2025-05-05@21:39:41 GMT
تلاش کی گنتی: 539
«کے مختلف»:
(نئی خبر)
پشاور: مینگورہ اور گرد و نواح کے علاقوں یں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ شہر اور اس کے قریبی علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارد کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی زیر زمین 140 کلومیٹر تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: سوات ، بونیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا میں بونیر اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اس کا مرکز سوات تھا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں اسلامی کتابوں کو ضبط کیا جا رہا ہے، کشمیر کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کیلۓ مختلف اقدامات کیۓ جا رہے ہیں۔مختلف کتاب خانوں، دکانوں اور مراکز پر چھاپے مار کر اسلامی کتب ضبط کرنا شروع کردی ہیں، جن کتابوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان میں جماعت اسلامی کے بانی، مرحوم سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی تصانیف سرِفہرست ہیں، جنہیں ہندوستانی حکومت نے ممنوعہ قرار دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سری نگر، مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی پولیس نے اسلامی تعلیمات کیخلاف ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مختلف کتاب...
کے الیکٹرک کا مختلف امور پر اراکین پارلیمنٹ سے کنسلٹنٹس کی مدد سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ناز بلوچ نے کے الیکٹرک کے کنسلٹسن کے ذریعے رابطوں کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں اٹھا دیا۔ قائمہ کمیٹی اجلاس میں رکن ناز بلوچ نے کہا کہ کنسلٹنٹس کمیٹی اجلاس کے بعد کے الیکٹرک کی وکالت کرتے ہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے کنسلٹنٹس کے زریعے رابطہ کیا گیا، قائمہ کمیٹی پروسیڈنگ میں کنسلٹنٹس کے ذریعے مداخلت کی کوشش کی گئی۔ ناز بلوچ نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کے الیکٹرک کیلئے قائمہ کمیٹی فورم موجود ہے، کے الیکٹرک کیسے براہ راست کسی بھی معاملے پر ارکان کمیٹی کو اپروچ...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے مظفر آباد، ہٹیاں، چناری، چکوٹھی، گوجربانڈی، چکار، کھلانہ میں محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ دھیرکوٹ اور مظفر آباد سمیت گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ، گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز کوہالہ سے 16 کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔زلزلے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ لبنان: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز پیر24فروری ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع۔ تاہم مغربی/شمال مغربی بلوچستان ، مغربی خیبرپختونخوا اور وسطی/جنوبی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش /پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع۔
باکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ آذر بائیجان کے 2 روزہ دورے پر باکو پہنچ گئے۔آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب عبداللّٰہ اوعلوایوبوف نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔اس موقع پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر بھی موجود تھے۔ "جنگ " کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوگی، جس میں تجارتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، توانائی، ماحولیاتی تبدیلی اور ثقافتی تبادلے پر گفتگو ہوگی۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا...
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
BEIRUT: لبنان کے دارالحکومت میں مسلح مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور ان کے نائب کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جہاں اسرائیلی فوجی طیاروں نے نچلی پروازیں کی اور اس دوران اسرائیل کی جانب سے مختلف علاقوں میں بمباری جاری رہی۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کی فضائی جارحیت جاری رہی اور جنوبی لبنان کے علاقوں قلیلہ، انصار، جناتہ، بارش اور معروب میں فضائی کارروائی کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجی طیاروں نے حلوسیا اور زیراریہ کے درمیانی علاقے پر بھی حملہ کیا تاہم جانی نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے...
عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق دو صوبوں بابل اور المثنیٰ کے گورنروں نے اتوار کو سرکاری دفاتر بند کر دیے ہیں تاکہ عوام سہولت کیساتھ شہید سید حسن نصر اللہ کے علامتی جنازہ میں شرکت کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے علامتی جنازے کی تقریبات کیوجہ سے عراق کے مختلف صوبوں میں تعطیل کر دی گی ہے۔ عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق دو صوبوں بابل اور المثنیٰ کے گورنروں نے اتوار کو سرکاری دفاتر بند کر دیے ہیں تاکہ عوام سہولت کیساتھ شہید سید حسن نصر اللہ کے علامتی جنازہ میں شرکت کر سکیں۔ بابل گورنریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بابل میں 2/23/2025 بروز اتوار کو سرکاری کام...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن 12 سے 2 بجے دن، شام 4 بجے سے 6 بجے اور رات 9 بجے سے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان تشکیل دیدیا اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ ٹریفک پولیس نے...
سکھر (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے، سکھر کے ترقیاتی منصوبے بھی جلد مکمل ہونگے، صنعت کاروں، تاجروں کے تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا، صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر اراکین اسمبلی اپنے حلقہ کے عوام سے رابطے میں رہتے ہیں اور درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت سکھر کے ایگزیکٹیو ممبر ملک محمد جاوید، عمران بندھانی، کاشف شہریار ودیگر سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کومبنگ آپریشن اور چھا پوں کے دوران 30ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے منشیات ،اسلحہ ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان، بڑی مقدات میں گٹکا اور گٹکا بنانے کا سامان برآمد ہوا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں چھاپے کے دوران عبید عرف گولی اور فرحان عرف ملا گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا، بھاری مقدار میں گٹکاماوا اور تیاری کا سامان بھی برآمد ہوا تھانہ بغدادی اور چاکیواڑہ کی حدود سے اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان سجاد عرف ساجد اور عبدالرحمن کو گرفتار کرکے 2 پستول بمعہ گولیاں برآمد کرلیں۔ ملزمان...
— فائل فوٹو ایکسائز پولیس نے پشاور میں شہریوں کے گردے نکال کر بیچنے والا گروہ پکڑ لیا۔ کراچی، مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 15 ملزمان گرفتار کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 15 ملزمان کو... ایکسائز پولیس کے مطابق ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو گردے نکالنے کے لیے پشاور لایا تھا۔ملزم نے دونوں افراد سے 2 لاکھ 80 ہزار کے عوض گردے بیچنا طے کیا تھا۔ایکسائز حکام نے بتایا ہے کہ تینوں افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات کے دوران خاتون سمیت2افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک اسٹار CNG پمپ کے قریب رکشہ اچانک الٹ گیا ھس کے باعث ایک شخص جابحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی ۔لیاقت آباد 4 نمبر سرکاری اسکول نذد فرقانیہ مسجد کے قریب چھت سے گرکر 35 سالہ نازش زوجہ ندیم کو نیم مردہ حالت میں عباسی شہید ااسپتال منتقل کی ا گیا جہاں مضروب خاتون نے دوران علاج دم توڑ دیا ۔ دوسری جانب ڈاکس کے علاقے فشری گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزما ن کی فائرنگ سے...
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، بونیر، شانگلہ ،مالاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ ریکٹ سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 1 اور گہرائی 22 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ابھی فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی دابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم...
کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں دو افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے فشری گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 32 سالہ احسان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دی جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ جبکہ بلدیہ قائمخانی کالونی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزحمت پر 30 سالہ معین الدین کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد سول اسپتال لیجایا گیا۔ اتحاد ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا سچل اسکیم 33 جہانگیری ٹاؤن سوسائٹی میں فائرنگ کے...
اسلام آباد: راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں طویل عرصے بعد ہونے والی تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ برفباری کے باعث سردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ شہریوں نے بارانِ رحمت پر رب کا شکر ادا کیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جبکہ کوہ سفید پر برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔ پشاور میں موسلا دھار بارش کے بعد سرد موسم نے شہریوں کو گرم لباس...
فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔کے پی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 16 گھنٹوں سے بجلی بند ہے، جن میں پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔پیسکو کے مطابق بارش کے باعث بجلی کے 310 فیڈرز ٹرپ کر چکے ہیں، فیلڈ اسٹاف نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہمحکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 104 فیڈرز پر بجلی بحال کر دی ہے، 206 فیڈرز پر...
اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔ رات گئے اسلام آباد اور لاہور میں موسلا دھار بارش سے ہر طرف جل تھل ایک ہوگیا۔ لاہور میں بھی موسم ہر لمحہ بدل رہا ہے، جہاں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے کچھ دنوں سے گرم موسم اب پھر سرد میں تبدیل ہوگیا۔ ضلع چنیوٹ اور لالیاں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جبکہ کوہ سفید پر برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی۔ ایبٹ آباد میں بارش جبکہ نتھیا گلی اور ایوبیہ میں برفباری کا سلسلہ...
اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں، کوہ سفید پر برف باری نے بھی سردی کی شدت بڑھا دی ہے۔(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ تین رو ز یہ سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مری سمیت دیگر...
لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔ پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں، کوہ سفید پر برف باری نے بھی سردی کی شدت بڑھا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے جبکہ گزشتہ روز شام سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد پنجاب بھر میں درجہ حرارت میں قدرے کمی آئی، بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔ سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاءالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد میں طویل عرصے بعد تیز بارش ہوئی ہے۔بدھ کی رات لاہور ، فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جبکہ کوہ سفید پر برف باری بھی ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرم کے علاقہ بگن اوچت میں کانوائے پر حملہ اور فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع کرم میں بگن اوچت میں قافلے پر فائرنگ میں ملوث 10 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دہشت گردوں کو کرم کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد 17 فروری کو کانوائے پر حملے میں ملوث تھے جبکہ واردات میں ملوث مزید شدت پسندوں...
اوکلاہوما کے ایک 87 سالہ شخص کو دنیا کا سب سے بڑا اینٹوں کا ذخیرے جمع کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔ کلیم رینکیمیئر نے 8,882 مختلف اینٹوں کو ایک لائبریری میں سجا رکھا ہے جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ویلنٹائن ڈے پر چوہوں کو بے وفا محبوب کا نام دینے کا ٹرینڈ، ماجرا کیا ہے؟ مزے کی بات یہ ہے کہ رینکیمیئر کو پتا نہیں تھا کہ ان کا اینٹوں کا ذخیرہ کرنا کسی مقابلے میں شامل کروادیا گیا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ وہ شہر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ ان کی بیٹی سیلیا اور داماد ڈین بسیٹ نے دوستوں کی مدد سے اینٹوں کو گن کر ڈاکیومینٹ کیا اور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ کالام میں برف باری، آسمان سے گرتے گالوں سے نظارے حسین ہوگئے، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے، جھل مگسی،گنداواہ اور گرد و نواح میں گرج چمک...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا حکم نظرانداز، کراچی میں منگل کے روز بھی مختلف علاقوں اور تجارتی مرکز میں چارجڈ پارکنگ فیس کی وصولی کا سلسلہ نہ رک سکا ہے، صوبائی حکومت کے اعلان کو ابھی24گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کے چارجڈ پارکنگ مافیا نے اپنے راج کو برقرار رکھا ہوا ہے، صوبائی وزیر کے واضح احکامات کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں اور مشہور تجارتی مقامات پر پارکنگ فیس کی وصولی کا سلسلہ جاری رہا ہے۔یونیورسٹی روڈ سے ایم اے جناح روڈ تک ہر جگہ شہریوں سے پارکنگ فیس وصول کی جاتی رہی ہے۔چارجڈ پارکنگ کے عملے کا موقف ہے کہ پارکنگ فیس نہ لینے کا حکم نامہ ہمیں موصول نہیںہوا ہے۔کراچی میں چارجڈ...
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی بلال کالونی پختون چوک نالے کے قریب فائرنگ 40 سالہ نور ولی شاہ نامی شخص زخمی ہوگیا جبکہ کورنگی 2 نمبر امام بارگاہ کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ انس زخمی ہوگیا جسے کاندھے پر گولی لگی تھی ۔ دونوں زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کے بتائے جا رہے ہیں جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا الفلاح کے علاقے ملیر کالا بورڈ ریلوے لائن کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 28 سالہ جاوید نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد...
عرفان ملک: پنجاب حکومت نے پولیس کی مختلف یونٹس کی اپگریڈیشن کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ ان فنڈز کے ذریعے رائٹ مینجمنٹ فورس، سائبر کرائم ونگ، اور انفورسمنٹ فورس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے جدید مشینری اور آلات خریدے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق رائٹ مینجمنٹ فورس کیلئے ایکوپمنٹ کی خریداری کی جائے گی تاکہ تشویش ناک اور پرتشدد مظاہروں سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ اس کے علاوہ سائبر کرائم ونگ کے دفاتر تھانوں میں قائم کیے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مشینری کی خریداری بھی کی جائے گی تاکہ آن لائن جرائم کی روک تھام میں مدد مل سکے۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار پنجاب پولیس...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2025)پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگوں میں خوف وہرا س ،شہری اپنے گھروں و فاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا،تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ہ کے سوات ،پشاور سمیت دیگر شہروں میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد...

ریاض : وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی گروپ ڈسکشن میں مصروف ہیں
ریاض : وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی گروپ ڈسکشن میں مصروف ہیں
کراچی: بلوچستان سے سسٹم داخل ہونے کے بعد کراچی میں پیر کی شب مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثرپیر کی شب شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، پھوارہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں تیزبارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اونچی سطح کے بادلوں کی وجہ سے پیرکوشہرمیں وقفے وقفے سے بادلوں کا سلسلہ جاری رہا، شام کے وقت شہرکے اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، پھوارشروع ہوئی۔ اس دوران شہر کے مضافاتی علاقوں سرجانی ٹاون، نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد، قائد آباد، بن قاسم، لانڈھی، ملیر وملحقہ علاقوں میں بونداباندی ہوئی جبکہ صدراورڈی ایچ اے میں پھوار پڑی۔ اس سے قبل شہرمیں...
فوٹو: فائل کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔شہر کے مصروف تجارتی علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔
بلوچستان کے ضلع قلات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4۔6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز قلات کے جنوب مغرب میں 40کلومیٹر بتایا جا رہا ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید سردی سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہوئے۔ گورنر کینٹکی نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افراد کو ریسکیو بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے 39 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری جانب امریکا کے شمالی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا امکان ہے اور الرٹ جاری کردیا گیا ہے، نیویارک میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے مری میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،محکمہ موسمیات نے مزید پیشگوئی کی کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم سرگودھا شہر میں چند مقامات پر بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد، جھنگ، قصور، لاہور ایئرپورٹ، سٹی، ملتان ایئرپورٹ، نارووال، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی میں بارش ریکارڈ ہوئی۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12اور زیادہ سے زیادہ23سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب46رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی...

سی ڈی اے کا اسلام آباد کے مختلف زون میں تعمیراتی کاموں کی نگرانی کا فیصلہ ، کمیٹیاں تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر
سی ڈی اے کا اسلام آباد کے مختلف زون میں تعمیراتی کاموں کی نگرانی کا فیصلہ ، کمیٹیاں تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )نے اسلام آباد کے زون ٹو،تھری،فور اور فائیو میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں،چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد،اسلام آباد انتظامیہ ،پولیس اور دیگر اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام مطلوبہ ریکارڈ کمیٹیوں کو فراہم کریں۔کمیٹیاں اپنی رپور ٹس ڈائریکٹر جنرل بی اینڈ ایچ سی کو جمع کروائیں گی جو باقی ڈائریکٹیورٹس کے ساتھ کوارڈینیٹ کریں گے۔...

حیدرآباد: الخدمت فائونڈیشن کے شعبہ آرفن کیئر کے تحت حیاڈے کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں میں منعقد کیے گئے سیمینار کے مناظر
حیدرآباد: الخدمت فائونڈیشن کے شعبہ آرفن کیئر کے تحت حیاڈے کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں میں منعقد کیے گئے سیمینار کے مناظر
لاہور میں بادلوں کے ڈیرے،مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔شہر لاہور میں بادلوں کے ڈیرے ،موسم خوشگوار ہو گیا ،شہر کے مختلف علاقوں ہلکی ہلکی رم جھم ،ہلکی ہلکی رم جھم نے پھر سردی کی یاد تازہ کر دی ،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وقفے وقفے بارش کا امکان ہے۔اقبال ٹاون ،مسلم ٹاون ،وحدت روڈ ،گلشن روای میں بوندباندی جاری ہے،شہر لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو،مال روڈ، انارکلی، سمن آباد، چوک یتیم خانہ، اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور چونگی امر سدھو میں بادل برس پڑے۔ مختلف شہروں میں ہلکی بارش نےجاتی سردی کوبریک لگادی، بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے،شمال...
بدین ،مولانا طارق جمیل فائونڈیشن کے تحت اجتماعی شادیوں کے مختلف مناظر
لندن :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لامی کے ساتھ 10ویں چین-برطانیہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔جمعہ کے روز فریقین نے دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کے اگلے مرحلے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق رائے حاصل کیا اور مختلف سطح کے تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ فریقین جامع اور موثر انداز میں پیرس معاہدے کا عمل درآمد جاری رکھیں گے۔ فریقین نے یوکرین بحران اور وسطی ایشیا کی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وانگ ای نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور برطانیہ کے درمیان بات چیت اور تعاون کو مضبوط کرنا ہی صحیح انتخاب ہے جو دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے...
شکار پوراور جیکب آباد میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پیز شکارپوراور جیکب آباد سے علیحدہ تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ قانون شکن اور شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے والے کسی معافی کے لائق نہیں ہیں۔جامع تفتیش اور تحقیقات کے بعد ملزمان اوران کے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور گردونواح میں موسم سرداور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ صبح کے وقت دھندہوگی۔ جمعرات کے روز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26.2 اورکم سے کم 10.3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب 71فیصد اور شام پانچ بجے37فیصدتھا۔آج جمعہ کے روز طلو ع آفتاب صبح چھ بجکر54منٹ پر اور غروب آفتاب شام 6بجکر03منٹ پر ہوگا۔
اسلام آباد (آئی این پی )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات آج (جمعہ کو) گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی ) کے تحت آج 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔دورے میں جی پی آئی کے اسمارٹ ایگری فارم ، گرین ایگری مال اور تحقیقی سہولت مراکز کا افتتاح بھی شامل ہے۔ اس دوران شرکا کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جا ئے گا...
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات آج گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گی۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کے تحت آج آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ دورے میں جی پی آئی کے سمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مال اور تحقیقی سہولت مراکز کا افتتاح بھی شامل ہے، دورے کے دوران شرکا کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ جی پی آئی کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ میں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران سرکردہ خوارج شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خارجی مارے گئے۔ شمالی وزیرستان میں دوسالی اور ٹپی میں جھڑپوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 اور ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کے دورن ایک خوارج مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک خوارج...
آرمی چیف کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کے تحت 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ دورے میں جی پی آئی کے ’’سمارٹ ایگری فارم‘‘، ’’گرین ایگری مال‘‘ اور ’’تحقیقی سہولت مراکز‘‘ کا افتتاح بھی شامل ہے، دورے کے دوران شرکاء کو جی پی آئی کی...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گی۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کے تحت 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ دورے میں جی پی آئی کے ’’سمارٹ ایگری فارم‘‘، ’’گرین ایگری مال‘‘ اور ’’تحقیقی سہولت مراکز‘‘ کا افتتاح بھی شامل ہے، دورے کے دوران شرکاء کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ جی پی آئی کی جانب سے...
متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں کا احتجاج اور بھوک ہڑتال WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں کا احتجاج جاری ہے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کا بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا ہم فیک نیوز اور ریگولیشن کے خلاف نہیں، اگرحکومت کی نیت درست تھی تو پھر مشاورت کیوں نہیں کی۔لاہور پریس کلب میں بھی صحافیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ 14 فروری کو لائحہ عمل کا اعلان کرکے...
کراچی: شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پیڈسٹیرین برج سے ٹکرا گیا، جبکہ دوسرے حادثے میں سائٹ ایریا میں ایک مسافر بس الٹ گئی۔ حادثے کے دوران ڈمپر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ اس کا کلینر اور مسافر بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق، ڈمپر ڈرائیور کی بے قابو ہونے کی وجہ سے پیڈسٹیرین برج سے ٹکرایا، جس کے باعث ڈمپر کے ڈرائیور کو چوٹیں آئیں۔ کلینر نے شہریوں کی جانب سے تشدد کے خوف سے فرار ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں پیڈیسٹیرین برج کو بھی نقصان پہنچا، موقع پر پولیس پہنچ گئی اور امدادی کام...

شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
15 شعبان کے موقع پر حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا سے مسجد مقدس جمکران تک موکب لگائے جاتے ہیں اور ایران کے مختلف شہروں کے علاوہ دنیا بھر سے زائرین حاضری دیتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں حضرت امام مہدی علیہ السلام سے منسوب مسجد جمکران میں نیمہ شعبان کے موقع پر 16000 افراد کے لیے رہائش کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مسجد جمکران کے معاون خدمات مجید اخوندزادہ کے مطابق مسجد جمکران میں نیمہ شعبان کے موقع پر زائرین کی رہائش، خوراک اور دیگر ضروریات کے لئے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ اخوندزادہ کے مطابق مختلف کمیٹیاں چوبیس گھنٹے سرگرم ہیں، اور قم کے گورنر، بلدیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ ہم آہنگی کر...
اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، ٹیموں کو متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے اور خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ہدایت کر دی۔ اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی ہدایت کردی ہے۔اوگرا کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کے واقعات سامنے آئے ہیں، جنہیں سیل کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرا دی گئی ہے۔ گوجرانوالا میں بھی غیر معیاری سیلنڈرز کی مینو فیکچرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے، شہر میں 3 غیر قانونی سیلنڈر مینو فیکچرنگ یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف سے معروف امریکی کاروباری شخصیت و سرمایہ کار جینٹری بیچ نے دبئی میں ملاقات کی۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں. حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت اور کاروبار میں آسانی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کے لیے یہ موزوں ترین وقت ہے. حکومت کی پالیسیوں ہی بدولت شرح سود کم ہونے سے کاروبار میں سہولت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے مابین دہائیوں پر محیط تعلقات ہیں. دونوں...
قیصر کھوکھر: پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے 4 محکموں میں مختلف اسامیوں کے لیے بھرتی کا عمل مکمل کر لیا ہے اور نتائج کا اعلان کر دیا ۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کل 35 امیدوار مختلف اسامیوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ ان میں سے 15 امیدوار انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ریجن کے لیے کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں دانیال حیدر، فرزانہ بتول، ارسلان ثاقب، مگین اختر، حالیمہ سعدیہ، اُمِ حبیبہ، محمد شاہ رخ خان، عاقب سلیم، بشری ساجد، احمد رحمان، محمد احتشام، حلیمہ سعدیہ، صادیہ بتول اور ماہ نور ساجد شامل ہیں۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی...
پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں کارڈیک سرجری کے 19 سینئر رجسٹرارز کی تعیناتی کر دی گئی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ڈاکٹرز کی تعیناتی سے دل کے مریضوں کے علاج اور آپریشن میں تاخیر کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سرکاری کارڈیالوجی ہسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں،19سینئر رجسٹرار کی تعیناتی اسی جانب اہم قدم ہے ۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ ہلکی برفباری کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بوندا باندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا:پٹن 05،مالام جبہ 04،دیر (بالائی 04،لوئیر 02)،سیدو شریف ،کالام 01 اور بلوچستان: قلات میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06، گوپس منفی 05،...
کوئٹہ ،مختلف سیاسی جماعتوں کے تحت مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جارہا ہے
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بالخصوص پارا چنار میں ہونے والے قتل عام کے خلاف قومی امن کمیٹی کے رہنمائوں ٹیپو خان بروہی، امان اللہ چنا، دین محمد شر، علی چھجن و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے رہنمائوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن بے امنی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ آئے روز کسی نہ کسی کو سرعام قتل کیا جاتا ہے۔ پورا صوبہ بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن وزیراعلیٰ کے پی کے کو عوام کی فکر تک نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارا چنار کے لوگ فرقہ وارانہ فساد کی لپیٹ میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ناحق قتل ہونے کے...
کراچی میں جاری کثیر الملکی بحری مشقوں میں مختلف ممالک کے بحری بیڑے شریک ہیں
بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ژوب اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں ،ژوب اور گردو نوح میں اتوار کی شب گیارہ بجکر 26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 اور گہرائی 70 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ ژوب کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش/ برفباری کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07، اسکردو، گوپس منفی06 ، بگروٹ، ہنزہ،پاڑہ چنار منفی 03، کالام منفی 02،کاکول، راولاکوٹ اور گلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
کندھکوٹ،مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما احتجاج کررہے ہیں
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 فروری 2025ء ) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا مشن مختلف امور کے جائزے کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نے مختلف امور کے جائزے کے لیے مشن پاکستان بھیج دیا ہے جس نے جمعرات 6 فروری کو اپنے کام کا آغاز کیا جو 14 فروری تک جاری رہے گا، وزارت قانون کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو کرپشن کے خاتمے کے لیے قانون سازی پر بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ آئی ایم ایف وفد کو ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر عمل درآمد سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کی جانب...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان۔موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شمال مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرات منفی 12، اسکردو اور استور میں منفی 6 ، کالام میں منفی 5 ، ہنزہ منفی 4 اور گلگت میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بلے باز کے زور دار...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شمال مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرات منفی 12، اسکردو اور استور میں منفی 6 ، کالام میں منفی 5 ، ہنزہ منفی 4 اور گلگت میں منفی...
لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں آج سرد موسم اور جزوی طور پر ابر آلود آسمان کی توقع ہے، جبکہ شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ، اسکردو اور استور میں منفی 6، کالام میں منفی 5، ہنزہ میں منفی 4 اور گلگت میں منفی 3 ڈگری سینٹی...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران 15 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرپنجاب کے مختلف شہروں میں 143 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے گئے جن کے دوران 15 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی لاہور،سیالکوٹ ،گجرات ، اٹک ، سرگودھا ،بہاولپور،جھنگ، میانوالی، چنیوٹ اوراٹک میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،ائی ای ڈی بم ، ایک ۔ڈیٹونیٹر، 6.حفاظتی فیوز، تار 18فٹ، پمفلٹ اور نقدی برآمد کی گئی۔ دہشت گردوں کی شناخت مدثرخان ،سجاد احمد،عاشق ،اجمل خان...
لاہور میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نےپنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران15دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ۔آپریشن لاہور ،سیالکوٹ ،گجرات ،اٹک ،سرگودھا ،بہاولپور،جھنگ، میانوالی، چنیوٹ میں کیے گئے، لاہور سے بھی فتنہ الخوارج ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا،دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے ۔دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،ای ای ڈی بم،ڈیٹونیٹر ،حفاظتی فیوز تار 18فٹ ، پمفلیٹ نقدی برآمدہوئے، سی ٹی ڈی لاہور کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت ،مدثر خان،سجاد احمد،عاشق ،اجمل خان ،عمیر اقبال ،محمد اعجاز ،سہیل احمد عیسی خان وغیرہسے ہوئی ۔دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ، رواں ہفتے میں 1498...
ویب ڈیسک:سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے15 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔ دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی لاہور، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، میانوالی، چنیوٹ اور اٹک میں کی گئیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد بھی پکڑا گیا، جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف گرفتار کیے گئے دہشت گردوں سے تحقیقات جاری ہیں۔
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین کے دورے میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت نے چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔ دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ صدر آصف زرداری کے وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین شامل تھے۔ صدر آصف...

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی ملاقات کر رہے ہیں
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی ملاقات کر رہے ہیں

کراچی: پاک بحریہ کی 9ویں کثیر القومی مشق امن 2025 ء کے آغاز کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں مختلف ممالک کے نیول حکام کا کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب کے ہمراہ گروپ فوٹو
کراچی: پاک بحریہ کی 9ویں کثیر القومی مشق امن 2025 ء کے آغاز کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں مختلف ممالک کے نیول حکام کا کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب کے ہمراہ گروپ فوٹو
ٹنڈوالہ یار: حیسکو کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیاجارہا ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی14، اسکردو ،استور،کالام منفی 06 ، کوئٹہ،قلات، گلگت، ہنزہ منفی 05،بگروٹ،پاراچنار،راولاکوٹ منفی 03 اور زیارت میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ٹھٹھہ ،ایس ایچ او مکلی اشفاق منگی مختلف چھاپوں میں گرفتارملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کررہے ہیں
واشنگٹن: امریکہ کے مختلف شہروں میں امدادی ادارے یو ایس ایڈ کی بندش اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ احکامات بشمول امیگریشن، ٹرانسجینڈر کے حقوق اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ فلاڈیلفیا، کیلیفورنیا، مشیگن، ٹیکساس، وسکانسن، انڈیانا سمیت دیگر ریاستوں میں بھی مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ریلی نکالی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر امیر ترین شخص ایلون مسک اور ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے تیار کردہ سیاسی تجاویز پر مشتمل پراجیکٹ 2025‘ کی مخالفت میں الفاظ درج تھے۔ دارالحکومت واشنگٹن میں، ڈیموکریٹک قانون سازوں اور سینکڑوں دیگر افراد نے کیپیٹل ہل کے باہر امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ کو بند کرنے کے احکامات کے خلاف احتجاج...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کر دی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونحوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں سرد ی کی شدت برقرار ہے، چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بارش اور برفباری کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق...
ویب ڈیسک : پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ بیجنگ میں پاکستان اور چین میں قابل تجدید توانائی، کھاد اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی، جس میں ٹھٹھہ سمینٹ کمپنی اور چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے درمیان ایم اویوپردستخط ہوئے۔ ایم اویو کے تحت پاکستان میں سمینٹ کی پیداوار میں پانچ ٹن یومیہ اضافے کیلئے پروڈکشن لائن لگائی جائے گی۔ اس کے علاوہ سندھ کے محکمہ توانائی اورچین کی منگ یانگ توانائی کمپنی کے درمیان بھی ایم اویوپردستخط ہوئے، جس کے تحت چینی کمپنی پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پرتعاون کرے گی۔ پاکستان...
لاہور (نیوزڈیسک)240 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے خلاف مختلف کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر ایک سال میں 881 اساتذہ کے خلاف کیسز قائم ہوئے تھے، 23 کیسز کے حوالے سے درخواستیں مسترد کر دی گئیں، 11 اساتذہ اور افسران کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں 6 اساتذہ کو نکال دیا گیا اور 6 کی نوکری میں سال ضبط کر لیا گیا، 36 اساتذہ سے بنیادی تنخواہوں کی ریکوری کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 24 اساتذہ کا سالانہ انکریمنٹ روک لیا گیا۔مزید برآں 201 اساتذہ کو مختلف جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور 228 اساتذہ کو الزامات سے بری...
لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا کے کچھ علاقے بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور اس کے اطراف میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقے سرد رہیں گے۔ مری، گلیات اور ان کے آس پاس کی جگہوں پر سردی کی شدت برقرار رہے گی، اور چترال، دیر، سوات، کوہستان میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مختلف قوم پرست اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر سندھ میں ڈاکو راج کے خلاف اولڈ کیمپس سے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا۔ اس موقع پر جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض علی چانڈیو، جئے سندھ قومی محاذ( بشیر خان) کے مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر نیاز کالانی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی رہنما روشن علی بر ڑو، جئے سندھ قومی پارٹی کے چیئرمین نواز خان زئنور اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کیلیے ڈاکو اورغنڈوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جبکہ ریاست کی سب سے بڑی ذمہ داری عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور حکمران اپنے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔ تاہم بالائی خیبر پختونحوا ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری ہوئی ۔

حیدرآباد: مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں
حیدرآباد: مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں ، کومبنگ آپریشن اور چھاپوں کے دوران زخمیوں سمیت 16ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ، موبائل فون ،نقدی ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدو بھینس کالونی روڈ نمبر 12مکی شاہ مزار ریلوے گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ۔ گرفتار ڈاکو ں کی شناخت 40سالہ ذیشان ولد نعیم اور احمد کے نامو ں سے ہوئی ، پولیس نے 02 پستول، گولیاں ، موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ دونوں زخمی ڈاکوؤں...
پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب عظیم عوامی ایوان میں منعقد ہوئی۔ چینی صدر شی جن پنگ اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب میں شرکت کی۔ چین کے عظیم عوامی ایوان میں تقریب کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون، صنعتی شعبہ، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں چینی صدر سے صدر مملکت آصف زرداری کی ملاقات، سی پیک منصوبوں میں تیزی پر تبادلہ خیال پاکستان اور چین کے درمیان شعبہ صحت اور تکنیکی تعاون، میڈیا، توانائی، سماجی و اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ دریں اثنا صدر مملکت آصف علی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز بدھ5فروری 2025محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے، شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ آج درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے جبکہ شمالی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر ہے اور کراچی کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 167 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔لاہور سمیت وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج ہے، سیالکوٹ میں شدید دھند...
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کا ایک مختلف مستقبل دیکھتے ہیں، ٹرمپ کا ایک مختلف نظریہ ہے، یہ قابلِ توجہ ہے اور تاریخ کو بدل سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ اور میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار تیار نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اس معاملے پر اچھی کوشش کریں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا...
دوران ملاقات ضلع لیہ میں قیام امن کیلئے اور مومنین پر عزاداری کے حوالے سے مسائل پر اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، پنجاب بھر اور بالخصوص ضلع لیہ میں ناجائز طور پر مومنین کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی آڑ میں مومنین پر بننے والے بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ عامر عباس ہمدانی نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ علی وسیم گجر سے اُن کے آفس میں ملاقات کی، وفد میں ضلع لیہ کی اہم تنظیمی شخصیات، علمائے کرام، مدارس کے پرنسپل، خطباء اور لائسنس...
لاہور : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں سرد موسم کی توقع ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر علاقے بھی سرد اور خشک رہیں گے۔ کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں کچھ مقامات پر بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، اور ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، لیکن مری، گلیات اور ان کے ارد گرد بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں جزوی طور پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر گرج چمک/تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ۔ مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دُھند پڑ نے کی بھی توقع۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شد ید سرد رہا۔ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، استور، گوپس، زیارت منفی 06، کالام، قلات منفی 05، بگروٹ، اسکردو ،گلگت منفی 04، پاراچنار اور...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نےعام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں 8 فروری کو احتجاج کی کال دی ہے اور عوام سے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی ہے۔ 24 نومبر کے لانگ مارچ کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب پی ٹی آئی ایک بار پھر سڑکوں پر نکلے گی اور عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو کچھ نیا نہیں ہوگا، پرامن احتجاج ہوگا، شیخ وقاص اکرم سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختنوخوا کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان اسمبلی کو صوابی میں جلسہ کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ شمالی پنجاب کی تنظیم بھی صوابی...
شہدادپور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دکاندار منشیات کے ڈیلر کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
سوات کے مرکزی ضلع مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈکی گئی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اوردکانوں سے باہر نکل آئے۔ مرد ہو یا خاتون ،موٹر سائیکل کےدوسرےسوارکا بھی ہیلمٹ پہننالازم،ورنہ چالان