وزیراعظم وفد کے ہمراہ باکو پہنچ گئے، بزنس فورم سے خطاب کریں گے، مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
باکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ آذر بائیجان کے 2 روزہ دورے پر باکو پہنچ گئے۔آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب عبداللّٰہ اوعلوایوبوف نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔اس موقع پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر بھی موجود تھے۔
"جنگ " کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوگی، جس میں تجارتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، توانائی، ماحولیاتی تبدیلی اور ثقافتی تبادلے پر گفتگو ہوگی۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آذربائیجان کے
پڑھیں:
پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
—فائل فوٹووزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اطمینان ہے کہ پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا ہے۔
نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقے کی گزشتہ کئی دہائیوں سے خواہش تھی۔ سرمایہ کار، صنعتکار، تاجر برادری پیچیدہ قوانین، غیر ضروری ضوابط اور طویل طریقہ کار سے پریشان تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان کی معیشت نازک صورتحال سے دوچار تھی، ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا، مہنگائی بےقابو تھی، پالیسی ریٹ معیشت کو مفلوج کر چکا تھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، جنگ بندی کے لیے تعاون پر قطر، ترکیہ، سعودی عرب، یو اے ای اور ایران کے مشکور ہیں
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں، ہماری حکومت نے اُمید کا دامن نہیں چھوڑا اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی ہے، معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کو فنی اور پیشہ وارانہ تربیت فراہم کر رہے ہیں۔