سندھ کے مختلف شہروں میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے واقعات، 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
شکار پوراور جیکب آباد میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پیز شکارپوراور جیکب آباد سے علیحدہ تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ قانون شکن اور شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے والے کسی معافی کے لائق نہیں ہیں۔جامع تفتیش اور تحقیقات کے بعد ملزمان اوران کے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چارسدہ میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ، دو خواتین ٹیچر قتل
پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی ٹیچرز گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے راستے میں فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان میں ملزمان کی فائرنگ سے 2 استانیاں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی ٹیچرز گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے راستے میں فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک اسکول ٹیچر موقع پر جبکہ دوسری اسپتال میں دم توڑ گئی، دونوں اسکول ٹیچرز کا تعلق پڑانگ سے ہے، پولیس کے مطابق وجہ عناد رشتہ کا تنازع بتایا جا رہا ہے۔