اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا ممکنہ طور پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اس کیس کا فیصلہ سنائیں گے، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کے بعد 18 دسمبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جو ابتدائی طور پر 22 دسمبر کو سنایا جانا تھا، تاہم عدالت نے چھٹیوں اور کورس کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنانے کا کہا لیکن 6 جنوری کو بھی فیصلہ نہیں سنایا گیا اور یہ معاملہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا، گزشتہ سماعت پرجج ناصر جاوید رانا کی رخصت کے باعث فیصلہ نہیں سنایا گیا، عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنانے سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ادھر سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی بانی کو سزا ضرور ہوگی کیوں کہ یہ ایک اوپن کیس ہے، کیسز میں تاخیر پر پروپیگنڈا کیا گیا، 190 ملین پائونڈ کی منظوری کے وقت عمران خان کو منع کیا تھا کہ اس پر مقدمہ ہوگا اور جیل کی سزا ہوگی، کوئی نہیں مانے گا کہ دوسروں نے فائدہ اٹھایا سزا آپ کو بھگتنا پڑے گی، اس سارے ڈرامے کی آنے والے دنوں میں ہوا نکل جائے گی، ڈھائی سال سے یہ بھی بتارہا ہوں عمران خان کی پارٹی میں ان کے رشتے دار جیل میں قتل کی سازش کررہے ہیں، اب سوشل میڈیا سے یہ باتیں باہر آچکی ہیں، جیل میں ایسا کچھ ہوا تو سیاست پر اس کے اثرات پچاس سال تک رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی فورم پرکوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے اگر بیک ڈور مذاکرات ہوتے تو یہ بھیک کا ٹوکرا لے کر کیوں کھڑے ہوتے، یہ ٹرمپ کا انتظار چھوڑدیں، انٹرنیشنل ہوا عمران خان کے نہیں پاکستان کے حق میں چل رہی ہے، کوئی بیرونی دبائو نہیں ابھی تو بہت کچھ باقی ہے ابھی کہانی شروع ہوئی ہے، اگر مذاکرات کرنے ہیں تونیک نیتی سے آگے بڑھیں ہم پر رحم کریں، عمران خان کے ساتھی ان ہر رحم کریں، مذاکرات کا سب سے بڑا حامی ہوں لیکن بات چیت مخلص ہونی چاہیئے، لیڈر کو مروا دیں جیل میں رکھیں یہ خلوص نہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مقبول ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ خود کو آسمانی مخلوق سمجھیں، آپ نے دھرنے احتجاج نو مئی کو ریاست اور ریاستی اداروں کو پامال کیا، میں نے کہا تھا ان کی باتوں پر نہ جائیں یہ آپ کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، جو لوگ اقتدار میں ہیں وہ عمران خان کے باہر آنے پر نظر نہیں آئیں گے، انہوں نے پہلے بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی سیاست کی، اب سب بھیک کا کشکول لے کر کھڑے ہیں، نہ کوئی مذاکرات ہورہے ہیں نہ ہی کوئی اندرونی بیرونی پریشر ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیس کا فیصلہ عمران خان کے جیل میں

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی 

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکلا فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی اجازت مل گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے،گیٹ1پر پہنچنے والوں میں ایم این اے ارشد ساہی، جمال احسن خان اور ملک انور تاج شامل  ہیں،ایم پی اے عبدالسلام آفریدی بھی اڈیالہ جیل گیٹ1پر پہنچ گئے۔

داہگل ناکے پر ایم این اے شاندانہ گلزار کو پولیس نے روک لیا، شاندانہ گلزار کے محافظ سے کلاشنکوف برآمدہونے پر پولیس نے قبضے میں لے لیا، پولیس سے تکرار کے باوجود جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر شاندانہ واپس روانہ  ہو گئیں۔

سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں:عظمیٰ بخاری

فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی،تینوں وکلا گیٹ5سے اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا لاہور قلندر کیخلاف ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی 
  • جے یو آئی اجلاس:سیاسی جدوجہد جاری رکھنے اور سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • جے یو آئی اجلاس، کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ ‘ امریکہ قاتل ‘ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولاجائے ہفتہ کو ملک گیر ہٹرتال : حافظ نعیم
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان
  • اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان