2025-04-22@17:09:01 GMT
تلاش کی گنتی: 569

«راولپنڈی سے»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی: ڈسٹرکٹ جیل راولپنڈی کا اڈیالہ جیل تک کا سفر 142 سال مکمل کر چکا ہے، اس جیل نے اب تک 4 مقامات تبدیل کیے اور پاکستان کے کئی سابق وزرائے اعظم یہاں قید رہے ہیں۔  ڈیڑھ صدی قبل راولپنڈی جیل کمیٹی چوک تیلی محلہ روڈ ٹرائینگلور پر تھی پھر تھوڑے عرصہ کیلیے موجودہ محکمہ تعلیم سیکریٹریٹ میں رہی اور 1882 میں راولپنڈی جیل موجودہ جناح پارک ،جوڈیشل کمپلیکس مقام پر تھی یہاں جیل 104 سال تک رہی، یہ ایک تاریخی جیل تھی جس میں تحریک پاکستان کے فریڈم فائٹرز بھی لاہور ممبئی ،دہلی حیدرآباد دکن، بھارتی پنجاب ڈھاکا چٹاگانگ سے گرفتار کر کے انگریز سرکار یہاں قید کرتی رہی۔  اس پرانی جیل میں علامہ مشرقی بھی قید...
    راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، آغاز دوپہر 2 بجے ہونا تھا لیکن 5 بج کر 10 منٹ پر بغیر ٹاس کے اختتام کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور اب جمعرات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم میں اچانک تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جہاں ہلکی بارش کے ساتھ شدید سردی محسوس کی جانے لگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے شہر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا اور جمعرات کے روز بھی بارش کی پیشگوئی ہے، اسی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔سماء نیوز کے مطابق منگل کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی جس کے دوران سابق وزیر اعظم کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی مہرالنساء احمد نے بھی جیل میں ملاقات کی۔ملاقاتوں کا سلسلہ مکمل ہونے اور قانونی امور کی انجام دہی کے بعد وکلاء اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔خیال رہے کہ یہ ملاقاتیں جیل کے معمول کے شیڈول کے مطابق ہوئی ہیں، آج فیملی...
    راولپنڈی میں پولیس نے منگل کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں داخل ہونے والے تماشائی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، دفاعی چیمپیئن پاکستان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ایف آئی آر نیو ٹاؤن تھانے کے سب انسپکٹر انوار الحق کی مدعیت میں درج کی گئی۔ تماشائی کی شناخت اٹک کے علاقے فتح جنگ سے عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے۔ عبدالقیوم نے میر بخش انکلوژر کے لیے 1000 روپے کا ٹکٹ خریدا تھا لیکن بعد میں یاسر عرفات انکلوژر چلا گیا۔ وہ رکاوٹ عبور کر کے میدان میں داخل ہوا۔ ایف...
    راولپنڈی تھانہ صدر واہ کے علاقے سادات کالونی میں غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قتل ہونے والوں میں 15سالہ لڑکی گلا لئی، 24سالہ نوجوان شامل ہیں جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او صدر واہ محسن شاہ کے مطابق مقتول نوجوان لڑکی سے ملنے اس کے گھر آیا تھا اور وہیں اسے قتل کردیا گیا، ملزم ثواب حق کو گرفتار کرلیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
    راولپنڈی: موٹروے ایم ون غازی انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس بونیر سے راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی جس میں 8 سواریاں اور 2 عملے کے ارکان موجود تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کیا گیا تھا تاہم زخمیوں میں سے تین افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مزید کارروائی جاری ہے۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں ہلکی بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار ہے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ رکھا ہے۔پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں اور انتظار کیا جارہا ہے کہ ہلکی بارش رکے تو ٹاس کیا جائے۔
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ساتواں میچ آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا مگر اس سے قبل ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ میچ نا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پواٸنٹ ملے گا۔دونوں ٹیموں کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دن دوبجے شروع ہوگا،آسٹریلیا نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی ،جنوبی افریقا نے افغانستان کو ہراکر پہلی کامیابی حاصل کررکھی ہے۔
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مری روڈ فیض آباد میں مریم نواز کی مبینہ سوشل میڈیا ٹیم نے دکانوں، ہوٹلوں اور ریستوران کی ویڈیوز بنائیں، جس پر تاجروں میں تشویش پھیل گئی۔ مبینہ ٹیم اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ کے حکم پر تجاوزات کا سروے کر رہے ہیں اور تصاویر وزیراعلیٰ کو بھیجنے کے بعد اگلے دن آپریشن ہوگا۔ اہلکاروں نے مبینہ طور پر دکانداروں کو دھمکی دی کہ اگر ان کی ٹیم کے دیگر ممبران کو 10 ہزار روپے دیے جائیں تو ویڈیوز روک دی جائیں گی، ورنہ ڈی سی راولپنڈی کو آپریشن کے احکامات جاری ہو جائیں گے۔ تاجروں نے شکایت کی کہ وہ پہلے ہی محکموں کے جرمانوں، گیس اور بجلی کے بلوں سے تنگ ہیں اور...
    راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، ذاکرعلی نے 45 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ رشاد حسین نے 26 ، تنزید حسن نے 24، مہدی حسن میراز نے 13 اور تسکین احمد نے 10 رنزبنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 4 اور ول او رورکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ...
    راولپنڈی: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیرل مچل اور نیتھن اسمتھ کی جگہ کائل جیمیسن اور رچن رویندرا کو شامل کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں وارم اَپ پریکٹس بھی کی۔ بنگلا دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں میزبان پاکستان کو شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی فتح کی صورت میں پاکستان اور بنگلہ دیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے، کیویز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد،سکولوں کے اوقات کار تبدیل
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)راولپنڈی میں چیمپیئنز ٹرافی میچز کی تیاریاں مکمل، اسلا م آباد ،راولپنڈی پولیس نے دوران ہیوی اور عام ٹریفک کیلئے پلان ترتیب دیدیا۔ چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے تاحکم ثانی ٹریفک کیلئے بند رہے گی ریڈ زون کے باقی تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہوں گے۔ فیض آباد سے آنے والی ٹریفک جناح ایونیو جبکہ کلب روڈ سے آبپارہ اور ریڈ زون والی ٹریفک فیض آباد لوپ کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو انڈر پاس سے مارگلہ روڈ استعمال کرے۔ بہارہ کہو سے آنے والی ٹریفک کلب روڈ اور فیض آباد ایکسپریس ہائی وے کا استعمال کرے اور آبپارہ سے بہارہ کہو...
    اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آ باد سے مری جانے اور اآنے والوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ سی ڈی اے نےدارالحکومت کے کشمیر چوک ( ڈھوکری چوک ) مری روڈ پر ٹریفک کا دبائو کم کرنے کیلئے مری روڈ اور سری نگر ہائی وے کے سنگم پر انڈر پاس کی تعمیر کا ٹھیکہ دیدیا ،تعمیراتی فرم نے کام شروع کردیا ، سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اب انڈر پاس کشمیر چوک سے بہارہ کہو اور مری جانے کیلئے جانے والی ٹر یفک کیلئے تعمیر کیا جا ئے گا جبکہ مری اور بہارہ کہو سے سری نگر ہائی وے جانے والی ٹریفک اسی انڈر پاس کے اوپر سےجائے گی یہ پراجیکٹ بھی سرینا چوک انڈر...
    اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش کی ٹیم کیساتھ ہوگا میچ سے قبل دونوں ٹیمز ک ٹریننگ سیشن گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں دونوں ٹیمز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میچ کے سلسلے میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ٹیمز کے ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے اور آنے کے اوقات میں سڑک عام ٹریفک کیلئے بند رکھی جائیگی جبکہ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم اور راستوں کے دونوں اطراف تعینات رہیگیچیمپئنز ٹرافی میچ
    راولپنڈی میں 18 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی کے مطابق ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ 18 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔ مندرہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر متاثرہ لڑکے کی والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والے 3 ملزمان جواد، عمر اور خضر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔ ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ Tagsپاکستان
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے راول روڈ پر دھاتی ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچی زخمی ہوگئی، منال اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے راول روڈ پر دھاتی ڈور پھرنے سے 4سالہ بچی زخمی ہوگئی، منال اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی، اچانک پتنگ کی ڈور چہرے پر پھرنے سے بچی زخمی ہوگئی۔ بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، راولپنڈی میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہونے کے باجود خلاف ورزی جاری ہے، پولیس حکام سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 137 ملزم گرفتار راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 137...
    راولپنڈی میں مشروب ساز فیکٹری میں آتشزدگی سے فیکڑی کے ایک پلانٹ و مشروبات کی بوتلوں کے گودام کو شدید نقصان پہنچا۔ سول لائنز کے علاقے گلستان کالونی کے قریب مشروب ساز فیکٹری میں صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم اتوار کی چھٹی ہونے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فیکٹری کال کرنے پر عملے نے بتایا کہ آگ فیکٹری کے ایک پلانٹ میں اچانک لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلانٹ و ملحقہ گودام جہاں مشروب کی بوتلیں رکھی جاتی ہیں تک پھیل گئی۔ ادھر ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹنگ کا عمل شروع کیا، تقریبا دو...
    آج سے 27 فروری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی آمد اور روانگی کے وقت مری روڈ فیض آباد سے ڈبل روڈ تک بند رہے گی اور اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب موڑا جائے گا۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ غوثیہ چوک سے ٹریفک کو فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا، نائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند ہو گی، نائنتھ ایوینیو سے آنے والی ٹریفک فیض آباد ایکسپریس وے اور پنڈورہ چونگی ڈائیورٹ ہوگی۔اس کے علاوہ آئی جے پی روڈ، کیرج فیکٹری،پیر ودہائی موڑ کھلا رہے...
    راولپنڈی: سیکورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔ تھانہ مورگاہ کے علاقے میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 16 افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گئے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ گرفتار کمانڈر عبدالمالک،اشرف غنی کے دورِ حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور اشرف غنی کے دورِ حکومت کے بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا۔ افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت گرفتار کیے گئے تمام افغان باشندوں کو حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر آفس میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس جس میں راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مریم اورنگزیب نے ستھرا پنجاب پروگرام کا افتتاح کیا۔ مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میرا گھر ہے، اس لیے اس پروگرام کا افتتاح کرنے خود آئی ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب تک تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملی ہیں۔ کہا جاتا تھا ہم سے بیانیہ نہیں بنتا، ہم فساد کا بیانیہ نہیں بنا سکتے بلکہ ہم کارکردگی کا بیانہ بناتے ہیں۔ اس ملک کے خلاف 4 سال پچھلی حکومت نے سازش کی۔ ملک...
    راولپنڈی(آن لائن)اڈیالہ جیل راولپنڈی کے حکام نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ان کے بچوں سے بات کرادی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے جیل حکام کے اقدام کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی اطلاع دی ہے۔فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات عدالتی احکامات کی روشنی میں کرائی گئی۔
    راولپنڈی میں تھانہ روات کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے راولپنڈی پولیس مقابلے میں کانسٹیبل سمیت 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا، راولپنڈی گولی لگنے سے ایک مبینہ ملزم بھی زخمی ہوگیا۔ Tagsپاکستان
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے گروپ اسٹیج کے  باقی میچ کھیلنے کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں دبئی سے پاکستان پہنچ گئی۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں دبئی میں بھارت سے شکست ہوئی تھی بنگلا دیش اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ بنگلا دیش اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 24،25 اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دباؤ کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام ترجمان کے مطابق 24،25 اور 27 فروری کو ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہوگا۔ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے۔ ٹریفک...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئےبنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اپنے باقی گروپ سٹیج میچز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچی ، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں دبئی میں بھارت سے شکست ہوئی تھی ۔بنگلہ دیش اپنا اگلا میچ24فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی، بنگلہ دیش اپنا آخری گروپ میچ 27فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔    
    راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن؛ اہم کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: سکیورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔تفصیلات کےمطابق تھانہ مورگاہ کے علاقے میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا۔آپریشن کے دوران مزید 16 افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گئے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ گرفتار کمانڈر عبدالمالک،اشرف غنی کے دورِ حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور اشرف غنی کے دورِ حکومت کے بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا۔ افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت گرفتار کیے گئے تمام افغان...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسین شانتو کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ بنگلادیش کی ٹیم اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گی۔ بنگلادیشی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش کو پہلے میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔
    راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور  2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی۔  رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا چچا وسیم بھی شامل ہے،  دونوں ملزمان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت شیر عباس اور عاقب کے نام سے ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ اغواء کے بعد لڑکی کے اہل خانہ اسے تلاش کر کے واپس لائے اور لڑکی کے چچا نے مقتولہ کو قتل کر کے نعش کو دفنا دیا تھا، مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی فیصلے وہ کر رہے جو نمائندے نہیں ہیں، حکومت مکمل ناکام ہے، آئین توڑ کر ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان خاموش ہے، کالے قانون بناتا ہے یہ عوام کا نمائندہ نہیں ہے، ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں قانون بناتا ہے۔ راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پہلے سیاسی دفتر کا افتتاح ہوگیا، پارٹی کی تنظیم نو شروع ہوگئی ہے عوام پاکستان بڑی پارٹی بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں، آج نمائندہ حکومت نہیں فارم 47 کی حکومتیں ہیں، پاکستان جمہوریت کے بغیر نہیں...
    سینٹرل پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے تمام کباڑ خانوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت دے دی۔سی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو حکم نامہ جاری کردیا ہے اور ہدایت کی کہ تھانوں کی حدود میں موجود کباڑخانوں کا رکارڈ مرتب کیا جائے۔سی پی او راولپنڈی نے ہدایت دی کہ کباڑ خانوں میں کام کرنے والے افراد کی سیکیورٹی کلیئرنس یقینی بنائی جائے۔خالد محمود ہمدانی نے مزید کہا کہ جو کباڑ خانے کسی جرم میں ملوث پائے جائیں، ان کے مالکان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔سی پی او راولپنڈی نے یہ بھی کہا کہ مالکان کی سیکیورٹی کلیئرنس تک کباڑ خانے کھولنے کی اجازت نہ دی جائے۔
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس نے چیمپنئز ٹرافی کے میچز کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپنئز ٹرافی میچز کے لئے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ، جس میں بتایا کہ ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد اور روانگی پرمری روڈ فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل بند رہے گا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک فیض آباد سے ایکسپریس وے بھیجی جائے گی اور راولپنڈی، اسلام آباد جانے والوں کو چاندنی چوک اور رحمان آباد سے بھیجا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ غوثیہ چوک سے آنے والوں کو فاروق اعظم روڈ اور کری روڈ بھیجاجائےگا جبکہ دوران...
    راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو مساجد سے اعلانات کر کے خبردار کر دیا۔راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی پولیس نے اعلانات میں کہا ہے کہ پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 179 افراد گرفتارڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 25 دنوں کی کارروائی کے سینکڑوں پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کی گئیں، پولیس نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کو پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ سے باز رکھیں۔اس کے علاوہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی موبائل ٹیموں کا گشت بھی جاری ہے اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مختلف علاقوں...
    —فائل فوٹو پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، جس میں 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 179 افراد گرفتارڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 25 دنوں کی کارروائی کے سینکڑوں پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کی گئیں، پولیس کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کریک ڈاؤن کیا ہے۔اس کریک ڈاؤن میں گرفتار ملزمان سے سیکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی گئی ہیں۔
    پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، جس میں 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ اس کریک ڈاؤن میں گرفتار ملزمان سے سیکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال صوبے بھر میں 12 ہزار 525 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 11 ہزار 866 مقدمات درج کیے گئے۔
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین عدالت پر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی ہے عدالتی حکم کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا.(جاری ہے) فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں جس پروکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اصرار کیا تھا تاہم عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کر لی. درخواست رد کرنے پروکیل فاضل صدیقی اور جسٹس مرزا وقاص رﺅف کے درمیان تلخی...
    راولپنڈی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ ڈی ریگولیشن ہونے سے کراچی سے نارتھ تک پیٹرول مہنگا ہوگا اس لیے ڈی ریگولیشن ہمیں منظور نہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر راجا وسیم نے کہا کہ مصدق ملک کے بیان کے حوالے سے آج ہم وضاحت کریں گے، ہم نے مصدق ملک کو خط لکھے لیکن جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 13 سے 14 ہزار پیٹرول پمپس ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور لیوی ختم کریں تاکہ عوام کو ریلیف ملے، عوام کو 60 روپے پیٹرول سستا ملنے چاہیے۔ مزید پڑھیں؛ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے پیڑول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا...
    — تصویر بشکریہ جیو نیوز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہینِ عدالت پر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنادی۔عدالتی حکم کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں۔وکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اصرار کیا تھا تاہم عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کرلی۔وکیل فاضل صدیقی اور جسٹس مرزا وقاص رؤف کے درمیان تلخی ہوئی جس پر عدالت نے فاضل صدیقی کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر گرفتار...
    راولپنڈی، موسم سرما کی پہلی بارش کے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، شہری آگ پر ہاتھ تاپ رہے ہیں
    راولپنڈی، موسم سرما کی بارش کے دوران راہگیر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے 9 ماہ کے بیٹے کے اغوا برائے تاوان کا مطالبہ کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ہی بیٹے کے اغوا اور پھر تاوان کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو اطلاع دینے والی ملزمہ صوفیہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمہ صوفیہ نے 15پر اطلاع دی تھی کہ اس کے بیٹے کو کسی نے اغواء کرلیا ہے، اس پر رتہ امرال پولیس فوری موقع پر پہنچی ،تحقیقات  پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا۔ ملزمہ نے اپنے شوہر سے  15 لاکھ  بٹورنے کی خاطر بوگس کال کرنے کا انکشاف کیا۔ رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام...
    راولپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کے بعد واسا کے عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: طویل خشک سالی کے بعدبارشیں شروع، آج کہاں بادل برسنے کا امکان؟ ترجمان واسا کے مطابق جمعرات کی صبح راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اس دوران واسا راولپنڈی ہائی الرٹ رکھا گیا تھا۔ واسا کا اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجو رہا، شہر میں مجموعی طور پر 40 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جس میں گولڑہ کے مقام پر 58 ملی میٹر، بوکڑہ 36 ملی میٹر، پی ایم ڈی 28 ملی میٹر، شمس آباد 21 ملی میٹر اور کچہری کے مقام پر 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ...
    ویب ڈیسک: سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے فرار ہونے والے حوالاتی لقمان مسیح  کو جیل انتظامیہ اور پولیس نے  دوبارہ گرفتار کرلیا جب کہ غفلت برتنے پر 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پیز) سمیت 6 اہکاروں کو معطل کردیا گیا۔   رپوٹ کے مطابق ملزم لقمان مسیح کو بہارہ کہو اسلام آباد کے علاقے سے گرفتار کیاگیا، ملزم منشیات کی سمگلنگ و سپلائی کے علاؤہ خود بھی منشیات کا عادی ہے۔ ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی جیل سپرٹنڈنٹ عبدل غفور انجم کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم کے عزیز رشتہ داروں کو بھی شامل دریافت رکھ کر معلومات حاصل کیں، ملزم جیل سے  تعمیراتی کام کرنے والے...
    واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی ( واسا) کا کہنا ہےکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 5 ماہ کے بعد ہونے والی بارش سے خشک سالی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ترجمان واسا کے مطابق بارش کے بعد راول ڈیم اور خان پور ڈیم میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہوگا جس سے پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہنے کی پشین گوئی کی ہے۔ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے۔اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجو ہے۔ ترجمان کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور 40 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ گولڑہ کے مقام 58 ملی میٹر، بوکڑہ 36...
    راولپنڈی: سانحہ 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (سب نیوز ) سانحہ9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کی، تمام مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کئے گئے۔ کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی، شیخ رشید احمد بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت 27 فروری کو عمران خان سمیت تمام ملزمان میں نقول تقسیم کرے گی۔ بعدازاں انسداد...
    لاہور : پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طویل عرصے بعد تیز بارشیں ہوئی ہیں، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور خشک سالی کے اثرات بھی کم ہوئے۔ بدھ کی رات لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات اور حافظ آباد جیسے شہروں میں بارشیں ہوئیں، اور راولپنڈی میں تقریباً چار ماہ بعد تیز بارش کا سامنا کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کی مقدار 18 سے 22 ملی میٹر کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ، محکمہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزید تین دن تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھی بارشوں کے باعث خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا، جبکہ مری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد میں طویل عرصے بعد تیز بارش ہوئی ہے۔بدھ کی رات لاہور ، فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جبکہ کوہ سفید پر برف باری بھی ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں راولپنڈی لال کرتی
    لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی میں تحریک انصاف ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے دائردرخواست پر سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی۔
    راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا۔   رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔
    علامتی فوٹو راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔عدالت نے مجرم محمد شعیب کو 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ مذکورہ کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج باسط علیم نے سنایا۔ واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔
    راولپنڈی: تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹائر پھٹ جانے کے نتیجے میں کار گہرائی میں جاگری جس سے گاڑی کو شدید نقصان بھی پہنچا۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے دائردرخواست پر سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے محمد فیصل ملک ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 23 فروری کو مقامی ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ ( این او سی) کے لیے درخواست دی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے درخواست پر کوئی جواب نہیں...
    سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سیکیورٹی کی بڑی ناکامی سامنے آگئی جب کہ منشیات  کے مقدمے میں نامزد ملزم جیل سے مبینہ طور پر فرار  ہوگیا۔  رپورٹ کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والے نعمان نامی ملزم کو پیشی  کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا گیا، متعلقہ عملہ ملزم کو جیل عملے کے حوالے کرکے گیا لیکن گنتی پر ملزم غائب پایا گیا۔  ملزم کے مبینہ  فرار  اور غائب ہونے پر جیل میں کھلبلی مچ گی،  جیل انتظامیہ ملزم کے غائب ہونے پر خاموش  رہی جب کہ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے چھان بین شروع کردی۔ 
    راولپنڈی میں 12 سالہ سگی بھانجی سے جنسی زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے 12 سالہ سگی بھانجی سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنادیا۔  عدالت نے اپنے فیصلے میں مجرم ماموں کو سزا سنا دی، مجرم ماموں محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ تھانہ صدر واہ نے نومبر 2023 میں مقدمہ درج کیا، مجرم پر الزام ثابت ہوگیا، مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل...
    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تین میچوں کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے اہم میچز شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ 19 فروری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے قریب ہے۔ تزئین و آرائش کے دوران اسٹڈیم میں ان چیزوں کا اضافہ کیا گیا ہے: بڑی ٹی وی اسکرین: پہلی دفعہ لائیو ایکشن اور ری پلے دیکھا جا سکے گا۔ 12,000 نئی نشستیں: تماشائیوں کے لیے مزید آرام دہ سیٹیں۔ اپ گریڈ شدہ فلڈ لائٹس: عالمی معیارات کے مطابق۔ وی آئی پی مہمانوں کے لیے نئے بنائے گئے...
    جنوری میں راولپنڈی اسلام آباد سے ہزاروں افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: جنوری میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے ہزاروں کی تعداد میں افغان شہری وطن واپس چلے گئے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سے افغان شہریوں کی وطن واپسی میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ آئی او ایم کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر 2023 سے اب تک پاکستان سے کم از کم 8 لاکھ 24 ہزار 568 افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں جبکہ جنوری 2025 سے اب تک 18 ہزار 577 واپس جا چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واپس جانے والے 10 فیصد...
    راولپنڈی: راولپنڈی صدر واہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کاروں کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرکے تین مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل، بلال اور عبداللہ کے نام سے ہوئی۔ مغویوں میں افغان فیملی کی ایک خاتون اور ان کے دو نوجوان بیٹے شامل ہیں، ملزمان نے افغانستان سے آئی فیملی کو یورپی ملک کا ویزا دلوانے کے بہانے بلا کر اغواء کیا۔ واقعے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی پوٹھوہار...
    راولپنڈی، راجا بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد نمک منڈی روڈ کو موٹرسائیکل پارکنگ میں تبدیل کردیاگیاہے
    گزشتہ برس پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین منصوبے کی منظوری دی گئی تھی۔ گلاس ٹرین کے نئے منصوبے کی تیاری کے لیے 18 مختلف محکموں پر مشتمل ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گلاس ٹرین کے اس منصوبے کا مقصد سیاحت کو فروغ دینے اور مسافروں کو ایک آرام دہ اور دلچسپ سفری تجربہ فراہم کرنا تھا۔ یہ منصوبہ نہ صرف سیاحوں کے لیے پرُکشش ہوگا بلکہ مقامی لوگوں کے لیے بھی ایک نئی اور سہل سفری سہولت ثابت ہوگا۔ گلاس ٹرین کا روٹ کیا ہوگا؟ یہ منصوبہ کب مکمل ہوگا؟ ابھی کس مرحلے میں ہے؟  مری سے منتخب ہونے والے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور نے وی...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، خریدا ہوا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، خریدا ہوا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)راولپنڈی میں 20 روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس میں گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔(جاری ہے) راولپنڈی کے تھانہ بنی کی حدود میں 20روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مذید 4روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، ملزمان راشد شفیق اس کی اہلیہ مسمات ثناء شفیق نے بارہ سالہ ملازمہ اقرا کو تشدد سے قتل کیا۔سول جج محمد عمران قریشی نے فیصلہ سنایا اور دوبارہ ملزمان کو21 فروری پیش کرنیکا حکم دیا۔
    راولپنڈی: پولیس نے راولپنڈی اور کراچی سے کار لفٹر گینگز کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ 7 گاڑیاں برآمد کرلیں۔ راولپنڈی میں تھانہ کینٹ پولیس نے تین رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی چھ چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں، برآمد کی گئی گاڑیوں میں ایک ہنڈا سٹی، ایک بولان اور چار مہران کاریں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار گینگ میں سرغنہ مشرف، محسن اور سید رحیم شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے شیرشاہ کیبل مارکیٹ کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب کار لفٹر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی ادارلحکومت میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے سی ڈی اے نے بریفنگ دی گئی. سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کو راول ڈیم، خانپور ڈیم اور سملی ڈیم سے پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم رواں برس بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں سملی ڈیم میں صرف جون تک کا پانی باقی ہے جبکہ راولپنڈی میں پانی کی قلت کے باعث ایمرجنسی نافذ...
    راولپنڈی میں 20 روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس میں گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مزید  4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔ راولپنڈی کے تھانہ بنی  کی حدود میں 20روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مذید 4روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، ملزمان راشد شفیق اس کی اہلیہ مسمات ثناء شفیق نے بارہ سالہ ملازمہ اقرا کو تشدد سے قتل کیا۔ سول جج محمد عمران قریشی نے فیصلہ سنایا اور  دوبارہ ملزمان کو21 فروری پیش کرنیکا حکم دیا۔  
    کراچی: راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، شاپنگ کا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ کا سامان چھین لیا جبکہ گاڑی میں سوار خاتون...
    —فائل فوٹو راولپنڈی میں برطانوی نژاد پاکستانی فیملی سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاپنگ مال سے واپسی پر فیملی کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا لیا۔ کراچی: داماد کی فائرنگ سے زخمی ساس چل بسیکراچی کے علاقے اعظم بستی میں داماد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ساس دم توڑ گئی۔ مقدمے کے مطابق مسلح ملزمان نے طلائی زیورات، نقدی اور ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔متاثرہ شہری احسن لطیف نے درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے علاقے میں جاری خشک سالی کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ روزانہ 7 لاکھ آبادی کو پانی فراہم کر رہا ہے، تاہم پانی کی طلب اور دستیاب وسائل میں واضح فرق پیدا ہو چکا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کو یومیہ 50 ملین گیلن پانی درکار ہے، مگر خان پور ڈیم سے صرف 11.28 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹیوب ویلز سے 1.5 ملین گیلن پانی دستیاب ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر بورڈ کے پاس صرف 12.81 ملین گیلن پانی موجود ہے، جو ضرورت سے کہیں کم ہے۔پانی کی قلت کے باعث کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے عوام سے اپیل...
    راولپنڈی: نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلر کو گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم حیدر خان سے ایک کلاشنکوف، ایک رپیٹر گن، 10 پسٹل اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔ نصیرا ٓباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو اس میں سے اسلحہ برآمد ہوا، ملزم نے کے پی سے اسلحہ لا کر سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، اسلحہ و منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ...
    راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں بچوں کی لڑائی سےپیدا ہونے والی معمولی  رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں  دو افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ  پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، قتل ہونے والا ایک مقتول بیچ بچاؤ کراتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنا۔ پولیس کے مطابق محمد قاسم نےبتایا کہ بھائی محمد اقبال وغیرہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کر رہا تھا کہ چونگی چوک کے قریب آریان اور معظم  وغیرہ کا سجیل اور مزمل  وغیرہ سے سابقہ رنجش پر جھگڑا ہورہا تھا، انہوں نے بتایا کہ ہم ان میں بیچ بچاؤ کرانے لگے کہ اچانک  آریان اور معظم نے پسٹل نکال لیے اور یہ کہتے ہوئے کہ...
    راولپنڈی،نوپارکنگ پر کھڑی کار کو ٹریفک لفٹر اہلکار اٹھاکر لے جارہا ہے
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک )راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے واٹر اینڈ سینیٹیشن ادارے (واسا) نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے متصل شہر راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس کے باعث واسا نے شہر میں ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے پانی کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دو شہریوں کے چالان کر دیے ہیں۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی قلیل بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ فروری اور...
    پاکستان میں بارشیں کم ہونے کے باعث ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، ڈیم خشک ہونے لگے جبکہ زیر زمین پانی کی سطح میں بھی بڑی کمی آ گئی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واسا کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے پانی کے بحران کی شکایات آ رہی ہیں، ملک بڑے پیمانے پر خشک سالی کا شکار ہونے جا رہا ہے، زیر زمین پانی کی سطح انتہائی کم ہو گئی ہے۔ واسا حکام کے مطابق کے مطابق پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں زیرِ زمین پانی کی سطح 700 فٹ نیچے چلی گئی ہے جس کے باعث ٹیوب ویلز میں پانی انتہائی کم ہو گیا ہے، واسا نے راولپنڈی شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔...
    راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں بچوں کی لڑائی سےپیدا ہونے والی معمولی رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، قتل ہونے والا ایک مقتول بیچ بچاؤ کراتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنا۔ پولیس کے مطابق محمد قاسم نےبتایا کہ بھائی محمد اقبال وغیرہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کر رہا تھا کہ چونگی چوک کے قریب آریان اور معظم وغیرہ کا سجیل اور مزمل وغیرہ سے سابقہ رنجش پر جھگڑا ہورہا تھا، انہوں نے بتایا کہ ہم ان میں بیچ بچاؤ کرانے لگے کہ اچانک آریان اور معظم نے پسٹل نکال لیے اور یہ کہتے ہوئے...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واسا نے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔ خشک سالی پر ایم ڈی واسا نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا، سلیم اشرف کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہوچکی ہے، پانی کے کم استعمال کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کردی ہے واٹر ایمرجنسی سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی کے باعث ڈیموں میں اور زیرِ زمین پانی شدید متاثر ہوا، پانی کی طلب اور سپلائی بھی شدید...
    راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ، پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کا چالان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔واسا راولپنڈی کی جانب سے نافذ کی گئی ایمرجنسی کے مطابق خشک سالی کے باعث راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نےکم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں توپانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا۔دوسری جانب واسا نے پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کے چالان کیے ہیں۔ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کا استعمال کم کریں اور واسا کے...
    —فائل فوٹو راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واسا نے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔خشک سالی کے باعث  ایم ڈی واسا نی خبردار کیا ہے کہ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا، محکمہ موسمیات نے کم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔سلیم اشرف نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر میں کمی ہو رہی ہے، خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہوگئی ہے، پانی کے کم استعمال کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے۔ مٹھی اور اسلام کوٹ کو میٹھے پانی کی فراہمی 2 ماہ سے معطلمٹھی اور اسلام کوٹ کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کو میٹھے پانی...
    اسلام آباد: فاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 17 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر دور تھا۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح پنجاب کے ضلع چکوال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بلوچ، دھیرکوٹ، مری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے...
    راولپنڈی: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوں مغرب میں 8 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کے جھٹکے خاص طور پر بلند و بالا عمارتوں میں شدت سے محسوس کیے گئے جہاں مقیم شہری گھبراہٹ کے باعث عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی تاہم...
    سٹی42:  وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی اور  آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریختر سکیل پر زلزلہ کی شدت 4.8 بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات آ رہی ہیں کہ کشمیر، راولپنڈی اوراسلام آباد  زلزلے سے لرز گئے ،بھمبر،سماہنی،راولاکوٹ اور نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی ابتدائی اطلاعات آئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلہ کا مرکز زمین میں 67 کلومیٹر گہرائی میں دریافت ہوا ہے۔ چار سو کلو سونے کا لٹیرا وطن واپس پہنچ کر مزے کی زندگی گزار رہا ہے  زلزلے کے جھٹکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ آٹھ اکتوبر 2005 کو...
    پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کے شعبہ اینیمل ریسکیو آپریشنز نے راولپنڈی کے علاقہ میں پتنگ کی ڈور میں پھنسی ہوئی چیل کو بروقت ہنگامی مدد فراہم کر کے کامیابی سے بچا لیا۔ یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے لیے جدید آلات کی فراہمی کا اعلان رینج روڈ، قاسم مارکیٹ صدر راولپنڈی کے علاقہ میں واقع مقامی سوسائٹی کی ایک رہائشی خاتون مسز طارق سعید خان نے اپنی رہائش گاہ کے عقب میں بلند و بالا درخت پر پتنگ کی ڈور میں الجھی ہوئی چیل کو پھڑپھڑاتے ہوئے دیکھ کر فوری طور پر اس کی اطلاع 1122 اینیمل ریسکیو ، راولپنڈی کو دی جس پر ریسکیو کی ٹیم چند منٹ کے اندر وہاں پہنچ گئی۔  ...
    — فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔فواد چوہدری، زرتاج گل، شہر یار آفریدی سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ راولپنڈی: 9 مئی کے مقدمات میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکیراولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعے اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے 8 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔عدالت نے شاہ...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ فواد چوہدری اور شعیب شاہین کی لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوئی، ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے شعیب شاہین سےکہا تم ٹاؤٹ ہو، جس پر شعیب شاہین نے فواد چوہدری سےکہا اپنےکام سےکام رکھو۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی۔شعیب شاہین سے جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے جبکہ شعیب شاہین کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے اندر بلالیا۔ ...