کراچی(اسٹاف رپورٹر )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کی منظوری کے وقت خان صاحب کو منع کیا کہ اس پر مقدمہ ہوگا اور جیل کی سزا ہوگی، پہلے ہی بتایا تھا کہ اس کیس پر سزا ہوگی۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے بتارہا ہوں خان صاحب کی پارٹی میں ان کے رشتے دار جیل میں قتل کی سازش کررہے
ہیں، اب سوشل میڈیا سے یہ باتیں باہر آچکی ہیں، جیل میں ایسا کچھ ہوا تو سیاست پر اس کے اثرات پچاس سال تک رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کیسز میں تاخیر پر پروپیگنڈا کیا گیا، 190 ملین پائونڈ کی منظوری کے وقت بانی پی ٹی آئی کو منع کیا کہ اس پر مقدمہ ہوگا اور جیل کی سزا ہوگی، ہر جرم کی سزا ہوتی ہے، کوئی نہیں مانے گا کہ دوسروں نے فایدہ اٹھایا سزا آپ کو بھگتنا پڑے گی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ اس سارے ڈرامے کی آنے والے دنوں میں ہوا نکل جائیگی، پہلے ہی بتایا تھا کہ اس کیس پر سزا ہوگی، خان صاحب کی جان کو ان کے لوگوں سے خطرہ ہے، مقبول ہونے کا مطلب نہیں کہ خود کو آسمانی مخلوق سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے دھرنے احتجاج نو مئی کو ریاست اور ریاستی اداروں کو پامال کیا، کہا تھا کہ ان کی باتوں پر نہ جائیں یہ آپ کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، جو لوگ اقتدار میں ہیں وہ خان صاحب کے باہر آنے پر نظر نہیں آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی سیاست کی ،اب بھیک کا کشکول لے کر کھڑے ہیں ،نہ کوئی مذاکرات ہورہے ہیں نہ کوئی اندرونی بیرونی پریشر ہے، جرم کی سزا ہونی ہے اور ہوگی، یہ جرم ان سے کرایا گیا۔ مجھے عمران خان کی ہار سے مجھے پرپریشانی ہوگی کہ ایک اچھا آدمی کس جگہ پر آگیا۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف چھپن چھپائی کھیل رہے ہیںمجھے سیاسی اور معاشی استحکام نظر آرہا ہے، کبھی حکومت کبھی تحریک انصاف چھپ جاتی ہے، کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے،اگر بیک ڈور مذاکرات ہورہے ہوتے تو بھیک کا ٹوکرا لے کر کیوں کھڑے ہوئے۔ابھی بہت کچھ باقی ہے ابھی کہانی شروع ہوئی ہے، تحریک انصاف کے لوگ اپنے لیڈر پر ناکردہ جرائم ڈال رہے ہیں، بحیثیت وزیر کہا تھا کہ سندھ کے پانی کا حساب ٹھیک نہیں، آج بھی یہی کہتا ہوں۔
فیصل واوڈا

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل فیصل واوڈا نے کہا کہ سزا ہوگی کی سزا تھا کہ

پڑھیں:

فیض حمید کی سزا ابتدا ہے، 9 مئی کیسز باقی ہیں جس میں انہوں نے تباہی مچائی، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی  سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ 9 مئی کیسز باقی ہیں اور  جس سیاسی پارٹی نے کیا اس کا فیصلہ دیوار پر نظر آرہا ہے، یہ انصاف کا لمبا سلسلہ ہے جو رکے گا نہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میری یہ بات بھی ٹھیک ثابت ہوئی کہ فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، پھانسی کی سزا نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو 9 مئی کیسز کا فیصلہ آنا باقی  ہے جس میں انہوں نے تباہی مچائی،  ریاست، سیاست، عدلیہ  اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، میڈیا پر قبضے کی کوشش کی، اس فیصلے سے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان سے بڑا کسی کا بھی باپ نہیں، اب سزا اور جزا کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کا ٹرائل ابھی  چل رہا ہے جس کی سزا   کم سے کم 14  سال ہے، جو سیاسی جماعت ان کیسز میں  ملوث تھی، جو  ڈرامے بازی پی ٹی آئی نے  اور  ان کے بانی نے کی،  جس بربریت سے لوگوں کو مروایا گیا، اپنے ہی  ادارے،  شہیدوں اور  یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا، میں ان لوگوں کو اسی چیز سے روک رہا تھا بتایا تھا کہ اس کی واپسی نہیں۔

فیصل واوڈا  کا کہنا تھا کہ ان کے  اپنے ہی آدمی کا ٹرائل نہیں روکا گیا  یہ  تو آج تک تاریخ میں نہیں ہوا، ہمارے ہاں مسئلہ ہی سزا اور جزا کا تھا جس کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے سب سے پہلے  اپنے ادارے سے بنیاد شروع کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملک میں پرتشدد مظاہروں میں سہولت کاری کے ذمہ داروں کا بھی صفایا کیا جائے گا، اگر مسلح افواج "اپنے کو نہیں بخش رہی، تو کیا آپ کو لگتا ہے کہ دوسرے محفوظ رہیں گے؟"

انہوں نے کہا کہ "یہ صرف شروعات ہے، بہت سارے الزامات ابھی باقی ہیں، اور الزامات کے دائرے میں پی ٹی آئی، اور ان کے رہنما ہوں گے جو سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان سے بڑے ہیں، اس وقت کے ججز، اور وہ لوگ جو اب خود سے دور ہو چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی  پر پابندی میں تاخیر ہو سکتی ہے: فیصل واوڈا 
  • فیض حمید عمران کیخلاف گواہی  دینے والے ہیں، فیصل واوڈا
  • فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دینے جارہے ہیں: سینیٹر فیصل واوڈا
  • فیض حمید شواہد کے ساتھ عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا
  • فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا
  • فیض حمید 9 مئی کیسز میں عمران خان کے خلاف گواہی اور شواہد دیں گے، جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، فیصل واوڈا
  •   فیض حمید کو ملی سزا صرف ابتدا ہے، نو مئی کے کیس ابھی باقی ہیں، فیصل واوڈا
  • ’میں نے تو پہلے ہی کہا تھا‘: فیض حمید کی یہ سزا تو شروعات ہے، فیصل واوڈا
  • فیض حمید کی سزا ابتدا ہے، 9 مئی کیسز باقی ہیں جس میں انہوں نے تباہی مچائی، فیصل واوڈا
  • جنرل فیض حمید کو سزا، ’ 9 مئی کے کیسز ابھی باقی ہیں‘، فیصل واوڈا