سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی، 15 دہشت گرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران 15 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرپنجاب کے مختلف شہروں میں 143 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے گئے جن کے دوران 15 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
کارروائی لاہور،سیالکوٹ ،گجرات ، اٹک ، سرگودھا ،بہاولپور،جھنگ، میانوالی، چنیوٹ اوراٹک میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔
دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،ائی ای ڈی بم ، ایک ۔ڈیٹونیٹر، 6.
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ رواں ہفتے میں 1498 کومبنگ آپریشنز کے دوران556 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز میں64511 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا خوارجی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
پنجاب پولیس میانوالی اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری یبان کے مطابق مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔