پنجاب  کے مختلف ہسپتالوں میں کارڈیک سرجری کے 19 سینئر رجسٹرارز کی تعیناتی کر دی گئی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ڈاکٹرز کی تعیناتی سے دل کے مریضوں کے علاج اور آپریشن میں تاخیر کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سرکاری کارڈیالوجی ہسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں،19سینئر رجسٹرار کی تعیناتی اسی جانب اہم قدم ہے ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حیدرآباد:ہیومن رائٹس سیل کی انچارج کا خاتون پولیس افسر پر تشدد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں خاتون پولیس افسراپنے ہی دفتر میں غیر محفوظ ہوگئی۔غیر قانونی طورپر تعینات جونئیر کلرک خاتون ماریہ ساریو کا لیڈی اے ایس آئی پر تشدد۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے وومین تھانے میں تعینات لیڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عائشہ نے اپنا ویڈیو بیان سوشل میڈیا وائرل کرکے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کو تحریری درخواست دی ہے کہ جونئیر کلرک ماریہ ساریو جوکہ غیرقانونی پر ایس ایس پی آفس میں انسپکٹر کی پوسٹ پر تعینات ہیں اور ہیومن رائٹس سیل کی انچارج ہیں۔ماریہ نے مجھے فون کرکے بلایا اور دو
خاتون پولیس اہلکاروں سے میرے ہاتھ پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ میں نے تحریری درخواست بھی دی لیکن ماریہ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔متاثرہ پولیس اے ایس آئی عائشہ نے وزیر اعلیٰ سندھ،وزیر داخلہ ،آئی جی سندھ،ڈی آئی جی اورایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ماریہ ساریو کے خلاف کارروائی کی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

 

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں معمول کے مطابق دھند اور اسموگ نمایاں
  • پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند
  • پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پاگئے
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق
  • گلگت  بلتستان میں عام انتخابات 2026ء کا شیڈول جاری
  • اشک آباد، اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
  • ہم 6 نئے فش فارم بنانے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
  • آئی ایم ایف کی نئی شرائط، کھاد، زرعی ادویہ، شوگر اور سرجری آئٹمز پر ٹیکس لگے گا
  • سندھ، پنجاب، کے پی کے مختلف علاقوں میں شدید دھند
  • حیدرآباد:ہیومن رائٹس سیل کی انچارج کا خاتون پولیس افسر پر تشدد