سی ڈی اے کا اسلام آباد کے مختلف زون میں تعمیراتی کاموں کی نگرانی کا فیصلہ ، کمیٹیاں تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سی ڈی اے کا اسلام آباد کے مختلف زون میں تعمیراتی کاموں کی نگرانی کا فیصلہ ، کمیٹیاں تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )نے اسلام آباد کے زون ٹو،تھری،فور اور فائیو میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں،چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد،اسلام آباد انتظامیہ ،پولیس اور دیگر اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام مطلوبہ ریکارڈ کمیٹیوں کو فراہم کریں۔کمیٹیاں اپنی رپور ٹس ڈائریکٹر جنرل بی اینڈ ایچ سی کو جمع کروائیں گی جو باقی ڈائریکٹیورٹس کے ساتھ کوارڈینیٹ کریں گے۔
جاری تحریری احکامات کے مطابق زون ٹو میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں ڈائریکٹر اینٹورسٹمنٹ ون سی ڈی اے،ڈپٹی ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائیٹز ،ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول نارتھ شامل ہیں۔زون تھری کیلئے ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ ٹو،ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن سی ڈی اے،ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ سی ڈی اے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول نارتھ ،سائوتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سی ڈی اے شامل ہیں۔
اسی طرح زون فور کیلئے ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ ون سی ڈی اے،ڈپٹی ڈائریکٹرریجنل پلاننگ سی ڈی اے،ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سائوتھ سی ڈی اے شامل ہیں۔زون فائیو کیلئے ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ ٹو سی ڈی اے،ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ ہائوسنگ سوسائٹیز سی ڈی اے ،ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سائوتھ شامل ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں تعمیراتی کاموں اسلام آباد سی ڈی اے سب نیوز
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت 4 ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا، یہ اجلاس اب 19 مئی کو ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن 19 مئی کے اجلاس میں بلوچستان، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔