2025-04-22@08:55:52 GMT
تلاش کی گنتی: 6844

«اور یورپ»:

(نئی خبر)
    ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا87واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجن میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال کی تحریک پاکستان کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔شاعر مشرق علامہ اقبال ممتاز قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیت تھے اور اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر تھے۔ڈاکٹر سر علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی شاعر سمجھا جاتا ہے ان کا...
    پنجاب اسمبلی میں ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی۔ 8 پاکستانیوں کے ایران میں قتل کے خلاف مذمتی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانیوں کو بیدردی سے قتل کیا گیا۔ یہ ایوان 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایران میں مسلح افراد کا ورکشاپ پر حملہ؛ باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی جاں بحق متن کے مطابق دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کا تعلق پنجاب سے تھا۔ دہشتگرد عناصر پاک ایران تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ایران پاکستان کا ہمسایہ اور اسلامی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر33.2فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔(جاری ہے) سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ 2025تک کی مدت میں دوران کارکنوں کی ترسیلات زر سے رقوم کی آمد 33.2 فیصد اضافے کے ساتھ 28.0 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 21.0 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاگیاتھا۔ مارچ 2025ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر پہلی مرتبہ 4 ارب ڈالر سے زائد رہیں اور اس مد میں 4.1 ارب امریکی ڈالر کی آمد ہوئی۔ نمو کے لحاظ سے مارچ میں ترسیلات زر میں سالانہ اورماہانہ بنیادوں پر...
    عابد چودھری:آرگنائزڈکرائم یونٹ کےتھانیدار اور اہلکاروں کاحافظ آبادمیں ن لیگ کےپبلک دفترپرچھاپہ، پانچ افرادکوغیرقانونی حراست میں رکھنےپرچھاپہ مارٹیم معطل۔ پولیس حکام کے مطابق اوسی یوٹیم نےن لیگ کےپبلک آفس پرغیرقانونی چھاپہ مارا، اوسی یوٹیم نے5افرادکوغیرقانونی حراست میں لیکرتشددکانشانہ بنایا۔ او سی یو ٹیم کے چھاپے کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی، تھانیدار سمیت 8 اہلکاروں کی معطلی کی رپٹ درج کر دی گئی، او سی یو ٹیم نے افسران کےنوٹس میں لائےبغیرچھاپہ مارا، تحقیقات جاری ہیں۔ خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ و اغوا کیس کا فیصلہ آگیا
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )چیف جسٹس نے جسٹس یحییٰ آفریدی قراردیا ہے کہ نومئی واقعات میں ملوث ملزم کو میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے. سپریم کورٹ میں لاہورکورکمانڈر ہاﺅس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی پراسیکیوٹر پنجاب ذوالفقار نقوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا علی رضا پر پولیس کو پتھراﺅ اور ڈنڈے سے زخمی کرنے کا الزام ہے.(جاری ہے) ملزم کے وکیل سمیر کھوسہ نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو نے پاکستان پر سفری پابندیوں میں توسیع کی سفارش تھی جس پر پاکستان پر عائد مشروط عالمی سفری پابندیوں میں 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے.(جاری ہے) ڈبلیو ایچ او ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کا 41 واں اجلاس 6 مارچ کو ہوا تھا پولیو سے متاثرہ ممالک کے حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے ہنگامی کمیٹی اجلاس میں شرکت کی جس میں پولیو کے عالمی پھیلا ﺅکی صورت حال پر غور کیا گیا کمیٹی نے پاکستان میں پولیو کی صورت حال اور...
    سپریم کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر سماعت، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا۔ پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں جناح ہائوس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ پراسیکیوٹر پنجاب ذوالفقار نقوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، علی رضا پر پولیس کو پتھرائو اور ڈنڈے سے زخمی کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کے وکیل سمیر...
    اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس کنونشن میں دنیا بھر سے 1500 کے قریب اوورسیز پاکستانی شریک ہیں، کنونشن کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔ کنونشن کے پہلے دن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کے سفیر ہیں، کوئی غیرملکی آکر ہمارے لوگوں کی تعریف کرتا ہے تو ہمارا دل بڑا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں تو اپنی جماعتوں سے بات کریں کہ دوہری شہریت رکھنے والوں کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے، اس پر بحث ہونی چاہیے۔ اس پر بھی بات ہوچکی ہے کہ ان کے لیے...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے مطابق کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے جبکہ تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا، دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی اہمیت کو دہرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لیے مفاہمتی...
    جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ علی رضا پر پولیس پر پتھراؤ اور ڈنڈے سے زخمی کرنے کا الزام ہے۔ علی رضا کے خلاف موقع پر موجودگی کا کوئی آڈیو یا ویڈیو ثبوت موجود نہیں۔ علی رضا کی عمر صرف 20 سال ہے اور وہ بیمار بھی ہے۔ مزید پڑھیں: جناح ہاؤس پر حملہ: شرپسندوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کا فیصلہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوارکے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیساکھی سکھ برادری کا خوشیوں بھراروایتی تہوار ہے ، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے ، ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ، پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ہم نے مل کر مضبوط اور عظیم بنانا ہے۔(جاری ہے) پیر کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، ان کے جان و مال کا...
    عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی پیرو مصنف اور نوبیل انعام یافتہ ادیب ماریو ورگاس یوسا 89 برس کی عمر میں چل بسے۔ ماریو ورگاس یوسا کو ان کی انقلابی ادبی تخلیقات کے باعث جانا جاتا ہے جس میں آمریت، آزادی اور انفرادی مزاحمت جیسے موضوعات کا گہرا تجزیہ ملتا ہے۔ ان کے بیٹے الوارو ورگاس یوسا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے والد ماریو ورگاس یوسا لیما میں چل بسے۔ ورگاس یوسا 1936ء میں جنوبی پیرو کے شہر اریکوِیپا میں پیدا ہوئے، بچپن کے کچھ سال بولیویا میں اپنے نانا کے ساتھ گزارے، جو...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے تیوہار کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بہن بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تیوہار کے طور پر منایا جاتا ہے کیونکہ یہ کسانوں کے لیے بڑی خوشی کا وقت جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بیساکھی میلہ: بھارت کے ساڑھے 6 ہزار یاتریوں کو ویزے جاری انہوں نے کہا کہ یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر...
     (ویب ڈیسک)خبردار ہو جائیں،نادرا نے برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کردی۔   نادراکے مطابق  پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا اندراج صوبائی قوانین کے تحت متعلقہ یونین کونسل میں ہوتا ہے، جس کی بنیاد پر وفاقی قانون کے تحت نادرا شناختی دستاویزات جاری کرتا ہے،سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو پر نادرا کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ویڈیو میں جو شخص نادرا آفس میں خود کو فوت شدہ ظاہر کرنے پر تعجب کا اظہار کر رہے ہیں، ان کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ان کے قریبی رشتہ دار نے کروا رکھا تھا۔ موسم کے حوالے سے خبر آگئی  نادرا کے...
    سٹی42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوارکے موقع پر مبارکباد، محسن نقوی نے کہا بیساکھی سکھ برادری کا خوشیوں بھراروایتی تہوار ہے۔ تفصیلات کےمطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے، ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ہم نے ملکر مضبوط اور عظیم بنانا ہے، پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ موسم کے حوالے سے خبر آگئی اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، انکے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے، آئین...
    —فائل فوٹو ڈمپر ڈرائیور کے گرفتاری دینے سے پہلے کراچی ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران 27 ڈمپر ضبط کر لیے گئے اور ایک ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، 142 ڈمپروں کے ڈرائیوروں پر چالان اور بھاری جرمانے کیے گئے۔شارعِ فیصل پر ٹریفک پولیس سے بھاگنے والے ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ٹریفک پولیس نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر سے رابطہ کیا تھا۔پہلے تو انہوں نے وقت مانگا بعد میں وہ اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے اور ڈمپر و ڈرائیور کو پیش نہ کر سکے۔اس کے بعد ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔ٹریفک پولیس نے ڈمپر...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے اپنے حالیہ دورے کے بعد پاکستان کے ہنرمند نوجوانوں کو خوشخبری دی ہے کہ بیلاروس نے ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے اس خوشخبری کو بیلا روس کی طرف سے تحفہ قرار دیا گیا اور کہا ہے کہ اس سے نہ صرف بیلاروس کی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ باہنر پاکستانی نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ بیلا روس میں پاکستانیوں کے لیے کس قسم کے ملازمت کے مواقع موجود ہیں؟ اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد عدنان پراچہ کہتے ہیں کہ بیلا روس کو پاکستان سے قریباً ڈیڑھ لاکھ ورک فورس کی ضرورت ہے۔ جس میں سے...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کوئٹہ کے مطابق، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے 3 اپریل کو بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے کا ہوگیا۔ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا تھا اور اب ان کے لیے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 40 روپے 60 پیسے ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟ یاد رہے کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے مطابق بجلی کی اس قیمت میں کمی کے بعد 4 کروڑ...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیلاروس کی زراعت کے شعبے میں مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اللہ تعالی نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے عطا کئے ہیں۔ ترقی کرتا ہوا، خوشحالی کی طرف تیزی سے  گامزن پاکستان انشاء اللہ ہماری منزل ہے۔ پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دورہِ بیلاروس اچھا رہا۔ بیلاروس کی زراعت کے شعبے میں مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ بیلاروس میں بننے والی زرعی مشینری کے جوائنٹ وینچرز پاکستان میں بنیں گے۔ بیلاروس میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے مشینری بنانے والی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں، ملکی معیشت میں ان کا اہم کردار ہے۔ اوورسیز پاکستانی کنونشن میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، پاکستان میں اوورسیز پاکستانی کنونشن ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن کا مقصد تارکین وطن کی خدمات کو سراہنا ہے، اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں، ان کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، وہ ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھجواتے ہیں، اوورسیز پاکستانی ہماری شان ہیں۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی...
    کراچی (کامرس رپورٹر+ سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے شاہراہ فیصل پر ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اہل غزہ و فلسطین کے لیے عملی کردار ادا نہ کیا تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ حکومت پاکستان لیڈنگ رول اداکرے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فوجی قیادت آگے بڑھیں۔ عالم اسلام کے حکمرانوں اور فوجی سپہ سالاروں کا اجلاس بلائیں اور اسرائیل کو مشترکہ طور پر واضح پیغام دیں کہ اگر فلسطینیوں کی نسل کشی بند نہ کی گئی تو ہم پیش قدمی کریں گے۔ حماس کی تحریک کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتی۔ حماس محبت، خدمت، مزاحمت، مقاومت اور سامراج کے خلاف جہاد و قتال...
     اسلام آباد (خبرنگار+ خبرنگار خصوصی) پاکستان کے معروف سکالر، معیشت دان، سیاستدان، مصنف، محقق، سابق سینیٹر‘ جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر اور انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیزکے بانی پروفیسر خورشید احمد برطانیہ کے شہر لیسٹر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پروفیسر خورشید احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کی اسلامی معاشیات کی ترویج کے لیے قابل قدر خدمات ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ پروفیسر خورشید احمد 23مارچ 1932کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ جماعتِ اسلامی کے ساتھ ان کی طویل وابستگی رہی۔ پروفیسر خورشید احمد 1985سے 2012  تک سینٹ کے رکن رہے۔ انہوں نے وزیر منصوبہ بندی اور منصوبہ...
     جس قلم میں سچ کی سیاہی ہو اس کے لفظ ماند پڑنا تو دُور کی بات بلکہ اس کی تحریریں ہر دور میں نئے نئے معنی کے ساتھ روشنی بکھیرتی ہوئی اندھیروں میں راستوں کا پتا دیتی ہیں ۔ ادب کی دنیا کے دوستوں کے لیے آج ہم ایک ایسے استاد لکھاری کی داستان حیات لے کر آئے ہیں جن کے بھاری بھر کم جسے کو زمین کا معدہ پانی کی طرح پی گیا اور ہم دیکھتے کے دیکھتے رہ گئے جن کی کتابوں میں سانس لیتے منظر پڑھنے والوں کے اندر نئی روح پھونک دیتے ہیں ۔ معاشرے کی تلخ برائیوں کو اصلاحی قلم سے اُجاگر کرنے والے ادب کی دنیا کے لافانی لکھاری ممتاز حسین مفتی 11ستمبر 1905...
    ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔ اسلامی تعلیمات، قانون اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔ ایران ملزمان کی شناخت اور انکو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔ اسلامی تعلیمات، قانون اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔ ایران ملزمان کی شناخت اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ اس سے پہلے پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ واقعے پر ایران سے رابطے میں ہیں، مکمل...
    اسلام ٹائمز: انہی حقائق کی روشنی میں یوں دکھائی دیتا ہے کہ مغربی ایشیا کے بنیادی مسائل کا حل مغربی اداروں کی مداخلت سے نہیں بلکہ برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسی تنظیموں کے بنیادی کردار سے میسر ہو سکے گا۔ اس کی وجہ بھی واضح ہے۔ ان تنظیموں کے رکن ممالک نے ہمیشہ سے علاقائی مسائل اور مشکلات کے بارے میں زیادہ متوازن پالیسی اختیار کی ہے جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادی ہمیشہ یکہ تازیوں میں مصروف رہے ہیں اور طاقت اور جنگ کے بل بوتے پر اپنا تسلط بڑھانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ تہران، ماسکو اور بیجنگ نے بارہا اعلان کیا ہے کہ نیٹو جیسے فوجی اتحاد یورایشیا سمیت مختلف خطوں کی سیکورٹی فراہم کرنے میں...
    میوزک کے مداحوں کےلیے ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز ہوگیا ہے۔ سینما انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کرنے والے نامور ہدایتکار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت میوزک کے چاہنے والوں کےلیے شاندار میوزک ویڈیوز کی تخلیق کرنے میدان میں آگئے ہیں۔ ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کی شاندار تقریب کا انعقاد لاہور فورٹ میں کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اداکار فواد خان نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا میں نامور ستارے شے گل، انورل خالد، فارس شفیع، زین زوہیب، میشا شفیع، ینگ اسٹنر، اداکارہ عفت عمر، فیشن ڈیزائنرمحسن رانجھا، اور کامران لاشاری سمیت دیگر نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر ایچ ایس وائے نے تقریب کی میزبانی...
    پاکستان نے ایران میں اپنے شہریوں کے بے رحمانہ اور بزدلانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ ایرانی حکام معاملے کی تحقیقات اور جاں بحق افراد کی میتوں کی بروقت وطن واپسی میں مکمل تعاون کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان اور ایران کی سرحد سے قریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایران کے صوبہ سیستان، بلوچستان کی مہرستان کاؤنٹی میں گزشتہ روز 8 پاکستانی شہریوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا گیا، ہمارے مشن نے پہلے ہی ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت...
    ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ایک بیان میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ڈمپر ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی، ڈرائیور شارع فیصل پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ ڈمپر کو ٹریفک پولیس نے روکنے کی کوشش تھی لیکن نہیں رکا، ڈمپر اور ڈرائیور کو پولیس کے سپرد کرنے کی تمام ڈمپنگ ایسوسی ایشن کو ہدایت کی گئی۔پیر محمد شاہ نے مزید کہا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کےصدر اور دیگر نے ابتداء میں وقت مانگا، پھر صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے یہ...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے مطابق کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے جبکہ تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا، دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی اہمیت کو دہرایا۔ پروفیسر خورشید احمد انتقال کر گئے آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات...
    آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر)کے مطابق کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے جبکہ تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا، دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی...
    جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔کراچی میں فلسطین مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا،...
    پاکستان نے 8شہریوں کے قتل پر ایران سے قونصلر رسائی مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے ایرانی صوبے سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی شناخت کے لیے قونصلر رسائی مانگ لی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی شناخت کیلئے قونصلر رسائی طلب کی ہے پاکستان کی قیادت اور عوام واقعے پر دکھ اورغم میں مبتلا ہیں اور وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم کی ہدایت پر تہران میں سفارتخانہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہے اور زاہدان میں قونصل خانہ بھی تحقیقات کیلئے ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران...
    واقعے کے بعد تمام ڈمپر ایسوسی ایشنز کو فوری طور پر ہدایت دی گئی کہ وہ مذکورہ ڈمپر اور اس کے ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کریں، تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے، تاہم ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر نمائندوں نے پہلے وقت مانگا اور بعد ازاں اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شارع فیصل پر ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ڈمپرز کے خلاف ٹریفک پولیس کا بڑا ایکشن، کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 142 ڈمپروں کو چالان کیا گیا، جبکہ 27 کو موقع پر ہی ضبط کرلیا گیا، ایک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شارع فیصل پر ایک ڈمپر کی ویڈیو...
    ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا ہے کہ 90 فیصد اوورسیز پاکستانیوں کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کرنے والے پاکستان دشمنوں کے ٹاؤٹ ہیں، یہ ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں، کل اسلام آباد میں پہلا اوورسیز کنونشن منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں 80 ملکوں سے اوورسیز پاکستانی آئیں گے جو ڈیڑھ کروڑ اوورسیز کی نمائندگی کرتے ہیں، پروپیگنڈا کرنے والوں سے اب تارکین وطن خود حساب لیں گے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہاکہ ہماری فیڈریشن اس وقت 28 ملکوں میں موجود ہے جس کا مقصد پاکستان کا مثبت چہرہ پوری دنیا کے سامنے لانا...
    علامہ شبیر حسن میثمی نے جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کی قوم و ملت کے لیے خدمات پر ادارے کے پرنسپل، اساتذة اور معاونین کو خراج تحسین پیش کیا، اُنہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، اسلام کے قلعے جتنے زیادہ مضبوط ہوں گے اسلام اُتنی زیادہ ترقی کرے گا۔   اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دورہ ملتان کے دوران جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ کے بعد جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کا دورہ کیا اور جامعہ کے سالانہ جلسے میں شرکت کی۔ علامہ شبیر حسن میثمی کا محلہ سوتری وٹ پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر جامعہ کے پرنسپل علامہ اختر حسین نسیم، جامعة العباس...
    جے یو پی (نورانی ) کے زیراہتمام یکجہتی فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم ہو رہا ہے، لیکن یہ ظلم صرف فلسطین پر نہیں بلکہ انسانیت اور امتِ مسلمہ پر ہو رہا ہے، مسجدِ اقصی کو پامال کیا جا رہا ہے، فلسطین کی  بہنوں کو  بے حرمت کیا جا رہا ہے، لیکن امتِ مسلمہ سو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے زیرِاہتمام، اظہارِ یکجہتی فلسطین کے سلسلے میں احتجاجی ریلی جامعہ یوسفیہ مظہرِ فرقان، سمیجہ آباد ملتان سے نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے کہا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔ ہم فلسطین کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) ایرانی دارالحکومت تہران سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق خلیجی ریاست عمان کی ثالثی میں مسقط میں امریکہ اور ایران کے مابین بالواسطہ بات چیت کا، جو اولین مرحلہ کل ہفتہ 12 اپریل کو مکمل ہوا، اس کے اختتام پر یہ اتفاق رائے ہو گیا تھا کہ دونوں ممالک کے وفود سات دن بعد دوبارہ بالواسطہ مذاکرات کے لیے ملیں گے۔ اس مکالمت میں پیش رفت کے بارے میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سرکاری ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ویک اینڈ پر اگلی بات چیت میں بھی ثالثی عمان ہی کرے گا جبکہ تہران اور واشنگٹن کے مذاکراتی نمائندوں کے مابین براہ...
    یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف تحریک کی قیادت کراچی کرے گا اور ہم کامیابی حاصل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکجہتی غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل...
    عشائیہ کے موقع پر تحریک کے 46 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے "وفائے عہد کی بے مثال داستان" کے عنوان سے کیک بھی کاٹا گیا، علامہ شبیر حسن میثمی نے جعفری جوانوں کی کارکردگی، قائد ملت کے ساتھ بے پناہ عقیدت و محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان قائد ملت کے دست و بازو ہیں اور نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔   اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابقین یاسر صدیقی، حیدر زمان، وسیم حسین اور میثم عباس کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مختلف اہم امور و تنظیمی حوالے سے سیکرٹری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مطالبے پر آزاد جموں وکشمیر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے پر وفاقی حکومت نے آزاد جموں وکمشمیر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل وزیراعظم شہباز شریف کو اس سلسلے میں کشمیری نژاد برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا لکھا گیا ایک خط بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں اس مطالبے کی حمایت کی گئی ہے۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر پر زور دیا تھا۔ اوور سیز پاکستانیوں کے پرزور مطالبہ کے بعد وفاقی حکومت...
    وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں جنہوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے بہت کچھ کیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت ان اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کچھ کرے، اس لیے اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں اس لیول کا کنونشن ہورہا ہے جس میں مختلف سیکٹرز میں کام کرنے والے اوورسیز پاکستانی شرکت کررہے ہیں، انجینیئرز، ڈاکٹرز، وکلا، جرنلسٹ اس کنونشن میں شریک ہیں، جو پروفیشنل لوگ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 3 روزہ اوررسیز پاکستانیز کنونشن کا آغاز آج اسلام آباد میں ہورہا ہے عطاتارڑ نے کہا کہ...
    ڈاکٹر میڈس گلبرٹ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب غزہ میں رہنے کے بجائے جہنم میں رہنا پسند کروں گا، کیوں کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک بہت منظم نسل کشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں طویل عرصے تک کام کرنے والے ایمرجنسی میڈیسن کے ڈاکٹر میڈس گلبرٹ کا کہنا ہے کہ الاہلی اسپتال پر حملہ شمالی غزہ میں کسی بھی ایسے شخص کے لیے سزائے موت ہے جسے شدید چوٹ یا صدمہ پہنچا ہو یا سرجری کی ضرورت ہو۔ الجزیرہ کے مطابق ناروے کے شہر ٹرمسو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر میڈس گلبرٹ نے کہا کہ وہ اس ہسپتال کو اچھی طرح جانتے ہیں اور انہوں نے اسے شمالی غزہ میں ایک بہت...
    ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، لواحقین غم سے نڈھال ہوگئے۔آہ وزاری کرتے لواحقین نے حکومت پاکستان سے میتیں جلد از جلد پاکستان لانے کی اپیل کردی۔ جاں بحق 8 پاکستانیوں میں سے 6 کا تعلق بہاولپور کے نواحی علاقے خانقاہ شریف اور 2 کا تعلق احمد پور شرقیہ سے ہے۔ ایران میں 8 پاکستانی کار مکینکس قتلایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس قتل کردیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی مقتولین کو صوبہ سیستان بلوچستان کے علاقے مہرستان میں افغان بارڈر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ آٹھوں پاکستانی ایک ورک شاپ پر موٹر مکینک کا کام کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے ہاتھ پیر باندھ کر...
    اسلام آباد: حکومتِ پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن 13 تا 15 اپریل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ وزارتِ اوورسیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہنا، انہیں گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا اور ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ حاصل ہوگا۔ ہوائی اڈوں پر ان کے والہانہ استقبال کے لیے خصوصی انتظامات اور خیر مقدمی بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں۔  شرکا کو مکمل پروٹوکول اور عزت و تکریم کے...
    غزہ کی پٹی میں عالمی برادری کی نظروں کے عین سامنے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے سنگین جنگی جرائم کا سلسلہ جاری جبکہ غاصب اسرائیلی فوج نے اپنے تازہ قتل عام میں دیر البلح میں ایک گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے 6 فلسطینی بھائیوں کو اپنے 1 ساتھی کے ہمراہ شہید کر دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ "احمد، محمود، محمد، مصطفی، زکی اور عبداللہ ابومہدی" ان 6 حقیقی بھائیوں کے نام ہیں کہ جنہیں غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے آج صبح، غزہ کے شہر دیر البلح میں ان کے 1 دوست عبداللہ الھباش کے ہمراہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 6 فلسطینی بھائی اپنے 1 ساتھی کے ہمراہ ایک سویلین گاڑی...
    نوشہرہ،ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید، ایک سب انسپکٹر شدید زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز نوشہرہ(سب نیوز)نوشہرہ میں ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر کے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور کو شہید کر دیا گیا۔ایکسائز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر تارو پبی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو کانسٹیبل اور ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل افتخار اور مجاہد شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر فاروق کو 5 گولیاں لگیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان...
    پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں جاکربھیک مانگتے ہیں جہاں یہ سنگین جرم ہے حکومت کی جانب سے ا نسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلانے کافیصلہ کرلیاگیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے۔حکومتی فیصلے کے تحت جلد ہی انسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی، حکومت نے یہ اصولی فیصلہ خلیجی ملکوں میں پاکستان کے قومی وقار کو نقصان پہنچانے والے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے ضلع مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جو ایران میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جاں بحق 8 افراد میں سے پانچ کی شناخت دلشاد، ان کے بیٹے نعیم اور دیگر تین نوجوانوں جعفر، دانش اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ دلشاد ایک مرمت کی دکان کے مالک تھے، جہاں تمام مقتولین کام اور قیام دونوں کرتے تھے۔اطلاعات کے مطابق ”حملہ آور رات کے وقت دکان میں داخل ہوئے، مقتولین کے ہاتھ پاو¿ں باندھے اور انہیں بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔“ایران میں 8 معصوم پاکستانیوں کے بے دردی سے قتل...
    ٹوکیو:جاپان کے شہر اوساکا میں 2025 کی ورلڈ ایکسپو کا آ غاز ہو گیا جو 13 اکتوبر تک جا ری رہے گی ۔چائنا پویلین، جو اس ورلڈ ایکسپو کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ نمائندہ پویلینز میں سے ایک ہے، اس کا باضابطہ آغاز اتوار کے روز ہوا۔تقریباً 3500 مربع میٹر کے رقبے پر محیط، چائنا پویلین اوساکا ایکسپو میں سب سے بڑے غیر ملکی تعمیر شدہ پویلینز میں سے ایک ہے۔ “انسان اور فطرت کے درمیان کمیونٹی آف لائف کی تعمیر – گرین ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایک مستقبل کی سوسائٹی” کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، چائنا پویلین 5 ہزار سال سے زائد عرصے سے قائم چینی تہذیب پر مبنی روایتی ماحولیاتی حکمت کا مظاہرہ...
    کراچی: ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی بھینس کالونی ڈیری ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات میں جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس کے بڑے منصوبے کے لئے حکمت عملی مرتب دے دی گئی جبکہ ڈیری ایسوسی ایشن نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس بنانے کے بڑے منصوبے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اسی ہفتے میں ڈیری ایسوسی ایشن بھینس کالونی ضلع ملیر کے نمائندہ وفد سے دوسری ملاقات میں منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے حکمت عملی مرتب دی گئی۔ اجلاس...
    ویب ڈیسک : سمندر پار پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے پر وفاقی حکومت نے آزاد جموں وکمشمیر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل کشمیری نژاد برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا لکھا گیا ایک خط بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں اس مطالبے کی حمایت کی گئی ہے۔ خط میں برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر پر زور دیا تھا۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح اوور سیز پاکستانیوں کے پُرزور مطالبہ کے بعد وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد میں ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس منصوبے کے لیے کنسلٹنسی...
    ساہیوال کے قریب قومی شاہراہ پر موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ قیمتی سامان اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دو لاکھ تیس ہزار روپے نقدی پر مشتمل بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فاروق نامی شہری کی گاڑی ساہیوال کے قریب پنکچر ہوگئی۔ ٹائر تبدیل کرتے ہوئے وہ اپنا قیمتی بیگ قومی شاہراہ پر بھول گیا۔ شہری نے فوری طور پر موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے بیگ کی گمشدگی کی اطلاع دی۔ موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر تلاش...
    ایران نے سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے ۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہےکہ 8 پاکستانیوں کے قتل کا واقعہ غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے.جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی پورے خطے میں دیرینہ اور مشترکہ خطرہ ہے.غدارعناصربین الاقوامی دہشتگردوں کےساتھ مل کر خطےمیں سلامتی اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔ایرانی سفارتخانے کی جانب سے واضح کیا گیا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کےمکمل خاتمےکےلیےتمام ممالک کو مشترکہ کوشش کرناہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں نے...
    ریاض: سعودی عرب کے نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کا حج آخری بار شدید گرمیوں میں ہوگا، کیونکہ اسلامی قمری کیلنڈر کی وجہ سے آئندہ 16 سال تک حج کا وقت ٹھنڈے موسم میں آ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 2026 سے حج کا انعقاد بہار کے موسم میں ہوگا، اور پھر 2034 سے 2041 تک یہ سردیوں میں آئے گا۔ قمری کیلنڈر ہر سال تقریباً 10 دن پیچھے جاتا ہے، جس کے باعث حج گرمی سے بہار اور سردی کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ 2042 میں حج دوبارہ گرمی کے موسم میں واپس آئے گا۔ یہ تبدیلی دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں مسلمانوں کے لیے خوش خبری ہے، جو گزشتہ کئی سالوں سے...
    موٹروےپولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے  قومی شاہراہ سے ملنے والے5لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور 2 لاکھ 30ہزار  مالک کے حوالے کر دیے۔ ترجمان موٹر وے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ساہیوال کے قریب فاروق نامی شہری کی گاڑی ٹائر پنکچر ہوگیا تھا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے زیورات اور نقدی قومی شاہراہ ہر بھول گیا۔ ترجمان نے کہا کہ شہری نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر بیگ گمشدگی کی اطلاع دی، موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر بیگ ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا جس پر قیمتی بیگ مل جانے کے بعد شہری نے موٹروےپولیس کی ایمانداری کی تعریف کی۔
    پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے قتل پر بیان سامنے آیا ہے۔ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیستان کے شہر مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ غیر انسانی اور بزدلانہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی پورے خطے کیلئے ایک مستقل اور مشترکہ خطرہ ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ایرانی سفارت خانے نے کہا کہ یہ رجحان گزشتہ دہائیوں میں ہزاروں بےگناہ انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، خطے میں امن و استحکام کے لئے اجتماعی اور مربوط کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں، مشترکہ کوششوں...
    تہران اور اسلام آباد نے سیستان بلوچستان میں آٹھ پاکستانی مزدوروں کے قتل کے بعد دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعے نے دونوں ہمسایہ ممالک کو ایک بار پھر اس مشترکہ خطرے کے خلاف مل کر کام کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایران میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر ایرانی سفارتخانے نے سخت مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے اسے ”غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح کارروائی“ قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے ایک دیرینہ خطرہ ہے جس کے پیچھے بین الاقوامی دہشتگرد اور مقامی غدار عناصر شامل ہیں۔ ایرانی سفارتخانے...
    — فائل فوٹو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک میں مسلم اور غیر مسلم سب پاکستانی ہیں۔لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل حقوق مل رہے ہیں۔ تحفظ ناموس رسالتﷺ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، سردار یوسف اسلام آباد یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی مناسبت سے... وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں امن قائم کرنا ہے، حکومت اور مسلح افواج ملک میں قیام امن کی کوشش کر رہی ہیں۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ ملک میں سازش کرنے والے کبھی کامیاب نہیں...
    سٹی42: پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشنکرتے ہوئے سینکڑوں غیر قانونی قابضین کو ہاسٹلز سے نکال دیا ۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق آپریشن وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر بلا امتیاز کیا گیا، جس سے ہاسٹلز میں 600 طلباء کے لیے نئی گنجائش پیدا ہو گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہاسٹل سے محروم مارننگ کے 300 طلباء کو فوری طور پر الاٹمنٹ دی جا چکی ہے جبکہ مزید 300 طلباء کو بھی جلد ہاسٹل دیے جائیں گے۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح آپریشن کے دوران بعض کمروں سے شراب اور آئس جیسی...
    ٹیکساس: امریکا میں بین الاقوامی طلبہ کے لیے تعلیمی ویزا پر خطرے کی تلوار لٹکنے لگی، خصوصاً ریاست ٹیکساس میں، جہاں 122 سے زائد غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ یا ان کی امیگریشن حیثیت ختم کر دی گئی ہے۔ یہ تبدیلیاں امریکی نظام Student and Exchange Visitor Information System (SEVIS) میں کی گئی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ان طلبہ کی قانونی حیثیت اب خطرے میں ہے۔ حکام کی جانب سے اب تک کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سخت پالیسیوں، سوشل میڈیا مانیٹرنگ اور حالیہ سیاسی فیصلوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ ٹیکساس کی متاثرہ یونیورسٹیوں میں نمایاں تعداد یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس اور یونیورسٹی آف ٹیکساس، آرلنگٹن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) پولیس کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں کہ اس مشتبہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ جب یہ حملہ کیا گیا، اس وقت شمالی جرمنی کے بندرگاہی شہر اور سٹی اسٹیٹ ہیمبرگ کے اس عجائب گھر میں ایک ہزار سے زائد شائقین موجود تھے، جن کو ریسکیو کارکنوں نے فوری طور پر وہاں سے نکال لیا۔ ہیمبرگ فائر بریگیڈ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ میوزیم اس شہر میں سیاحوں کی سب سے زیادہ دلچسپی کے حامل مقامات میں سے ایک ہے، جہاں تاحال نامعلوم حالات میں ہفتہ 12 اپریل کی شام آنسو گیس چھوڑ دی گئی تھی۔ ہیمبرگ فائر ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق، ''میوزیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) یورپی یونین نے کھلونوں کے لیے حفاظتی اصولوں کو سخت کرنے کے لیے نئے قوانین پر اتفاق کیا ہے، جن میں ایسے نقصان دہ کیمیکلز پر پابندی بھی شامل ہے، جو انسانی جسم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ان کیمیکلز میں ایسے مادے شامل ہوتے ہیں، جو انسانی نمو کے ہارمونز میں خلل ڈال سکتے ہیں اور جو تولیدی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ برسلز کا کہنا ہے کہ ان قوانین کا مقصد بچوں کو کیمیکلز اور آن لائن مارکیٹ پلیس کے خطرات سے بہتر طور پر تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔ یورپی یونین کے مذاکرات کاروں اور رکن ممالک نے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد...
    نوشہرہ میں ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر کے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور کو شہید کر دیا گیا۔ایکسائز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر تارو پبی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو کانسٹیبل اور ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل افتخار اور مجاہد شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر فاروق کو 5 گولیاں لگیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینٹیلیجنس ٹیم کے شہید دو اہلکاروں سمیت ڈرائیور کی نماز...
    اسلام آباد: ہم ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان میں موجود ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں دہشت گردی پورے خطے میں ایک دائمی صورت حال اور ایک مشترکہ خطرہ ہے، غدار عناصر بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ مل کر پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔ ایرانی سفارتخانے کے بیان کے مطابق اس منحوس رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کی طرف سے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کو ختم کیا جا سکے۔ اپنے بیان میں ایرانی سفارت خانے نے مزید کہا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر منعقد ہونے والے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آج اسلام آباد میں آغاز ہورہا ہے۔ اس کنونشن کا مقصد ملکی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنونشن کے لیے آنے والے مہمانوں کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کی حیثیت دی جائے گی اور ایئرپورٹ پر ان کے شایان شان استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مالی سال کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر آنے کی توقع کنونشن میں مہمانوں کی ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرا، او پی ایف ،اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز ہوں گی جن میں اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات...
    سیستان میں 8 پاکستانیوں کا قتل، پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے قتل پر بیان سامنے آیا ہے۔ ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیستان کے شہر مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ غیر انسانی اور بزدلانہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔ ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ دہشتگردی پورے خطے کے لیے ایک مستقل اور مشترکہ خطرہ ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کےلیے تمام ممالک کو مشترکہ جدوجہد کرناہوگی۔ سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے قتل پر بیان سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیستان کے شہر مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ غیر انسانی اور بزدلانہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ دہشتگردی پورے خطے کے لئے ایک مستقل اور مشترکہ خطرہ ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کےلئے تمام ممالک کو مشترکہ جدوجہد کرناہوگی۔سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رجحان گزشتہ دہائیوں میں ہزاروں بےگناہ انسانوں کی جانیں...
    ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کے لیے تباہ کن ہے۔ خطے میں موجود...
    پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت پاکستان میں ایران کے سفارت خانے نے سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سفارتخانہ اس بزدلانہ اور سفاک حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشتگردی خطے کے لیے مستقل خطرہ ہے، غدار عناصر بین الاقوامی دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ مل کر خطے کی سکیورٹی اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایران کے صوبے سیستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس خطرے کے تدارک کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی اور...
    کچھ عرصہ قبل پاکستان کے آرمی چیف کی جانب سے ایک قومی تقریب میں قرآنِ مجید کی سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 6 کی تلاوت کرتے ہوئے قوم کو ایک بنیادی اصول یاد دلایا گیا: (اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاؤ)۔ یہ محض ایک مذہبی اقتباس نہیں تھا، بلکہ قومی شعور کو جھنجھوڑنے والی تنبیہ تھی۔ ایک ایسا لمحہ جو ظاہر کرتا ہے کہ جھوٹی خبروں اور غیر مصدقہ اطلاعات کا سیلاب ہمارے معاشرتی، قومی اور اخلاقی ڈھانچے کو کمزور کر رہا ہے۔ جب ایک ملک کا سب سے...
    ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں 8 پاکستانی شہریوں کے بے دردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم اس افسوسناک واقعے سے آگاہ ہیں اور ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا...
    ریاض احمدچودھری ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نامساعد موسم ، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور اپنے گھروں سے دور بھارتی جیلوں میں نظربندسینکڑوں کشمیریوں کو درپیش سنگین صورتحال کو اجاگرکرتے ہوئے کہاکہ کشمیری نظربندوں کو پینے کے صاف پانی، صحت بخش خوراک اور مناسب طبی دیکھ بھال جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے جس سے انہیں صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ بہت سے نظربند بے چینی، ڈپریشن اورذہنی تنائو سمیت صحت کے مختلف مسائل سے دوچار ہیں جو سورج کی روشنی، مناسب غذائیت اور علاج ومعالجے کے فقدان کی وجہ سے سنگین رخ اختیارکررہے ہیں۔ڈی ایف پی نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے...
    ایکسائز حکام کے مطابق ایکسائز اہلکاروں کو نامعلوم ملزمان نے نوشہرہ کی حدود میں فائرنگ کرکے نشانا بنایا، شہید ہونے والوں میں ایکسائز کانسٹیبل مجاہد خان، ایکسائز کانسٹیبل افتخار اور ڈرائیور شبیر شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں جی ٹی روڈ تاروجبہ کے قریب گاڑی روکنے پر ایکسائز پیٹرولنگ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے افتخار کانسٹیبل اور مجاہد کانسٹیبل موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ڈرائیور انسپکٹر شبیر کو شدید زخمی حالت میں استپال منتقل کیا گیا جو جانبر نہ ہو سکا۔ محکمہ ایکسائز اینٹیلی جنس ٹیم کے شہید دو اہلکاروں سمیت ڈرائیور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی...
    اسرائیلی فوج نے غزہ کے رفح کا محاصرہ مکمل کر لیا ہے، صہیونی فوج نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ یہ مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کے اعلان کردہ منصوبے کا حصہ ہے، جس کے ساتھ ساتھ فلسطینی آبادی کو بڑے پیمانے پر انخلا بھی کرنا پڑے گا۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے 2 اپریل کو جنوبی غزہ میں موراگ کوریڈور کے علاقے پر قبضہ کرنا شروع کیا تھا، جس کی وجہ سے لاکھوں فلسطینیوں کو جنوب میں مصر کی سرحد سے متصل رفح سے جانے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ویں ڈویژن...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں کے تیسرے اور کراچی میں پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں لی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، 8 بجے شب شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی، جہاں دلچسپ میچ میں فینز کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم رہی۔ تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہ رہی۔ دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی داد کو ترستے رہے تاہم گراؤنڈ میں موجود لوگ بھی کے حوصلے بڑھاتے رہے، کرکٹ کا شہر کھلانے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے استقبال کیلئے ایئرپورٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے، کنونشن میں آںے والوں کو مکمل پروٹوکول دیا جائے گا۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم  کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام انتظامات اس عزم کے ساتھ کیے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔ سانگھڑ: کپڑے دھوتے تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق اوورسیز پاکستانیز کنونشن ایک ایسا فورم...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر گہرے دکھ اور رنج کے اظہار کیا ہے اور قتل پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بہیمانہ اقدام کی وجوہات سامنے لائی جائیں، خطے کے ممالک کو مل کر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو انکی میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق میتوں کی واپسی کے لیے ایرانی حکام سے رابطے میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے، خطے میں موجود ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ  پولیس سیل میں گزارنا پڑگئے...
    ویب ڈیسک: ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےایران کے علاقے مہرستان،...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں کے تیسرے اور کراچی میں پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں لی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، 8 بجے شب شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی، جہاں دلچسپ میچ میں فینز کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم رہی۔ تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہ رہی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟ دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی داد کو ترستے...
    سمندر پار پاکستانیوں کا کنونشن آج سے15 اپریل تک اسلام آباد میں ہوگا، 14 اپریل کوافتتاحی سیشن میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی شرکت کریں گے۔ کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور نادرا کی میٹنگز ہوں گی۔ سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن میں او پی ایف، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز بھی ہوں گی۔ 15 اپریل کو سمندر پار پاکستانی کنونشن میں وزیراعظم بھی شریک ہوں گے۔ چیف آف آرمی اسٹاف خطاب کریں گے۔ لوک ورثہ میں اووسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں کلچرل فوڈ میلہ اور لوک میوزک کا اہتمام بھی ہوگا۔ Post Views: 3
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل کے پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔ ترجمان...
    اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے، خطے میں موجود ممالک کو مل کر...
    سکھ مذہب کے اہم ترین تہوار بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے قریباً 7 ہزار سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچے۔ واہگہ بارڈر سے انڈین یاتریوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا گیا۔ ’شاندار استقبال، مکمل مذہبی آزادی‘ تین ہزار سے زیادہ بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راﺅ عاطف رضا، ڈی پی او سردار غیاث گل اور اسسٹنٹ کمشنر عارف قریشی سمیت دیگر ضلعی افسران نے یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے بھی پیش کیے۔ یہ بھی پڑھیں بابا گرو نانک کا 555واں جنم دن:پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات ’مذہبی رسومات کی...