پی ایس ایل؛ شائقین کی عدم توجہ نے سوال اٹھادیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں کے تیسرے اور کراچی میں پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں لی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، 8 بجے شب شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی، جہاں دلچسپ میچ میں فینز کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم رہی۔
تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہ رہی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟
دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی داد کو ترستے رہے تاہم گراؤنڈ میں موجود لوگ بھی کے حوصلے بڑھاتے رہے، کرکٹ کا شہر کھلانے والے کراچی میں تماشائیوں کے اسٹیڈیم نہ آنے سے معروف کرکٹرز کو بھی حیرت ہوئی۔
مزید پڑھیں: سرد جنگ؛ ملتان سلطانز کے مالک نے پھر بورڈ پر "سنگین الزامات" لگادیے
کمنٹری کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے اسٹیڈیم کی نشستیں خالی ہونے پر قدرے حیرت کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
ہائی اسکورنگ میچ میں ملتان سلطانز کپتان محمد رضوان کے ناقابل شکست 105 رنز کی اننگز قابل دید رہی تاہم کراچی کنگز کے جیمز ونس نے 101 رنز بنائے اور مڈل آرڈر میں خوشدل شاہ نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملتان سلطانز تماشائیوں کی پی ایس ایل میچ میں
پڑھیں:
باکس آفس پر ناکام فلم ”سکندر“کےحذف شدہ منظر نے شائقین کو چونکا دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان کی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ”سکندر“ نہ صرف شائقین بلکہ ناقدین کو بھی متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلم کو سست کہانی اور کمزور اسکرپٹ کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور متعدد ناقدین نے اسے سلمان کی اب تک کی ”بدترین“ یا ”کمزور ترین“ فلم قرار دیا ہے۔
تاہم، حال ہی میں فلم کا ایک حذف شدہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس نے شائقین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ اگر یہ سین فلم میں شامل ہوتا تو شاید فلم کی قسمت کچھ اور ہوتی۔
یہ منظر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سامنے آیا ہے، جس میں کاجل اگروال کے کردار کو اپنی گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
جیسے ہی وہ یہ قدم اٹھاتی ہیں، سلمان خان کا کردار منظر میں آتا ہے اور ایک جذباتی مکالمہ ادا کرتا ہے جس میں وہ زندگی کی قدر اور اہمیت پر زور دیتے ہیں، اور کاجل کے سسرال والوں کو ان کی سوچ بدلنے کی تلقین کرتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا ”یہ منظر آج کے نوجوانوں میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کے تناظر میں بہت مؤثر ہو سکتا تھا۔ سلمان کا انداز اور جذباتی پیغام دل کو چھو لینے والا تھا۔“
دوسرے صارف نے کہا، ”کاش فلم کا غیر ایڈیٹ شدہ ورژن ریلیز کیا جائے، تب شاید زیادہ لوگ دیکھنے آتے۔“
ایک اور رائے کچھ یوں تھی،”دل کو چھو لینے والا سین تھا، خاص طور پر آنکھوں کے عطیے کی اہمیت کو جو طریقے سے دکھایا گیا، وہ فلم میں ہونا چاہیے تھا۔“
”سکندر“ کی ہدایت کاری معروف فلمساز اے آر موروگدوس نے کی ہے، جنہوں نے اس سے پہلے ”گجنی“ جیسی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ راشمیکا مندنا، کاجل اگروال، ستیاراج اور شرمن جوشی بھی اہم کرداروں میں نظر آئے۔
فلم کی کہانی سلمان کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی کے اعضاء کے عطیات پانے والے تین افراد کو بچانے کے مشن پر نکلتا ہے۔
فلم کو سست رفتار کہانی اور غیر مؤثر اسکرین پلے کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور اس نے دنیا بھر میں صرف 184 کروڑبھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:آئی پی ایل: غیر ملکی کرکٹرز کی خراب کارکردگی، سہواگ نے آڑے ہاتھوں لے لیا