعاون تنظیم گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کرنے پر فوری اجلاس طلب کرے۔انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق سعودی عرب کے مؤقف کے ساتھ ہے۔ سعودی عرب نے اسرائیلی نقشہ مسترد کر دیاسعودی عرب نے اسرائیلی نقشے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے...
صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن — فائل فوٹو سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک تاجر برادری چلا رہی ہے۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی تاجر برادری پر خصوصی توجہ ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ حکومت آپ کی بات سنجیدگی سے لیتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نئے صنعتی زون بنانے کی آپ کی سفارش کی 100 فیصد تائید کرتا ہوں۔ نوجوانوں کو ای ٹیکسی کا مالک بنائیں گے: شرجیل میمنسندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں کی گئیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ہدایت پر فیصل چوہدری نے جیل حکام سے رابطہ کیا۔اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی ہدایات پر جیل حکام سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا گیا، کوشش ہے مذاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل بانی سے ملاقات ممکن ہو۔ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ جیل حکام کو بتایا آج ملاقات کا دن ہے، لہٰذا ملاقات کا بندوبست کیا جائے۔فیصل...