راولپنڈی؛ غیر ملکیوں کے اغواء میں ملوث ملزمان گرفتار، تین مغوی بحفاظت بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی صدر واہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کاروں کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرکے تین مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل، بلال اور عبداللہ کے نام سے ہوئی۔
مغویوں میں افغان فیملی کی ایک خاتون اور ان کے دو نوجوان بیٹے شامل ہیں، ملزمان نے افغانستان سے آئی فیملی کو یورپی ملک کا ویزا دلوانے کے بہانے بلا کر اغواء کیا۔
واقعے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی پوٹھوہار کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
ملزمان کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کے لیے متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے مدد لی گئی، ہیومن انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔
قلیل ترین وقت میں مغویوں کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او ٹیکسلا اور ایس ایچ او صدر واہ سمیت ٹیم کو شاباش دی۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزمان کی
پڑھیں:
راولپنڈی سے گرفتار ہونیوالی عالیہ حمزہ اب کہاں اورکس حال میںہیں؟
جہلم (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے دوسری جیل میں منتقل کردیا گیا ہے، انہیں گزشتہ روز راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو اڈیالا جیل سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم روانہ کردیا گیا ہے۔
عالیہ حمزہ اور پی ٹی آئی کے دیگر گرفتار کارکنان کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت سے 14روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں کیلیے جگہ نہ ہونے کے باعث عالیہ حمزہ کو وہاں سے جہلم جیل منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کمال دین میں احتجاج کرنے پر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عالیہ حمزہ اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عالیہ حمزہ اور کارکنان کے خلاف مقدمہ کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بلاک کرنے کی دفعات کے تحت تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے درج کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے سڑک بلاک کر کے احتجاج اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔
مزید پڑھیں : کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں مزید سہولیات شامل کرنے کا فیصلہ