ملک میں مسلم اور غیر مسلم سب پاکستانی ہیں، سردار محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک میں مسلم اور غیر مسلم سب پاکستانی ہیں۔
لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل حقوق مل رہے ہیں۔
اسلام آباد یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی مناسبت سے.
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں امن قائم کرنا ہے، حکومت اور مسلح افواج ملک میں قیام امن کی کوشش کر رہی ہیں۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ ملک میں سازش کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذہب کی آڑ میں انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، مذہبی فسادات کرنے کی کوشش کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سردار محمد یوسف نے کہا نے کہا کہ ملک میں
پڑھیں:
وزیراعظم کا کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
سٹی 42 : وزیر مملکت مذہبی امور کئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کا واقعہ، وزیراعظم شہباز شریف نے کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت مذہبی امور کئیل داس کوہستانی کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے معاملے کی انکوائری اور شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر مملکت برائے مذہبی امور کئیل داس نے وزیراعظم کے رابطے پر اظہار تشکرکیا ۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
قبل ازیں وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد نے ڈنڈوں اور ٹماٹروں کے ساتھ حملہ کیا۔